اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

پالیسیاں

Google ناشر کی پابندیاں

ہماری جانب سے Google ناشر کی تمام پالیسیوں اور Google ناشر کی تمام پابندیوں کو ناشر کی پالیسیوں کے نئے مرکز امداد میں منتقل اور ضم کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ ابھی کیلئے، آپ AdMob, AdSense اور اشتہار مینیجر کے مراکز امداد میں اب بھی تمام پالیسیاں دیکھ سکتے ہیں۔ 

Google مفید، متعلقہ پروڈکٹس اور سروسز کے ساتھ ناشرین کے لیے ان کے مواد کو منیٹائز کرنے اور مشتہرین کے لیے مستقبل کے کسٹمرز تک پہنچنے کی سہولت فراہم کر کے ایک مفت اور اوپن انٹرنیٹ کو فعال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ناشر کی پابندیاں مواد اس مواد کی شناخت کرتی ہیں جس پر مخصوص تشہیری مآخذ کو حاصل کرنے کی پابندی ہوتی ہے۔ اگر آپ کے مواد پر انوینٹری کی پابندی کا لیبل لگا ہوگا تو کم ہی تشہیری مآخذ اس پر بولی لگا سکیں گے۔ کچھ صورتوں میں اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کوئی بھی تشہیری ماخذ آپ کی انوینٹری پر بولی نہیں لگا رہا ہے اور کوئی بھی اشتہار آپ کے مواد پر ظاہر نہیں ہوگا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ Google Ads (پہلے AdWords تھا) کے اشتہارات ان پابندیوں والے لیبل شدہ مواد پر نہیں دکھائی دیں گے۔ لہذا، اگرچہ آپ Google ناشر کی ان پابندیوں کے تحت مواد کو منیٹائز کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، لیکن دیگر غیر پابندی والے مواد کی بہ نسبت اس مواد کو ممکنہ طور پر کم تشہیر حاصل ہوگی۔

Google ناشر کی پابندیوں کو درج ذیل زمروں میں منظم کیا گیا ہے:

Google ناشر پروڈکٹس کے آپ کے استعمال پر لاگو ہونے والی کسی بھی دیگر پالیسی کے علاوہ ان پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

عام طور پر استعمال کردہ پالیسی سے متعلق اصطلاحات اور فرہنگ میں ان کے معنی کے بارے میں مزید جانیں۔ 

مواد کی پابندیاں

جنسی مواد

درجہ ذیل مواد ہے:

  • عریانیت پر مشتمل ہو۔
  • جنسی طور پر تسکین دینے والا، جنسی لحاظ سے شہوت انگیز اور/یا جنسی ہیجان کا سبب بنتا ہو۔

    مثالیں: پستان، سرین، یا کراچز کی قریبی تصاویر، بالکل باریک یا جھلکنے والا کپڑا، جسم کے جنسی اعضاء جو دھندلے ہوں، یا بہکانے والے انداز میں کپڑے اتارنے والے اور/یا پوز دینے والے مرد اور خواتین کی سینسر کردہ تصاویر

  • جنسی اشیاء کی معلومات پر مشتمل ہو۔

    مثالیں: شہوت نظری، کردار ادا کرنا، بندش، غلبہ، حوالگی اور اذیت پسندی

  • جنسی تفریح کے بارے میں ہو۔

    مثالیں: فحش موویز کے فیسٹیولز۔ بالغ ویب کیم سروسز، اسٹرپ کلبز

  • جنسی اشیاء فروخت کو فروغ دیتا ہو۔

    مثالیں: جنسی کھلونے، ذاتی لبریکنٹس، تناسلی اضافہ جات کے ٹولز

  • معاشقوں اور/یا جنسی تعلقات کی سہولت دیتا ہو۔

    مثالیں: معاشقہ، کئی جنسی تعلقات، جنسی ملاقات، فلنگ ڈیٹنگ

  • جنسی کارکردگی کے متعلق مشورہ دیتا ہو۔

    مثالیں: جنسی تجاویز

  • جنسی اضافہ جات ادویات یا سپلیمنٹس کو فروغ دیتا ہو۔

    مثالیں: ایستادنی فعلیت کی خرابی کی گولیاں، شہوت بڑھانے والے سپلیمنٹس

  جنسی مواد کے بارے میں مزید جانیں

تکلیف دہ مواد

درجہ ذیل مواد ہے:

  • ہولناک، گرافک، یا مکروہ واقعات، یا تصاویر پر مشتمل ہو۔

    مثالیں: خون، آنتیں، انسانی یا حیوانی فضلہ، جرم کا منظر، حادثات کی تصاویر یا جنسی سیال

  • متشدد افعال کی منظر کشی کرتا ہو۔

    مثالیں: گولی مارنے، دھماکوں، یا بمباری کے واقعات یا تصاویر؛ قتل کرنے کی ویڈیوز

  • بڑی مقدار میں یا نمایاں طور پر ناشائستہ یا توہین آمیز زبان پر مشتمل ہو۔

    مثالیں: لعن و طعن والے الفاظ، توہین آمیز زبان کی غلط ہجے اور تغیرات

گیم پلے کی تصاویر کے لیے استثناء: گیم پلے کی تصاویر کے سیاق و سباق کے لحاظ سے، مواد کو صرف "ہولناک یا مکروہ واقعات یا تصاویر پر مشتمل" یا "تشدد کی کارروائیوں کی تصاویر" کے طور پر سمجھا جاتا ہے اگر یہ اس کی منظر کشی کرتا ہو۔

  • زيادتی۔

    مثالیں: تشدد کا ایک عمل جو ممنوع یا قید کرداروں کو شدید درد یا تکلیف پہنچاتا ہو

  • جنسی تشدد۔
  • قانونی حد سے کم عمر کے خلاف تشدد۔
  • اصلی نام کے پرومیننس افراد کے خلاف تشدد۔

    مثالیں: حقیقی دنیا کے صدر، عوامی آفیشلز، مشہور شخصیات یا اسپورٹس کے کھلاڑیوں کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد

  • کسی فرد یا گروپ کے خلاف اس خصوصیت کی بنیاد پر تشدد جو نظم تعصب یا پسماندگی سے وابستہ ہے۔
  • مثالیں: کسی فرد کے خلاف اس کی نسل یا نسلی اصل، مذہب، معذوری، عمر، قومیت، ریٹائرڈ فوجی حیثیت، جنسی رجحان، جنس یا صنفی شناخت کی بنیاد پر تشدد

  تکلیف دہ مواد کے بارے میں مزید جانیں

دھماکہ خیز اشیاء

درجہ ذیل مواد ہے:

  • جو ایسے پروڈکٹس کی فروخت کو فروغ دیتا ہو جنہیں دھماکہ کرنے کے لئے بنایا گیا ہو یا جن کی وجہ سے قریبی لوگوں یا پراپرٹی کو نقصان پہنچے۔

    مثالیں: نیل بم، کیمیائی بم، گرینیڈز، فتیلے دار پٹاخے، یا کوئی ایسا پٹاخہ جس سے دھماکہ ہو

  • جو دھماکہ خیز چیزوں کو اکٹھا کرنے، بہتر بنانے یا حاصل کرنے کے بارے میں ہدایات پر مشتمل ہو۔

    مثالیں: بم بنانے کی گائیڈز؛ سافٹ ویئر یا ساز و سامان جو گرینیڈز کے اجزاء کی 3D پرنٹنگ کے لئے بنایا گیا ہو، بم یا دیگر دھماکہ خیز آلات

  دھماکہ خیز اشیاء کے بارے میں مزید جانیں

بندوق، بندوق کے پارٹس اور اس سے متعلق پروڈکٹس

درجہ ذیل مواد ہے:

  • جو ان آتشیں اسلحے یا کھیل یا تفریحی بندوقوں کی فروخت کو فروغ دیتا ہو جن کا غلط استعمال سخت نقصان کا سبب بن سکتا ہے، یا جو دکھنے میں حقیقی بندو‍قیں لگتی ہوں۔

    مثالیں: دستی بندوقیں، رائفلز، شاٹ بندوقیں، شکار کرنے والی بندوقیں، پرانی چلنے والی بندوقیں، ایئر سافٹ بندوقیں، پینٹ بال بندوقیں، BB بندوقیں، اور 3D پرنٹ کی گئی بندوقیں

  • جو آتشیں اسلحہ سے متعلق ایسے پرزے یا ترکیبی جز یا سازوسامان کی فروخت کو فروغ دیتا ہو جو چاہے مکمل ہوں یا نا مکمل ہوں کسی آتشیں اسلحہ کی فعالیت کے لیے ضروری ہو یا اسے بہتر بناتے ہوں۔

    مثالیں: بارود، بارود کے کلپس، سائلنسرز، ٹرائی پوڈز اور بندوقوں کے لئے بائی پوڈز، اسٹاکس، تبدیلی کٹس، بندوق کے دستے، اسکوپس اور سائٹس، بمپ اسٹاکس

  • جو آتشیں اسلحے کو اکٹھا کرنے یا بہتر بنانے کی ہدایات پر مشتمل ہو۔

  بندوق، بندوق کے پارٹس اور اس سے متعلق پروڈکٹس کے بارے میں مزید جانیں

دیگر ہتھیار

درجہ ذیل مواد ہے:

  • جو دوسرے ایسے ہتھیاروں کی فروخت کو فروغ دیتا ہو جو پروڈکٹس کے طور پر ڈیزائن یا پروموٹ کیے گئے ہوں جن کا استعمال کھیل میں کسی مد مقابل کو زخمی کرنے، ذاتی دفاع یا لڑائی کے لئے کیا جا سکتا ہو۔

    مثالیں: پھینکے جانے والے ستارے، ٹیزرز، دھات کے بنے ہوئے چار سوراخہ ہتھیار، سیاہ مرچ کے اسپرے

  • جو ایسے چاقوؤں کی فروخت کو فروغ دیتا ہو جو مقابلہ کے وقت فائدہ پہنچانے کے لئے بنائے گئے ہوں (اس میں بلا تحدید بھیس بدلنا اور کھولنے میں آسان میکنزم شامل ہیں)۔

    مثالیں: دبانے پر کھلنے اور بند ہونے والے چاقو، لڑائی میں استعمال کیے جانے والے چاقو، تلوار کی نیامیں، بیلی سونگز، فوجی چاقو، چلا کر مارنے والی کلہاڑیاں، پُش چاقو

  • جو اس "دیگر ہتھیار" سیکشن کے تحت ذکر کیے گئے کسی بھی پروڈکٹ کو اکٹھا کرنے، بہتر بنانے یا حاصل کرنے کے بارے میں ہدایات پر مشتمل ہو۔

  دیگر ہتھیار کے بارے میں مزید جانیں

تمباکو

درجہ ذیل مواد ہے:

  • جو تمباکو یا تمباکو سے متعلق پروڈکٹس کی فروخت کو فروغ دیتا ہو۔

    مثالیں: سگریٹس، سگارز، تمباکو پائپس، رولنگ پیپرز، چبانے والے تمباکو، ای سگریٹس

   تمباکو کے بارے میں مزید جانیں

تفریحی منشیات

درجہ ذیل مواد ہے:

  • جو ایسے مادوں کو فروغ دیتا ہو جو تفریح کے لئے ذہنی کیفیت کو تبدیل کر دیتے ہوں یا بصورت ديگر "مدہوشی" کا سبب بنتے ہوں۔

    مثالیں: کوکین، کرسٹل میتھ، ہیروئن، ماریجوانا، کوکین کے متبادل مادے، میفیڈرون، "مدہوشی کے قانونی مادے"

  • جو تفریحی منشیات کے استعمال کو سہل بنانے والی چیز کے بطور مارکیٹ کردہ سروسز یا پروڈکٹس کو فروغ دیتا ہو۔

    مثالیں: پائپس، بانگز، حشیش کافی شاپس

  • جو تفریحی منشیات استعمال کرنے، خریدنے یا بنانے کے بارے میں ہدایات پر مشتمل ہو۔

    مثالیں: منشیات کے استعمال کے بارے میں تجاویز یا سفارشات کا تبادلہ کرنے کے لیے فورمز

  تفریحی منشیات کے بارے میں مزید جانیں

الکحل کی فروخت یا غلط استعمال

درجہ ذیل مواد ہے:

  • جو آن لائن الکحل آمیز مشروبات کی فروخت کی سہولت دیتا ہو۔
  • جو الکحل کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیتا ہو۔

    مثالیں: شراب کے بے حد، شغل اور مستی بھرے یا مسابقانہ استعمال کی حمایت کرنے والی تصویر کشی

  الکحل کی فروخت یا اس کے غلط استعمال کے بارے میں مزید جانیں

آن لائن جوئے بازی

درجہ ذیل مواد ہے:

  • صارفین کو آن لائن اصل پیسے کی جوئے بازی یا کسی انٹرنیٹ پر مبنی گیم کو فروغ دیتا ہو جہاں گیم کے نتیجے کی بنیاد پر اصل پیسے یا انعامات جیتنے کے موقع کے بدلے میں پیسے یا دیگر قابل قدر آئٹمز ادا کیے جاتے ہوں شرکت کرنے کے لیے فعال کرتا ہے۔

    مثالیں: آن لائن کیسینوز یا بک میکرز، آن لائن لاٹری ٹکٹ یا اسکریچ کارڈ کی خریداری، اسپورٹس پر آن لائن سٹے بازی، آن لائن جوئے بازی کے صفحات کو فروغ دینے والی مجموعہ کنندہ یا ملحق سائٹس

   آن لائن جوئے بازی کے بارے میں مزید جانیں

طبی نسخے والی دوائیں

درجہ ذیل مواد ہے:

  • جو طبی نسخے والی دوا کی آن لائن فروخت کو فروغ دیتا ہو۔

    مثالیں: تجویز کردہ دوائیوں کی فروخت، آن لائن فارمیسیز

   طبی نسخے والی دوائیوں کے بارے میں مزید جانیں

غیر منظور شدہ فارماسیوٹیکلز اور سپلیمنٹس

درجہ ذیل مواد ہے:

  • غیر منظور شدہ فارماسیوٹیکلز اور سپلیمنٹس کی فروخت کو فروغ دیتا ہو۔

    مثالیں: غیر منظور شدہ فارماسیوٹیکل اور سپلیمنٹس کی اس غیر جامع فہرست میں موجود سبھی آئٹمز؛ ایفیڈرا پر مشتمل پروڈکٹس؛ فعال فارماسیوٹیکل یا خطرناک اجزاء والے نباتی اور غذائی سپلیمنٹس؛ غیر منظور شدہ فارماسیوٹیکل، سپلیمنٹ یا کنٹرول کردہ مادے سے ملتے جلتے، تذبذب میں ڈالنے والے ناموں کے حامل پروڈکٹس

  غیر منظور شدہ فارماسیوٹیکلز اور سپلیمنٹس کے بارے میں مزید جانیں

Google Play اسٹور سے ہٹائی گئی ایپ

ایک ایسی ایپ جسے: 

 Google Play اسٹور سے ہٹائی گئی ایپ کے بارے میں مزید جانیں


رویے کی پابندیاں 

مداخلت کرنے والے اشتہارات 

مواد کو مبہم کرنے والے Google کے پیش کردہ اشتہارات

ہم Google کے پیش کردہ ایسے اشتہارات کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو:

  • کسی بھی وقت کے دورانیے کیلئے مواد کو مکمل یا جزوی طور پر مبہم رکھتے ہیں

  مواد کو مبہم کرنے والے Google کے پیش کردہ اشتہارات کے بارے میں مزید جانیں 

Google کے پیش کردہ اشتہارات کو مبہم کرنے والا مواد 

ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو:

  • Google کے پیش کردہ اشتہارات کو مکمل یا جزوی طور پر مبہم رکھتا ہے۔

  Google کے پیش کردہ اشتہارات کو مبہم کرنے والے مواد کے بارے میں مزید جانیں  

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
666182592244292939
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false