YouTube چیریٹی سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

YouTube چیریٹی تخلیق کاروں کو اپنے پسندیدہ امدادی مقاصد کا تعاون کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ اہل چینلز اپنی ویڈیوز اور لائیو سلسلوں میں عطیے کا بٹن شامل کر کے غیر منفعتی تنظیموں کیلئے فنڈ اکٹھا کر سکتے ہیں۔ ناظرین ویڈیو دیکھنے کے صفحے پر یا لائیو چیٹ میں براہ راست عطیہ کر سکتے ہیں۔

تخلیق کار اور فنڈ ریزر سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

YouTube چیریٹی کی خاطر فنڈ ریز کرنے کیلئے کون اہل ہے؟

ایک چیریٹی فنڈ ریزر سیٹ اپ کرنے کیلئے، آپ کے چینل کو مندرجہ ذیل تقاضے پورے کرنے ہوں گے:

  • چینل دستیاب مقامات میں سے ایک میں واقع ہے
  • چینل کے کم از کم 10k سبسکرائبرز ہوں
  • چینل YouTube پارٹنر پروگرام کا حصہ ہو
  • چینل کا تعین "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر نہ کیا گیا ہو
نوٹ: آپ کو اہلیت کے مندرجہ بالا معیار سے باہر کے کچھ چینلز پر فنڈ ریزنگ دکھائی دے سکتی ہے۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ مستقبل میں YouTube چیریٹی زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب ہو۔

کون سے ممالک/علاقے YouTube چیریٹی فنڈ ریزر سیٹ اپ کر سکتے ہیں؟

اگر آپ درج ذیل ممالک/علاقوں میں سے کسی ایک میں موجود ہیں، تو آپ YouTube چیریٹی فنڈ ریزر سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔

  • ارجنٹینا
  • آسٹریا
  • بیلجیم
  • بولیویا
  • کینیڈا
  • کولمبیا
  • کروشیا
  • ایسٹونیا
  • فرانس
  • جرمنی
  • گھانا
  • ہانگ کانگ
  • آئس لینڈ
  • انڈونیشیا
  • آئرلینڈ
  • اسرائیل
  • اٹلی
  • کویت
  • لٹوِیا
  • لتھوانیا
  • لگزمبرگ
  • ملائیشیا
  • میکسیکو
  • مونٹینگرو
  • نیدرلینڈ
  • نیوزی لینڈ
  • ناروے
  • پیرو
  • فلپائن
  • پولینڈ
  • پورٹو ریکو
  • رومانیہ
  • سلوواکیہ
  • اسپین
  • سویڈن
  • سوئٹزر لینڈ
  • تھائی لینڈ
  • ترکی
  • برطانیہ
  • امریکہ

میں دیکھتا ہوں کہ مجھے YouTube چیریٹی تک رسائی حاصل ہے۔ میں اسے کس طرح سیٹ اپ کروں؟

اگر فنڈ ریزر تخلیق کرنے کے بعد مجھے عطیے کا بٹن دکھائی نہیں دیتا ہے تو میں کیا کروں؟

آپ کے فنڈ ریزر پر عطیے کا بٹن دکھائی نہ دینے کی چند ممکنہ وجوہات نیچے دی گئی ہیں:
  • یہ یقینی بنائیں کہ آپ نے ایک YouTube چیریٹی فنڈ ریزر سیٹ اپ کیا ہے۔
  • اگر فنڈ ریزر میں ایک تاریخ آغاز ہے تو فنڈ ریزر کی تاریخ آغاز کے بعد عطیے کا بٹن آپ کے دیکھنے کے صفحے پر یا لائیو چیٹ میں دکھائی دے گا۔
  • اگر آپ کسی لائیو سلسلے میں فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں اور آپ نے لائیو چیٹ آن کر رکھی ہے تو آپ کو موبائل پر چیٹ میں عطیے کا بٹن دکھائی دے گا۔ لائیو چیٹ دیکھنے کیلئے موبائل آلات کا پورٹریٹ وضح میں ہونا ضروری ہے۔ Live Chat عطیات کے بارے میں مزید جانیں۔
  • اگر آپ اپنی ویڈیو یا چینل کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" پر سیٹ کرتے ہیں تو عطیے کا بٹن ہٹا دیا جائے گا۔ 

کمیونٹی فنڈ ریزرز کیا ہیں؟

کمیونٹی فنڈ ریزرز آپ کو ایک جیسے مقصد کی خاطر فنڈز جمع کرنے کیلئے دیگر تخلیق کاروں کے ساتھ اکٹھے کام کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ کمیونٹی فنڈ ریزر تخلیق کرنے یا اس میں شرکت کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

Super Chat for Good کا کیا ہوا؟

Super Chat for Good اب Live Chat Donations کہلاتا ہے۔ تخلیق کاران اب بھی اپنے لائیو سلسلوں پر فنڈ ریزرز کی میزبانی کر سکتے ہیں اور ناظرین اب بھی چیٹ ونڈو سے براہ راست عطیہ کر سکتے ہیں۔ الجھن سے بچنے کیلئے، Super Chat اور Super Stickers کو عطیات والے لائیو سلسلوں کیلئے آف کر دیا جائے گا۔ آپ ناظرین کی سرگرمی کے ویجیٹ کے ساتھ لائیو کنٹرول روم میں ناظرین کے عطیات کی نگرانی کر سکتے ہیں۔
Live Chat Donations کو آن کرنے کیلئے، اپنا شیڈول کردہ لائیو سلسلہ اپنے فنڈ ریزر میں شامل کریں۔ ایک YouTube چیریٹی فنڈ ریزر سیٹ اپ کرنے کا طریقہ سیکھیں۔ لائیو چیٹ والے لائیو سلسلوں کے چیٹ میں 'عطیہ کریں' آئیکن ہوگا۔ بغیر لائیو چیٹ والے لائیو سلسلوں میں سلسلے کے پاس یا اس کے نیچے عطیے کا بٹن ہوگا۔
'بہت شکریہ' عطیات والی ویڈیوز پر دستیاب نہیں ہے۔

کیا میں اب بھی ایسی ویڈیوز یا لائیو سلسلوں پر منیٹائز کر سکتا ہوں جن پر ایک فنڈ ریزر موجود ہے؟

اپنی ویڈیوز اور لائیو سلسلوں پر آپ کے ایک فنڈ ریزر شامل کرنے پر، اشتہارات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ الجھن سے بچنے کیلئے، Live Chat Donations والے لائیو سلسلوں پر Super Chat اور Super Stickers دستیاب نہیں ہیں۔ تخلیق کاران عطیے کے بٹن کے ساتھ 'صرف اراکین کے لیے' لائیو چیٹ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔ 'بہت شکریہ' عطیات والی ویڈیوز پر دستیاب نہیں ہے۔

غیر منفعتی تنظیموں کو عطیات کیسے حاصل ہوتے ہیں؟

Google کی درخواست پر عطیات جمع کرنے اور انہیں تقسیم کرنے کیلئے، Network for Good کے ساتھ Google شراکت کرتا ہے۔ آپ کا ‎100% تعاون غیر منفعتی تنظیم کو جاتا ہے۔ اس کیلئے ٹرانزیکشن فیس YouTube ادا کرے گا۔ U.S. IRS کی ضرورت کے مطابق، عطیات جمع کرنے کے بعد Network for Good کو ان پر خصوصی قانونی کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ Network for Good کی جانب سے YouTube تخلیق کار کی غیر منفعتی تنظیم کو فنڈز کی ادائیگی نہ کر پانے کی صورت میں، Network for Good وہ فنڈز دیگر اہل امریکی غیر منفعتی تنظیم میں تقسیم کرے گا۔ Network for Good کی ادائیگیاں کیسے کام کرتی ہیں، اس کے بارے میں مزید جانیں۔

میں نے اپنے عطیات حاصل کرنے کیلئے جس غیر منفعتی تنظیم کا تعین کیا ہے، اس کے نا اہل ہونے پر کیا ہوتا ہے؟

اگر Google کا 'عطیہ کنندہ کی مشاورت سے دئے گئے فنڈ' کا پارٹنر Network for Good کسی وجہ سے (بشمول اس کے کہ غیر منفعتی تنظیم ایک درست امریکی ‎501(c)(3) تنظیم نہیں ہے) متعین کردہ غیر منفعتی تنظیم کو پروجیکٹ کیلئے فنڈز تقسیم نہیں کر سکتا ہے تو Google ایک متبادل اہل غیر منفعتی تنظیم کا انتخاب کرنے کیلئے Network for Good کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
مجھے اپنی لائیو چیٹ میں عطیات کیسے دکھائی دیتے ہیں؟
آپ کو عطیات چیٹ ونڈو میں دکھائی دیں گے۔ آپ ناظرین کی سرگرمی کے ویجیٹ کے ساتھ لائیو کنٹرول روم میں ریئل ٹائم میں لائیو چیٹ کے عطیات کی نگرانی بھی کر سکتے ہیں۔

کُل رقم اور پیش رفت بار کس چیز کی نمائندگی کرتے ہیں؟

کُل رقم فنڈ ریزر میں شرکت کرنے والے تمام چینلز اور ویڈیوز سے اس فنڈ ریزر کیلئے جمع ہونے والے کُل فنڈز کی نمائندگی کرتی ہے۔ آپ عطیے کے بٹن کے تحت کُل رقم یا پیش رفت بار دیکھ سکتے ہیں۔

میں اپنے فنڈ ریزر سے متعلق اینالیٹکس کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

اپنے فنڈ ریزر سے متعلق اینالیٹکس تلاش کرنے کیلئے:

  1. کسی کمپیوٹر پر YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. YouTube اسٹوڈیو میں جائیں۔
  3. کمائیں پر جائیں۔
  4. چیریٹی منتخب کریں۔
  5. "کُل جمع کردہ رقم" کے تحت، آپ کو اس مہم کے پاس فنڈ ریزر کا بنیادی ڈیٹا دکھائی دے گا جس میں آپ نے شرکت کی یا جسے آپ نے تخلیق کیا ہے۔
  6. اپنے فنڈ ریزر سے متعلق مزید تفصیلات دیکھنے کیلئے، اپنے ماؤس کو جمع کردہ رقم پر گھمائیں۔

غیر منفعتی تنظیم سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

کون سی غیر منفعتی تنظیمیں YouTube چیریٹی کی مدد سے فنڈ جمع کرنے کیلئے اہل ہیں؟
کسی YouTube چیریٹی فنڈ ریزر سے رقم حاصل کرنے کی خاطر اہل ہونے کیلئے، ایک غیر منفعتی تنظیم کا ان شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے:
  • اس کی درخواست کسی تخلیق کار کے ذریعے کی جانی چاہیے۔
  • اسے امریکہ میں رجسٹرڈ ‎501(c)(3)‎ عوامی چیریٹی ہونا چاہیے۔
    • نوٹ: اگرچہ اس وقت ریاستہائے متحدہ میں صرف غیر منفعتی تنظیمیں اہل ہیں، بہت سے غیر منفعتی تنظیموں کے پاس امریکی آرمز یا سِسٹر تنظیمیں ہیں۔ آپ YouTube چیریٹی سیٹ اپ ٹول میں دستیاب غیر منفعتی تنظیموں کی مکمل فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
  • اسے GuideStar کے ذریعے آن لائن فنڈ ریزنگ میں آپٹ ان ہونا چاہیے۔
  • اسے YouTube اور اس سے باہر YouTube کی منیٹائزیشن کی پالیسیوں کی پیروی کرنی چاہیے۔ اس تقاضے میں YouTube کی مندرجہ ذیل کمیونٹی گائیڈلائنز شامل ہیں۔
نوٹ: فی الوقت نجی فاؤنڈیشنز تعاون یافتہ نہیں ہیں۔ 

میں جس غیر منفعتی تنظیم کی درخواست کرنا چاہتا ہوں، درخواست ٹول میں اس کے دکھائی نہ دینے پر میں کیا کروں؟

آپ جو غیر منفعتی تنظیم تلاش کر رہے ہیں، درخواست ٹول میں اس کے دکھائی نہ دینے کی چند ممکنہ وجوہات نیچے دی گئی ہیں:
  • غیر منفعتی تنظیم Google برائے غیر منفعتی تنظیموں کا حصہ نہیں ہے۔ غیر منفعتی تنظیم ایک 'Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں' اکاؤنٹ کی درخواست کر سکتی ہے۔
  • غیر منفعتی تنظیم Guidestar رجسٹرڈ امریکی ‎501(c)(3)‎ غیر منفعتی تنظیم نہیں ہے۔ یہ تصدیق کرنے کیلئے کہ غیر منفعتی تنظیم یہاں موجود ہے، guidestar.org پر تلاش کریں۔
  • غیر منفعتی تنظیم نے آن لائن فنڈ ریزنگ سے آپٹ آؤٹ کر دیا ہے۔ غیر منفعتی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ عطیہ کرنے والوں کو ان کیلئے آن لائن فنڈ ریز کرنے کی اجازت دیں۔ بطور ایک غیر منفعتی تنظیم YouTube پر رقم جمع کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

میں نے ایک ایسی غیر منفعتی تنظیم کی درخواست کی ہے جسے میں سپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔ اسے شامل کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

آپ کی جانب سے اپنی اہل غیر منفعتی تنظیم جمع کروانے کے بعد، ہم آپ کو ایک ای میل بھیج کر آپ کی درخواست کا اسٹیٹس بتائیں گے۔ کچھ درخواستوں میں 5 کاروباری دن تک لگ سکتے ہیں۔ کارروائی کو تیز کرنے میں مدد کیلئے، یہ یقینی بنائیں کہ آپ جس غیر منفعتی تنظیم کی درخواست کر رہے ہیں وہ اہلیت کے معیار کی تعمیل کرتی ہو۔

غیر منفعتی تنظیموں کو فنڈز کیسے تقسیم کئے جاتے ہیں؟

فنڈز جمع کرنے اور غیر منفعتی تنظیموں میں تقسیم کرنے کیلئے، ہم ایک امریکی ‎501(c)(3)‎ فنڈ Network for Good اور 'عطیہ کنندہ کی مشاورت سے دیا گیا فنڈ' کے ساتھ شراکت کرتے ہیں۔ عام طور پر، Network for Good ماہانہ بنیاد پر فنڈز کی ادائیگی کرتا ہے۔ $10 سے کم فنڈ جمع ہونے پر، فنڈز سالانہ ادا کئے جائیں گے۔ فنڈ کی ادائیگی اور Network for Good کے بارے میں مزید جانیں۔

میں Google برائے غیر منفعتی تنظیموں کے بارے میں مزید کیسے جان سکتا ہوں؟

Google برائے غیر منفعتی تنظیموں اور پروگرام کی اہلیت کیلئے گائیڈلائنز کے بارے میں مزید جانیں۔ 

بطور ایک غیر منفعتی تنظیم، میں YouTube پر رقم جمع کرنے کے بارے میں مزید کیسے جان سکتا ہوں؟ 

عطیہ کنندہ سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

مجھے ویڈیو کے دیکھنے کے صفحے پر عطیے کا بٹن دکھائی دیتا ہے۔ وہ کیسے کام کرتا ہے؟

Live Chat عطیات کیا ہیں؟

ایک تخلیق کار کی جانب سے فعال کردہ لائیو چیٹ والے کسی لائیو سلسلے یا پریمیئر میں ایک فنڈ ریزر شامل کرنے پر، ناظرین کو چیٹ میں عطیے کا بٹن ظاہر ہوتا ہوا دکھائی دے گا۔ کسی ناظر کے Live Chat عطیات کی مدد سے عطیہ کرنے پر، وہ لائیو چیٹ میں اپنے عطیے میں اپنا نام شامل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ Live Chat عطیات کے بارے میں مزید جانیں۔
کون سے ممالک/علاقے YouTube چیریٹی فنڈ ریزر میں عطیہ دے سکتے ہیں؟

اگر آپ درج ذیل ممالک/علاقوں میں رہائش پذیر ہیں تو آپ عطیات دے سکتے ہیں:

  • ارجنٹینا
  • آسٹریا
  • بیلجیم
  • بولیویا
  • کینیڈا
  • کولمبیا
  • کروشیا
  • ایسٹونیا
  • فرانس
  • جرمنی
  • گھانا
  • ہانگ کانگ
  • آئس لینڈ
  • انڈونیشیا
  • آئرلینڈ
  • اسرائیل
  • اٹلی
  • کوریا
  • کویت
  • لٹوِیا
  • لتھوانیا
  • لگزمبرگ
  • ملائیشیا
  • میکسیکو
  • مونٹینگرو
  • نیدرلینڈ
  • نیوزی لینڈ
  • ناروے
  • پیرو
  • فلپائن
  • پولینڈ
  • پورٹو ریکو
  • رومانیہ
  • سلوواکیہ
  • جنوبی کوریا
  • اسپین
  • سویڈن
  • سوئٹزرلینڈ
  • تائیوان
  • تھائی لینڈ
  • ترکیہ
  • برطانیہ
  • امریکہ

کیا میرا عطیہ ٹیکس کٹوتی کے قابل ہے؟

مقام کی بنیاد پر عطیہ کنندہ کی ٹیکس کی معلومات یہاں دیکھیں۔

میرا کتنا عطیہ غیر منفعتی تنظیم کو ملے گا؟

آپ کی عطیہ کی گئی رقم کا ‎‎100% غیر منفعتی تنظیم کو ملے گا۔ YouTube کریڈٹ کارڈ کی ٹرانزیکشن فیس بھی کوَر کرتا ہے۔

کیا مجھے اپنے عطیے پر ریفنڈ حاصل ہو سکتا ہے؟

غیر منفعتی تینظیموں کو دئے گئے رضاکارانہ عطیات ناقابل ریفنڈ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو ادائیگی کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے تو آپ ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

میرے عطیہ کرنے پر، آپ غیر منفعتی تنظیموں کے ساتھ کون سی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں؟

آپ کے عطیہ کرنے پر، غیر منفعتی تنظیم یا تخلیق کار کے ساتھ آپ کے رابطے کی معلومات کا اشتراک نہیں کیا جاتا ہے۔ اگر آپ لائیو چیٹ پر عطیہ دیتے وقت اسے "عوامی" کرتے ہیں تو لائیو سلسلے کی میزبانی کرنے والے تخلیق کار کو آپ کا اکاؤنٹ نام اور عطیے کی رقم دکھائی دے سکتی ہے۔ آپ کی معلومات کس طرح استعمال کی جاتی ہے، اس کے بارے میں مزید جانیں۔
صارف، کمپنی اور آف سائٹ عطیات کیا ہیں؟
  • صارف کے عطیات: YouTube صارفین کے ذریعے دئے گئے فنڈز۔
  • کمپنی کے عطیات: غیر منفعتی تنظیم کے ذریعے کی گئی توثیق کے مطابق، YouTube یا دوسری کمپنی کے ذریعے دئے گئے فنڈز۔
  • آف سائٹ عطیات: اس مہم کے حصے کے طور پر، YouTube کے علاوہ کسی اور سائٹ پر منتظم کے ذریعے جمع کردہ اور غیر منفعتی تنظیم کے ذریعے توثیق کردہ فنڈز۔
کمپنی کے عطیات کی مماثلت کیسے کام کرتی ہے؟
اگر کسی کمپنی نے مماثل عطیات دینے کا عہد کیا ہے تو وہ YouTube کے عطیے کے بٹن کے ذریعے عطیہ کئے گئے ہر ‎$1 کیلئے فنڈ ریزر کو ‎$1 عطیہ دے گی۔ یہ مماثلت سلسلہ مکمل مماثلت یا مہم ختم ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، جاری رہے گی۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
13591084512378005997
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false