YouTube پارٹنر کی آمدنی کا مجموعی جائزہ

یوکرین میں جاری جنگ کے سبب، ہم Google اور YouTube کے اشتہارات کو روس میں مقیم صارفین کو پیش کرنے سے عارضی طور پر موقوف کریں گے۔ مزید جانیں۔

اس صفحے پر موجود معلومات YouTube سے منیٹائز کرنے والے تخلیق کاران کے لیے ہے جیسے YouTube پارٹنر پروگرام میں شامل تخلیق کاران۔

YouTube پارٹنر پروگرام تخلیق کاروں کو YouTube پر اپنے مواد کو منیٹائز کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ تخلیق کاران اپنی ویڈیوز پر اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا اشتراک کر سکتے ہیں یا مختلف دیگر منیٹائزیشن کی خصوصیات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے اس صفحے کا استعمال کریں کہ آپ کی کمائی آمدنی میں کیسے بدلتی ہے، آپ کیسے ادائیگی حاصل کر سکتے ہیں اور آپ کو ادائیگی کب حاصل ہو سکتی ہے۔

مجھے آمدنی کیسے حاصل ہوتی ہے؟

اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی

اپنے چینل کو منیٹائزیشن کیلئے اہل کرنے پر، آپ اپنی ویڈیوز کیلئے Google اور اس کے پارٹنرز سے اشتہارات آن کر سکتے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی آمدنی کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
 
آپ کو کتنی ادائیگی کی جائے گی یا آپ کو ادائیگی کی جائے گی بھی یا نہیں، YouTube پارٹنر کے معاہدے کے تحت اس کے بارے میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاتی ہے۔ آپ کی ویڈیو دیکھنے والے ناظرین کی جانب سے آپ کی ویڈیو دیکھے جانے پر اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کے حصے کی بنیاد پر کمائی ہوتی ہے۔ آپ جن ویڈیوز کو منیٹائز کرتے ہیں ان پر اشتہارات کس طرح دکھائے جاتے ہیں، اس کے متعلق مزید جانیں۔

منیٹائزیشن کی دیگر خصوصیات

آپ منیٹائزیشن کی دیگر خصوصیات جیسے چینل ممبرشپس، شاپنگ، Super Chat اور Super Stickers، بہت شکریہ اور YouTube Premium کی سبسکرپشنز سے بھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ YouTube پر پیسہ کمانے کے تمام طریقوں کے بارے میں مزید جانیں۔
آمدنی میں میرا کتنا حصہ ہوتا ہے؟

آمدنی کے حصے سے مراد آپ کی کل آمدنی کا فیصد ہے جسے YouTube کے ساتھ آپ کے مخصوص پارٹنر معاہدوں میں بیان کیا گیا ہے۔ آپ اپنی آمدنی کے حصے کے بارے میں مخصوص تفصیلات کیلئے اپنے معاہدوں کا جائزہ لے سکتے ہیں:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں
  2. دائیں مینو سے، ترتیبات کو منتخب کریں
  3. معاہدے منتخب کریں
  4. اپنی آمدنی کے حصے کے بارے میں تفصیلات تلاش کرنے کے لیے ہر معاہدے کے آگے معاہدہ دیکھیں پر کلک کریں

اپنے معاہدوں کو کہاں تلاش کریں اس کے بارے میں مزید جانیں۔

نوٹ: ٹرانزیکشن ٹیکسز جیسے سیلز ٹیکس، VAT, GST وغیرہ Google کے لیے آمدنی نہیں ہیں اور پارٹنر کی آمدنی کے حساب میں شامل نہیں ہیں۔

آمدنی کے حصے کی شرحیں

ممکنہ طور پر منتخب کرنے کی خاطر پارٹنرز کے لیے YouTube اسٹوڈیو میں مخصوص ماڈیولز دستیاب ہیں۔ ہر ماڈیول کے لیے شرائط کا جائزہ لیتے وقت پارٹنرز آمدنی کے حصے کی شرحوں کے بارے میں مزید تفصیلات جان سکتے ہیں۔

کامرس پروڈکٹ ماڈیول

اگر کوئی پارٹنر کامرس پروڈکٹ ماڈیول کا جائزہ لے کر اور اسے قبول کر کے مداح کی فنڈنگ کی خصوصیات کو آن کرتا ہے تو YouTube انہیں چینل ممبرشپس، Super Chat, Super Stickers اور بہت شکریہ سے ہونے والی خالص آمدنی کا 70 فیصد ادا کرے گا۔

دیکھنے کے صفحے کا منیٹائزیشن ماڈیول

اگر پارٹنر دیکھنے کے صفحے کے منیٹائزیشن ماڈیول کا جائزہ لے کر اور اسے قبول کر کے دیکھنے کے صفحہ کے اشتہارات کو آن کرتا ہے تو YouTube انہیں ان کے مواد دیکھنے کے صفحہ پر ان کی عوامی ویڈیوز پر ڈسپلے کیے جانے والے یا سلسلہ بندی کیے جانے والے اشتہارات سے حاصل ہونے والی خالص آمدنی کا 55 فیصد ادا کرے گا۔ آمدنی کے حصے کی یہ شرح اس وقت بھی لاگو ہوتی ہے جب ان کی عوامی ویڈیوز کی سلسلہ بندی دیگر ویب سائٹس یا ایپلیکیشنز پر YouTube ویڈیو پلیئر میں کی جاتی ہے۔ 

Shorts منیٹائزیشن ماڈیول

اگر کوئی پارٹنر Shorts منیٹائزیشن ماڈیول کا جائزہ لے کر اور اسے قبول کر کے Shorts فیڈ اشتہارات کو آن کرتا ہے تو YouTube انہیں تخلیق کار کے پول مختص سے ان کے ملاحظات کے حصہ کی بنیاد پر ان کے لیے مختص کردہ آمدنی کا 45 فیصد ادائیگی کرے گا۔ 

میں اپنی آمدنیاں کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

YouTube Analytics

YouTube Analytics کا استعمال کر کے آپ اپنی YouTube کی تخمینی آمدنی چیک کر سکتے ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، اینالیٹکس کو منتخب کریں۔
  3. اوپر کے مینو سے، آمدنی کو منتخب کریں۔

اس منظر میں، آپ اپنی آمدنیوں سے متعلق مختلف قسم کی ریونیو رپورٹس دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی آمدنی چیک کرنے کے لیے YouTube Analytics استعمال کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

ماہانہ تخمینی آمدنی

یاد رکھیں کہ YouTube Analytics میں ظاہر ہونے والی ماہانہ تخمینی آمدنی میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے:

ماہانہ تخمینی آمدنی غلط ٹریفک، Content ID کے دعوے اور تنازعات یا مخصوص اقسام کی تشہیری مہم (مثال کے طور پر یومیہ قیمت کی مہمات) کی وجہ سے ایڈجسٹمنٹس کے ساتھ مشروط ہے۔ اگر آپ کی ماہانہ تخمینی آمدنی میں اتار چڑھاؤ نظر آتا ہے تو یہ ان ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ یہ آمدنی کے حصول کے بعد دو مرتبہ ہوتے ہیں: 1 ہفتہ کے بعد (نسبتا زیادہ مکمل تخمینہ دیتے ہوئے) اور اگلے مہینے کے وسط میں جو آپ کی حتمی آمدنیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

AdSense برائے YouTube

آپ کی حتمی آمدنی صرف آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں نظر آتی ہے۔ گزشتہ ماہ کی حتمی آمدنی کو ہر ماہ کی 7 اور 12 تاریخ کے درمیان آپ کے AdSense برائے YouTube کے اکاؤنٹ بیلنس میں شامل کیا جاتا ہے۔

آپ اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں اپنی حتمی آمدنیوں کا پتا لگا سکتے ہیں۔

  1. اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں سے، ترتیبات اور پھر ادائیگیاں منتخب کریں۔ آپ منتخب کردہ ٹائم فریم اور اپنی آخری ٹرانزیکشنز کے لیے اپنی کل آمدنیاں دیکھیں گے۔

ٹیکس کٹوتی سے آپ کی حتمی آمدنیاں متاثر ہو سکتی ہیں (اگر کوئی لاگو ہوتی ہے) اور کٹوتی کی گئی رقم صرف آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں نظر آتی ہے۔

کیا میری آمدنیاں قابل ٹیکس ہیں؟
نوٹ: YouTube اور Google ٹیکس سے متعلق مسائل پر آپ کو مشورہ فراہم نہیں کر سکتے۔ اپنے ٹیکس کی صورتحال کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے کسی ٹیکس پروفیشنل سے مشورہ کریں۔

امریکی ٹیکس کے تقاضے 

Google امریکہ میں آپ کے ناظرین سے حاصل ہونے والی آمدنی پر امریکی ٹیکس میں کٹوتی کرتا ہے۔ اگر آپ پہلے ہی سے ایسا نہیں کر چکے ہیں تو اپنی امریکی ٹیکس کی معلومات اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں جمع کرائیں تاکہ Google آپ کی کٹوتی ٹیکس کی درست شرح کا تعین کر سکے۔ اگر ٹیکس کی معلومات فراہم نہیں کی جاتی ہے تو Google کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح میں کٹوتی کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
 
منیٹائز کرنے والے تمام تخلیق کاران چاہے وہ دنیا کے کسی بھی مقام پر ہوں انہیں امریکی ٹیکس کی معلومات جمع کرانا ضروری ہے۔ اس سے پہلے کہ نئے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹس والے نئے پارٹنرز اپنی پہلی ادائیگیاں حاصل کریں، یہ ان کیلئے بھی ضروری ہے۔ YouTube کی آمدنیوں کے لیے امریکی ٹیکس کے تقاضوں اور Google کو اپنی امریکی ٹیکس کی معلومات جمع کرانے کے بارے میں مزید جانیں۔

ٹیکس کی دیگر ذمہ داری

یاد رکھیں کہ YouTube پر آپ کی منیٹائز کردہ ویڈیوز سے حاصل ہونے والی کسی بھی آمدنی پر آپ اپنے رہائشی ملک یا علاقہ کو ٹیکسز ادا کرنے کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔ تفصیلی رہنمائی کے لیے اپنی مقامی ٹیکس اتھارٹیز سے رابطہ کریں۔

میں ادائیگی کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟
YouTube پر ادائیگی حاصل کرنے کے لیے آپ کو YouTube پارٹنر پروگرام کا رکن بننا ہوگا۔ اگر آپ پہلی بار ایسا کر رہے ہیں تو ایک نیا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تخلیق کرنے کے لیے آپ کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔

AdSense برائے YouTube

آپ کی YouTube آمدنیوں کی ادائیگی کا بنیادی طریقہ AdSense برائے YouTube کے ذریعے ہے۔ AdSense برائے YouTube‏ Google کا پروگرام ہے جہاں YouTube تخلیق کاران منیٹائز کرنے سے پیسہ کما سکتے ہیں اور ادائیگی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

مفید وسائل

ملٹی چینل نیٹ ورکس (MCN)

YouTube ملٹی چینل نیٹ ورکس (MCN) کے ساتھ شراکت کرنے والے ملحق چینلز کو ادائیگی نہیں کرتا ہے، بلکہ اس کے بجائے MCN براہ راست اپنے ملحقات کو ادائیگی کرتا ہے۔ YouTube‏ MCN کو ادائیگی جاری کرتا ہے اور MCN اپنے ملحقات کو ادائیگی جاری کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اس کے لیے پیمنٹ ٹائم لائن دیگر تمام منیٹائز کرنے والے چینلز کی طرح ہے (پیمنٹ ٹائم لائنز دیکھیں)۔ اپنے ملحقات کے لیے ادائیگیوں کا تعین کرتے وقت، ہر MCN کو ایک رپورٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے جس سے وہ اپنے متعلقہ ملحقات کے لیے کٹوتی ٹیکس کا حساب لگانے کی اجازت دیتا ہے، اگر کوئی کٹوتی ٹیکس لاگو ہو۔

شاپنگ کی ادائیگیاں

اپنے چینل کے اسٹور میں فروخت سے ادائیگی حاصل کرنے کے لیے، آپ کو براہ راست اپنے آفیشل مَرچنڈائز ریٹیلر یا پلیٹ فارم سے ادائیگیاں حاصل ہوں گی۔ YouTube پر خریداری کے بارے میں مزید جانیں۔ YouTube Shopping ملحق پروگرام کے ساتھ، اہل تخلیق کاران ناظرین کے فریق ثالث کے ان پروڈکٹس کی خریداری پر کمیشن حاصل کر سکتے ہیں جو ان کے مواد میں براہ راست لنک کے ذریعے نمایاں ہوتے ہیں۔ 
میں ادائیگی کب حاصل کر سکتا ہوں؟

ادائیگی کی ٹائم لائنز

YouTube کی گزشتہ ماہ کی حتمی آمدنی کو موجودہ مہینے کی 7 اور 12 تاریخ کے درمیان AdSense برائے YouTube میں آپ کے YouTube ادائیگی کے اکاؤنٹ بیلنس میں شامل کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ امریکہ میں ہیں اور آپ جون میں 100$ کماتے ہیں تو آپ کو یہ بیلنس 7 سے 12 جولائی کے درمیان نظر آئے گا۔
جب آپ کا کل بیلنس ادائیگی کی حد تک پہنچ جائے اور آپ کی ادائیگی پر کوئی ہولڈ نہ ہو تو آمدنیوں کی ادائیگی اسی ماہ کی 21 سے 26 تاریخ کے درمیان کی جاتی ہے۔ آپ اس وقت کوئی قابل اطلاق ٹیکس کٹوتی بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 
مختصر میں، درج ذیل معیارات پورے ہونے پر آپ کو ادائیگی کی جائے گی:

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
413973931743975274
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false