چینل ممبرشپس کا نظم کریں

ہم YouTube پر بچوں کے مواد کے ڈیٹا کو جمع کرنے اور استعمال کرنے کے طریقے میں کچھ تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اس مضمون میں کچھ ہدایات تبدیل ہو سکتی ہیں۔ مزید جانیں۔

آپ اپنے اراکین کو کیا پیش کر سکتے ہیں اور آپ کے ناظرین ممبرشپس کا تجربہ کیسے کرتے ہیں اس بارے میں مزید جانیں۔

ممبرشپس میں حصہ لینے والا ہر ایک چینل، اپنی پیشکشوں سمیت، ہماری شرائط اور پالیسیوں کی تعمیل کیلئے ذمہ دار ہے۔ ان پالیسیوں میں YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز اور تمام متعلقہ قوانین اور ضوابط شامل ہیں۔

چینل ممبرشپس

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

 

تخلیق کار اسٹوڈیو میں ایسے مختلف مقامات ہیں جہاں آپ اپنے ممبرشپس پروگرام کا نظم کرتے ہیں اور انہیں ٹریک کرتے ہیں:

ممبرشپس کا ٹیب

آپ کے ممبرشپس آن کرنے کے بعد، آپ اس ٹیب کو اسٹوڈیو میں کمائیں اور پھر ممبرشپس کے تحت تلاش کر سکتے ہیں

یہاں آپ مندرجہ ذیل چیزیں ٹریک کر سکتے ہیں:

  1. کل اراکین: وہ تمام موجودہ اراکین جنہیں فوائد تک رسائی حاصل ہے۔ اس میں وہ اراکین شامل ہیں جنہوں نے ممبرشپ منسوخ کر دی ہے لیکن انہیں بلنگ وقفہ کی باقی مدت کے لیے فوائد تک رسائی حاصل ہے۔
  2. فعال اراکین: صرف فعال سبسکرپشنز والے تمام اراکین۔ فعال سبسکرپشنز کا حساب کل اراکین سے منسوخ کردہ اراکین کو گھٹا کر لگایا جاتا ہے۔
  3. آمدنی: آپ بلنگ کے آخری وقفہ کی آمدنی ٹریک کر سکتے ہیں اور بلنگ کے پچھلے وقفہ کے ساتھ اس کا موازنہ کر سکتے ہیں
  4. لیول کے لحاظ سے اراکین: گزرتے وقت کے ساتھ لیول کے لحاظ سے اراکین (کل یا فعال) کی تعداد ٹریک کریں
  5. سائن اپس اور منسوخیاں: دیکھیں کہ ماضی کے بلنگ وقفہ میں کتنے صارفین اراکین بنے ہیں یا کتنے صارفین نے ممبرشپ منسوخ کی ہیں اور بلنگ کے پچھلے وقفہ کے ساتھ اس کا موازنہ کریں۔
  6. منسوخی سے متعلق تاثرات: کچھ صارفین ہمارے پہلے سے تعین کردہ کثیر الانتخاب اختیارات کے سیٹ سے ممبرشپ کی منسوخی کی وجہ سے متعلق اپنے تاثرات فراہم کرتے ہیں۔ 'منسوخیاں' پر ماؤس گھما کر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے چینل پر ممبرشپ منسوخ کرتے وقت صارفین نے کس طرح کے ردعمل کا اظہار کیا۔
نوٹ: موجودہ کیلنڈر ماہ کی بنیاد پر، بلنگ کا ایک وقفہ ‎30 ،28 یا 31 دن کا ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ستمبر کے دوران خریدی گئی کوئی ممبرشپ اگلی ادائیگی سے پہلے 30 دن کی رسائی فراہم کرے گی۔

اپنے اراکین کا نظم کرنا

آپ اپنے تمام موجودہ اراکین کی فہرست دیکھ سکتے ہیں، بشمول:

  1. بطور رکن کل دورانیہ (اس میں بطور رکن پچھلے تمام وقفوں کا وقت شامل ہے)۔
  2. آخری اپ ڈیٹ: رکن کے آخری بار شامل ہونے، دوبارہ شامل ہونے، ان کی ممبرشپ اپ گریڈ یا ڈاؤن گریڈ کئے جانے کے وقت سے دن کی کل تعداد۔

اس معلومات کا اسنیپ شاٹ CSV میں ایکسپورٹ کرنے کے لیے، اوپری بائیں کونے میں ڈاؤن لوڈ پر کلک کریں۔ ایکسپورٹ کو مکمل ہونے میں چند منٹ لگ سکتے ہیں۔ آپ انتظار کرتے وقت اس ونڈو کو بند کر سکتے ہیں۔

اپنے اراکین سے معلومات جمع کرنا:

اس 3rd پارٹی IFTTT انٹیگریشن کو استعمال کر کے، آپ اپنے چینل کے ممبران کے ساتھ ایک حسب ضرورت، محفوظ، ممبر گیٹیڈ فارم بنا سکتے ہیں تاکہ وہ معلومات اکٹھی کر سکیں جس سے آپ کو فوائد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ آپ اراکین سے جمع کردہ کسی بھی ڈیٹا کے ذمہ دار ہیں۔ YouTube اس ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

نوٹ:اس وقت فریق ثالث IFTTT انٹیگریشن صرف انگریزی میں دستیاب ہے۔

اپنے فوائد، لیولز اور قیمتوں کا نظم کرنا

اپنی ممبرشپس کے فوائد اور لیولز کا نظم اور ان میں ترمیم کرنے کیلئے رکنیتوں کی پیشکش کارڈ پر کلک کریں۔ یہاں آپ فوائد کی ان اقسام کے لیے تجاویز اور بہترین طرز عمل دیکھ سکیں گے جن کی آپ قیمت کے ہر پوائنٹ پر پیشکش کرنا چاہتے ہیں۔

ممبرشپس کے ٹیب میں موجود دیگر کارڈز اور ٹولز:

  1. وسائل: بہترین طرز عمل، دیگر وسائل کے لنکس اور آپٹ ان اور آپٹ آؤٹ کرنے کی خاطر رکنیتوں کیلئے مخصوص تجربات ڈسپلے کرنے والا متحرک کارڈ۔
  2. ایسی حالیہ ویڈیوز جن سے اراکین نے شمولیت اختیار کی: سرفہرست کارکردگی والی ایسی ویڈیوز کی نگرانی کریں جنہیں دیکھ کر ناظرین اراکین بنے ہیں۔
  3. اراکین کے حالیہ تبصرے: رکن کے تازہ ترین تبصرے آسانی سے تلاش کریں تاکہ آپ انہیں جواب دینے کے عمل کو ترجیح دے سکیں۔
  4. تعارفی ویڈیو: اپنی رکنیتوں کی پیشکش کی اسکرین پر ڈسپلے کرنے کے لیے ایک ویڈیو اپ لوڈ کریں۔ جب ناظرین ممبرشپس کی خاطر سائن اپ کرنے کے لیے شامل ہوں پر کلک کریں گے تو انہیں تعارفی ویڈیو دکھائی دے گی۔

YouTube Analytics

آپ YTA میں اپنے اراکین سے متعلق مزید ڈیٹا بھی دیکھ سکتے ہیں۔

  1. ناظرین: YTA اور پھر Analytics اور پھر ناظرین پر کلک کریں اور گزرتے وقت کے ساتھ کُل اور فعال اراکین کی تعداد دیکھنے کیلئے 'کل اراکین' کارڈ پر کلک کریں۔ 'مزید دیکھیں' پر کلک کرنے پر، آپ کو اپنے اراکین سے متعلق مزید ڈیٹا دکھائی دے گا۔ وقت کی ایک حسب ضرورت مدت کے دوران مندرجہ ذیل میٹرکس کی کارکردگی کیسی رہی، یہ دیکھنے کے لیے آپ ٹائم سیریز ایڈجسٹ کر سکتے ہیں:
    • کُل اور فعال اراکین کی تعداد
    • نئے اراکین کی تعداد
    • منسوخ شدہ اراکین کی تعداد
    • وہ اراکین جن کی رکنیت ختم ہو گئی ہے (منسوخ شدہ اراکین جو بلنگ وقفہ ختم ہونے کے نتیجے میں فوائد تک رسائی سے محروم ہو گئے)
  2. آمدنی: Analytics اور پھر آمدنی پر کلک کریں اور 'ٹرانزیکشنز سے ہونے والی آمدنی' کارڈ پر کلک کریں۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک حسب ضرورت مدت کے دوران کتنی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ ٹرانزیکشنز یا تو نئے سائن اپس کرنے پر ہوتی ہیں یا اعادی ادائیگی کرنے پر۔
نوٹ: ممبرشپس سے آمدنی کے ڈیٹا کی مفصل بریک ڈاؤن دیکھنے کے لیے:
  1. YouTube اسٹوڈیو میں جائیں۔
  2. Analytics منتخب کریں۔
  3. آمدنی منتخب کریں۔
  4. آپ پیسہ کیسے کماتے ہیں کارڈ تلاش کریں اور منتخب کریں۔
  5. اپنی ممبرشپس کی آمدنی کی تفصیلی منظر کے لیے ممبرشپس منتخب کریں۔ آپ وقت کی حسب ضرورت مدت سیٹ کر سکتے ہیں یا ویڈیو کے فارمیٹ کے لحاظ سے فلٹر کر سکتے ہیں۔

اپنے اراکین کو دیکھیں

اگر آپ آف لائن رہتے ہوئے نیا ممبر حاصل کرتے ہیں تو آپ کو کوئی اطلاع نہیں ملے گی۔ آپ YouTube اسٹوڈیو میں ممبرشپس کے ٹیب پر اپنے تمام فعال اراکین، کتنے عرصے سے وہ رکن ہیں، اور ان کے سبسکرائبر کی تعداد دیکھ سکتے ہیں۔ اراکین کسی بھی وقت اپنی ممبرشپ منسوخ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے لائیو سلسلہ بندی کرتے وقت کوئی نیا ناظر آپ کے چینل کی ممبرشپ میں شامل ہوتا ہے تو لائیو چیٹ میں چمکیلے سبز رنگ کا "استقبالیہ" پیغام بھیجا جائے گا۔ اس پیغام کو چیٹ کے سب سے اوپر 5 منٹ تک پن کیا جائے گا۔

آپ YouTube Analytics میں ناظرین کے ٹیب میں یومیہ اراکین کی کل تعداد بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 'اہم میٹرکس کا کارڈ' ایک چارٹ دکھاتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ کتنے اراکین حاصل ہوئے یا چھوڑ کر چلے گئے۔

رکنیتوں کو فروغ دیں

اپنی رکنیت کی پیشکش کی ونڈو سے براہ راست منسلک ہونے کیلئے، آپ اپنے چینل کے URL کے آخر میں ‎/join شامل کر سکتے ہیں۔
آپ اس لنک کو شامل کر سکتے ہیں:
ممبرشپس کا تحفہ

 Memberships Gifting

ممبرشپس کا تحفہ آپ کو یا آپ کے چینل کے اراکین کو ناظرین کے لیے چینل ممبرشپ کے فوائد تک رسائی کا موقع خریدنے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ یا آپ کے چینل کے اراکین لائیو سلسلے یا پریمیئرز کے دوران ممبرشپس کا تحفہ خرید سکتے ہیں۔

اگر آپ 5$ سے کم ممبرشپ ٹیئر پیش کرتے ہیں تو پروموشنل ممبرشپس کا تحفہ آپ کی خاطر ہر ماہ ناظرین میں تقسیم کرنے کیلئے دستیاب ہو سکتا ہے۔ پروموشنل ممبرشپس کا تحفہ بغیر کسی چارج کے ہے اور آپ ان ممبرشپس کے تحفہ پر آمدنی حاصل نہیں کرتے ہیں۔ پروموشنل ممبرشپس کے تحفے ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو دستیاب ہوتے ہیں اور ایک ماہ سے دوسرے ماہ منتقل نہیں ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ اپنے ناظرین کے لیے ممبرشپس کا تحفہ خرید سکیں آپ کو پروموشنل ممبرشپس کا تحفہ تقسیم کرنا چاہیے۔ آپ پروموشنل ممبرشپس کے تحفہ کو 5 سیٹس میں تقسیم کر سکتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ لائیو سلسلوں یا پریمیئرز کے دوران خریدی گئی ممبرشپس کے تحفے تقسیم کرتے ہیں: اپنی پروموشنل ممبرشپس کے تحفہ دیکھنے کے لیے، لائیو سلسلہ یا پریمئیر لائیو چیٹ پر جائیں اور  اور پھر ممبرشپ کا تحفہ اور پھر ابھی 5 گفٹ کریں منتخب کریں۔

نوٹ: پروموشنل ممبرشپس کا تحفہ فی الحال برانڈ اکاؤنٹس کیلئے دستیاب نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ بنے رہیں کیونکہ آنے والے مہینوں میں ہم وسیع پیمانے پر پروموشنل ممبرشپس کا تحفہ دستیاب کرانے والے ہیں۔

آپ یا چینل کے کسی رکن کا ممبرشپس کا تحفہ خریدنے پر ایک الٹی گنتی کا ٹِکر محدود وقت کے لیے لائیو چیٹ میں خریداری کو ہائی لائٹ کرے گا۔ وقت کی مقدار کا انحصار خریداری کی رقم پر ہے۔ اگر لائیو چیٹ یا لائیو سلسلہ تحفہ کے اعلان سے پہلے ختم ہو جاتا ہے، تب بھی اسے ناظرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

ممبرشپس کے تحفے کا اہل ہونے کیلئے، ناظرین کو آپٹ ان کرنا ہوگا۔ کسی ناظر کے آپ کے چینل پر گفٹس کی اجازت دینے کے لیے آپٹ ان کر لینے کے بعد، وہ آپ کے چینل پر کسی بھی موجودہ یا مستقبل کے گفٹس پر ممبرشپس کا تحفہ حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔

آپ اپنے منفرد آپٹ ان URL کا اپنے چینل اور مواد پر اشتراک کر کے ناظرین کو تحائف کے لیے آپٹ ان کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں:

  • www.youtube.com/channel/{external_channel_id}/allow_gifts, یا
  • www.youtube.com/channel/{channel_name}/allow_gifts

آپ کو اپنی منفرد بیرونی چینل ID یہاں مل سکتی ہے۔

​​YouTube کی جانب سے کسی ناظر کو پہلا گفٹ تقسیم کرنے پر، ممبرشپ کے تحفے کی خریداری کے عمل کو مکمل سمجھا جاتا ہے۔ آپ کو YouTube Analytics میں ممبرشپس کا تحفہ سے متعلق رپورٹنگ مل سکتی ہے۔ کسی منتخب کردہ مدت کے دوران کتنے ممبرشپس کے تحفے خریدے اور بھنائے گئے، یہ دیکھنے کیلئے 'ممبرشپس کی اقسام' منتخب کریں۔

اراکین کو تبصرہ کرنے سے مسدود کریں
آپ بطور رکن شامل ہونے والے کسی شخص کو ہٹا نہیں سکتے، لیکن آپ تبصروں کو مسدود کر سکتے ہیں۔ مخصوص ناظرین کے تبصروں کو مسدود کرنے کے لیے، آپ کو تبصرہ اور لائیو چیٹ کے فلٹرز سیٹ اپ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اپنی تعارفی ویڈیو سیٹ کریں اور اس کا نظم کریں

ممکنہ اراکین کے لیے تعارفی ویڈیو سیٹ کریں
شامل ہوں بٹن پر کلک کرنے والا ہر شخص آپ کی تعارفی ویڈیو دیکھے گا۔

تعارفی ویڈیو شامل کرنے سے پہلے کیا جاننا چاہیے

  • تعارفی ویڈیوز پر اشتہارات نہیں چلیں گے۔
  • آپ کی تعارفی ویڈیو کو YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کے مطابق ہونا چاہیے۔
  • آپ کی تعارفی ویڈیو میں فریق ثالث کے کاپی رائٹ کے دعوے نہیں ہو سکتے ہیں۔
  • آپ کی تعارفی ویڈیو میں موسیقی کے دعوے نہیں ہو سکتے ہیں۔
  • آپ کی تعارفی ویڈیو کو بچوں کیلئے تیار کردہ کے بطور سیٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
  • اگر آپ اپنے لیولز کی مخصوص قیمتوں کا ذکر کرنا چاہتے ہیں تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ قیمتیں پلیٹ فارم اور ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔

تعارفی ویڈیو کو کیسے شامل یا اس میں ترمیم کریں

  1. اپنی تعارفی ویڈیو بنائیں اور غیر مندرج کے طور پر شائع کرنے کو یقینی بنائیں۔
  2. studio.youtube.com پر جائیں۔
  3. دائیں مینو میں، کمائیں اور پھر منتخب کریں ممبرشپس پر کلک کریں۔
  4. اپنی رکنیتوں کی پیشکش کے کارڈ میں تعارفی ویڈیو شامل کریں پر کلک کریں۔
  5. کسی موجودہ تعارفی ویڈیو میں ترمیم کرنے یا اسے حذف کرنے کے لیے، اپنی رکنیتوں کی پیشکش کے کارڈ میں تعارفی ویڈیو کے آگے ترمیم کریں  پر کلک کریں۔

چینل ممبرشپ کی آمدنی، قیمت کا تعین اور ریفنڈز

آمدنی کا حصہ

قابل اطلاق ٹیکسز اور فیس کی کٹوتی کے بعد، تخلیق کاروں کو ممبرشپ سے ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد حصہ حاصل ہوتا ہے۔ فی الوقت ٹرانزیکشن کی تمام لاگتیں (کریڈٹ کارڈ فیس سمیت) YouTube برداشت کرتا ہے۔
MCNs میں تخلیق کاروں کے لیے آمدنی کا حصہ
اگر آپ MCN کا حصہ ہیں تو آپ کو اپنے نیٹ ورک سے مشورہ کرنا چاہیے۔ کچھ MCNs آمدنی کا اضافی حصہ لے سکتی ہیں یعنی اگر آپ MCN کا حصہ ہیں تو ممبرشپس سے آپ کی آمدنی ‎70 فیصد سے کم ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کی MCN (جیسا کہ قابل اطلاق ہے) آپ کی ممبرشپ کی آمدنی کے لیے قابل اطلاق ٹیکس کے تمام قوانین کی تعمیل کے ذمہ دار ہیں۔

ریونیو کی اطلاع دہندگی

آپ YouTube Analytics > ٹرانزیکشن ریونیو رپورٹ میں ریونیو رپورٹس دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو ممبرشپ کی آمدنی اسی طرح ملے گی جس طرح آپ کو AdSense برائے YouTube کے ساتھ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

منسوخیاں، معطلیاں اور ریفنڈز

اراکین کسی بھی وقت اپنی ممبرشپ منسوخ کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی رکن ریفنڈ کی درخواست کرتا ہے تو YouTube کو اس دعوے کی صداقت کے بارے میں مکمل صوابدید حاصل ہے اور چینل سے چینل کی آمدنی کا حصہ کم کر سکتا ہے تاکہ اسے ریفنڈ کیا جا سکے۔ بامعاوضہ ممبرشپس کے لیے YouTube کی ریفنڈ کی پالیسی کے بارے میں جانیں۔

اگر کسی چینل کی جانب سے معطلی کی وجہ سے کسی چینل پر ممبرشپ ختم کر دی جاتی ہے تو تمام فعال ادائیگی کرنے والے اراکین کو ان کی آخری ادائیگی کا ریفنڈ مل جائے گا۔ دیگر قابل واپسی وجوہات میں YouTube پارٹنر پروگرام سے ہٹانا یا بیجا استعمال، دھوکہ دہی یا ہماری شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنا بھی شامل ہیں۔ آمدنی میں سے ریفنڈ کیا جانے والا چینل کا حصہ چینل سے کاٹ لیا جائے گا۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، بشمول:
  • یہ خصوصیت آپ کے چینل پر شروع نہیں کی گئی ہے۔
  • یہ خصوصیت تمام ممالک میں شروع نہیں کی گئی ہے۔
  • آپ کی ویڈیو بچوں کیلئے تیار کردہ کے بطور سیٹ کی گئی ہے۔
  • "شامل ہوں" بٹن ابھی تک کچھ پلیٹ فارمز پر شروع نہیں ہوا ہے۔ تاہم، ناظرین ڈیسک ٹاپ پر رکن بن سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈیسک ٹاپ پر سائن اپ کرتے ہیں تو آپ اب بھی تمام دستیاب پلیٹ فارمز پر فوائد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
  • "شامل ہوں" بٹن صرف شرکت کرنے والے چینلز کی اہل ویڈیو کے دیکھنے کے صفحات پر ظاہر ہوگا۔ مثال کے طور پر، کچھ میوزک پارٹنرز کی دعوی کردہ ویڈیوز کے دیکھنے کے صفحات اہل نہیں ہیں۔
  • "شامل ہوں" بٹن موبائل آلات پر ان سبسکرائب کردہ ناظرین کے لیے ظاہر نہیں ہوتا ہے۔ موبائل آلات پر ناظرین کو سب سے پہلے آپ کے چینل کو سبسکرائب کرنا چاہیے، تاکہ "شامل ہوں" بٹن ظاہر ہو۔

اگر آپ کے ناظرین کو شامل ہوں بٹن نظر نہیں آتا ہے تو آپ انہیں ہمیشہ ان متبادلات کی یاد دلا سکتے ہیں:

  • ناظرین کو یاد دلائیں کہ وہ آپ کے چینل کے ہوم پیج پر 'شامل ہوں' بٹن پر کلک کر کے رکن بن سکتے ہیں۔
  • ناظرین آپ کی رکنیت کی پیشکش کی ونڈو سے براہ راست منسلک ہونے کے لیے اپنے چینل کے URL کے آخر میں ‎/join شامل کر سکتے ہیں۔
  • آپ اپنی ویڈیو کی تفصیل میں اپنے ‎/join کے لنک کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔
میں اپنے اراکین کے بارے میں مزید ڈیٹا کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟
ہمارے پاس ایک ایسا ممبرز API ہے جو آپ کو اپنے اراکین سے متعلق مندرجہ ذیل معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ فوائد پیش کرنے کیلئے کسی فریق ثالث کمپنی کا استعمال کرتے ہیں تو آپ ان کے ساتھ اپنے اراکین سے متعلق اس معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں تاکہ آپ رکنیتوں کے فوائد ڈیلیور کر سکیں۔
  • رکن کے چینل کا URL 
  • رکن کے چینل کا نام
  • رکن کی پروفائل کی تصویر کا لنک
  • رکن نے آپ کے چینل میں شمولیت کب اختیار کی 
نوٹ: ممبرز API سروس فی الحال ممبر کی سطح کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کرتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15165875176400408246
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false