اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

پالیسیاں

سرفہرست غلط ٹریفک اور پالیسی کی خلاف ورزیاں جن کی وجہ سے اکاؤنٹ بند ہو جاتا ہے

اگر آپ کی AdSense ایپلیکیشن غیر منظور ہو گئی ہے تو آئندہ آپ کو کیا کرنا ہے یہ جاننے کیلئے ہمارا امدادی مضمون ملاحظہ کریں۔

اگر آپ کا AdSense اکاؤنٹ غلط ٹریفک یا پالیسی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے عارضی طور پر معطل ہو گیا ہے تو مزید معلومات کے لیے معطلی کے بارے میں ہمارا امدادی مضمون ملاحظہ کریں۔

یہ سمجھنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے کہ ناشرین کے اکاؤنٹس کیوں غیر فعال ہو سکتے ہیں، ہم نے نیچے پالیسی کی خلاف ورزیوں یا غلط ٹریفک کی وجہ سے اکاؤنٹس کے غیر فعال ہونے کی عام وجوہات کو بیان کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ معلومات آپ کو ہماری پالیسیوں کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ (مثال کے طور پر، آپ کی سبھی سائٹس، YouTube چینلز اور/یا ایپس) ہماری پالیسیوں کے ساتھ تعمیل میں رہتا ہے۔ نوٹ کریں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے، بلکہ سرفہرست اسباب ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، AdSense پروگرام کی پالیسیاں ملاحظہ کریں۔

ہم مشتہرین اور ناشرین دونوں کے لیے مضبوط ایکو سسٹم کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ناشر کے بطور، آپ اعلی معیار کی انوینٹری اور ٹریفک کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ اگر ہمیں کسی ناشر سے ایسی ٹریفک موصول ہوتی ہے جو پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی ہے اور/یا غلط ہوتی ہے تو پھر وہ ناشر AdSense یا دیگر ناشر پروڈکٹس میں مزید شرکت نہیں کر پائیں گے۔ اس قسم کی ٹریفک جائز ناشرین کے ساتھ ساتھ ہمارے مشتہرین کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے باقی نیٹ ورک میں مشتہرین کا اعتماد کم ہو سکتا ہے۔

سبھی کو پھیلائیں  سبھی کو سکیڑیں

غلط ٹریفک کی وجہ سے AdSense اکاؤنٹس کی معطلی کے عام اسباب

اپنی خود کی سائٹ، YouTube چینل یا ایپ کے اشتہارات پر کلک کرنا
  • ناشرین کو اپنی سائٹ، YouTube چینل یا ایپ پر اشتہارات پر کلک نہیں کرنا چاہیے اور انہیں اشتہارات کو خواہ خودکار ذرائع سے یا دستی طور پر موصول ہونے والے نقوش یا کلکس میں مصنوعی اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔ YouTube مواد کے تخلیق کاران کے لیے، اپنی ویڈیوز ملاحظہ کرتے وقت، آپ کو لازمی طور پر اشتہار کو نظر انداز کرنا چاہیے تاکہ مشتہر کی قیمتوں میں غیر ارادی طور پر مصنوعی طریقے سے اضافہ نہ ہو۔
  • آپ کی سائٹ پر ظاہر ہونے والے مشتہرین میں سے کسی کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات چاہیے تو براہ کرم بلا واسطہ اپنے براؤزر کے ایڈریس بار میں اشتہار کا URL ٹائپ کریں۔
  • AdMob ناشرین کے لیے، اپنے اشتہارات پر غلط کلکس تخلیق کرنے سے بچنے کے لیے (Android اور iOS کے لیے دستیاب) ٹیسٹ اشتہارات کا استعمال کریں۔
آپ کی سائٹ، YouTube چینل یا ایپ پر ایک یا مزید صارفین کا بار بار اشتہارات پر کلک کرنا
  • ناشرین کو خودکار ذرائع سے یا دستی طور پر موصول ہونے والے نقوش یا کلکس میں مصنوعی اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔ اس میں لائیو اشتہارات کی جانچ شامل ہے۔
  • اپنے اشتہارات پر کلک کرنے کے لیے دوستوں، خاندان، ساتھی کارکنوں وغیرہ کی حوصلہ افزائی نہ کریں اور نہ ہی ان سے کہیں۔ اگر آپ کے پاس ٹیسٹرز ہیں تو لائیو اشتہارات پر کلک کرنے سے بچنے کے لیے ان سے کہیں۔
  • YouTube چینلز پر اشتہارات ٹیسٹ کرنے کے لیے براہ کرم اشتہار کو نظر انداز کریں تاکہ مشتہر کی قیمتوں میں غیر ارادی طور پر مصنوعی طریقے سے اضافہ نہ ہو۔
  • AdMob ایپس پر اشتہارات ٹیسٹ کرنے کی خاطر غلط کلکس تخلیق کرنے سے بچنے کے لیے (Android، iOSکے لیے دستیاب) ٹیسٹ اشتہارات کا استعمال کریں۔
  • ناشرین دوسروں کو اپنے اشتہارات پر کلک کرنے کے لیے نہیں کہہ سکتے ہیں۔ اس میں صارفین سے اپنی سائٹ، YouTube چینل یا ایپ کو سپورٹ کرنے کے لیے کہنا، اشتہارات پرکلک کرنے کے لیے صارفین کو انعامات کی پیشکش کرنا اور اس طرح کے سلوک کے لیے فریق ثالث کی خاطر رقم اکٹھی کرنے کا وعدہ کرنا شامل ہے۔
خودکار یا بوٹ ٹریفک موصول یا تخلیق کرنا
  • مصنوعی نقوش اور کلکس جو خودکار طریقے سے تخلیق کی جاتی ہیں جیسے بوٹ یا گمراہ کن سافٹ ویئر ممنوع ہیں۔ خودکار ٹریفک ناشر کے ذریعے تخلیق کی جا سکتی ہے یا خریدی گئی ٹریفک کے ذریعے موصول کی جا سکتی ہے۔ ٹریفک کے ذریعہ کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ لینے سے پہلے ٹریفک کے ذرائع کا جائزہ لینا اہم ہے۔ ایسے پروگرامز سے آگاہ رہیں جو آپ کی سائٹ، YouTube چینل یا ایپ میں موجود لنکس کو چیک کرتے ہیں کیونکہ وہ اشتہار کے لنکس پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔
ترغیب یافتہ ٹریفک کے ذریعہ کا استعمال کرنا
  • ناشرین کو ایسی فریق ثالث سروسز کا استعمال نہیں کرنا چاہیے جو اشتہارات پر کلک کرنے کے عوض معاوضہ، اشتہارات ملاحظہ کرنے کے عوض معاوضہ، آٹو سرف اور کلک کے تبادلے کے پروگراموں جیسی کلکس یا نقوش تیار کرتی ہوں۔
اشتہارات پیش کیے جانے کے طریقے کا غلط استعمال کرنا
  • زیادہ آمدنی والے اشتہارات حاصل کرنے کے لیے اشتہارات کی ہدف بندی کا غلط استعمال کرنا ممنوع ہے۔ اس میں آپ کی سائٹ کے اندر ایسے کی ورڈز استعمال کرنا شامل ہے جو غیر متعلقہ اشتہارات حاصل کرنے کے لیے آپ کی سائٹ کے مواد سے متعلق نہیں ہیں۔
  • اشتہارات کو IFRAMEs میں نہیں لگایا جانا چاہیے۔ ممنوعہ ہونے کے علاوہ، نامناسب نفاذات رپورٹنگ میں تضادات کا سبب بن سکتے ہیں اور آپ یہ نہیں جان پائیں گے کہ حقیقتاً اشتہارات کہاں دکھائے جا رہے ہیں۔
اشتہاری تعامل کے ذریعے اپنی سائٹ، YouTube چینل یا ایپ کو سپورٹ کرنے کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا
  • ناشرین اپنے اشتہارات کو ریفریش یا ان پر کلک کرنے کا دوسروں سے مطالبہ نہیں کر سکتے ہیں۔ اس میں اپنی سائٹ، YouTube چینل یا ایپ کو سپورٹ کرنے کے لیے صارفین سے کہنا، اشتہارات دیکھنے یا کلک کرنے کے لیے صارفین کو انعامات کی پیشکش کرنا یا اس طرح کے سلوک کے لیے فریق ثالث کی خاطر رقم اکٹھا کرنے کا وعدہ کرنا اور تلاشیوں کو انجام دینا شامل ہے۔
  • AdMob کے لیے، (Android، ‫iOSکی خاطر) فریق ثالث ثالثی کے ذریعے انعام پیش کرنے والے اشتہارات دستیاب ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ریگولر AdMob اشتہارات پر ترغیب یافتہ سلوک اب بھی ممنوع ہے۔
صارفین کے لیے گمراہ کن اشتہار کا مقام یا حادثاتی کلکس تیار کرنا
  • ناشرین کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ Google اشتہارات پر کسی بھی طرح کلک کرنے کیلئے صارفین کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس میں بلا تحدید درجہ ذیل شامل ہیں:
    • اشتہارات کو ایسے طریقے میں نافذ کرنا جو مینو، نیویگیشن یا لنکس ڈاؤن لوڈ کرنے جیسے دیگر مواد کے لیے غلط ہو سکتے ہیں۔
    • اشتہار کو صارف کے لیے غیر معیاری اور غیر مرئی یا دیکھنے میں مشکل بنانے کے لیے اشتہار کے سائز میں ترمیم کرنا۔
    • اشتہارات کو صفحہ یا اسکرین پر عناصر کے بہت قریب لگانا جس میں بھاری ماؤس یا ٹچ انٹریکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ گمراہ کن سمجھے جانے والے نفاذات کے لیے براہ کرم گائیڈ لائنز کا جائزہ لیں۔
  • براہ کرم گمراہ کن سمجھے جانے والے اشتہار کے نفاذات کے بارے میں جاننے کے لیے ہمارے اشتہار کے مقام کی پالیسیوں کا جائزہ لیں۔
  • Google کس طرح اشتہارات پر کلک کرنے کی خاطر صارفین کے دھوکے کی کوششوں کا مقابلہ کر رہا ہے یہ جاننے کے لیے کلک جیکنگ پر مشتمل ہماری AdSense بلاگ پوسٹ پڑھیں۔
اشتہارات کو ایپلیکیشنز میں سرایت کیا گیا
  • ناشرین کو سافٹ ویئر ایپلیکیشنز میں اشتہارات کو سرایت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس میں ٹول بارز، ڈیسک ٹاپ، ایپلیکیشنز، براؤزر، ایکسٹینشنز وغیرہ شامل ہیں۔ بعض اوقات اس میں فریق ثالث کی سائٹس کے ذریعے میزبانی کی گئی ایپلیکیشنز بھی شامل ہو سکتی ہیں جب نفاذ ان صارفین سے غلط کلکس کی وجہ بنتا ہے جو اشتہار پر کلک کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں تاہم وہ ایسا حادثاتی طور پر کرتے ہیں۔ موبائل ایپلیکیشنز میں پیش کرنے کو منتخب کرنے والے ناشرین کو ہی صرف AdMob SDK کے ساتھ ایسا کرنا چاہیے۔ ویڈیوز یا فلیش مواد میں پیش کرنے والوں کے لیے AdSense برائے ویڈیو یا AdSense برائے گیمز SDK بھی ہے۔
اگر آپ کا اکاؤنٹ غلط ٹریفک کی وجہ سے پہلے ہی غیر فعال کر دیا گیا ہے تو مزید معلومات کے لیے غلط سرگرمی کی وجہ سے غیر فعال AdSense اکاؤنٹ دیکھیں۔

واپس اوپر جائیں

عام وجوہات AdSense اکاؤنٹس پالیسی وجوہات کی وجہ سے غیر فعال ہوتے ہیں

فحش، بالغانہ یا بڑوں کا مواد
  • AdSense نیٹ ورک کو خاندان کیلئے محفوظ سمجھا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ناشرین کو Google اشتہارات کو ایسی سائٹس پر لگانے کی اجازت نہیں ہے جن میں فحش، بالغ یا بالغانہ مواد شامل ہے۔ اگر آپ کی سائٹ میں ایسا مواد موجود ہے جسے آپ اپنے کام پر یا اپنے فیملی ممبرز کے ساتھ دیکھنے میں راحت محسوس نہیں کریں گے تو پھر یہ Google اشتہار لگانے کی مناسب سائٹ نہیں ہے۔ AdSense پروگرام کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے بالغوں کے مواد کی مفصل مثالیں دیکھیں۔
  • تجاویز کے لیے، ہمارے نیٹ ورک کو فیملی کیلئے محفوظ رکھنا بلاگ پوسٹ دیکھیں۔
صارف کا تیار کردہ مواد
  • ہم سمجھتے ہیں کہ سائٹس کے وسیع نیٹ ورک والے ناشرین کے لیے ہر واحد صفحہ کی نگرانی کرنا چیلنج ہے۔ تاہم ، اس بات سے آگاہ رہنا ضروری ہے کہ آپ کے اشتہار کے کوڈ پر مشتمل کسی بھی صفحہ کو ہمارے پروگرام کی پالیسیوں کی تعمیل کرنا ضروری ہے چاہے وہ آپ کا مواد یا صارف کا تیار کردہ مواد ہو۔
  • تجاویز کے لیے، ہمارے صارف کے تیار کردہ مواد کی نگرانی کرنا بلاگ پوسٹ دیکھیں۔
Google Web Search کیلئے اسپام پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنا
گمراہ کن اشتہار کا مقام
  • غلط کلکس کی حوصلہ افزائی کرنا، یعنی لیبلز کے لیے گمراہ کرنا، کلک کے لیے گمراہ کرنا، غیر فطری توجہ، فریب دہ لے آؤٹ:
    • ناشرین کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ Google اشتہارات پر کسی بھی طرح کلک کرنے کیلئے صارفین کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس میں اشتہارات کو اس طرح نافذ کرنا بھی شامل ہے جس سے وہ غلطی سے کسی دوسری ویب سائٹ کا مواد معلوم ہوں، جیسے مینو، نیویگیشن یا ڈاؤن لوڈ کے لنکس۔
  • مزید معلومات کے لیے، اشتہار کے مقام کی بہتریوں کے بلاگ پوسٹ دیکھیں۔
کاپی رائٹ کی خلاف ورزی
  • Google اشتہارات کو کاپی رائٹ قانون کے ذریعے محفوظ مواد والی ویب سائٹس پر ڈسپلے نہیں کیا جاسکتا ہے جب تک کہ ان کو اس مواد پر براہ راست ٹریفک یا ڈسپلے کرنے کے لئے ضروری قانونی حقوق حاصل نہ ہوں۔ کاپی رائٹ شدہ مواد کی کچھ مثالوں میں mp3 اور ویڈیو فائلز، ٹیلی ویژن شوز، سافٹ ویئر، کامکس اور ادبی کام شامل ہو سکتے ہیں۔ جب کوئی ویب سائٹ اپنی ویب سائٹ پر فریم یا ونڈو کے اندر کسی اور کی ویب سائٹ کو دکھاتی ہے تو اسے فریمنگ مواد سمجھا جاتا ہے۔ ایسے صفحات پر Google اشتہارات لگانا سختی سے منع ہے۔
غیر قانونی مواد
  • Google اشتہارات کسی بھی ایسی سائٹ پر نہیں لگائے جا سکتے ہیں جو کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی کو فروغ یا اس کی اجات دیتی ہو۔ اس میں بلا تحدید درج ذیل چیزیں شامل ہیں: کَم سِنی اور غیر رضامندی پر مبنی یا غیر قانونی جنسی اعمال، جھوٹے قانونی دستاویزات کا پروڈکشن یا ٹرم پیپرز کی فروخت یا دیگر موادیں جو ایسی پر فریب سرگرمی یا سائٹس کو فروغ دیتے ہوں جو ٹریفک چلاتے ہوں یا جعلی ریپلیکا پولز کے ساز و سامان کے بارے میں ہدایات فراہم کرتے ہوں۔
اگر آپ کا اکاؤنٹ پالیسی وجوہات کی بناء پر پہلے ہی غیر فعال کر دیا گیا ہے تو مزید معلومات کے لیے پالیسی وجوہات کی بناء پر AdSense اکاؤنٹ غیر فعال دیکھیں۔

واپس اوپر جائیں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1110395285047613123
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false