‫YouTube چینل کی منیٹائزیشن کی پالیسیاں

15 جولائی، 2025: ہم اپنی 'تکراری مواد' سے متعلق پالیسی میں ایک معمولی ترمیم کر رہے ہیں تاکہ اس کی بہتر وضاحت کی جا سکے کہ اس میں وہ مواد شامل ہے جو دہرایا گیا ہو یا بڑے پیمانے پر تیار کیا گیا ہو۔ ہم اس پالیسی کا نام بھی  'تکراری مواد' سے تبدیل کر کے 'غیر مستند مواد' رکھ رہے ہیں۔ اس قسم کا مواد ہماری موجودہ پالیسیوں کے تحت ہمیشہ سے منیٹائزیشن کے لیے نااہل رہا ہے، جن میں تخلیق کاروں کو اصل اور مستند مواد پر انعام دیا جاتا ہے۔ ہماری 'دوبارہ استعمال شدہ مواد' سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جو تبصرے، کلپس، مجموعے، اور ردِ عمل کی ویڈیوز جیسے مواد کا جائزہ لیتی ہے۔
‫10 مارچ، 2025: ہم اپنے اشتہار کی موزونیت کے جائزے کی کاروائی میں بہتری لا رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، چیکس کے عمل سے گزرنے والی ویڈیوز (بشمول نجی ویڈیوز) کو ایک اضافی جائزے کا سامنا ہو سکتا ہے جو ممکنہ طور پر کسی انسان کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ کچھ معاملات میں، ویڈیو منیٹائزیشن کے فیصلوں میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کو منیٹائزیشن کے فیصلوں کی درستگی کو بہتر بنانے اور آپ کے چینل کی منیٹائزیشن کی مجموعی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مزید جانیں۔

3 مارچ، 2022: یوکرین میں جاری جنگ کے سبب، ہم Google اور YouTube کے اشتہارات کو روس میں مقیم صارفین کو پیش کرنے سے عارضی طور پر موقوف کریں گے۔ نیز، ہم روس میں موجود صارفین کے لیے منیٹائزیشن کی سبھی خصوصیات تک رسائی کو موقوف کر رہے ہیں (جیسے، چینل ممبرشپس، Super Chat،‏ Super Stickers اور اشیاء فروخت)۔ مزید جانیں۔

اگر آپ YouTube پر منیٹائز کر رہے ہیں تو آپ کے چینل کیلئے YouTube منیٹائزیشن کی پالیسیوں کی پیروی کرنا اہم ہے۔ ان میں درج ذیل بیان کی گئی پالیسیوں کے علاوہ YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز، سروس کی شرائط، کاپی رائٹ، حقوق کی کلیئرنس کی ایڈجسٹمنٹ کی پالیسیاں اور ہماری پروگرام کی پالیسیاں شامل ہیں۔

یہ پالیسیاں YouTube پارٹنر پروگرام میں موجود، یا اس میں اپلائی کرنے والے ہر شخص پر لاگو ہوتی ہیں۔ اگر آپ YouTube پر Shorts کو منیٹائز کر رہے ہیں تو YouTube Shorts منیٹائزیشن کی پالیسیوں کا بھی اطلاق ہوتا ہے۔

اشتہارات کے ساتھ منیٹائز کرنے والے تمام مواد کا ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ مداح کی فنڈنگ کی خصوصیات سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے، پہلی بار کے صارفین کے لیے انفرادی خصوصیت کو آن کرنے سے پہلے کامرس پروڈکٹ ماڈیول (CPM) قبول کرنا ضروری ہے۔ آپ کے لیے مداح کی فنڈنگ کی خصوصیات کے ذریعے منیٹائز کرتے ہوئے کامرس پروڈکٹس کی منیٹائزیشن کی پالیسیوں کی پیروی کرنا بھی ضروری ہے۔

ہر اہم پالیسی کا ایک فوری جائزہ یہ رہا۔ یقینی بنائیں کہ آپ ہر پالیسی کو بغور پڑھتے ہیں، کیونکہ یہ پالیسیاں یہ چیک کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں کہ آیا کوئی چینل منیٹائز کیے جانے کیلئے موزوں ہے یا نہیں۔ ہمارے تجزیہ کاران یہ دیکھنے کیلئے باقاعدگی سے چیک کرتے ہیں کہ آیا منیٹائز کرنے والے چینلز ان پالیسیوں کی پیروی کرتے ہیں یا نہیں۔ ہم اپنی پالیسیوں کا نفاذ کس طرح کرتے ہیں اس بارے میں مزید جانیں۔

یاد رکھیں کہ جب ہم اس صفحہ پر ویڈیو اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب Shorts، بڑی ویڈیوز اور لائیو سلسلہ بندی ہوتا ہے۔ یہ پالیسیاں جہاں بھی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں وہاں لاگو ہوتی ہیں بشمول دیکھنے کا صفحہ (YouTube،‏ YouTube Music یا YouTube Kids کے اندر موجود صفحات)، YouTube ویڈیو پلیئر (وہ پلیئر جو YouTube مواد کو دوسری سائٹوں پر سرایت کرتا ہے) اور YouTube Shorts پلیئر (وہ پلیئر جو Shorts دستیاب کرتا ہے)۔

ہم آپ کے چینل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا چیک کرتے ہیں

اگر آپ YouTube پر پیسہ کما رہے ہیں تو آپ کا مواد اصلی اور "مستند" ہونا چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم آپ سے درج ذیل مواد کی توقع کرتے ہیں:

  • اصلی مواد بنائيں۔ اگر آپ کسی اور کا مواد استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اسے اپنا بنانے کیلئے اسے نمایاں طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
  • بڑے پیمانے پر تیار نہ کی گئی ہو یا تکراری نہ ہو۔ اسے صرف ملاحظات حاصل کرنے کے بجائے ناظرین کے لطف اندوز ہونے یا تعلیمی مقصد کیلئے بنایا جانا چاہیے۔

ہمارے تجزیہ کاران ہماری پالیسیوں کے مطابق آپ کے چینل اور مواد کی جانچ کریں گے۔ چونکہ وہ ہر ویڈیو کو چیک نہیں کر سکتے، اس لیے ہمارے تجزیہ کاران آپ کے چینل پر فوکس کر سکتے ہیں:

  • مرکزی تھیم
  • سب سے زیادہ دیکھی گئی ویڈیوز
  • سب سے نئی ویڈیوز
  • دیکھنے کے وقت کا سب سے بڑا تناسب
  • ویڈیو میٹا ڈیٹا (بشمول عنوانات، تھمب نیلز اور تفاصیل)
  • چینل کا "تعارفی" سیکشن

درج بالا صرف اس مواد کی مثالیں ہیں جن کی ہمارے تجزیہ کار جانچ کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ہمارے تجزیہ کار یہ دیکھنے کیلئے آپ کے چینل کے دیگر حصوں کو چیک کریں گے اور کر سکتے ہیں کہ وہ ہماری پالیسیوں پر مکمل طور پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

‫YouTube کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کریں

یہ گائیڈ لائنز YouTube کو ناظرین، تخلیق کاران اور مشتہرین کیلئے ایک زبردست کمیونٹی بنائے رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ ‫YouTube پر موجود سبھی کیلئے ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا ضروری ہے اور آپ کے پوسٹ کردہ کسی بھی مواد کا ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

منیٹائز کرنے والے تخلیق کاران کو پتا ہونا چاہیئے کہ یہ گائیڈلائنز صرف انفرادی ویڈیوز پر نہیں، بلکہ مجموعی طور پر آپ کے چینل پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ وہ مواد جو YouTube کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے منیٹائزیشن کیلئے اہل نہیں ہے اور اسے YouTube سے ہٹا دیا جائے گا۔
ہمارے پروگرام کی پالیسیوں کی پیروی کریں
‫AdSense برائے YouTube ‏YouTube پارٹنرز کو ان کی ویڈیوز کو منیٹائز کرنے کے لیے ادائیگی کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ہماری پروگرام کی پالیسیوں اور YouTube کی سروس کی شرائط کی پیروی کرنا یقینی بنائیں۔

غیر مستند مواد

غیر مستند مواد کا مطلب بڑے پیمانے پر تیار کردہ یا تکراری مواد ہے۔ اس میں وہ مواد شامل ہے جو ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی ٹیمپلیٹ کی مدد سے بنایا گیا ہے جس میں ویڈیوز میں بہت کم یا کوئی فرق نہیں ہے یا ایسا مواد جو آسانی سے بڑے پیمانے پر نقل کیا جا سکتا ہے۔

یہ پالیسی آپ کے پورے چینل پر لاگو ہوتی ہے۔ بہ الفاظ دیگر، اگر آپ کے پاس بہت سی ویڈیوز ہیں جو ہماری گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو آپ کے پورے چینل سے منیٹائزیشن کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

کس کو منیٹائز کیا جا سکتا ہے

یہ پالیسی یقینی بناتی ہے کہ منیٹائز کردہ مواد ناظرین کو دیکھنے کیلئے کچھ پرکشش اور دلچسپ پیش کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، اگر ایک اوسط ناظر واضح طور پر بتا سکتا ہے کہ آپ کے چینل پر موجود مواد ہر ویڈیو میں مختلف ہوتا ہے تو اسے منیٹائز کیا جا سکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کئی چینلز یکساں پیٹرن کی پیروی کرنے والا مواد تخلیق کرتے ہیں۔ ضروری بات یہ ہے کہ ہر ویڈیو کا مواد کسی حد تک متنوع ہونا چاہیئے۔

کسے منیٹائز کرنے کی اجازت ہے، اس کی مثالیں (بشمول مگر یہ اس تک محدود نہیں):

  • آپ کی ویڈیوز کا تعارفی اور اختتامی حصہ ایک جیسا ہے، لیکن آپ کے مواد کا بیشتر حصہ مختلف ہے
  • یکساں مواد، جہاں ہر ویڈیو میں خاص طور پر آپ کے نمایاں کئے جانے والے کسی موضوع کی خصوصیات کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے
  • ایک ساتھ ایڈٹ کئے جانے والے ایک جیسے آبجیکٹس کی مختصر کلپس جن میں آپ یہ وضاحت کرتے ہیں کہ وہ کس طرح منسلک ہیں

وہ مواد جو اس گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتا ہے

جب کسی چینل کا مواد ملتے جلتے مواد پر مشتمل ہوتا ہے تو اس سے وہ ناظرین الجھن کا شکار ہو سکتے ہیں جو YouTube پر پرکشش اور دلچسپ مواد کیلئے آتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ان چینلز کو جن میں ہر ویڈیو کے مواد میں صرف ہلکا سا فرق ہے منیٹائز کیے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ بہ الفاظ دیگر، آپ کے چینل میں ایسا مواد نہیں ہونا چاہیے جو تمثیل کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہو اور بڑے پیمانے پر دہرایا گیا ہو۔

کسے منیٹائز کرنے کی اجازت نہیں ہے اس کی مثالیں (یہ فہرست جامع نہیں ہے):

  • ایسا مواد جو خاص طور پر ایسے مواد کی ریڈنگز کو نمایاں کرتا ہے جسے اصل میں آپ نے تخلیق نہیں کیا ہے، جیسے ویب سائٹس یا خبروں کی فیڈز کا ٹیکسٹ
  • پِچ یا رفتار تبدیل کرنے کیلئے ترمیم کردہ گانے لیکن بصورت دیگر وہ اصل سے مشابہ ہیں
  • کم تعلیمی قدر، تبصرے، بیانیے یا ویڈیوز میں کم سے کم تغیر والا تکراری مواد
  • متعدد ویڈیوز میں ایک جیسا ٹیمپلیٹ استعمال کر کے بڑے پیمانے پر تیار کردہ مواد
  • کم سے کم یا بغیر بیانیے، تبصرے یا تعلیمی قدر کے حامل تصویری سلائیڈ شوز یا اسکرولنگ ٹیکسٹ

دوبارہ استعمال کردہ مواد

دوبارہ استعمال کردہ مواد سے مراد وہ چینلز ہیں جو پہلے سے YouTube یا کسی اور آن لائن ماخذ پر موجود مواد کو اہم اصل کمنٹری، اہم ترامیم یا تعلیمی یا تفریحی قدر شامل کیے بغیر دوبارہ پیش کرتے ہیں۔ دوبارہ استعمال کردہ مواد کو ڈپلیکیٹ یا دیگر تخلیق کاران سے حاصل کردہ مواد کے طور پر بھی جانا جا سکتا ہے (دوسری ویب سائٹس سے منفرد یا اصلی مواد لینا اور اسے اپنے طور پر شائع کرنا)۔

یہ جاننے کے لیے کہ آیا آپ کا مواد دوبارہ استعمال کیا گیا ہے، ہمارے تجزیہ کاران آپ کے چینل کو یہ سمجھنے کے لیے چیک کریں گے کہ آپ نے اپنا مواد کیسے بنایا، اس کی تخلیق میں شرکت کی یا اسے تیار کیا۔ ہمارے تجزیہ کاران آپ کے چینل میں درج ذیل کی جانچ کر سکتے ہیں:

  • ویڈیوز
  • چینل کی تفصیل
  • ویڈیو کا عنوان
  • ویڈیو کی تفاصیل

دوبارہ استعمال کردہ مواد سے متعلق ہماری پالیسی آپ کے پورے چینل پر لاگو ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس ایسی ویڈیوز ہیں جو ہماری گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہیں یا اگر ہم واضح طور پر یہ نہیں بتا سکتے کہ آپ نے مواد بنایا ہے تو آپ کے پورے چینل سے منیٹائزیشن کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

کس کو منیٹائز کیا جا سکتا ہے

ہم ناظرین کی قدر میں اضافہ کرنے والے اصل اور "مستند" مواد کیلئے تخلیق کاروں کو انعام دینا چاہتے ہیں۔ اگر آپ نے کسی ایسے مواد میں مزاحیہ یا فکر انگیز تبدیلی کی ہے جو اصل میں آپ نے (ہماری درج ذیل گائیڈلائنز کے مطابق) تخلیق نہیں کیا ہے تو آپ نے مواد کو کسی صورت بدلا ضرور ہے۔ اپنے چینل پر اس طرح کا مواد رکھنا درست ہے، مگر انفرادی ویڈیوز کاپی رائٹ جیسی دیگر پالیسیوں سے مشروط ہو سکتی ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، ہم دوبارہ استعمال شدہ مواد کی اجازت دیتے ہیں اگر ناظرین بتا سکتے ہوں کہ اصل ویڈیو اور آپ کی ویڈیو کے بیچ معنی خیز فرق موجود ہے۔

نوٹ: حالانکہ یہ مثالیں دوبارہ استعمال شدہ مواد کی منیٹائزیشن کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرتی ہیں، لیکن دیگر پالیسیاں جیسے کاپی رائٹ پھر بھی لاگو ہوتی ہیں۔

کسے منیٹائز کرنے کی اجازت ہے، اس کی مثالیں (بشمول مگر یہ اس تک محدود نہیں):

  • تنقیدی تجزیے کیلئے کلپس استعمال کرنا
  • کسی مووی کا ایسا منظر جس میں آپ نے مکالمے دوبارہ لکھے ہوں اور وائس اوور تبدیل کر دیا ہو
  • کسی اسپورٹس ٹورنامنٹ کے ری پلیز جن میں آپ نے ان حرکات کی وضاحت کی جو مقابل ٹیم نے کامیاب ہونے کیلئے کی ہوں
  • ردِ عمل کی ایسی ویڈیوز جن میں آپ نے اصل ویڈیو پر تبصرہ کیا ہو
  • دیگر تخلیق کاروں کی ترمیم کردہ فوٹیج جس میں آپ نے ایک اسٹوری لائن اور تبصرہ شامل کیا ہو
  • ‫Shorts پر ریمکس کئے ہوئے مواد میں ترامیم کرنا جیسے ہماری لائبریری کے گانے میں اصل مواد شامل کرنا یا دیگر ویڈیوز سے اپنے مواد میں اصل آڈیو یا ویڈیو سیگمنٹ شامل کرنا
  • وہ مواد جو بنیادی طور پر ویڈیو میں اپ لوڈ کرنے والے تخلیق کار کو نمایاں کرتا ہے
  • دوسرے آن لائن ذرائع سے دوبارہ استعمال کردہ مواد جہاں تخلیق کار مواد میں نظر آتا ہے یا یہ بتاتا ہے کہ تخلیق کار نے مواد میں کیسے اضافہ کیا
  • ویڈیو کے دوبارہ استعمال کردہ مواد کے اوپر آڈیو اور ویژوئل اثرات کے ساتھ ترمیم شدہ فوٹیج جو کافی ترمیم کو ظاہر کرتی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ آپ کے چینل کے لیے منفرد ہے

وہ مواد جو اس گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتا ہے

کسی اور کا مواد لے کر، اس میں تھوڑی سی تبدیلیاں کر کے اور اسے اپنا اصل کام کہنا اس گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہوگی۔ اگر ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ مواد آپ کا ہے تو یہ ہماری دوبارہ استعمال کردہ مواد کی پالیسی کے ساتھ مشروط ہو سکتا ہے۔ اس پالیسی کا اطلاق اس وقت بھی ہوتا ہے جب آپ کے پاس اصل تخلیق کار کی طرف سے اجازت موجود ہو۔ دوبارہ استعمال شدہ مواد YouTube کے کاپی رائٹ کے نفاذ سے علیحدہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ کاپی رائٹ، اجازت یا منصفانہ استعمال پر مبنی نہیں ہے۔ اس گائیڈ لائن کا مطلب یہ ہے کہ ہو سکتا ہے بعض اوقات آپ کو اپنے مواد کے خلاف دعوے نہ ملیں، مگر آپ کا چینل پھر بھی ہماری دوبارہ استعمال شدہ مواد سے متعلق گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہا ہو۔

کسے منیٹائز کرنے کی اجازت نہیں ہے اس کی مزید مثالیں (یہ فہرست جامع نہیں ہے):

  • آپ کے پسندیدہ شو کے خاص لمحوں کی کلپس جن میں تھوڑے یا بغیر کسی بیانیے کے ترمیم کی گئی ہو
  • دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے آپ کی کمپائل کی ہوئی مختصر ویڈیوز
  • مختلف فنکاروں کے گانوں کے مجموعے (چاہے آپ کے پاس ان کی اجازت ہی کیوں نہ ہو)
  • دیگر تخلیق کاروں کے ذریعے کئی بار اپ لوڈ کردہ مواد
  • دوسرے لوگوں کے مواد کی ترویج (چاہے آپ کے پاس ان کی اجازت ہی کیوں نہ ہو)
  • کسی بھی اہم ترمیم کے بغیر کسی دوسرے آن لائن ذریعے سے ڈاؤن لوڈ یا کاپی کیا گیا مواد
  • وہ مواد جو آپ کی ویڈیوز پر زیادہ تر غیر زبانی رد عمل سے بغیر کسی اضافی صوتی تبصرے کے ملاحظات حاصل کرتا ہے
بچوں اور فیملی مواد کے معیار کے اصول
ہمارا مقصد بچوں اور فیملیز کو YouTube پر ایک محفوظ اور بھرپور تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی پلیٹ فارم پر اعلی معیار کا مواد فراہم کرنے والے تخلیق کاران کو نوازنے کے نئے طریقے تلاش کرنا ہے۔

اگر آپ کے چینل پر "بچوں کیلئے بنایا گیا" مواد ہے، ہم اس مواد کے منیٹائزیشن اسٹیٹس کا تعین کرنے کیلئے YouTube کے بچوں اور فیملی مواد کے معیار کے اصول استعمال کریں گے۔

اگر کوئی چینل ادنی کوالٹی کے 'بچوں کیلئے بنائے گئے' مواد پر بھرپور توجہ مرکوز کرتا ہے تو اسے YouTube پارٹنر پروگرام سے معطل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی انفرادی ویڈیو کوالٹی کے ان معیارات کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ممکن ہے اسے محدود یا کوئی اشتہار نظر نہ آئے۔

یہ دیکھنے کیلئے چیک کرتے ہوئے کہ آپ کا 'بچوں کیلئے بنایا گیا' مواد ادنی یا اعلی معیار کا ہے، معنی اور سیاق و سباق اہمیت رکھتے ہیں۔ گائیڈز اور مثالوں کیلئے ہمارا بچوں اور فیملی مواد کے بہترین طریقے کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

منیٹائزیشن اہلیت کیلئے کوالٹی کے معیارات کا اطلاق

کئی ادنی کوالٹی کے اصول ہیں جو کسی ویڈیو کے مجموعی معیار پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ہم ہر اصول کو تسلسل کے ساتھ منیٹائزیشن کی اہلیت کے عامل کے بطور مانیں گے۔ ہم اس وقت بچوں اور فیملی مواد کے لیے ادنی کوالٹی سے متعلق مندرجہ ذیل اصولوں کا نفاذ کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ ہم وقت کے ساتھ کوالٹی کے مزید اصولوں کو شامل کرنے کا دائرۂ کار بڑھائیں۔

  • بہت زیادہ ترویج پر مبنی ایسا مواد جو زیادہ تر پروڈکٹس، برانڈز اور لوگوز (جیسے کھلونے یا کھانے) پر مشتمل ہو یا بہت زیادہ خریداری کی ترغیب دیتا ہو جیسے اَن باکسنگ کی ویڈیوز۔
  • منفی عادتوں یا رویوں کی ترغیب دینا: ایسا مواد جو خطرناک سرگرمیوں، بے احتیاطی، دھمکانے، جھوٹ بولنے یا دوسروں کا احترام نہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ مثلاً، اس مواد میں خطرناک/غیر محفوظ پرینکس، غیر تندرست کھانے پینے کی عادات شامل ہو سکتی ہیں۔
  • گمراہ کن طور پر تعلیمی: اس سے مراد وہ مواد ہے جو بچوں کو یہ سوچنے کیلئے دھوکہ دیتا ہے کہ یہ تعلیمی ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ کچھ سکھانے کا وعدہ کرتا ہو جیسے رنگ یا نمبرز لیکن غلط یا غیر مفید معلومات دکھاتا ہو۔
  • سمجھنے میں مشکل ایسی ویڈیوز جو الجھن پیدا کرتی ہوں یا جن کا مطلب سمجھ نہ آئے، جس کی وجہ اکثر بے ترتیب کہانیاں، غیر واضح آڈیو یا واضح کہانی کی کمی (شروعات، درمیان اور اختتام) ہوتی ہے۔ اس طرح کی ویڈیو عموماً بڑے پیمانے کی پروڈکشن یا خودکار تخلیق کی وجہ سے ہوتی ہے۔
  • سنسنی خیز یا گمراہ کن: ایسا مواد جو سچ نہ ہو، بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہو یا عجیب و غریب ہو اور کم عمر ناظرین کو الجھن کا شکار کر سکتا ہو۔ اس میں 'کلیدی الفاظ کی بھرمار' یا تکراری، تبدیل کردہ یا بڑھا چڑھا کر بتانے کے طریقے سے بچوں کی دلچسپی والے مقبول کلیدی الفاظ استعمال کرنے کا طرز عمل بھی شامل ہو سکتا ہے۔ کلیدی الفاظ کا استعمال بے مطلب طریقے سے بھی ہو سکتا ہے۔
  • بچوں کے کرداروں کا عجیب استعمال: یہ مواد بچوں کے جانے پہچانے اور پسندیدہ کرداروں (اینیمیٹڈ یا لائیو ایکشن) کو لیتا ہے اور انہیں غیر مناسب یا ممکنہ طور پر قابل خطرناک حالات میں ڈالتا ہے۔
تخلیق کار کی ذمہ داری
آپ کے چینل اور YouTube پارٹنر پروگرام کی کامیابی مشتہرین کے اپنے برانڈز کو YouTube مواد کے ساتھ وابستہ کرنے کی خواہش پر منحصر ہے۔ جب مشتہرین کا بھروسہ ختم ہوتا ہے تو تمام YouTube تخلیق کاران کی کمائیاں منفی طور پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
ہم ایسے نقصان دہ رویے کی اجازت نہیں دیتے جس کا کمیونٹی پر ایک بڑا منفی اثر ہو۔ اس پالیسی کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے ناظرین، آپ کے ساتھی تخلیق کاران اور ہمارے مشتہرین کا احترام کرنا چاہیے، YouTube پر اور اس کے علاوہ بھی۔
اگر آپ اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہم وقتی طور پر آپ کی منیٹائزیشن آف کر سکتے ہیں یا آپ کے اکاؤنٹس کو معطل کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے سبھی موجودہ چینلز، آپ کے تخلیق کردہ کسی بھی نئے چینل، اور ان چینلز پر لاگو ہو سکتا ہے جن پر آپ باقاعدگی سے نظر آتے ہیں۔
اگر آپ کے کسی بھی چینل کو ڈی منیٹائز یا ختم کر دیا گیا ہے تو آپ کو ان پابندیوں سے بچ نکلنے کے غرض سے نیا چینل تخلیق نہیں کرنا چاہیے (یا موجودہ چینلز کا استعمال نہیں کرنا چاہیے) یا اپنی معطلی کی مدت کے دوران متعلقہ چینلز کے ساتھ YPP کے لیے درخواست نہیں دینی چاہیے۔ ایسا کرنا سبھی چینلز کی معطلی کا سبب بن سکتا ہے۔
تخلیق کار کی ذمہ داری کے بارے میں مزید جانیں۔
تخلیق کار کی سالمیت

ہم YouTube پارٹنر پروگرام میں تخلیق کاروں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ وہی ہوں جو وہ اپنے بارے میں کہتے ہیں اور اپنی آن پلیٹ فارم سرگرمی میں ہیرا پھیری کر کے یا گمراہ کن طریقوں میں ملوث ہو کر خود کے بارے میں غلط بیانی نہ کریں۔

اس کا مطلب ہے کہ تخلیق کاروں کو چینل کی مصروفیات کو مصنوعی طور پر بڑھانا نہیں چاہیے، جیسے ملاحظات، سبسکرائبرز، پسندیدگی، دیکھنے کا وقت اور اشتہار کے نقوش۔ اسی طرح، تخلیق کاروں کو اس مواد کو حذف کرنے یا مبہم کرنے سے پہلے غیر موافق مواد پر نامیاتی مشغولیت کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے۔ اس قسم کے رویے میں ملوث ہونے کی وجہ سے YouTube پارٹنر پروگرام سے آپ کو ہٹایا یا آپ کے چینلز کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پروگرام کی پالیسیاں دیکھیں

تخلیق کاران کو مالی بیجا استعمال کے رویوں میں حصہ لے کر بھی صارفین یا YouTube کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے، جیسے کہ غیر قانونی، پر فریب یا دھوکہ دہی پر مبنی ٹرانزیکشنز کے لیے ہماری منیٹائزیشن کی خصوصیات کا استعمال کرنا۔ اگر آپ اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہم آپ کو YouTube پارٹنر پروگرام سے ہٹا سکتے یا آپ کے چینلز کو ختم کر سکتے ہیں۔

ہم آپ کو پالیسی کی تبدیلیوں سے کس طرح آگاہ کریں گے

‫YouTube سروس میں مسلسل تبدیلی اور بہتری لا رہا ہے اور ہماری ارد گرد کی دنیا کے موافق بنا رہا ہے۔ ہمیں آپ کے سروس کے استعمال پر لاگو ہونے والی شرائط و ضوابط یا پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہو سکتی ہے، بشمول سروس کی شرائط اور YouTube پارٹنر پروگرام کی شرائط، ہماری پالیسیاں اور دیگر معاہداتی دستاویزات، ہماری سروس پر تبدیلیوں کی عکاسی کرنے یا قانونی، ریگولیٹری یا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر۔

اگر ہم کوئی ایسی تبدیلیاں کریں گے جو آپ پر اثر انداز ہو سکتی ہیں تو ہم آپ کو تحریری طور پر آگاہ کریں گے۔ اگر آپ ترمیم شدہ شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو آپ متعلقہ خصوصیت استعمال کرنا بند کر سکتے ہیں یا ہمارے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر سکتے ہیں۔

آپ کو ہماری پالیسیوں سے اپ ٹو ڈیٹ رکھنے میں مدد کیلئے، ہم اپ ڈیٹس کا ایک مستقل لاگ بھی برقرار رکھتے ہیں۔ ہمارا چینج لاگ یہاں ملاحظہ کریں۔

ہم YouTube منیٹائزیشن کی پالیسیوں کو کیسے نافذ کرتے ہیں
کوئی بھی شخص جو YouTube پر پیسے کماتا ہے اسے YouTube کی چینل منیٹائزیشن پالیسیوں کی پیروی کرنی چاہیئے۔ اگر آپ ہماری کسی بھی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو YouTube ذیل میں بیان کردہ کارروائیاں کر سکتا ہے۔

محدود کردہ دستیابی

ہو سکتا ہے کہ سبھی مقامات پر منیٹائزیشن کی خصوصیات دستیاب نہ ہوں۔ اس کے علاوہ، روس میں Google کے تشہیری سسٹمز کی حالیہ معطلی کے پیش نظر، تخلیق کاران روس میں موجود AdSense برائے YouTube اکاؤنٹس سے لنک کسی بھی YouTube چینل کو منیٹائز نہیں کر سکتے۔ اس وقت روس میں رہائش پذیر تخلیق کاران نئے YPP سائن اپس مکمل نہیں کر سکتے۔ روس میں موجود صارفین کیلئے منیٹائزیشن کی خصوصیات (جیسے، چینل ممبرشپس، سُپر چَیٹ، سپر اسٹیکرز اور اشیائے فروخت) کو بھی موقوف کر دیا گیا ہے۔ روسی فیڈریشن کی سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے تمام میڈیا چینلز کیلئے بھی منیٹائزیشن کو موقوف کر دیا گیا ہے۔
آمدنی یا ادائیگیوں کو روکنا، ایڈجسٹ کرنا، چارج بیک کرنا یا آفسیٹ کرنا

ہم YouTube چینل منیٹائزیشن کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں سے وابستہ آپ کی کسی بھی کمائی کو روک سکتے یا ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ ہم وابستہ کمائی کو کسی بھی AdSense برائے YouTube بیلنس کے خلاف بھی چارج بیک کر سکتے ہیں جو ابھی تک ادا نہیں کی گئی ہے یا آپ کو قابل ادائیگی آئندہ کی کمائیوں کے خلاف بھی ایسی رقموں کو آف سیٹ کر سکتے ہیں۔

اس طرح کی کسی بھی خلاف ورزی کے لیے ہمیں تفتیش کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے کہ آیا کمائیوں کو روکنے، ایڈجسٹ کرنے یا آفسیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے نتیجے میں ادائیگی میں 90 دنوں تک یا اس وقت تک تاخیر ہو سکتی ہے جب تک کہ ہم فریق ثالث کے حقوق کے تنازعات کو حل نہیں کر لیتے۔

خلاف ورزیوں کی مثالیں جہاں ہمیں آپ کی کمائیوں کو روکنے یا ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے ان میں یہ وقوعے شامل ہیں (لیکن ان تک محدود نہیں ہیں):

اگر آپ کا چینل YouTube پارٹنر پروگرام سے ختم یا معطل کر دیا جاتا ہے تو آپ مزید آمدنی حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔ ‫YouTube کمائیوں کو بھی روک سکتا ہے اور مشتہرین یا ناظرین کو خریداری کے لیے جہاں مناسب اور ممکن ہو ریفنڈ کر سکتا ہے۔

جب ہمیں اپنی پالیسیوں کا نفاذ کرنے کی ضرورت ہوگی تو ہم آپ کو تحریری طور پر بذریعہ ای میل یا پروڈکٹ میں آگاہ کریں گے۔ ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ آپ کو کون سے اختیارات دستیاب ہیں۔

آپ کی ویڈیوز سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو محدود کر سکتا ہے

‫YouTube پارٹنر پروگرام کے ایک رکن کے طور پر، آپ اپنی ویڈیوز کو اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمانے کا اہل بنا سکتے ہیں اگر وہ ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کی پیروی کرتی ہیں۔ تاہم، اگر آپ کی ویڈیوز ہماری مشتہر کے موافق گائيڈلائنز کی پیروی نہیں کرتی ہیں یا اگر وہ ہماری عمر کی تحدید یا کاپی رائٹ کی گائیڈلائنز جیسی دیگر پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو ممکن ہے آپ کی ویڈیوز کو اشتہارات سے محدود یا کوئی آمدنی حاصل نہ ہو۔

ان وجوہات سے متعلق مزید معلومات کیلئے کہ مواد منیٹائزیشن کیلئے نااہل کیوں ہو سکتا ہے، اسے ملاحظہ کریں: YouTube اسٹوڈیو کیلئے منیٹائزیشن آئیکن گائیڈ

‫YouTube پارٹنر پروگرام میں آپ کی شرکت معطل کی جا سکتی ہے

ہماری YouTube چینل کی منیٹائزیشن کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے نتیجے میں آپ کے تمام یا کسی بھی اکاؤنٹ پر منیٹائزیشن کو معطل یا مستقل طور پر غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ اگر اس کا تعین کیا جاتا ہے کہ آپ کا چینل منیٹائزیشن کیلئے مزید اہل نہیں ہے تو آپ کا چینل YouTube پارٹنر پروگرام سے وابستہ تمام منیٹائزیشن ٹولز، خصوصیات اور ماڈیولز تک رسائی سے محروم ہو سکتا ہے۔ آپ تخلیق کار سپورٹ سے رابطہ کر کے کسی بھی وقت منیٹائزیشن کے مخصوص ماڈیولز سے آپٹ آؤٹ کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا کی برقراریت

اگر YouTube کے ساتھ آپ کا منیٹائزیشن کا معاہدہ ختم ہو جاتا ہے، تب بھی آپ Creator سپورٹ سے رابطہ کر کے پروگرام میں جب سے آپ موجود تھے اپنے YouTube Analytics ڈیٹا کی درخواست کر سکیں گے۔

معطلیوں، بشمول ٹربل شوٹنگ تجاویز اور پروگرام میں شامل ہونے کیلئے دوبارہ درخواست دینے کے طریقے سے متعلق تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، یہ ملاحظہ کریں: میرے چینل کیلئے منیٹائزیشن غیر فعال ہے

آپ کا YouTube چینل معطل یا حتی کہ ختم کیا جا سکتا ہے

غیر معمولی حالات میں ہمیں پلیٹ فارم کی سالمیت کی حفاظت یا صارفین کو نقصان سے بچانے کیلئے کسی چینل، اکاؤنٹ یا کسی صارف کی سروس تک رسائی کو معطل کرنا پڑ سکتا ہے۔ چینل کی معطلیوں اور غیر فعال کردہ Google اکاؤنٹس کے بارے میں مزید جانیں، ساتھ ہی اس بارے میں بھی جانیں کہ آپ اس بارے میں کیا کر سکتے ہیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا چینل یا اکاؤنٹ غلطی سے معطل کر دیا گیا۔

ہم آپ کی منیٹائزیشن پر اثر انداز ہونے والی کارروائیوں سے متعلق آپ کو کس طرح آگاہ کریں گے

جب ہمیں اپنی پالیسیوں کا نفاذ کرنے کی ضرورت ہوگی تو ہم آپ کو تحریری طور پر بذریعہ ای میل یا پروڈکٹ میں آگاہ کریں گے۔ ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ آپ کو کون سے اختیارات دستیاب ہیں۔

آپ پر اثر انداز ہونے والے مسائل سے متعلق مدد کیسے حاصل کی جائے

اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو آپ ہماری تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ ٹیم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

چاہے آپ مخصوص مسئلے کا سامنا کر رہے ہوں یا تخلیق کار کے بطور YouTube سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہوں، ہم مدد کرنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں:

  • اپنے YouTube کے استعمال کو بہتر بنائیں
  • ہمارے Analytics ٹولز سے بہترین فائدہ اٹھانے کا طریقہ سمجھیں۔
  • ‫YouTube کے تکنیکی یا سروس کے پہلوؤں کے بارے میں تجاویز حاصل کریں
  • پالیسی اور کاپی رائٹ گائیڈلائنز نیویگیٹ کرنے کا طریقہ جانیں
  • اکاؤنٹ اور چینل کے نظم و نسق کے سوالات کے بارے میں جوابات حاصل کریں
  • ‫Content ID اور حقوق کے نظم و نسق کے مسائل کو حل کریں
  • اپنے اکاؤنٹ کے بگز یا مسائل ٹربل شوٹ اور درست کریں

آپ تخلیق کار کی سپورٹ سے رابطہ کرنے اور YouTube تخلیق کار کے بطور مدد حاصل کرنے سے متعلق مزید تفصیلی ہدایات تلاش کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
13943154473046836460
true
امدادی مرکز تلاش کریں
false
true
true
true
true
true
59
false
false
false
false