YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز

جب آپ YouTube استعمال کرتے ہیں تو آپ دنیا بھر کے لوگوں کی کمیونٹی میں شامل ہو جاتے ہیں۔ نیچے دی گئی گائیڈلائنز YouTube کو سبھی کے لیے تفریحی اور پُرلطف بنائے رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

اگر آپ کو کوئی ایسا مواد دکھائی دیتا ہے جس کے بارے میں آپ سمجھتے ہیں کہ وہ ان گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔

بعض اوقات، ایسا مواد جو بصورت دیگر ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہو، وہ YouTube پر اس صورت میں رہ سکتا ہے جب اس میں تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ (EDSA) سیاق و سباق موجود ہو۔ ان صورتوں میں، مواد کو EDSA استثناء حاصل ہوتا ہے۔

یہ پالیسیاں غیر فہرست شدہ اور نجی مواد، تبصروں، لنکس، کمیونٹی پوسٹس اور تھمب نیلز بشمول، مثلاً، ہمارے پلیٹ فارم پر موجود تمام قسم کے مواد پر لاگو ہوتی ہیں۔ یہ فہرست مکمل نہیں ہے۔

عمومی شعور کے ساتھ تخلیق کرنا: YouTube کمیونٹی گائیڈلائنز

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

اسپام اور گمراہ کن طریقے

YouTube کمیونٹی کی عمارت اعتماد کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ YouTube پر فریب کارانہ، گمراہ کن، اسپام یا دیگر صارفین کے ساتھ جعل سازی کے ارادے سے تیار کردہ مواد کی اجازت نہیں ہے۔

حساس مواد 

ہم ناظرین، تخلیق کاروں اور خاص طور پر قانونی حد سے کم عمر بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی امید کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے بچوں کو محفوظ رکھنے، سیکس اور عریانیت اور خود اذیتی سے متعلق ضابطے وضع کیے ہیں۔ جانیں کہ YouTube پر کن چیزوں کی اجازت ہے اور آپ کو ان پالیسیوں کی پیروی نہ کرنے والا مواد دکھائی دینے پر کیا کرنا ہے۔

متشدد یا خطرناک مواد

YouTube پر منافرت والے بیان، لوگوں کو شکار بنانے والے رویے، گرافک تشدد، نقصان دہ حملے اور نقصان دہ یا خطرناک برتاؤ کو فروغ دینے والے مواد کی اجازت نہیں ہے۔

ریگولیٹڈ اشیاء

چند اشیاء کو YouTube پر فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ معلوم کریں کہ کن چیزوں کی اجازت ہے—اور کن چیزوں کی نہیں۔

غلط معلومات

YouTube پر شدید نقصان کے سنگین خطرے والے گمراہ کن یا مغالطہ آمیز مواد کی کچھ قسموں کی اجازت نہیں ہے۔ اس میں غلط معلومات کی کچھ قسمیں شامل ہیں جو حقیقی دنیا میں نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں جیسے، خطرناک ادویات یا علاجوں کو فروغ دینا، تکنیکی طور پر گمراہ کن مواد کی کچھ قسمیں یا ایسا مواد جو جمہوری عمل میں مداخلت کرتا ہو۔

 

تعلیمی، دستاویزی، سائنسی اور فنکارانہ (EDSA) مواد

ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کا مقصد YouTube کو نسبتاً زیادہ محفوظ کمیونٹی بنانا ہے۔ بعض اوقات، ایسا مواد جو بصورت دیگر ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہو، وہ YouTube پر اس صورت میں رہ سکتا ہے جب اس میں تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ (EDSA) سیاق و سباق موجود ہو۔ ان صورتوں میں، مواد کو EDSA استثناء حاصل ہوتا ہے۔ 

YouTube کی پالیسیز اور گائیڈ لائنز کے لیے تخلیق کار کی تجاویز حاصل کریں۔

براہ کرم ان اصولوں کو سنجیدگی سے لیں۔ اگر کسی YouTube تخلیق کار کے پلیٹ فارم پر اور/یا پلیٹ فارم کے باہر کے برتاؤ سے ہمارے صارفین، کمیونٹی، ملازمین یا ایکو سسٹم کو نقصان پہنچتا ہے تو ہم کئی عوامل کی بنیاد پر ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں، جن میں ان کی کارروائیوں کی سنگین خرابی اور آیا کوئی نقصان دہ برتاؤ کا پیٹرن موجود ہے شامل ہیں، لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہے۔ ہمارے جواب کی رینج میں تخلیق کار کی مراعات کو منسوخ کرنے سے لے کر اکاؤنٹ کی معطلی تک شامل ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
16240118110610880073
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false