(12 اگست، 2024) روس میں جاری ڈیولپمنٹس کی وجہ سے، ہم روس میں رہائش پذیر ناشرین کی AdSense, AdMob اور Ad Manager کے ساتھ منیٹائز کرنے کی اہلیت کو موقوف کر رہے ہیں۔
(10 مارچ، 2022) روس میں Google کے تشہیری سسٹمز کی حالیہ معطلی کے پیش نظر، ہم AdSense، AdMob اور Google اشتہار مینیجر پر نئے روسی اکاؤنٹس کی تخلیق کے عمل کو موقوف کر دیں گے۔ اس کے علاوہ، ہم روس میں مقیم مشتہرین کے لیے عالمی طور پر Google خصوصیات اور نیٹ ورکس پر اشتہارات کو موقوف کریں گے۔
(3 مارچ، 2022) یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے، ہم روس میں موجود صارفین کیلئے اشتہارات پیش کرنے کے عمل کو عارضی طور پر موقوف کر دیں گے۔
(فروری 26، 2022) یوکرین کی جنگ کی روشنی میں، ہم روسی فیڈریشن کے سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے میڈیا کی Google منیٹائزیشن کو موقوف کر رہے ہیں۔
ہم فعال طور پر صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے اور ضرورت کے مطابق ایڈجسٹمنٹس کرتے رہیں گے۔
جب آپ اپنے مواد کو Google اشتہار کے کوڈ کے ساتھ منیٹائز کرتے ہیں تو آپ کیلئے درج ذیل پالیسیوں کی پیروی کرنا ضروری ہے۔ ان پالیسیوں کی تعمیل نہ کرنے کے نتیجے میں Google اشتہارات کو آپ کے مواد کے ساتھ ظاہر ہونے سے روک سکتا ہے یا آپ کے اکاؤنٹ کو معطل یا ختم کر سکتا ہے۔
Google ناشر پروڈکٹس کے آپ کے استعمال پر لاگو ہونے والی کسی بھی دیگر پالیسی کے ساتھ ان پالیسیوں کا اطلاق ہوگا۔
Google مفید، متعلقہ پروڈکٹس اور سروسز کے ساتھ ناشرین کو ان کا مواد منیٹائز کرنے اور مشتہرین کے مستقبل کے کسٹمرز تک پہنچنے میں مدد فراہم کر کے ایک مفت اور اوپن انٹرنیٹ کو فعال کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اشتہاراتی ایکو سسٹم میں اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے ذریعے منیٹائز کی جانے والی چیزوں پر حدود متعین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Google ناشر کی پالیسیوں کو درج ذیل زمروں میں منظم کیا گیا ہے:
مواد کی پالیسیاں
غیر قانونی مواد
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- جو غیر قانونی ہو، غیر قانونی سرگرمی کو فروغ دیتا ہو، یا دوسروں کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہو۔
غیر قانونی مواد کے بارے میں مزید جانیں
املاک دانش کا بیجا استعمال
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- جو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ یہ ہماری پالیسی ہے کہ مبینہ خلاف ورزی کے ایسے نوٹسز کا جواب دیں جو ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ (DMCA) کی تعمیل کرتے ہیں۔ آپ اس فارم کے ذریعے ایک متضاد اطلاع دائر کر سکتے ہيں۔
- جو جعلی پروڈکٹس کو فروخت کرتا ہو یا ان کی فروخت کو فروغ دیتا ہو۔ جعلی اشیاء میں وہی ٹریڈ مارک یا لوگو ہوتا ہے جو کسی دوسرے کے ٹریڈ مارک کے مشابہ یا کافی زیادہ حد تک ناقابل امتیاز ہو۔ وہ برانڈ کے مالک کے حقیقی پروڈکٹ کے طور پر پروڈکٹ کے برانڈ کی خصوصیات پاس کرنے کے لیے ان کی نقل کرتے ہیں۔
املاک دانش کے بیجا استعمال کے بارے میں مزید جانیں
خطرناک یا توہین آمیز مواد
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- نسل، نسلی وابستگی، مذہب، معذوری، عمر، قومیت، ریٹائرڈ فوجی حیثیت، جنسی رجحان، جنس، جنسی شناخت یا منظم تعصب یا پسماندگی سے وابستہ کسی دوسری خصوصیت کی بنیاد پر کسی فرد یا گروپ کے خلاف نفرت پھیلانے یا تعصب کو بڑھاوا دینے، یا ان کی تحقیر کرنے والا مواد۔
مثالیں: منافرت کے گروپس یا منافرت کے گروپس کے ساز و سامان کو فروغ دینے والا مواد، دوسرے لوگوں کی یہ ماننے کی حوصلہ افزائی کرنے والا مواد کہ کوئی شخص یا گروپ غیر انسانی، کمتر یا قابل نفرت ہے
- کسی فرد یا افراد کے گروپ کو ہراساں کرنے، خوف زدہ کرنے یا ایذا پہنچانے والا مواد۔
مثالیں: بدسلوکی یا ہراساں کرنے کے لئے کسی کو نشانہ بنانے والا مواد، یہ بتلانے والا مواد کہ ایک المناک واقعہ پیش ہی نہیں آیا، یا یہ کہ متاثرین یا ان کے خاندانوں نے جرم کا ارتکاب کیا ہے یا وہ اس واقعے کی پردہ پوشی میں ملوث ہیں
- خود کو یا دوسروں کو جسمانی یا ذہنی نقصان پہنچانے کی وکالت کرنے والا یا دھمکی دینے والا مواد۔
مثالیں: خودکشی، کھانے پینے سے انتہائی گریز یا کسی اور قسم کے ذاتی نقصان کی وکالت کرنے والا مواد؛ کسی کو حقیقی نقصان کی دھمکی دینے والا یا کسی دوسرے شخص کو حملے پر ابھارنے والا مواد؛ دوسروں کے خلاف تشدد کو فروغ دینے یا اس کی تعریف کرنے یا اس کو نظر انداز کرنے والا مواد؛ دہشت گرد گروپس یا بین الاقوامی منشیات کی ٹریفکنگ کی تنظیموں کی جانب سے یا ان کی حمایت میں تیار کردہ مواد، یا وہ مواد جو دہشت گردانہ کارروائیوں کو فروغ دیتا ہے، بشمول بھرتی، یا جو بین الاقوامی منشیات کی ٹریفکنگ یا دہشت گرد تنظیموں کے حملوں پر خوشی کا اظہار کرتا ہے
- ظلم و جبر کے ذریعے دوسروں کا استحصال کرنے والا مواد۔
مثالیں: استحصال سے اشیاء کی نقل و حمل، انتقامی پورنو گرافی، بلیک میل
خطرناک اور توہین آمیز مواد کے بارے میں مزید جانیں
جانوروں پر ظلم
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- جانوروں پر ظلم اور بے معنی تشدد کو فروغ دیتا ہو۔
مثالیں: تفریح کے مقاصد کے لیے جانوروں پر ظلم جیسے مرغے یا کتوں کی لڑائی کو فروغ دینا
- جو خطرے سے دوچار انواع سے حاصل شدہ پروڈکٹس کی فروخت کو فروغ دیتا ہو۔
مثالیں: ٹائیگرز، شارک کے پر، ہاتھی کے دانت، ٹائیگر کی کھال، گینڈے کے سینگ، ڈولفن کے تیل کی فروخت
جانوروں پر ظلم کے بارے میں مزید جانیں
غلط ترجمانی کرنے والا مواد
گمراہ کن نمائندگی کرنے والا مواد
ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو:
- ناشر، مواد تخلیق کرنے والا، مواد کا مقصد یا خود ہی مواد کے بارے میں معلومات کو چھپاتا ہو، ان کی غلط ترجمانی کرتا ہے یا غلط بیانی کرتا ہو۔
- کسی دوسرے فرد، تنظیم، پروڈکٹ یا سروس کے ساتھ وابستگی رکھنے یا اس کی تائید حاصل ہونے کی غلط نشاندہی کرتا ہو۔
مثالیں: Google کے پروڈکٹس کی نقالی کرنا، کمپنی کے لوگوز کا غلط استعمال کرنا
گمراہ کن نمائندگی کرنے والے مواد کے بارے میں مزید جانیں
ناقابل اعتماد اور نقصان دہ دعوے
ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو:
- جو ایسے دعوے کرتا ہے جو نمایاں طور پر غلط ہوتے ہیں اور انتخابی یا جمہوری عمل میں ظاہری طور پر شرکت یا اعتماد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
مثالیں: عوامی رائے دہندگی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات، عمر یا جائے پیدائش کی بنیاد پر سیاسی امیدوار کی اہلیت، انتخابی نتائج یا مردم شماری میں شرکت جو سرکاری ریکارڈ سے متصادم ہو
-
صحت کے نقصان دہ دعوے کو فروغ دیتا ہو یا حالیہ، صحت کے بڑے بحران سے متعلق اور مستند، سائنسی اتفاق سے متصادم ہو۔
مثالیں: اینٹی ویکسین کی وکالت، طبی حالات جیسے AIDS یا COVID-19، ہم جنس پرست تبدیلی کی تھیراپی کے وجود سے انکار
-
آب و ہوا کی تبدیلی پر مستند، سائنسی اتفاق سے متصادم ہے۔
ناقابل اعتماد اور نقصان دہ دعووں کے بارے میں مزید جانیں
گمراہ کن طریقے
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- جھوٹے یا غیر واضح جھانسوں کے تحت مواد کے ساتھ مشغول ہونے کی صارفین کو ترغیب دینا۔
- ذاتی معلومات چوری کرنے کی کوشش کرنا یا صارفین کو ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے کی ترکیب دینا
مثال: سوشل انجینیئرنگ جیسے فریب دہی
- جو غلط، بے ایمان یا فریب دہ دعووں کا استعمال کرنے والی سروسز، مواد، یا پروڈکٹس کو فروغ دیتا ہو۔
مثالیں: "جلد مالدار بنیں" اسکیمز
-
دوسری سائٹس یا اکاؤنٹس کے ساتھ ہم آہنگی کرنے اور اپنی شناخت یا اپنے بارے میں دیگر مادی تفصیلات چھپانے یا غلط ترجمانی کرنے پر پابندی لگائیں، جہاں آپ کا مواد سیاست، معاشرتی مسائل یا عوامی تشویش کے معاملات سے متعلق ہوتا ہے۔
-
اپنے آبائی ملک یا خود سے متعلق دیگر مادی تفصیلات کے بارے میں غلط بیانی کرتے یا انہیں چھپاتے ہوئے، اپنے ملک کے علاوہ کسی دوسرے ملک کے صارفین کو سیاسی، سماجی یا عوامی مسائل کے بارے میں مواد پیش کرنا۔
گمراہ کن طریقوں کے بارے میں مزید جانیں
گمراہ کن میڈیا
ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو:
- صارفین کو سیاست، سماجی مسائل یا عوامی تشویش کے معاملات سے متعلق گمراہ کن میڈیا کے ذریعے دھوکہ دیتا ہے۔
بے ایمان رویے کو فعال کرنا
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو:
- جو دوسروں کی غلط رہنمائی میں صارفین کی مدد کرتا ہے۔
مثالیں: نقلی یا غلط دستاویزات جیسے کہ پاسپورٹس، ڈپلوماز، یا تصدیق ناموں کی تخلیق کرنا؛ ٹرم پیپرز؛ پیپر لکھنے یا امتحان دینے والی سروسز کی تقسیم یا فروخت؛ منشیات کے ٹیسٹس پاس کرنے کے لئے پروڈکٹس یا معلومات
-
جو کسی بھی قسم کی ہیکنگ اور کریکنگ کے ایسے مواد کو فروغ دیتا ہو اور/یا جو صارفین کو سافٹ ویئر، سرورز، یا ویب سائٹس تک غیر اجازت یافتہ رسائی فراہم کرنے یا ان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے سافٹ ویئر سامان یا ہدایات فراہم کرتا ہو۔
مثالیں: سیل فونز اور ديگر مواصلات یا مواد ڈیلیوری کے سسٹمز یا آلات کی غیر قانونی رسائی کو فعال کرنے والے پروڈکٹس یا صفحات؛ ڈیجیٹل حقوق کے نظم و نسق کی ٹیکنالوجیز سے چھیڑ چھاڑ سمیت کاپی رائٹ تحفظ کو نظر انداز کرنے والی سروسز یا پروڈکٹس؛ مفت سروسز حاصل کرنے کے لیے کیبل یا سٹلائٹ کے سگنلز کو غیر قانونی طور پر قابلِ فہم بنانے والے پروڈکٹس؛ مواد فراہم کنندہ کی جانب سے غیر اجازت یافتہ اسٹریمنگ ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر صارفین کو فعال یا ان کی مدد کرنے والے صفحات
- جو کسی صارف کو اہل بناتا ہے یا ایسے پروڈکٹس اور سروسز کو فروغ دیتا ہے جو کسی صارف کو کسی دوسرے شخص یا اس کی سرگرمیوں کو اس کی رضامندی کے بغیر ٹریک یا نگرانی کرنے کے اہل بناتا ہے۔
مثالیں: مباشرتی پارٹنر کی نگرانی کے لیے استعمال کردہ اسپائی ویئر اور ٹیکنالوجی بشمول لیکن بلا تحدید اسپائی ویئر/میلوئیر، جو صارف کو کسی دوسرے شخص کے ٹیکسٹس، فون کالز یا براؤزنگ کی سرگزشت کی نگرانی کرنے کے اہل بناتا ہے؛ رضا مندی کے بغیر کسی کی جاسوسی یا ٹریک کرنے کے لیے خاص طور پر مارکیٹ کردہ GPS ٹریکرز؛ جاسوسی کے واضح مقصد کے ساتھ مارکیٹ کردہ نگرانی کے ساز و سامان (کیمرے، آڈیو ریکارڈرز، ڈیش کیمز، نینی کیمز) کا فروغ
اس میں والدین کے لیے ان کے کم عمر بچوں کو ٹریک کرنے یا ان کی نگرانی کے لیے ڈیزائن کردہ (a) نجی تفتیشی سروسز یا (b) پروڈکٹس یا سروسز شامل نہیں ہیں۔
بے ایمان رویہ کو فعال کرنے کے بارے میں مزید جانیں
جنسی طور پر فُحش مواد
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- جس میں گرافک جنسی متن، تصاویر، آڈیو، ویڈیو، یا گیمز شامل ہوں۔
مثالیں: جنسی اعمال جیسے کہ تناسلی، مقعد، اور/یا منہ کے استعمال کے ذریعے جنسی تعلقات، مشت زنی، کارٹون پورن یا ہینٹائی، گرافک عریانیت
- غیر رضامندی والی جنسی تھیمز، چاہے مصنوعی یا اصل ہوں۔
مثالیں: آبرو ریزی، محرمات سے مباشرت، جانوروں سے مباشرت، مردار سے جنسی دلچسپی، اسنف، لولیتا یا نو عمر تھیم والی پورنو گرافی، کم عمر ڈیٹنگ
- ایسے مواد کی تخلیق یا تقسیم کو فروغ دیتا ہو جو جنسی طور پر فُحش یا عریانیت پر مشتمل ہونے کے لیے تبدیل یا تخلیق کیا گیا ہو۔
مثالیں: وہ سائٹ یا ایپ جو ڈیپ فیک پورنوگرافی بنانے، ڈیپ فیک پورنوگرافی بنانے کے طریقے سے متعلق ہدایات، ڈیپ فیک پورنوگرافی سروسز کی توثیق یا موازنے کا دعوی کرتی ہے
جنسی طور پر صَرِيح مواد کے بارے میں مزید جانیں
معاوضے کے بدلے جنسی اعمال
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- ایسا مواد جسے معاوضہ کے بدلے جنسی عمل کو فروغ دینے والے کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔
مثالیں: جسم فروشی، رفاقتی اور ایسکورٹ سروسز، جنسی تعلقات کا پیغام، بغل گیر کرنے والی سائٹس رقم اور/یا قیمتی تحائف کے بدلے میں ڈیٹنگ یا جنسی انتظامات جہاں ایک شرکت کنندہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسرے شرکت کنندہ کو "شوگر" ڈیٹنگ جیسے رقم، تحائف، مالی معاونت، سرپرستی یا دیگر قیمتی فوائد فراہم کرے گا
معاوضے کے بدلے جنسی اعمال کے بارے میں مزید جانیں
میل آرڈر برائڈز
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- جو غیر ملک کے باشندوں سے شادی کی سہولیات دیتا ہو۔
مثالیں: میل آرڈر برائڈز، بین الاقوامی شادی بروکرز، رومانس ٹورز
میل آرڈر برائڈز کے بارے میں مزید جانیں
فیملی مواد میں بالغوں سے متعلق موضوعات
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- جو فیملی ناظرین کے دیکھنے کے لیے مناسب لگتا ہو، لیکن اس میں بالغوں سے متعلق موضوعات، بشمول جنسیت، تشدد، فحاشی یا بچوں یا بچوں کے مقبول کرداروں کی دیگر نا پسندیدہ منظر کشی ہو جو عام ناظرین کے لیے مناسب نہیں ہیں۔
فیملی مواد میں بچوں کیلئے غیر مناسب تھیمز کے بارے میں مزید جانیں
بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی اور استحصال
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- بچوں کا جنسی استحصال یا ان کے ساتھ بدسلوکی یا مواد جو بچوں کے جنسی استحصال یا بدسلوکی کو فروغ دیتا ہو۔ اس میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق تمام مواد شامل ہیں۔
- وہ مواد جس سے بچوں کو خطرہ ہو۔ بشمول، لیکن اس تک محدود نہیں:
- 'بچوں کو پھسلانا' (مثال کے طور پر، آن لائن یا آف لائن، جنسی رابطہ اور/یا اس بچے کے ساتھ جنسی تصویر کا تبادلہ کرکے آسانی سے کسی بچے سے آن لائن دوستی کرنا)؛
- 'جنسی بلیک میل' (مثال کے طور پر، کسی بچے کی برہنہ تصاویر تک حقیقی یا مبینہ رسائی کے ذریعے کسی بچے کو دھمکی دینا یا بلیک میل کرنا)؛
- کسی نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی (مثال کے طور پر، ایسا مواد جو نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی یا استحصال کی تصویر کشی، حوصلہ افزائی یا فروغ دیتا ہو)؛ اور
- کسی بچے کی اسمگلنگ (مثال کے طور پر، تجارتی جنسی استحصال کے لیے کسی بچے کی تشہیر یا تحریص)۔
ہم مناسب کارروائی کریں گے، جس میں گم شدہ اور استحصال کردہ بچوں کے لیے قومی مرکز کو اطلاع دینا اور اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ کسی بچے کو خطرہ ہے یا اس کے ساتھ بدسلوکی، استحصال، یا اسے اسمگلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کو خدشات لاحق ہیں کہ ہمارے پروڈکٹس کے تعلق سے کوئی بچہ خطرے سے دوچار ہو رہا ہے یا ہو رہا تھا تو آپ اس برتاؤ کی Google کو اطلاع دے سکتے ہیں۔
بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی اور استحصال کے بارے میں مزید جانیں
رویے سے متعلق پالیسیاں
بے ایمانی کے اعلانات
Google کے اشتہار والے سسٹمز کے استعمال یا تعامل کو فعال کرنے کیلئے ناشرین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات:
- مواد کے لحاظ سے درست اور مکمل اور گمراہ کن حذف کاریوں کے بغیر ہونا چاہیئے، اور
- دھوکہ دہی یا گمراہ کن طریقے سے اس کا اظہار نہ کیا جا سکتا ہو۔
مثالیں: ناشر کی فراہم کردہ ذاتی معلومات یا ادائیگی کی تفصیلات مواد کے لحاظ سے نامکمل، مبہم یا غلط ہیں۔ ناشر کی ویب سائٹ سے متعلق فراہم کردہ معلومات (مثلاً ads.txt فائل میں) یا ایپ (app-ads.txt فائل میں) غلط ہے۔ اشتہار کی درخواستیں جو جزوی یا غلط URLs یا AppIDs پر مشتمل ہوں۔
بے ایمانی کے اعلانات کے بارے میں مزید جانیں
مداخلت کرنے والے اشتہارات
مواد یا صارف کے تعاملات کے ساتھ دخل اندازی کرنے والے Google کے پیش کردہ اشتہارات
ہم اس طرح کے Google کے پیش کردہ اشتہارات کی اجازت نہیں دیتے:
- ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے ہوں یا نیویگیشن یا دیگر ایکشن آئٹمز سے متصل ہوں اور غیر ارادی طور پر اشتہار سے تعامل کرنی کی وجہ بن سکتے ہوں،
- مواد کے اوپر چڑھنے یا مواد کو ڈسپلے کریں سے ہٹانے سمیت مواد کے استعمال کے ساتھ شدت سے دخل اندازی کرتے ہوں،
- 'ڈیڈ اینڈ' اسکرین پر پلیس کردہ ہوں جہاں صارف اشتہار پر کلک کیے بغیر اسکرین سے باہر نہ نکل سکتا ہو۔
مداخلت کرنے والے اشتہارات کے بارے میں مزید جانیں
انوینٹری کی قدر
ناشر کے مواد کے بغیر اسکرینز پر Google کے پیش کردہ اشتہارات
ہم اسکرینز پر Google کے پیش کردہ درج ذیل اشتہارات کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- ناشر کے مواد کے بغیر یا کم قدر والا مواد کے ساتھ،
- جو زیر تعمیر ہو،
- جن کا استعمال الرٹس، نیویگیشن یا دیگر رویوں سے متعلق مقاصد کے لیے ہوتا ہو
ناشر کے مواد کے بغیر اسکرینز پر Google کے پیش کردہ اشتہارات کے بارے میں مزید جانیں
سیاق و سباق سے عاری اشتہارات
ہم Google کے پیش کردہ ایسے اشتہارات کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- درون ایپس یا ویب صفحات جو پس منظر میں چلتے ہیں،
- جو ڈسپلے کے باہر ظاہر ہوتے ہیں،
- جب صارف کی توجہ اشتہار کی میزبانی کرنے والی اسکرین کے بجائے کہیں اور ہونے کی توقع ہو۔
صارف پر یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ اشتہار ناشر کے کس مواد کے ساتھ وابستہ ہے۔
سیاق و سباق سے عاری اشتہارات کے بارے میں مزید جانیں
اسکرینز پر نقل کردہ مواد کے ساتھ Google کے پیش کردہ اشتہارات
ہم اسکرینز پر اس طرح کے Google کے پیش کردہ اشتہارات کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- اضافی تبصرے، کیوریشن کے بغیر دوسرے سے سرایت کردہ مواد یا کاپی کردہ مواد یا بصورت دیگر اس مواد میں قدر کا اضافہ کرنا۔
آپ کیلئے ہمارے املاک دانش کے بیجا استعمال کی پالیسی کی تعمیل کرنا بھی ضروری ہے۔
اسکرینز پر نقل کردہ مواد کے ساتھ Google کے پیش کردہ اشتہارات کے بارے میں مزید جانیں
ناشر کے مواد کے مقابلے میں زیادہ اشتہارات یا بامعاوضہ پروموشنل مواد
ہم اسکرینز پر اس طرح کے Google کے پیش کردہ اشتہارات کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- ناشر کے مواد کے مقابلے میں زیادہ اشتہارات یا دیگر بامعاوضہ پروموشنل مواد کے ساتھ۔
ناشر کے مواد کے مقابلے میں زیادہ اشتہارات یا بامعاوضہ پروموشنل مواد کے بارے میں مزید جانیں
غیر تعاون یافتہ زبانیں
ہم اس طرح کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:
- بنیادی طور پر تعاون یافتہ زبانوں میں سے کسی ایک میں نہ ہو۔
رازداری سے متعلق پالیسیاں
ذاتی نوعیت کی تشہیر
آپ کو Google کے پلیٹ فارم پروڈکٹس یا Google اشتہارات کیلئے کوڈ کا استعمال ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو منتخب کرنے یا ہدف بنانے کے لیے یا آڈئینس کا ڈیٹا اکٹھا کرنے یا استعمال کرنے کے لیے نہیں کرنا چاہیے جیسے کوکی کی فہرستیں، جو درج ذیل پر مبنی ہوتی ہیں:
- ان صارفین کی گزشتہ یا موجودہ سرگرمی جن کو آپ جانتے ہیں کہ وہ 13 سال سے کم عمر کے ہیں؛
- 13 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سائٹس یا ایپس یا سائٹس یا ایپس کے علاقوں پر صارفین کی گزشتہ یا موجودہ سرگرمی؛
- بالغ، جوئے بازی یا سرکاری ایجنسی کی سائٹس یا ایپس پر صارفین کی گزشتہ یا موجودہ سرگرمی؛ یا
- دیگر قیاس کردہ یا حقیقی حساس معلومات، بشمول، بغیر کسی حد کے:
- صحت یا طبی سرگزشت یا معلومات، جیسے کہ کسی مخصوص صحت سے متعلق گروپ کو مارکیٹ کرنے والی سائٹس یا ایپس،
- منفی مالی حیثیت یا کسی شخص کے مالیات سے متعلق دیگر تفصیلی معلومات، جیسے کہ وہ معلومات جو یہ بتاتی ہیں کہ صارف کی کریڈٹ کی درجہ بندی کم ہے یا قرض کا بوجھ زیادہ ہے،
- نسل یا نسلی وابستگی، جیسے کہ سائٹس یا ایپس سے جو ملاحظہ کاران سے مثبت نسل یا نسلی شناخت جمع کرتی ہیں،
- مذہبی عقائد یا اسی نوعیت کے دیگر عقائد، جیسے کہ ایسی سائٹس یا ایپس سے جو مذہب یا مذہبی عقائد کے بارے میں لوگوں کی مثبت معلومات اکٹھا کرتی ہیں،
- کسی بھی جرم کا کمیشن یا مبینہ کمیشن، جیسے کہ ایسی معلومات جو یہ بتاتی ہو کہ صارف کا مجرمانہ ریکارڈ ہے،
- سیاسی وابستگی، جیسے کہ صارف کی سیاسی رائے یا سیاسی نظریہ کی نشاندہی کرنے والی معلومات،
- تجارتی یونین کی رکنیت، جیسے کہ صارف کا تجارتی یونین کی سائٹ یا ایپ ملاحظہ کرنا، یا
- جنسی رویہ یا رجحان، جیسے کہ صارف کے کسی مخصوص سائٹ کو ملاحظہ کرنے سے جنسی رجحان کا اندازہ ہو۔
امریکہ اور کینیڈا میں، پروڈکٹس یا سروسز کے درج ذیل زمروں کو صنف، عمر، پیرنٹل اسٹیٹس، ازدواجی حیثیت یا زپ کوڈ کی بنیاد پر آڈئینسز کے لیے ہدف نہیں بنایا جا سکتا:
- ہاؤسنگ، جیسے ہاؤسنگ کی فہرستیں برائے فروخت یا کرایہ، ریئل اسٹیٹ سروسز۔
- روزگار، جیسے جابز کے اشتہارات، جاب کی بھرتی کی سائٹس، جاب کی فہرست کی سائٹس۔ روزگار کو فروغ دینے والے پہلے سے متعین کردہ امریکی حکومت کے مشتہرین کے ذیلی سیٹ کو مخصوص شرائط کے تحت محدود آڈئینسز کو ہدف بنانے کی اجازت ہے۔ اگر ہدف بندی کسی سرکاری جاب کے لیے حقیقی پیشہ ورانہ اہلیت پر مبنی ہے، جسے امریکی قانون کے تحت ایک ایسی اہلیت کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو کہ جاب کے عام کام کے لیے معقول حد تک ضروری ہے تو یہ شناخت شدہ امریکی حکومت کے مشتہرین محدود آڈئینسز کو ہدف بنا سکتے ہیں۔
- کریڈٹ، بینکنگ پروڈکٹس اور سروسز یا بعض مالیاتی منصوبہ بندی اور انتظامی سروسز سے متعلق پیشکشیں۔ مثالیں: کریڈٹ کارڈز اور لونز، بینکنگ اور چیکنگ اکاؤنٹس، قرض کے انتظام کے پروڈکٹس۔
اگر آپ ذاتی نوعیت کی تشہیر کے لیے Google کے پلیٹ فارم پروڈکٹس یا Google اشتہارات کیلئے کوڈ استعمال کرتے ہیں تو:
- آپ کے پاس آڈئینس کے ڈیٹا جیسے کوکی کی فہرستوں کو استعمال کرنے کے لیے تمام ضروری حقوق ہونے چاہئیں۔
- مشتہرین کو یہ واضح کرنے کے لیے اشتہارات کے ساتھ نوٹسز منسلک کرنا چاہیے کہ وہ دلچسپی پر مبنی ہیں (مثال کے طور پر، "AdChoices" آئیکن استعمال کر کے)؛ اور
- تمام فریقوں کو انٹرنیٹ پر تشہیر کی قابل اطلاق انڈسٹری گائیڈلائنز کی تعمیل کرنی چاہیے (مثلاً، Digital Advertising Alliance کی آن لائن رویہ جاتی تشہیر کے لیے خود انضباطی اصول یا آن لائن رویہ جاتی تشہیر کے لیے IAB یورپ کے EU فریم ورک)۔
ذاتی نوعیت کی تشہیر کے بارے میں مزید جانیں
رازداری کا افشاء
- رازداری کی ایسی پالیسی رکھنا اور اس کی تعمیل کرنا ضروری ہے جو کسی بھی سائٹ، ایپ، ای میل کی اشاعت یا دیگر پراپرٹی پر آپ کے Google پروڈکٹس کے استعمال کے نتیجے میں کسی بھی ڈیٹا کو جمع، اس کا اشتراک اور اس کے استعمال کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہو۔ رازداری کی پالیسی سے صارفین کیلئے یہ بات واضح ہونا ضروری ہے کہ فریقینِ ثالث ممکنہ طور پر آپ کے صارفین کے براؤزرز پر کوکیز رکھ اور پڑھ رہے ہیں، یا آپ کی ویب سائٹ پر اشتہارات کی پیش کش کے نتیجے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ویب بیکنز کا استعمال کر رہے ہیں۔
Google کے ڈیٹا کے استعمال کے تعلق سے انکشاف کی اس ذمہ داری کی تعمیل کے لیے، آپ کو آپ کے ہمارے پارٹنرز کی سائٹس یا ایپس استعمال کرنے کے دوران Google کس طرح ڈیٹا استعمال کرتا ہے کے لیے ایک ممتاز لنک ظاہر کرنے کا اختیار ہے۔
رازداری کے افشاء کے بارے میں مزید جانیں
Google Domains پر کوکیز
- Google کے ڈومین پر کوکی سیٹ نہیں کرنا چاہیے یا Google کے ڈومین پر سیٹ کوکیز میں ترمیم، مداخلت یا اسے حذف نہیں کرنا چاہیے۔
Google Domains پر کوکیز کے بارے میں مزید جانیں
صارفین کی شناخت کرنا
ناشرین کو:
- آلہ کے فنگر پرنٹس یا مقامی طور پر اشتراک کردہ آبجیکٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے (مثلاً، HTTP کوکیز کے علاوہ فلیش کوکیز، براؤزر مددگار آبجیکٹ، HTML5 مقامی اسٹوریج)، یا تشہیر میں استعمال کے لئے ڈیزائن کردہ صارف کے ذریعے ری سیٹ کیے جا سکنے والے موبائل آلہ کے شناخت کاران۔ یہ دھوکہ کا پتا لگانے کے لئے IP پتہ کے استعمال کو محدود نہیں کرتا ہے۔
- Google ڈیٹا کو ایسی کوئی معلومات پاس نہیں کرنی چاہیے جسے Google ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کے بطور استعمال یا شناخت کر سکے، یا جو مستقل طور پر ایک خاص آلے کی شناخت کرے (جیسے موبائل فون کا منفرد آلہ شناخت کار، اگر اس طرح کا کوئی شناخت کار ری سیٹ نہیں کیا جا سکتا)۔
- صارفین کی شناخت کرنے کے لیے ہماری سروسز کا استعمال نہیں کرنا چاہیے یا ذاتی طور پر ناقابل شناخت معلومات کے طور پر اکٹھی کردہ گزشتہ معلومات کے ساتھ ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کے انضمام کا استعمال نہیں کرنا چاہیے جب تک آپ اس شناخت یا انضمام کا ٹھوس نوٹس نہ دیں اور اس سلسلے میں صارف کی پہلے سے مثبت (یعنی، آپٹ ان) رضامندی نہ ہو۔ صارفین کی منظوری سے قطع نظر، آپ کو وہ ڈیٹا الگ کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے جس کی اطلاع Google مجموعی طور پر دیتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم صارفین کی پالیسی کی شناخت کی تعمیل کرنے کے بارے میں رہنمائی ملاحظہ کریں۔
- EU صارف کی رضامندی کی پالیسی کے ساتھ تعمیل کریں۔
صارفین کی شناخت کرنے کے بارے میں مزید جانیں
آلے اور مقام کے ڈیٹا کا استعمال
اگر ناشرین کسی ایسی معلومات کو جمع کرتے ہیں، ان پر کارروائی کرتے ہیں یا انکشاف کرتے ہیں جس کی شناخت کسی صارف کے درست جغرافیائی مقام، جیسے GPS, wifi یا سیل ٹاور ڈیٹا سے حاصل کی گئی شناخت کے لئے کی جا سکتی ہے تب،
ناشرین کو:
- انٹرسٹیشل یا وقتی نوٹس کے ذریعے صارف کے سامنے انکشاف کرنا ہوگا کہ کن مقاصد کے لئے ان کا ڈیٹا استعمال کیا جا سکتا ہے (بشمول، اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانا، اینالیٹکس اور انتساب، جیسا کہ لاگو ہوتا ہے)، بشمول پارٹنرز کے ساتھ ڈیٹا کا اشتراک کیا جا سکتا ہے؛
- اس طرح کی معلومات اکٹھا کرنے، کارروائی کرنے یا انکشاف کرنے سے پہلے آخری صارفین سے اظہار (یعنی آپٹ ان) سے رضامندی حاصل کرنا ہوگا؛
- اس طرح کی معلومات کو ایک مرموز کردہ حالت میں یا کسی مرموز کردہ چینل کے ذریعے Google کو بھیجنا ہوگا؛ اور
- اس طرح کی معلومات کو جمع کرنا، اس پر کارروائی کرنا یا تمام قابل اطلاق رازداری کی پالیسیوں میں انکشاف کرنا ہوگا۔
آلے اور مقام کے ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں مزید جانیں
آن لائن رازداری تحفظ ایکٹ برائے اطفال (COPPA)
اگر آپ کسی بھی Google تشہیری سروس کو کسی ایپ، سائٹ یا سائٹ کے کسی حصے پر آن لائن رازداری تحفظ ایکٹ برائے اطفال (COPPA) کے تحت شامل کرتے ہیں تو، آپ کو:
- Google تلاش کونسول کا استعمال کرتے ہوئے COPPA کے تحت آنے والی سائٹس یا سائٹس کے سیکشن کی Google کو اطلاع دینا ہوگا، AdMob SDK کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار کی درخواست کو ٹیگ کرنا ہوگا ، یا بچوں کے لحاظ سے برتاؤ کے لئے اپنی سائٹ، ایپ یا اشتہار کی درخواست کو ٹیگ کرنا ہوگا؛
- درجہ ذیل کو ہدف بنانے کی خاطر دلچسپی پر مبنی تشہیر (دوبارہ مارکیٹنگ کرنے سمیت) استعمال نہ کریں:
- ان صارفین کی گزشتہ یا موجودہ سرگرمی جن کو آپ جانتے ہیں کہ وہ 13 سال سے کم عمر کے ہیں یا
- 13 سال سے کم عمر صارفین کی طرف ڈائرکٹ کردہ سائٹس پر گزشتہ یا موجودہ سرگرمی۔
آن لائن رازداری تحفظ ایکٹ برائے اطفال (COPPA) کے بارے میں مزید جانیں
تقاضے اور دیگر معیارات
Google ویب تلاش کے لیے اسپام کی پالیسیاں
آپ کو درج ذیل نہیں کرنا چاہیے:
- Google کی جانب سے پیش کردہ اشتہارات کو ان اسکرینز پر لگائیں جو Google ویب تلاش کے لیے اسپام پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
Google ویب تلاش کے لیے اسپام کی پالیسیوں بارے میں مزید جانیں
گمراہ کن تجربات
آپ کو درج ذیل نہیں کرنا چاہیے:
- گمراہ کن تجربات پر مشتمل اسکرینز پر Google کے پیش کردہ اشتہارات رکھنا۔
گمراہ کن تجربات کے بارے میں مزید جانیں
میلوئیر یا غیر مطلوبہ سافٹ ویئر
آپ کو درج ذیل نہیں کرنا چاہیے:
- Google کے پیش کردہ اشتہارات کو ان اسکرینز پر نہیں لگانا چاہیے جو نقصان دہ سافٹ ویئر یا "میلوئیر" پر مشتمل ہے جو کسی کمپیوٹر، آلہ، یا نیٹ ورک کو نقصان پہنچا سکتا ہے یا ان تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
مثالیں: کمپیوٹر وائرسز، رینسم ویئر، ورمز، ٹروجن ہارسز، روٹکٹس، کی لاگرز، ڈائلرز، اسپائی ویئر، غیر منظور شدہ سیکورٹی سافٹ ویئر اور دیگر نقصان دہ پروگرامز یا ایپس
- Google کے پیش کردہ اشتہارات کو ایسی اسکرینز پر نہیں لگانا چاہیے جو Google کی غیر مطلوبہ سافٹ ویئر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
مثالیں: سافٹ ویئر انسٹال کرنے میں مکمل مقاصد یا سافٹ ویئر کی فراہم کردہ فعالیت کی شفافیت میں ناکامی؛ سروس کی شرائط یا انتہائی صارف کے لائسنس کے اقرار نامے کو شامل کرنے میں ناکامی؛ صارف کے علم کے بغیر سافٹ ویئر یا ایپلیکیشنز کی بنڈلنگ؛ صارف کی منظوری کے بغیر سسٹم میں تبدیلی کرنا؛ صارفین کے لیے سافٹ ویئر کو اَن انسٹال یا غیر فعال کرنے میں دشواریاں پیدا کرنا؛ Google سروسز یا پروڈکٹس کے ساتھ تعامل کرتے وقت عوامی طور پر دستیاب Google APIs کا مناسب استعمال کرنے میں ناکامی
میلوئیر اور غیر مطلوبہ سافٹ ویئر کے بارے میں مزید جانیں
اشتہارات کے بہتر معیارات
آپ کو درج ذیل نہیں کرنا چاہیے:
- بہتر اشتہاراتی معیارات سے مطابقت نہ رکھنے والی اسکرینز پر Google کے پیش کردہ اشتہارات رکھنا۔ ممنوع اشتہار کے تجربات کی اقسام کے بارے میں مزید معلومات کے ليے براہ کرم بہتر اشتہارات کے لیے اتحاد ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
اشتہارات کے بہتر معیارات کے بارے میں مزید جانیں
مجاز انوینٹری
آپ کو درج ذیل نہیں کرنا چاہیے:
- Google کے پیش کردہ اشتہارات کو
ads.txt
کا استعمال کرنے والے ایسے ڈومین پر رکھنا جہاں آپads.txt
فائل میں انوینٹری کے فروخت کنندہ کے بطور شامل نہیں ہیں۔
کاروباری انجمن سازی کے پارٹنرز کے لیے، والدین کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ بچے فوری طور پر بچوں کے انوینٹری کے مجاز فروخت کنندگان کے بطور والدین کے ساتھ بچوں کے ڈومینز میں ads.txt
فائل شامل ہوں۔
مجاز انوینٹری کے بارے میں مزید جانیں
پابندیوں کی تعمیل
Google کو ریاست ہائے متحدہ کے ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول (OFAC)، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے کامرس ڈیپارٹمنٹ کے انڈسٹری اور سیکیورٹی کے بیورو اور دیگر قابل اطلاق پابندیوں کے برقرار کردہ پابندیوں اور برآمد کرنے کے کنٹرولز کی تعمیل کرنی چاہیے۔ نتیجے کے طور پر، Google ناشر کے پروڈکٹس مندرجہ ذیل ملکوں یا علاقوں میں ناشرین کے لیے دستیاب نہیں ہیں:
- کریمیا
- کیوبا
- نام نہاد دونیتسک عوامی جمہوریہ (DNR) اور لوگانسک عوامی جمہوریہ (LNR)
- ایران
- شمالی کوریا
- سیریا
Google ناشر کے پروڈکٹس کا استعمال مندرجہ بالا مندرج پابندی والے ملکوں یا علاقوں میں موجود پارٹی کے لیے یا اس کی طرف سے بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، Google ناشر کے پروڈکٹس ایسے اداروں یا افراد کے لیے اہل نہیں ہیں جن پر قابل اطلاق تجارتی پابندیوں اور برآمد کرنے کی تعمیل کے قوانین کے تحت پابندی عائد ہے۔ Google ناشر کے پروڈکٹس ایسے اداروں یا افراد کے لیے اہل نہیں ہیں جو اس طرح کی پابندی والے اداروں یا افراد کے زیر ملکیت یا زير کنٹرول ہیں یا ان کے لیے یا ان کی طرف سے کام کر رہے ہیں۔
ناشرین کو قابل اطلاق پابندیوں اور برآمد کرنے کے ضوابط، جن میں OFAC پابندیاں بھی شامل ہیں، ان کی تعمیل کرنا اور Google سے ان ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرنے سے اتفاق کرنا بھی لازمی ہے۔ آپ پابندی والے اداروں یا افراد کے لیے یا ان کی طرف سے Google ناشر کے پروڈکٹس کا استعمال نہیں کر سکتے۔ آپ پابندی والے ملکوں یا علاقوں میں موجود اداروں یا افراد کے لیے یا ان کی طرف سے Google ناشر کے پروڈکٹس کا استعمال نہیں کر سکتے۔