YouTube پر ادائیگی حاصل کرنے کیلئے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سیٹ اپ کریں

یوکرین میں جاری جنگ کے سبب، ہم Google اور YouTube کے اشتہارات کو روس میں مقیم صارفین کو پیش کرنے سے عارضی طور پر موقوف کریں گے۔ مزید جانیں۔

اگر آپ YouTube پر پیسے کما رہے ہیں تو پیسے کمانے اور ادائیگی حاصل کرنے کیلئے آپ کو ایک منظور شدہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ ہونے کی ضرورت ہے۔

اہم: AdSense برائے YouTube کی شرائط و ضوابط کے مطابق آپ صرف ایک AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ رکھ سکتے ہیں۔ YouTube کے ذریعے تخلیق کردہ ڈپلیکیٹ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹس کو منظور نہیں کیا جائے گا اور وابستہ YouTube چینل کیلئے منیٹائزیشن کو آف کر دیا جائے گا۔ ایک نیا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ شروع کرتے وقت، اسے صرف YouTube اسٹوڈیو کے ذریعے تخلیق کریں۔ دوسری سائٹ (جیسے AdSense برائے YouTube ہوم پیج) پر ایسا کرنے پر یہ کام نہیں کرے گا۔

AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ بنائیں اور لنک کریں

AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تخلیق کرنا اور اسے اپنے چینل سے لنک کرنا YouTube پر ادائیگی حاصل کرنے کے ضمن میں ایک اہم مرحلہ ہے۔ نوٹ کریں کہ اگر آپ پہلے ہی سے YouTube پارٹنر پروگرام میں شامل ہیں تو ضرورت پڑنے پر آپ اپنے لنک کردہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ ایک ہی AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کا استعمال کر کے ایک سے زیادہ YouTube چینلز کو بھی منیٹائز کر سکتے ہیں۔

ذہن میں رکھیں کہ آپ اپنا لنک کردہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ ہر 32 دن میں صرف ایک بار تبدیل کر سکتے ہیں۔

 AdSense برائے YouTube تخلیق کاران

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

 

آپ ایک نیا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اور اسے اپنے چینل سے لنک کر سکتے ہیں:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں، کمائیں ٹیب منتخب کریں۔
  3. AdSense برائے YouTube کیلئے سائن اپ کریں کارڈ پر شروع کریں پر کلک کریں۔
  4. جب آپ سے کہا جائے تو اپنے YouTube اکاؤنٹ کا پاس ورڈ درج کریں اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ تصدیق کریں۔
  5. منتخب کریں کہ آپ AdSense برائے YouTube کیلئے کس Google اکاؤنٹ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
    1. نوٹ: اگر آپ دیگر وجوہات کی بناء پر YouTube سے باہر پہلے ہی AdSense کا استعمال کرتے ہیں تو اپنے موجودہ AdSense اکاؤنٹ کے ساتھ استعمال ہونے والے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  6. آپ اب AdSense برائے YouTube میں ہیں۔ ایک بار یہاں پہنچنے کے بعد، صفحے کے اوپری حصے میں توثیق کریں کہ ای میل پتہ درست ہے۔ اگر یہ غلط ہے تو اکاؤنٹس کو سوئچ کرنے کیلئے ایک مختلف اکاؤنٹ استعمال کریں پر کلک کریں۔
  7. اپنا اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنا جاری رکھیں۔ اپنی رابطے کی معلومات فراہم کریں اور اپنی AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کی درخواست جمع کرائیں۔

مذکورہ بالا مراحل کی پیروی کرنے کے بعد، آپ کو واپس YouTube اسٹوڈیو پر بھیجا جائے گا، جہاں آپ کو اپنے AdSense برائے YouTube   اکاؤنٹ کی درخواست کی رسید کی توثیق کرنے والا ایک پیغام دکھائی دے گا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ کو واپس اسٹوڈیو پر ری ڈائریکٹ نہیں کیا جاتا ہے تو آپ کی درخواست مکمل نہیں ہوئی تھی۔ کسی نامکمل مراحل کیلئے اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کا جائزہ لیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کو منظور کیے جانے کے بعد، جس میں عام طور پر کئی دن لگتے ہیں لیکن کچھ معاملات میں اس میں 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، AdSense برائے YouTube آپ کو بذریعہ ای میل مطلع کرے گا۔ منظوری ملنے کے بعد، آپ کو AdSense برائے YouTube کیلئے سائن اپ کریں کارڈ میں YouTube اسٹوڈیو کے اندر یہ تصدیق دکھائی دے گی کہ آپ کا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ منظور ہو گیا ہے اور فعال ہے۔

ملٹی چینل نیٹ ورکس (MCN): اگر آپ ایک MCN کے ساتھ شراکت کرنے والے ملحق چینل ہیں تو آپ کو اپنے ذاتی AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو اپنے چینل سے لنک کرنا ہوگا۔ کسی فریق ثالث کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تک رسائی کرنا، چاہے اس نے اس بات کی اجازت ہی کیوں نہ دی ہو، AdSense برائے YouTube کی سروس کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

مجھے معلوم نہیں ہے کہ آیا میرے پاس پہلے سے AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ ہے

اپنے ان باکسز میں "adsense-noreply@google.com" کی جانب سے موصول ہونے والی ای میلز تلاش کریں۔
AdSense کی شرائط و ضوابط کے مطابق، آپ ایک ہی وصول کنندہ کے نام کے تحت صرف ایک AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ رکھ سکتے ہیں۔ اگر اس بات کا علم ہوتا ہے کہ آپ کے پاس ایک ڈپلیکیٹ ہے تو آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کی منظوری ختم کر دی جائے گی اور آپ سے دیگر متعلقہ اکاؤنٹس بند کرنے کو کہا جائے گا۔
میرے پاس پہلے ہی سے ایک منظور شدہ AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ ہے
  1. اپنے YouTube اکاؤنٹ میں سائن ان کریں اور https://studio.youtube.com/channel/UC/monetization پر جائیں
  2. ”AdSense برائے YouTube کے لیے سائن اپ کریں“ کارڈ پر شروع کریں پر کلک کریں۔
  3. آپ کو اپنے YouTube اکاؤنٹ کا پاس ورڈ درج کرنے اور دوبارہ تصدیق کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ اپنے YouTube اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق کرنے کا طریقہ سیکھیں۔
  4. وہ Google اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ AdSense برائے YouTube میں سائن ان کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی کوئی AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ ہے تو آپ کو اس Google اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کرنا چاہیے جسے آپ اپنے موجودہ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ اکاؤنٹ ان سائن ان اسناد سے مختلف ہو سکتا ہے جنہیں آپ YouTube میں سائن ان کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
  5. آپ کو AdSense برائے YouTube کے سائن اپ کے صفحے پر بھیجا جائے گا۔ توثیق کریں کہ صفحے کے اوپری حصے میں درست ای میل ہے۔ اگر دکھائی دینے والا اکاؤنٹ غلط ہے تو اکاؤنٹس تبدیل کرنے کیلئے، "ایک مختلف اکاؤنٹ استعمال کریں" پر کلک کریں۔
  6. وابستگی قبول کریں پر کلک کریں۔
  7. آپ کو YouTube اسٹوڈیو میں واپس آمدنی کے صفحے پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔
  8. جب آپ اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو منسلک کر لیں گے تو ہم ”AdSense برائے YouTube کیلئے سائن اپ کریں“ کارڈ پر اس مرحلے کو ایک سبز ”ہو گیا“ علامت سے نشان زد کر دیں گے۔

مواد کے منتظم اکاؤنٹ کا استعمال کر کے AdSense برائے YouTube کو سیٹ اپ کریں

اگر آپ کو کسی مواد کے منتظم اکاؤنٹ کا نظم کرنے کے حقوق دیے گئے ہیں تو آپ اس کے ساتھ ایک AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ وابستہ کر سکتے ہیں۔
  1. اپنے مواد کے منتظم اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. ترتیبات پر جائیں۔
  3. مجموعی جائزہ سیکشن کے تحت، آپ کو AdSense برائے YouTube دکھائی دے گا (ہو سکتا ہے اسے دیکھنے کیلئے آپ کو اسکرول کرنا پڑے)۔
  4. ترمیم کریں پر کلک کریں۔
  5. 'AdSense میں جاری رکھیں' پر کلک کریں۔
  6. آپ کو اپنے YouTube اکاؤنٹ کا پاس ورڈ درج کرنے اور دوبارہ تصدیق کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ اپنے YouTube اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق کرنے کا طریقہ سیکھیں۔
  7. وہ Google اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ AdSense برائے YouTube میں سائن ان کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی کوئی AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ ہے تو آپ کو اس Google اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کرنا چاہیے جسے آپ اپنے موجودہ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
  8. مطالبہ کیے جانے پر، اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کیلئے پاس ورڈ درج کریں۔ یہ معلومات ان اسناد سے مختلف ہو سکتی ہے جنہیں آپ YouTube میں سائن ان کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
  9. اس YouTube چینل کی تصدیق کریں جس کے ساتھ آپ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو وابستہ کر رہے ہیں اور چینل کیلئے بنیادی زبان منتخب کریں۔ ہر چند کہ آپ AdSense برائے YouTube کی وابستگی کو مکمل کرنے کیلئے ایک YouTube چینل کا انتخاب کرتے ہیں لیکن YouTube آپ کے مواد کے منتظم سے لنک کردہ تمام چینلز پر اشتہارات پیش کرے گا۔
  10. مطالبہ کیے جانے پر، وابستگی قبول کریں پر کلک کریں اور اپنی بلنگ کی معلومات شامل کریں۔
اس پروسیس کو مکمل کرنے کے بعد، آپ کو واپس YouTube پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔ AdSense کی درخواست کے جائزے کے انتظار کے اوقات کے بارے میں مزید جانیں۔

عمومی مسائل

کسی AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو اپنے چینل کے ساتھ لنک کرنے کی کوشش کرتے وقت، عمومی مسائل کو حل کرنے کیلئے نیچے دی گئی معلومات کا استعمال کریں۔

میں نے ایک نیا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تخلیق کیا، لیکن یہ نامنظور ہوگیا کیونکہ میرے پاس پہلے ہی ایک موجودہ AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ ہے

AdSense کی شرائط و ضوابط یا AdSense برائے YouTube کی سروس کی شرائط کے مطابق قابل اطلاق طور پر آپ ایک ہی وصول کنندہ کے نام کے تحت صرف ایک AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایک ڈپلیکیٹ اکاؤنٹ ہونے کا پتا چلتا ہے تو آپ کے نئے تخلیق کردہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کی منظوری ختم کر دی جائے گی۔

اپنے ای میل ان باکسز میں ”آپ کے پاس پہلے ہی سے ایک AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ موجود ہے“ عنوان والی ای میل تلاش کریں۔ اس پیغام میں آپ کے موجودہ AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات شامل ہوں گی۔ اس معلومات کے ساتھ، آپ کے پاس مسئلہ حل کرنے کیلئے دو انتخابات ہیں:

موجودہ (پرانا) اکاؤنٹ استعمال کریں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں اور وابستگی تبدیل کریں پر کلک کریں۔
  2. اکاؤنٹ کے انتخاب کے مینو میں، اس Google اکاؤنٹ کا انتخاب کریں جو آپ کے موجودہ (پرانے) AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کا استعمال کرتا ہے۔
  3. وابستگی قبول کریں پر کلک کریں۔

آپ کو واپس YouTube اسٹوڈیو پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا، جہاں آپ اپنے چینل کے ساتھ لنک کردہ اکاؤنٹ دیکھ سکتے ہیں۔

اس نئے اکاؤنٹ کا استعمال کریں جسے آپ نے ابھی تخلیق کیا ہے

پہلے، آپ کو اپنا موجودہ (پرانا) اکاؤنٹ بند کرنا ہوگا

  1. جیسا کہ قابل اطلاق ہو، اپنے موجودہ AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. اپنا اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے یہاں اقدامات کی پیروی کریں۔

اس کے بند ہونے کے بعد، اس بات کی تصدیق کرنے کیلئے کہ آپ نے پرانا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے، اپنے نئے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔

نوٹ: آپ کے نئے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو منظور اور آپ کے YouTube چینل سے لنک کئے جانے میں چند دنوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

پتے (PIN) کی توثیق کے ساتھ در پیش مسائل

چینل منیٹائزیشن کو برقرار رکھنے اور ادائیگیاں وصول کرنے کیلئے آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں پتے (PIN) کی توثیق کا عمل مکمل کرنا ضروری ہے۔

اگر آپ نے اپنے چینل سے ایک نیا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ لنک کیا ہے تو آپ کے بیلنس کے ‎$10 تک پہنچ جانے کے بعد آپ کے طبعی پتے پر ایک PIN توثیقی کارڈ بھیجا جائے گا۔ اس PIN توثیقی کارڈ میں ایک PIN کوڈ شامل ہوگا جسے آپ کو اپنے پتے کی توثیق کرنے کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں درج کرنا ہوگا۔

اگر آپ کسی موجودہ AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سے لنک ہیں تو ڈاک میں PIN توثیقی کارڈ کے پہنچنے کیلئے آپ کو کم از کم 3 ہفتوں تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر 3 ہفتے گزرنے کے بعد یہ آپ کو موصول نہیں ہوتا ہے تو آپ ایک متبادل PIN توثیقی کارڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔

یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں موجود پتہ آپ کے مقامی پوسٹ آفس کے ذریعے شناخت کردہ پتے سے مماثل ہے۔ درست پتہ ہونے سے مقامی پوسٹ آفس کو آپ کی میل ڈیلیور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر پتہ مختلف ہے تو آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں ادائیگی کا پتہ تبدیل کرنا ہوگا تاکہ دونوں پتے مماثل ہو جائیں۔

اگر آپ کو پتے (PIN) کی توثیق میں مدد درکار ہے تو یہ امدادی وسائل ملاحظہ کریں:

اگر میں اپنے پتے کی توثیق نہیں کروں گا تو کیا ہوگا؟

اگر آپ 4 مہینوں کے اندر اپنے پتے کی توثیق نہیں کرتے ہیں تو آپ کے چینل کے لیے منیٹائزیشن کی سہولت موقوف ہو جائے گی۔ اس میں مندرجہ ذیل جیسی خصوصیات تک رسائی کو موقوف کرنا شامل ہے:

  • چینل ممبرشپس
  • Super Chat اور مزید

آپ کی جانب سے پتے کی توثیق کرنے کے بعد، آپ کے چینل پر منیٹائزیشن کی سہولت دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

دیگر مسائل

مجھے YouTube اسٹوڈیو میں "افوہ، کچھ غلط ہو گیا" دکھائی دیتا ہے

ایسی ای میلز میں تبدیلیاں کرنے کی کوشش کرتے وقت، جن کی YouTube اسٹوڈیو شناخت نہیں کرتا ہے، خرابی کا یہ پیغام دکھائی دے سکتا ہے۔ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے، مندرجہ ذیل کام کر کے دیکھیں:

  • کوئی AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ لنک کرتے وقت، YouTube اسٹوڈیو آپ سے کہے گا کہ اس بات کی توثیق کریں کہ یہ آپ ہی ہیں۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ یہ کام اسی ای میل پتے کا استعمال کرتے ہوئے کریں جسے آپ YouTube میں سائن ان کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

    اس کے بعد AdSense برائے YouTube پر جاری رکھنے کیلئے آپ سے ایک Google اکاؤنٹ منتخب کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اس صورت میں، آپ اُس ای میل پتے سے مختلف ای میل پتہ منتخب کر سکتے ہیں جس کا استعمال آپ YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کرنے کیلئے کرتے ہیں۔
  • اگر آپ کا چینل کسی برانڈ اکاؤنٹ سے لنک ہے تو آپ کو اس ای میل پتے کا استعمال کرتے ہوئے سائن ان کرنا چاہیے جس سے اصل میں آپ کا چینل تخلیق کیا گیا ہے۔ اگر آپ اُس ای میل پتے کا استعمال کر کے سائن ان کرنے سے قاصر ہیں تو ہماری اکاؤنٹ کی بازیابی کے مراحل مکمل کرنے کے لیے تجاویز کی پیروی کر کے اپنا اکاؤنٹ بازیاب کریں۔

سائن اپ کرنے کیلئے AdSense برائے YouTube مجھ سے ایک ویب سائٹ کا URL طلب کر رہا ہے

اپنے YouTube چینل سے ایک نیا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ لنک کرتے وقت، اس مقصد کیلئے google.com/adsense یا adsense.com پر جا کر اکاؤنٹ تخلیق نہ کریں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کی منظوری ختم کر دی جائے گی اور آپ کے چینل کیلئے منیٹائزیشن کی سہولت کو غیر فعال کر دیا جائے گا۔ اس کی بجائے، AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو براہ راست YouTube اسٹوڈیو کے اندر سے ہی تخلیق کریں۔

دیگر خرابیاں

اگر آپ کو ایسی دیگر تکنیکی خرابیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جن کا تذکرہ اس صفحے پر نہیں کیا گیا ہے تو مندرجہ ذیل کام کر کے دیکھیں:

  • تمام براؤزر ٹیبز بند کریں۔
  • اپنے براؤزر کا کیش اور کوکیز صاف کریں۔
  • (یہ یقینی بنانے کیلئے کہ کوئی دوسرا Google اکاؤنٹ سائن ان نہیں ہے) ایک نجی یا پوشیدگی ونڈو استعمال کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17237155016407202991
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false