منتخب کریں کہ آپ کیسے منیٹائز کرنا چاہتے ہیں

ہم مداح کی فنڈنگ اور Shopping کی خصوصیات تک ابتدائی رسائی کے ساتھ مزید تخلیق کاروں کے لیے YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) کی توسیع کر رہے ہیں۔ توسیع شدہ YouTube پارٹنر پروگرام ان ممالک/علاقوں میں اہل تخلیق کاروں کے لیے دستیاب ہے۔ توسیع اگلے ماہ AE, AU, BR, EG, ID, KE, KY, LT, LU, LV, MK, MP, MT, MY, NG, NL, NO, NZ, PF, PG, PH, PT, QA, RO, RS, SE, SG, SI, SK, SN, TC, TH, TR, UG, VI, VN اور ZA میں اہل تخلیق کاروں کے لیے شروع ہو رہی ہے۔ YPP میں ہونے جا رہی تبدیلیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ مضمون ملاحظہ کریں۔۔ 

اگر آپ مندرجہ بالا ممالک/علاقوں میں سے کسی ایک میں نہیں ہیں تو آپ کے لیے YouTube پارٹنر پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آپ یہ مضمون YPP کے مجموعی جائزے، اہلیت، اور آپ سے متعلقہ درخواست کی ہدایات کے لیے دیکھ سکتے ہیں۔

توسیع شدہ YouTube پارٹنر پروگرام کے لئے اپنی اہلیت چیک کریں۔ اگر آپ ابھی تک اہل نہیں ہیں تو YouTube اسٹوڈیو کے کمائی کریں علاقے میں اطلاع حاصل کریں کو منتخب کریں۔ ہماری طرف سے توسیع شدہ YPP پروگرام آپ کیلئے دستیاب ہونے پر اور آپ کے اہلیت کی حد تک پہنچ جانے پر ہم آپ کو ایک ای میل بھیجیں گے۔ 

اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) میں ہیں تو اگر آپ حدود اور اہلیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں تو آپ منیٹائزیشن کی ان خصوصیات کے ذریعے پیسہ کما سکتے ہیں:

چینل کے حدود منیٹائزیشن کی خصوصیات
  • 500 سبسکرائبرز
  • پچھلے 90 دنوں میں 3 عوامی اپ لوڈز
  • یا تو:
    • پچھلے 365 دنوں میں بڑی ویڈیوز کے دیکھنے کے 3,000 عوامی گھنٹے
    • پچھلے 90 دنوں میں 3 ملین عوامی Shorts ملاحظات
  • 1,000 سبسکرائبرز
  • یا تو:
    • پچھلے 365 دنوں میں بڑی ویڈیوز کے دیکھنے کے 4,000 عوامی گھنٹے
    • پچھلے 90 دنوں میں 10 ملین عوامی Shorts ملاحظات

ہر منیٹائزیشن کی خصوصیت کے اہلیت کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں۔ اس مضمون کی مدد سے آپ جان سکیں گے کہ اہل ہونے کی صورت میں آپ ان خصوصیات میں سے ہر ایک کو کس طرح آن کر سکتے ہیں۔

YouTube پر پیسے کمانے سے متعلق تعارف

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔
آمدنی کے تمام طریقوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یقینی بنا لیں کہ آپ نے اپنے YouTube چینل کی منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے تمام مراحل کو مکمل کر لیا ہے۔

کمانے کے طریقوں تک رسائی حاصل کریں

YPP میں شامل ہو جانے کے بعد، پارٹنرز آمدنی کے مواقع کو غیر مقفل کرنے کے لیے اہل کنٹریکٹ ماڈیولز میں سے منتخب کر سکتے اور چُن سکتے ہیں۔ یہ نقطہ نظر تخلیق کاروں کو زیادہ شفافیت فراہم کرتا ہے اور یہ فیصلہ کرنے پر مرتکز ہوتا ہے کہ ان کے چینل کے لیے منیٹائزیشن کے کون سے مواقع صحیح ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں
  2. دائیں مینو میں، آمدنی حاصل کریں کا انتخاب کریں۔
  3. شرائط کا جائزہ لینے اور قبول کرنے کی خاطر ہر اختیاری ماڈیول کے لیے شروع کریں پر کلک کریں۔

دیکھنے کے صفحے کے اشتہارات

جنوری 2023 کے وسط سے، YPP میں موجودہ YouTube پارٹنرز کے لئے ضروری ہے کہ وہ دیکھنے کے صفحے سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی حاصل کرنا جاری رکھنے کے لیے دیکھنے کے صفحے کے منیٹائزیشن ماڈیول کا جائزہ لیں اور اسے قبول کریں۔

آپ ان اشتہارات سے کما سکتے ہیں جو دیکھنے کے صفحے پر آپ کی ویڈیوز کے پہلے، ان کے دوران، بعد میں اور ان کے آس پاس دکھائے جاتے ہیں۔ جب YouTube Premium سبسکرائبر آپ کا مواد دیکھنے کے صفحے پر دیکھتا ہے تو اس وقت بھی آپ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

دیکھنے کا صفحہ YouTube،‏ YouTube Music اور YouTube Kids کے اندر موجود صفحات کی نمائندگی کرتا ہے جو آپ کی بڑی یا لائیو سلسلہ بندی والی ویڈیوز کی تفصیل اور پلے بیک کے لیے مخصوص ہیں۔ دیکھنے کے صفحہ پر دیکھی گئی بڑی یا لائیو سلسلہ بندی والی ویڈیوز پر اشتہار اور YouTube Premium کی آمدنی حاصل کرنے کے لیے یا جب YouTube ویڈیو پلیئر میں دیگر سائٹس پر سرایت کردہ ہونے پر آپ کے لئے دیکھنے کے صحفہ کی منیٹائزیشن کے ماڈیول کو قبول کرنا ضروری ہے۔

Shorts فیڈ اشتہارات

Shorts منیٹائزیشن ماڈیول کو قبول کرنے سے آپ کے چینل کو Shorts فیڈ میں موجود ویڈیوز کے درمیان دیکھے گئے اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کا اشتراک کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ Shorts اشتہا کی آمدنی کا اشتراک آپ کے اس ماڈیول کو قبول کرنے کی تاریخ سے شروع ہوگا۔ Shorts کے لیے اشتہارات کی آمدنی کا اشتراک کیسے کام کرتا ہے اس بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، ہماری YouTube Shorts کی منیٹائزیشن کی پالیسیاں دیکھیں۔

کامرس پروڈکٹ ماڈیول

کامرس پروڈکٹ ماڈیول (اور پہلے دستیاب کامرس پروڈکٹ کا ضمیمہ) آپ کو اپنے مداحوں کے ساتھ جڑتے ہوئے مداح کی فنڈنگ کی خصوصیات سے آمدنی حاصل کرنے دیتا ہے۔ مداح کی فنڈنگ کی خصوصیات میں چینل ممبرشپس سے لے کر Super Chat, Super Stickers اور 'بہت شکریہ' شامل ہیں۔ مداح کی فنڈنگ کی خصوصیات سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے، آپ کے لیے انفرادی خصوصیت کو آن کرنے سے پہلے کامرس پروڈکٹ ماڈیول (CPM) قبول کرنا ضروری ہے۔ کامرس پروڈکٹ کے ضمیمہ (CPA) پر دستخط کرنے والے تخلیق کاروں کو نئے کامرس پروڈکٹ ماڈیول پر دستخط کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مداح کی فنڈنگ کی خصوصیات اور لاگو ہونے والی پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ہماری YouTube کامرس پروڈکٹس کی منیٹائزیشن کی پالیسیاں دیکھیں۔

دیکھنے کے صفحے کے اشتہارات آن کریں

اگر آپ کی ویڈیو ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کی تعمیل کرتی ہے تو آپ اشتہارات آن کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس تعلق سے پُریقین نہیں ہیں کہ آپ کی ویڈیو اہل ہے تو اُس صفحے پر سیلف سرٹیفیکیشن سے متعلق رہنمائی اور مثالیں چیک کریں۔ اشتہارات آن کرنے کا انتخاب کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی ویڈیو پر اشتہارات خودکار طور پر کھلیں گے۔ کوئی اشتہار دکھانے سے قبل، ویڈیو کو ایک معیاری پروسیس سے گزارا جائے گا جس میں اس بات کی تصدیق کیلئے خودکار یا انسانی جائزے بھی شامل ہوں گے کہ آیا آپ کی ویڈیو ہماری گائیڈلائنز کی پیروی کرتی ہے۔

YouTube پر ویڈیوز کیلئے اشتہارات آن کر کے، آپ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ کے پاس ان ویڈیوز کے ویژوئل اور آڈیو عناصر کے تمام ضروری حقوق موجود ہیں۔

آپ اپنے موبائل آلے پر YouTube اسٹوڈیو ایپ میں ویڈیو اشتہارات کو آن یا آف بھی کر سکتے ہیں۔

انفرادی ویڈیوز کیلئے اشتہارات آن کریں

 ایک ویڈیو کے اشتہارات آن کرنے کے لیے جو آپ پہلے ہی اپ لوڈ کر چکے ہیں:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں جائیں۔
  2. دائیں مینو میں، مواد منتخب کریں۔
  3. متعلقہ ویڈیو کے پاس، منیٹائزیشن  پر کلک کریں۔
  4. منیٹائزیشن ڈراپ ڈاؤن میں آن کریں پر کلک کریں۔
  5. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

متعدد ویڈیوز کیلئے اشتہارات آن کریں

اپنی جانب سے پہلے ہی سے اپ لوڈ کردہ ان متعدد ویڈیوز کی خاطر اشتہارات آن کرنے کیلئے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں جائیں۔
  2. دائیں مینو میں، مواد منتخب کریں۔
  3. آپ جس ویڈیو کو منیٹائز کرنا چاہتے ہیں، اس ویڈیو تھمب نیل کی بائیں طرف موجود خاکستری باکس کا انتخاب کریں۔
  4. اپنی ویڈیو کی فہرست کے اوپر موجود سیاہ بار میں ترمیم کریں ڈراپ ڈاؤن اور پھر منیٹائزیشن پر کلک کریں۔
  5. منیٹائزیشن ڈراپ ڈاؤن میں آن کریں پر کلک کریں۔
    • بڑی تعداد میں درمیان میں چلنے والے اشتہارات کے لیے اشتہار کی ترتیبات کو تبدیل کرنے کے لیے: ترمیم کریں اور پھر اشتہارات کی ترتیبات اور پھر پر کلک کریں، "ویڈیو کے دوران (درمیان میں چلنے والے) اشتہارات رکھیں" کے سامنے والے باکس کو نشان زد کریں اور فیصلہ کریں کہ آیا آپ اشتہار کے وقفوں کے بغیر ویڈیوز کے لیے خودکار درمیان میں چلنے والے اشتہارات چاہتے ہیں یا تمام ویڈیوز۔
  6. ویڈیوز اپ ڈیٹ کریں اور پھر "میں اس کارروائی کے مضمرات کو سمجھتا ہوں" کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں اور پھر ویڈیوز اپ ڈیٹ کریں پر کلک کریں۔

Shorts فیڈ کے اشتہارات کو آن کریں

اشتہارات کے ساتھ منیٹائز کرنے والے تمام مواد کا ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ Shorts پر، صرف ہمارے مشتہر کے موافق گائیڈلائنز کی تعمیل کرنے والے مواد کے ملاحظات ہی آمدنی کے اشتراک کے اہل ہوں گے۔ Shorts فیڈ میں ویڈیوز کے درمیان دیکھے جانے والے اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کا اشتراک کرنے کے لیے، YouTube اسٹوڈیو کے کمائی کریں سیکشن میں Shorts منیٹائزیشن ماڈیول کا جائزہ لیں اور اسے قبول کریں۔​​​​​

چینل ممبرشپس آن کریں

چینل ممبرشپس ناظرین کو ماہانہ ادائیگیوں کے ذریعے آپ کے چینل میں شامل ہونے اور آپ کی جانب سے پیش کئے جانے والے صرف اراکین کیلئےدستیاب فوائد حاصل کرنے کی سہولت دیتی ہیں، جیسے بَیجز، ایموجی اور دیگر اشیاء۔ اہلیت اور چینل ممبرشپس کو آن کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

Shopping آن کریں

Shopping سے تخلیق کاروں کو پیسہ کمانے کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹور کو YouTube سے منسلک کرنے اور اپنے پروڈکٹس کی نمائش کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ اگر آپ اہل ہیں، تو آپ اپنے مواد میں دوسرے برانڈز کے پروڈکٹس کو بھی پروموٹ کر سکتے ہیں اور پیسے کما سکتے ہیں۔ اہلیت اور Shopping کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

Super Chat اور Super Stickers آن کریں

Super Chat اور Super Stickers لائیو سلسلوں اور پریمئیرز کے دوران مداحوں کو تخلیق کاروں سے منسلک کرنے کے طریقے ہیں۔ مداح لوگ لائیو چیٹ کے اندر اپنے پیغام کو نمایاں کرنے کے لئے Super Chats خرید سکتے ہیں یا Super Stickers خرید کر اینیمیٹڈ تصویر حاصل کر سکتے ہیں جو لائیو چیٹ میں ظاہر ہوتی ہے۔ اہلیت اور Super Chat اور Super Stickers کو آن کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

'بہت شکریہ' آن کریں

'بہت شکریہ' کے ذریعے تخلیق کاران ان ناظرین سے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں جو اپنی ویڈیوز کے لیے اضافی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ مداح لوگ یک وقتی اینیمیشن خرید کر ممتاز، رنگین اور حسب ضرورت بنانے لائق تبصرہ ویڈیو کے تبصرہ سیکشن میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اہلیت اور 'بہت شکریہ' کو آن کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

YouTube Premium کی آمدنی آن کریں

YouTube Premium کو سبسکرائب کرنے والے کسی ناظر کی جانب سے آپ کا مواد دیکھنے پر، آپ کو اس فیس میں سے ایک حصہ حاصل ہوگا جو ناظر YouTube Premium کو ادا کرتا ہے۔ آپ کی جانب سے پوسٹ کیا جانے والا ہر مواد (جو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی تعمیل کرتا ہے) YouTube Premium کی آمدنی کیلئے اہل ہوتا ہے۔ درجہ ذیل کے لئے YouTube Premium کی آمدنی حاصل کرنے کی خاطر:

  • بڑی ویڈیوز: دیکھنے کے صفحے کا منیٹائزیشن ماڈیو قبول کریں اور دیکھنے کے صفحے کے اشتہارات کو آن کریں
  • Shorts: ‏Shorts فیڈ کے منیٹائزیشن ماڈیول کو قبول کریں

YouTube Premium کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14887714365702737000
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false