اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

پالیسیاں

AdSense کی پالیسیاں: مبتدی کی گائيڈ

ہمیں امید ہے کہ AdSense میں شرکت کرنے والے سبھی ناشرین کی Google کے ساتھ طویل اور کامیاب شراکت ہوگی۔ اس کیلئے AdSense پروگرام کی پالیسیوں سے واقف ہونا اہم ہے۔ جتنا زیادہ آپ کو ہماری پالیسیوں کے بارے میں علم ہوگا، اتنا زیادہ اس بات کا امکان ہے کہ آپ کی جانب سے Google اشتہارات دکھانے والے صفحات اور سائٹس ان پالیسیوں کی مکمل تعمیل کریں گی۔

شروع کرنے میں آپ کی مدد کیلئے، ہم نے کچھ اہم ترین اور عام طور پر خلاف ورزی کی جانے والی پالیسیوں کو ذیل میں نمایاں کیا ہے۔ یہ سادہ اصول ہماری پالیسیوں کی جامع فہرست نہیں ہیں لیکن ان پر عمل کرنے سے آپ کو اپنے اکاؤنٹ کو اچھی ساکھ میں رکھنے میں مدد ملے گی۔

کلکس اور نقوش

ہمارے ماہرین خودکار سسٹمز اور انسانی جائزوں کا استعمال کر کے Google اشتہارات پر احتیاط کے ساتھ کلکس اور نقوش مانیٹر کرتے ہیں، تاکہ آپ کے اور ہمارے مشتہرین کے مفادات کی حفاظت کی جا سکے۔ ہم ایسا اس لئے کرتے ہیں تاکہ ہم مصنوعی طور پر اضافہ کردہ قیمتوں سے اپنے مشتہرین کی حفاظت کر سکيں۔ یہاں کچھ طریقے پیش ہیں جن کی مدد سے آپ یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کی سائٹس ممکنہ اعلی ترین معیاری ٹریفک فراہم کرتی ہیں۔

  • اپنے خود کے Google اشتہارات پر کلک نہ کریں۔
    آپ کی سائٹ پر ظاہر ہونے والے مشتہرین میں سے کسی کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات چاہیے تو براہ کرم بلا واسطہ اپنے براؤزر کے ایڈریس بار میں اشتہار کا URL ٹائپ کریں۔
     
  • اپنے Google اشتہارات پر کسی سے کلک کرنے کو نہ کہیں۔
    اپنے Google اشتہارات پر کلک کرنے کیلئے صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا سختی سے منع ہے -- بلا واسطہ یا بالواسطہ، اپنی سائٹ پر، فریق ثالث کی سائٹس پر یا بذریعہ ای میل۔ صارفین کو ہمیشہ Google اشتہارات پر تشہیر کی جانے والی سروسز میں صرف دلچسپی کی وجہ سے کلک کرنا چاہیے نہ کہ آپ کی سائٹ کیلئے یا کسی اور مقصد کیلئے رقم جمع کرنے یا اپنے لئے کسی طرح کا انعام حاصل کرنے کیلئے۔
     
  • احتیاط سے اپنے اشتہارات کیلئے مقام کا انتخاب کریں۔
    اشتہارات پر حادثاتی کلکس کی تحریک دینے کیلئے ناشرین کو کبھی تدابیر یا گمراہ کن طریقوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یقینی بنائیں کہ آپ کے اشتہارات تعاملی عناصر سے الگ آپ کی سائٹ پر صحیح طریقہ سے لگائے گئے ہیں، ارد گرد کے مواد کی نقالی نہیں کرتے ہیں اور ان کی گمراہ کن ہیڈنگز نہیں ہیں۔
    • اشتہارات اور صفحہ کے کنٹرولز کے درمیان مناسب جگہ برقرار رکھیں۔ مثال کے طور پر، گیمز والی سائٹ پر گیم کنٹرولز کے کافی قریب اشتہارات لگانے سے اجتناب کریں۔ ہم عام طور پر فلیش پلیئر اور اشتہار کے درمیان کم از کم 150 پکسلز کی دوری تجویز کرتے ہیں۔
    • براہ کرم انٹرسٹیشل صفحات، گیم انٹرفیسز یا اسٹریمنگ ویڈیوز کیلئے مخصوص کردہ سائٹس پر مواد والے اشتہارات نہ لگائیں۔ اگر آپ اپنے ویڈیو سلسلہ بندی یا اوورلیئنگ، درون سلسلہ بندی یا انٹرسٹیشل اشتہاری مقامات کے ذریعے گیم انٹرفیس سے کمائی کرنا چاہتے ہیں تو AdSense برائے ویڈیو، AdSense برائے کھیل یا YouTube پارٹنر پروگرام چیک کریں۔
  • اپنی سائٹ کے پروموٹ کئے جانے کے طریقہ سے باخبر رہیں۔
    ناشرین کو فریقین ثالث کے ساتھ ٹریفک کی خریداری یا اشتہاری مہمات کو ترتیب دینے کے دوران بہت محتاط ہونا ضروری ہے۔ کسی بھی اشتہار کے نیٹ ورک سے معاہدہ کرنے سے پہلے آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ کسی سافٹ ویئر ایپلیکیشن کی کارروائیوں کے نتیجے کے طور پر یا پوپ-اپس میں کبھی آپ کی سائٹ ڈسپلے نہیں کریں گے۔ براہ کرم یہ بھی یاد رکھیں کہ کسی بھی قسم کی آن لائن تشہیر کا استعمال کرنے والے ناشرین کیلئے Google کے لینڈنگ صفحے کی معیاری گائیڈ لائنز کی تعمیل کرنا لازمی ہے۔
     
  • Google Analytics کا استعمال کریں۔
    اگر آپ ابھی تک Google Analytics کا استعمال نہیں کر رہے ہیں تو ہم آپ کی اپنی سائٹ ٹریفک کو بہتر سمجھنے اور بہتر بنانے کی خاطر اسے انسٹال کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اپنی ٹریفک کا ماخذ جاننے سے سائٹ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے میں بہت کامیابی ملتی ہے۔ Analytics کے بارے میں ان کی سائٹ پر مزید جانیں۔ یا Analytics کے YouTube چینل پر مفید ویڈیوز دیکھیں۔
     

مواد کی گائیڈلائنز

ناشرین اپنے اشتہارات دکھانے والے ہر صفحہ پر، جیسے کہ صارف کے تیار کردہ مواد والی سائٹس پر، موجود مواد کے ذمہ دار ہیں، چاہے مواد کسی اور نے ہی کیوں نہ تخلیق کیا ہو۔

اشتہار کا نفاذ

آپ کے اکاؤنٹ میں کوڈ تخلیق ہونے کے بعد اس کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے یا کسی ایسی جگہ نہیں لگایا جانا چاہیے جس سے ہماری اشتہار کے مقام کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو جیسے کہ پاپ اپس میں، سافٹ ویئر میں یا ان سائٹس پر جن سے Google کی نقالی ہوتی ہے۔
  • AdSense کوڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔
    آپ کا کوڈ تیار ہو جانے کے بعد، ہماری پالیسی کے مطابق آپ کو کوڈ کا کوئي حصہ بدلنا نہیں چاہیے یا کسی وجہ سے لے آؤٹ، کردار، ہدف سازی یا اشتہارات کی ڈیلیوری تبدیل نہیں کرنے چاہئیں الا یہ کہ آپ کو Google کی جانب سے ایسا کرنے کی اجازت حاصل ہو۔
     
  • پوپ-اپ پرامپٹس یا خودکار سافٹ ویئر انسٹالیشنز کا استعمال نہ کریں۔
    Google انٹرنیٹ پر صارف کا تجربہ بہتر بنانے کیلئے وقف ہے اور ذمہ دار سافٹ ویئر کے اصول کو فروغ دینا اس کوشش کا حصہ ہے۔ Google اشتہارات دکھانے والی سائٹس صارفین سے ان کی مشینوں پر سافٹ ویئر انسٹال کرنے کے لیے پرامپٹ نہیں کر سکتیں۔ ناشرین کو صارفین کے براؤزر کے ہوم صفحات کو بھی خودکار طور پر یا پوپ-اپ پرامپٹس کے ذریعے تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔
     
  • Google کے تجارتی نشانات کا احترام کریں۔
    Google کے صفحات کی فریمنگ یا نقالی ہماری Google برانڈ کی خصوصیات کے استعمال کی گائیڈلائنز کے تحت سختی سے ممنوع ہے۔ اس کے علاوہ، ناشرین Google کی پیشگی منظوری کے بغیر Google برانڈ کی کسی خصوصیت جیسے کہ Google کے تجارتی نشانات، لوگوز، ویب صفحات یا اسکرین شاٹس کا استعمال نہیں کر سکتے۔

غیر فعال کردہ اشتہارات یا اکاؤنٹ:

ایسی صورتحال میں جب ہم آپ کی سائٹ یا آپ کے اکاؤنٹ پر اشتہارات غیر فعال کرتے ہیں تو اشتہارات کو دوبارہ فعال کرانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہماری اطلاعی ای میل کو بغور پڑھا جائے اور ہماری درخواستوں کا بر موقع جواب دیا جائے۔

  • بر موقع جواب دیں۔
    اپنے اکاؤنٹ سے وابستہ ای میل پتہ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کو یقینی بنائيں تاکہ ضرورت پڑنے پر ہم آپ کے اکاؤنٹ کے بارے میں آپ سے رابطہ کر سکیں۔ ناشرین سے گزارش ہے کہ AdSense ٹیم کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز کو بغور پڑھیں اور ہماری درخواستوں کا بر موقع جواب دیں۔ تاہم، جواب دینے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ہمیں مکتوب اطلاعات بھیجیں۔ اگر ہم آپ کو کسی ایک سائٹ پر مسائل کے بارے میں مطلع کرتے ہیں تو براہ کرم کسی بھی دیگر صفحات یا سائٹس کو صاف کرنے کیلئے وقت نکالیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سائٹس کا آپ کا مکمل نیٹ ورک AdSense کی سبھی پالیسیوں کی تعمیل کرتا ہے۔
ہم AdSense پروگرام کی پالیسیوں اور اوپر مذکور اصولوں کی تعمیل کے مدِ نظر ناشرین کا مسلسل جائزہ لیتے ہیں۔ اگر آپ کو اس بات کا یقین ہے کہ اشتہارات دکھانے والی کوئی سائٹ ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی ہے تو براہ کرم ہمیں مطلع کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
973995586244882699
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false