اس بارے میں مزید جانیں کہ YouTube آپ کے لیے کیسے کام کرتا ہے

چاہے آپ اپنا جنون فالو کر رہے ہوں یا کاروبار، ہمیں معلوم ہے کہ آپ YouTube پر جانے والا مواد بنانے میں کتنا وقت اور توانائی خرچ کرتے ہیں۔ آپ کے لیے یہ سمجھنا اہم ہے کہ کیسے آپ کا مواد دریافت ہوتا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے۔ بطور تخلیق کاران، آپ ہماری کمیونٹی کے مرکز میں ہیں، اس لیے آپ کے ساتھ مواصلت اور شفافیت ہماری ترجیح ہے۔ ہم آپ کی کامیابی میں سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ اسی لیے ہم نے وضاحت کے لیے کچھ زبردست وسائل اکٹھے کیے ہیں۔

YouTube پر آپ کا مواد

YouTube تلاش

YouTube تلاش بہترین تلاش کے نتائج فراہم کرنے کے لیے کچھ اہم چیزوں کو ترجیح دیتی ہے، بشمول مطابقت، مصروفیت اور کوالٹی۔ مطابقت کا اندازہ لگانے کے لیے ہم بہت سارے عوامل پر توجہ دیتے ہیں جیسے کہ عنوان، ٹیگز، تفصیل اور ویڈیو کا مواد ناظر کے تلاش کے استفسار سے کتنا زیادہ ملتے جلتے ہیں۔ مشغولیت کے سگنلز مطابقت کا پتا چلانے کا ایک قیمتی طریقہ ہیں اور ہم صارفین کی جانب سے مجموعی مشغولیت کے سگنلز کو شامل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم کسی مخصوص استفسار کے لیے مخصوص ویڈیو کے دیکھنے کے وقت کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دیگر صارفین ویڈیو کو استفسار سے متعلق سمجھتے ہیں یا نہیں۔ کوالٹی کے لیے ہمارے سسٹمز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ ایسے سگنلز کی شناخت کر سکیں جن کی مدد سے یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کون سے چینلز کسی خاص موضوع پر مہارت، سند اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ YouTube نامیاتی تلاش کے نتائج میں بہتر مقام کے عوض ادائیگی قبول نہیں کرتا ہے۔

موسیقی یا تفریح جیسے ایریاز میں ہم اکثر جدت یا شہرت جیسے اضافی عوامل استعمال کرتے ہیں تاکہ ہمارے سسٹمز صارفین کو ایسے کوالٹی مواد سے منسلک کر سکیں جس سے وہ لطف اندوز ہوں گے۔ دیگر ایریاز میں جہاں اعتبار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، بشمول خبریں، سیاست، اور طبی یا سائنسی معلومات کے، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں کہ سرچ کے ہمارے سسٹمز قابل اعتماد ذرائع سے اعلی کوالٹی اور مستند مواد فراہم کرنے کو ترجیح دیں۔

آفیشل کارڈز YouTube تلاش میں آفیشل مواد کو نمایاں کر کے صارفین کیلئے مواد دریافت کرنا بھی آسان بنا دیتی ہے۔ ان کارڈز میں سرفہرست چینلز کی آفیشل ویڈیوز اور پوسٹس شامل ہوتی ہیں، جیسے کہ سرفہرست YouTube تخلیق کاران، مشہور شخصیات اور موسیقی کے فنکاران کی ویڈیوز اور پوسٹس۔ اسپورٹس ٹیمز، موویز اور TV، موسیقی اور خاص ایونٹس سے متعلق مواد سے بھی ویڈیوز اور پوسٹس شامل ہوتی ہیں۔ یہ کارڈز خود کار طور پر تیار کی جاتی ہیں اور انہیں حسب ضرورت بنانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

ہمارا مقصد آپ کو ذرائع فراہم کرنا ہے تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ ہم صارفین کو بہترین تلاش کے نتائج فراہم کرنے کے لیے کن عوامل کو مد نظر رکھتے ہیں۔

مزید ذرائع

تجویز کردہ ویڈیوز

ہم اس علم کے ساتھ شروعات کرتے ہیں کہ ہر ایک کو دیکھنے کی منفرد عادات ہوتی ہے۔ اس کے بعد ہمارا سسٹم صارف کے دیکھنے کی عادات کا موازنہ ان سے کرتا ہے جو ایک جیسی ہیں۔ سسٹم اس معلومات کو دوسرے مواد کی تجویز کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے جو ممکن ہے ناظر دیکھنا چاہے۔

ہماری تجویز کا سسٹم متواتر طور پر ارتقا پذیر ہے، ہر روز 80 بلین سے زیادہ معلومات سے سیکھ رہا ہے جسے ہم سگنل کہتے ہیں، بنیادی یہ ہیں:

  • دیکھنے کی سرگزشت: ہمارا سسٹم ناظرین کو بہتر تجاویز فراہم کرنے، یاد رکھنے کے لیے کہ انہوں نے کہاں چھوڑا تھا اور مزید بہت کچھ کرنے کے لیے ان کی دیکھی گئیں YouTube ویڈیوز کا استعمال کرتا ہے۔
  • تلاش کی سرگزشت:  ہمارا سسٹم مستقبل کی تجاویز کو متاثر کرنے کے لیے YouTube پر جو کچھ ناظر تلاش کرتا ہے اسے استعمال کرتا ہے۔
  • چینل سبسکرپشنز: ہمارا سسٹم ان YouTube چینلز کے بارے میں معلومات کا استعمال کرتا ہے جن کو ناظر سبسکرائب کرتا ہے تاکہ ان کی پسند کی دیگر ویڈیوز کی تجویز کر سکے۔
  • پسندیدگیاں: ہمارا سسٹم پسندیدگیوں کی معلومات کا استعمال اس امکان کا اندازہ لگانے کی کوشش کیلئے کرتا ہے کہ ناظر مستقبل میں اسی طرح کی ویڈیوز میں دلچسپی لے گا۔
  • ناپسندیدگیاں: ہمارا سسٹم یہ بتانے کیلئے ان ویڈیوز کا استعمال کرتا ہے جسے ناظر ناپسند کرتا ہے کہ مستقبل میں کیا تجویز کرنے سے بچنا ہے۔
  • "دلچسپی نہیں ہے" تاثرات کا انتخاب: ہمارا سسٹم یہ بتانے کیلئے ان ویڈیوز کا استعمال کرتا ہے جنہیں ناظرین "دلچسپی نہیں ہے" کے بطور نشان زد کرتے ہیں کہ مستقبل میں کیا تجویز کرنے سے بچنا ہے۔ 
  • "چینل کی تجویز نہ کریں" تاثرات کا انتخاب: ہمارا سسٹم "چینل کی تجویز نہ کریں" تاثرات کے انتخاب کو اس سگنل کے طور پر استعمال کرتا ہے کہ چینل کے مواد میں ممکنہ طور پر کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس سے ناظر لطف اندوز ہوا ہو۔
  • اطمینان کے سرویز: ہمارا سسٹم صارف کے ان سرویز کا استعمال کرتا ہے جو ناظرین سے ان ویڈیوز کی درجہ بندی کرنے کو کہتے ہیں جو انہوں نے دیکھی ہیں، جس سے سسٹم کو نہ صرف دیکھنے کے وقت بلکہ اطمینان کو بھی سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

YouTube کی مختلف خصوصیات دوسروں کے مقابلے میں تجویز کے کچھ سگنلز پر زیادہ انحصار کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، کسی ویڈیو کو اس کے بعد چلانے کی تجویز کرنے کیلئے ہم اس ویڈیو کا اہم سگنل کے طور پر استعمال کرتے ہیں جسے ناظر فی الوقت دیکھ رہا ہے۔ ہوم پیج پر ویڈیو کی تجاویز فراہم کرنے کے لیے، ہم بنیادی طور پر ناظر کی دیکھنے کی سرگزشت پر انحصار کرتے ہیں۔ ناظرین اگر اپنے ہوم پیج پر تجاویز دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں تو اپنی دیکھنے کی سرگزشت کو آف اور صاف کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے جن کے پاس YouTube دیکھنے کی سرگزشت بند ہے اور دیکھنے کی کوئی اہم سرگزشت نہیں ہے، ان کو ہوم پیج تلاش بار اور دائیں ہاتھ کا گائیڈ مینو دکھانا جاری رکھے گا۔ 

بارڈر لائن مواد اور نقصان دہ غلط معلومات کا پھیلاؤ کم کرنا 

کھلے پن کیلئے ہمارے عزم کا مطلب ہے کہ پلیٹ فارم پر ایسا مواد دستیاب ہو سکتا ہے جو ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے کے قریب ہو مگر مکمل طور پر حد پار نہ کرتا ہو۔ ہمیں لگتا ہے کہ اظہار خیال کی آزادی کی حفاظت اہم ہے، مگر ہم نے YouTube ہوم پیج یا 'اگلا' پینل کے ذریعے نمایاں طور پر ڈسپلے کی جانے والی ویڈیوز کیلئے علی معیار سیٹ کیا ہے۔ 

اسی لیے ہم خبریں، سیاست، طبی اور سائنسی معلومات جیسے موضوعات پر ناظرین کو مستند ویڈیوز کی تجویز کرنے کا اضافی قدم اٹھاتے ہیں۔

ہم عوامی طور پر دستیاب گائیڈ لائنز کا استعمال کر کے تربیت یافتہ انسانی جائزہ کاروں پر انحصار کرتے ہیں، جو ہر چینل اور ویڈیو میں معلومات کے معیار کا جائزہ لیتے ہیں۔ یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا کوئی ویڈیو مستند ہے، جائزہ کار اسپیکر یا چینل کی مہارت اور ساکھ، ویڈیو کا مرکزی موضوع اور آیا مواد اپنے وعدے پر پورا اترتا ہے یا اپنا مقصد حاصل کرتا ہے جیسے عوامل کو دیکھتے ہیں۔ ویڈیو جتنی زیادہ مستند ہوگی، اس کی تجاویز میں اتنی ہی زیادہ ترویج و اشاعت ہوگی۔ ہم اپنے سسٹمز کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ مستند ذرائع، جیسے کہ نیوز آؤٹ لیٹس اور صحت کے اداروں سے مواد کو بہتر طریقے سے جمع کیا جا سکے۔ 

مزید ذرائع

YouTube کے ساتھ آپ کا تعلق

YouTube کے ساتھ آپ کا معاہدہ

سروس کا تمام استعمال YouTube کی سروس کی شرائط، ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہمارے پلیٹ فارم کی پالیسیوں کے ساتھ مشروط ہے۔

نوٹ کریں کہ آئندہ کی پالیسیاں آپ کی بعض خصوصیات جیسے منیٹائزیشن، لائیو سلسلہ بندی یا خریداری کو آن کرنے پر بھی لاگو ہوں گی۔ یہ مت بھولیں کہ اگر آپ سروس کو تشہیر یا اسپانسرشپس فراہم کرتے ہیں یا اپنے مواد میں بامعاوضہ پروموشنز شامل کرتے ہیں تو بھی آپ ہماری اشتہار کی پالیسیاں برائے مشتہرین کے تحت پابند ہیں۔ آپ کسی بھی وقت ہمارا ہیلپ سینٹر تلاش کر کے ہماری تمام پالیسیاں دیکھ سکتے ہیں۔

آپ قبول کئے جانے والے حالیہ ترین آن لائن معاہدے YouTube اسٹوڈیو میں تلاش کر سکتے ہیں۔

YouTube سے مواصلت کرنا

ہمارے پارٹنرز کے ساتھ ہماری شفافیت اور مواصلت بہتر بنانے کے جاری ہدف کے حصے کے تحت، ہم آپ کو ایسی تبدیلیوں سے متعلق اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں جو آپ کو متاثر کر سکتی ہیں۔ چاہے آپ مخصوص مسئلے کا سامنا کر رہے ہوں، تکنیکی مسائل حل کرنے کیلئے مدد درکار ہو یا YouTube سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہوں، ہم مدد کرنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔ آپ تخلیق کار کیلئے سپورٹ یا اپنے پارٹنر مینیجر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں اس بارے میں مزید جان سکتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ مواصلت کس طرح کرتے ہیں۔

YouTube پر پیسے کمانا

YouTube پارٹنر پروگرام

ہم مداح کی فنڈنگ اور Shopping کی خصوصیات تک ابتدائی رسائی کے ساتھ مزید تخلیق کاروں کے لیے YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) کی توسیع کر رہے ہیں۔ توسیع شدہ YouTube پارٹنر پروگرام ان ممالک/علاقوں میں اہل تخلیق کاروں کے لیے دستیاب ہے۔ توسیع اگلے ماہ AE, AU, BR, EG, ID, KE, KY, LT, LU, LV, MK, MP, MT, MY, NG, NL, NO, NZ, PF, PG, PH, PT, QA, RO, RS, SE, SG, SI, SK, SN, TC, TH, TR, UG, VI, VN اور ZA میں اہل تخلیق کاروں کے لیے شروع ہو رہی ہے۔ YPP میں ہونے جا رہی تبدیلیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ مضمون ملاحظہ کریں۔۔ 

اگر آپ مندرجہ بالا ممالک/علاقوں میں سے کسی ایک میں نہیں ہیں تو آپ کے لیے YouTube پارٹنر پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آپ یہ مضمون YPP کے مجموعی جائزے، اہلیت، اور آپ سے متعلقہ درخواست کی ہدایات کے لیے دیکھ سکتے ہیں۔

توسیع شدہ YouTube پارٹنر پروگرام کے لئے اپنی اہلیت چیک کریں۔ اگر آپ ابھی تک اہل نہیں ہیں تو YouTube اسٹوڈیو کے کمائی کریں علاقے میں اطلاع حاصل کریں کو منتخب کریں۔ ہماری طرف سے توسیع شدہ YPP پروگرام آپ کیلئے دستیاب ہونے پر اور آپ کے اہلیت کی حد تک پہنچ جانے پر ہم آپ کو ایک ای میل بھیجیں گے۔ 


YouTube پارٹنر پروگرام کے تحت، اگر آپ کے ملک میں دستیاب ہوں اور آپ معیار پر پورے اترتے ہوں تو آپ متعدد آمدنی کی اسٹریمز تک رسائی کرنے کے اہل ہوں گے۔ آپ کو تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ اور Copyright Match Tool تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ آپ پروگرام، اس کے کام کرنے اور اپلائی کرنے کے طریقے سے متعلق یہاں مزید جان سکتے ہیں۔

YouTube Music چینل منیٹائز کرنا

چاہے آپ لیبل ہوں، پبلشر ہوں، ڈسٹری بیوٹر ہوں یا آزاد موسیقار، YouTube زیادہ مداحوں تک پہنچنے اور آمدنی بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ YouTube آپ کی موسیقی سے اشتہارات، سبسکرپشنز اور دیگر آمدنی کے ذرائع سے پیسے کمانے میں آپ کی مدد کس طرح کر سکتا ہے اس بارے میں یہاں مزید جانیں۔ قابل توسیع ٹولز اور اپنی موسیقی ڈیلیور کرنے کی حکمت عملیوں اور YouTube پر اپنے ڈیجیٹل حقوق کا نظم کرنے کے بارے میں یہاں مزید جانیں۔

مداح کی فنڈنگ 

Super Chat اور Super Stickers تخلیق کاروں کے لیے لائیو سلسلوں اور پریمیئرز کے دوران مداحوں سے منسلک ہونے کے طریقے ہیں۔ مداح لوگ لائیو چیٹ کے اندر اپنے پیغام کو نمایاں کرنے کے لئے Super Chats خرید سکتے ہیں یا Super Stickers خرید کر اینیمیٹڈ تصویر حاصل کر سکتے ہیں جو لائیو چیٹ میں ظاہر ہوتی ہے۔ اگر آپ اہل ہیں، Super Chat یا Super Stickers آن کرنے اور ان خصوصیات کا نظم کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

بہت شکریہ تخلیق کاروں کو ان ناظرین سے آمدنی حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے جو ان کے Shorts اور بڑی ویڈیوز کے لیے اضافی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ مداح ایک یک وقتی اینیمیشن خریدتے ہیں اور ویڈیو یا Short کے تبصروں کے سیکشن میں ایک رنگین، حسب منشا بنانے لائق تبصرہ پوسٹ کرتے ہیں۔ اگر آپ اہل ہیں تو اپنے چینل کے لیے بہت شکریہ کو آن کرنے اور اس کا نظم کرنے کا طریقہ جانیں۔

چینل ممبرشپس ناظرین کو ماہانہ ادائیگیوں کے ذریعے آپ کے چینل میں شامل ہونے اور صرف اراکین کیلئے بَیجز، ایموجی اور دیگر فوائد جیسے دستیاب فوائد حاصل کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ اگر آپ اہل ہیں تو ممبرشپس آن کرنے کے طریقے اور اس بارے میں مزید جانیں کہ آپ اپنے چینل کے لیے ممبرشپس کا نظم کس طرح کر سکتے ہیں۔

YouTube پر بیچنا

ہم اہل چینل کے مالکان کو YouTube پر ان کی اپنی پروڈکٹس اور آٖفیشل برانڈڈ اشیاء فروخت شوکیس کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ YouTube پر خریداری استعمال کرنا شروع کریں۔

اور اگر آپ YouTube پر موسیقی کے فنکار ہیں تو آپ YouTube پر اپنے آنے والے کنسرٹ کی فہرستوں کو شوکیس کرنے کیلئے بھی اہل ہو سکتے ہیں۔ ویڈیوز پر اپنے ٹؤر کی تاریخوں کیلئے ٹکٹس شامل کرنے کے طریقے کے بارے میں یہاں مزید جانیں۔

YouTube پر آپ کی کارکردگی

‏YouTube ‏Google کا ایک حصہ ہے اور Google کی رازداری کی پالیسیوں اور اصولوں کی پابندی کرتا ہے۔ جب آپ ایک صارف یا پارٹنر کے بطور ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی معلومات کے حوالے سے ہم پر انحصار کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ YouTube پر آپ کی کامیابی کی پیمائش کیلئے ڈیٹا کتنا اہم ہے۔ ہم اپنے صارفین اور پارٹنرز کی رازداری اور سیکیورٹی کے تحفظ کیلئے یہ یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے طریقے ہماری رازداری کی پالیسی کے مطابق ہیں۔

YouTube آپ کو آپ کی کارکردگی کی پیمائش کرنے کے لیے ٹولز کا ایک مجموعہ پیش کرتا ہے آپ کو اپنے ڈیٹا سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد کرنے کے لیے۔ اگر آپ اس کی اجازت دیتے ہیں تو ہم YouTube چینل اور مواد کے مالکان کو YouTube Analytics ڈیٹا تک رسائی دیتے ہیں۔ ان APIs کے ذریعے YouTube چینل اور مواد کے مالکان رپورٹس کی کن اقسام تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اس بارے میں مزید جانیں۔ ہمارے پاس فنکاروں کیلئے براہ راست پلیٹ فارم میں شامل اینالیٹکس کی خصوصیات، YouTube Analytics اور YouTube Analytics بھی موجود ہیں جو آپ کو کارکردگی کے میٹرکس تک رسائی کی اجازت دیتی ہیں، جیسے: 

  • دیکھنے کا وقت: ناظرین کے ویڈیو دیکھنے کا کُل وقت۔
  • سبسکرائبرز: آپ کے چینل کو سبسکرائب کرنے والے ناظرین کی تعداد۔
  • ملاحظات: آپ کے چینلز یا ویڈیوز کے جائز ملاحظات کی تعداد۔
  • سرفہرست ویڈیوز: کون سی ویڈیوز کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔
  • آڈئینس کی برقراریت: دیکھیں کہ آپ کی ویڈیوز آپ کے ناظرین کو کتنا بخوبی مشغول رکھتی ہیں۔
  • لائیو سلسلہ کا ڈیٹادیکھیں کہ آپ کی پوری ویڈیو میں کتنے ناظرین آپ کا سلسلہ دیکھ رہے تھے۔
  • ڈیموگرافکس: آپ کے ناظرین کون ہیں بشمول ان کی عمر، جنس، اور مقام کے بارے میں اعداد و شمار۔
  • ٹریفک کا ذریعہ: اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ سامعین آپ کا مواد کیسے تلاش کرتے ہیں۔

ہم کچھ چینل اور ویڈیو اینالیٹکس بھی شائع کرتے ہیں، جیسے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد اور ویڈیو ملاحظات، عوامی طور پر آپ کے چینل کے صفحہ پر، دیکھنے کے صفحہ پر، YouTube رجحان ساز سائٹس، YouTube Analytics برائے فنکار، میوزک چارٹس اور بصیرتیں اور API سروسز کے ذریعے۔ ہم Google کی رازداری کی پالیسی کے مطابق، مشتہرین، سیلز پارٹنرز اور حقوق کے حاملین کے ساتھ مجموعی، گمنام بنائے گئے چینل اور ویڈیو ڈیٹا کا اشتراک بھی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ تندرستی سے متعلق ویڈیوز کی تعداد متعین ملک یا علاقے میں گزشتہ سال میں دو گنا ہو گئی ہے۔

جب آپ مخصوص YouTube خصوصیات استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو مخصوص اقسام کے ڈیٹا کا اشتراک بھی کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً، اگر آپ اپنے آفیشل اشیاء فروخت کے ریٹیلر اور اپنے YouTube چینل کو منسلک کرتے ہیں تو سیلز اور ملاحظات سے متعلق اینالیٹکس ڈیٹا کا اشتراک Google اور ریٹیلر کے درمیان کیا جائے گا۔ ہم ہمیشہ آپ کی پروگرام کی شرائط کے ساتھ آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ ڈیٹا کا اشتراک کیسے ہو سکتا ہے۔

بعض YouTube ٹیمز جیسے وہ جو YouTube کے اعتماد اور حفاظت کے نفاذ کیلئے کام کرتی ہیں، کے پاس ایسے چینل اور ویڈیو اینالیٹکس تک رسائی ہو سکتی ہے جو YouTube Analytics پلیٹ فارم یا API سروسز کے ذریعے فراہم کردہ اینالیٹکس سے مختلف یا زیادہ تفصیلی ہوں۔ مثلاً، YouTube کے اسپام اور سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا تعین کرنے والے سسٹمز غیر معمولی رویے کا تعین کرنے اور ان لوگوں کو پکڑنے کیلئے تفصیلی سائٹ ٹریفک اور اینالیٹکس کا تجزیہ کر سکتے ہیں جو ملاحظات کی تعداد یا سبسکرائبرز کی تعداد میں YouTube کی سروس کی شرائط کے خلاف مصنوعی طور پر اضافہ کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔

ہم کاروباروں اور مشتہرین کیلئے درست اور قابل عمل بصیرتیں ڈیلیور کرنے کے نئے طریقوں پر مسلسل کام کرتے ہیں، خاص طور پر اسلئے کیونکہ ناظرین کی تعداد پلیٹ فارمز اور آلات پر منتقل ہوتی ہے۔ ہم یقینی بناتے ہیں کہ یہ طریقے ہمارے صارفین کی سیکیورٹی اور رازداری کی حفاظت کرنے کے لیے ہماری رازداری کی پالیسی کے مطابق ہیں۔ اگر آپ ہماری سروس استعمال کرنا بند کر دیتے ہیں تو ہم اپنی برقراریت کی پالیسی کے تحت اس ڈیٹا کو کیسے برقرار رکھتے ہیں اس بارے میں آپ مزید معلومات پڑھ سکتے ہیں۔

آپ تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ سے رابطہ کر کے اپنے ڈیٹا سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے بارے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ ان ٹولز پر آپ کے تاثرات کا خیرمقدم کرتے ہیں جو آپ کو سب سے قیمتی لگتے ہیں۔

ہم نئے ٹیلنٹ کو کیسے سپورٹ کرتے ہیں

ہمارے نئے تخلیق کاران اور فنکاروں کی مدد سے متعلق ہمارے عزم کے تحت، ہم ان کی ترقی کو سپورٹ کرنے کیلئے باقاعدگی سے پروگرامز چلاتے ہیں۔ اس میں YouTube Spaces پر ہمارے زبردست اسٹوڈیوز تک رسائی فراہم کرنا، ٹریننگ کیمپس جیسے NextUp اور مخصوص سیڈ فنڈنگ شامل ہیں جن سے نئے مواد کے ڈیولپمنٹ کو سپورٹ کیا جا سکے۔ اس سپورٹ کے بدلے میں، ہمارے تخلیق کاران اور فنکار ہمارے صارفین کے لطف اندوز ہونے کیلئے YouTube کیلئے خصوصی مواد بنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

مزید ذرائع

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10258682238838140718
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false