کمیونٹی پوسٹس کے بارے میں جانیں

YouTube Community Posts

کمیونٹی پوسٹس تک رسائی کے حامل تخلیق کاران رِچ میڈیا کا استعمال کر کے ناظرین کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔ کمیونٹی پوسٹس میں پولز، کوئزز، GIFs، ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیو شامل ہو سکتی ہیں۔ کمیونٹی پوسٹس آپ کو ویڈیو اپ لوڈز کے علاوہ اپنے ناظرین سے منسلک ہونے کی اجازت دے سکتی ہیں۔ وہ کمیونٹی ٹیب پر ظاہر ہوتی ہیں اور ہوم یا سبسکرپشنز فیڈ پر دکھائی دے سکتی ہیں۔

کیا میں کمیونٹی ٹیب کیلئے اہل ہوں؟

کمیونٹی ٹیب کے دستیاب ہونے کے لیے، آپ کو اپنے چینل پر اعلی خصوصیات تک رسائی کو فعال کرنا ہوگا۔ آپ رسائی حاصل کرنے کے لیے تین اختیارات میں سے انتخاب کر سکتے ہیں: چینل کی سرگزشت، ویڈیو توثیق یا درست ID۔ یہاں مزید جانیں۔ اعلیٰ خصوصیات تک رسائی کو آن کرنے کے بعد کمیونٹی ٹیب کو دستیاب ہونے میں 48 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

کمیونٹی پوسٹ تک رسائی آپ کے چینل کے کردار کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتی ہے۔ چینل کی اجازتوں کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر آپ کے چینل کے ناظرین کو "بچوں کے لیے بنایا گیا" کے طور پر سیٹ کیا گیا ہے تو آپ کا کمیونٹی ٹیب صرف آپ کو نظر آئے گا نہ کہ آپ کے ناظرین کو۔ آپ نئی پوسٹس بھی نہیں بنا سکتے، لیکن آپ پچھلی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے ناظرین کی ترتیب کے بارے میں مزید جانیں۔

نوٹ: ممکن ہے کہ یہ خصوصیت YouTube پر زیر نگرانی تجربے کے ساتھ دستیاب نہ ہو۔ یہاں مزید جانیں۔

میں اپنی کمیونٹی پوسٹس کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

آپ اپنی کمیونٹی پوسٹس کو اپنے چینل کے کمیونٹی ٹیب پر اور YouTube اسٹوڈیو کے مواد کے سیکشن کے تحت دیکھ سکتے ہیں۔ ‫YouTube اسٹوڈیو میں اپنی پوسٹس دیکھنے کیلئے:

  1. ‫YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. پوسٹس ٹیب پر کلک کریں۔

اگر آپ کے پاس آئندہ کی اشاعت کی تاریخ کے لیے شیڈول کردہ کمیونٹی پوسٹس ہیں تو یہ YouTube اسٹوڈیو اور کمیونٹی ٹیب کے "شیڈول کردہ" سیکشن میں موجود ہوں گی۔ آپ کمیونٹی ٹیب کے "آرکائیو شدہ" سیکشن میں جا کر اپنی ختم شدہ میعاد والی پوسٹس بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ سیکشن صرف آپ کو نظر آتا ہے۔

نوٹ: YouTube پر ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والی کمیونٹی پوسٹس کی اجازت نہیں ہے۔ اگر آپ کی پوسٹ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی پائی جاتی ہے تو اسے ہٹایا جا سکتا ہے اور چینل پر ایک اسٹرائیک لاگو کی جا سکتی ہے۔

جب میں پوسٹ کرتا ہوں تو کیا میرے ناظرین کو مطلع کیا جاتا ہے؟

اگر ناظرین نے اپنے سبسکرائب کردہ چینلز کے لیے اطلاعات موصول کرنے کا انتخاب کیا ہے تو انہیں کبھی کبھار کمیونٹی پوسٹ کی اطلاعات حاصل ہوں گی۔

بیل کی ترتیبات میں "کوئی نہیں" منتخب کر کے ناظرین پوسٹ کی اطلاعات سے آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔

ہم کبھی کبھار ان ناظرین کو پوسٹ اطلاعات بھیج سکتے ہیں جنہوں نے سبسکرائب نہیں کیا لیکن وہ اکثر آپ کے چینل سے ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ ناظر کی اطلاع کی ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں۔

تخلیق کار کی کمیونٹی پوسٹس کی تجاویز حاصل کریں۔

میری کمیونٹی پوسٹ پر تبصرے کیوں بند ہیں؟

ان ہدایات کی پیروی کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے چینل کی تبصرے کی ڈیفالٹ ترتیبات "تبصروں کو غیر فعال کریں" پر سیٹ نہیں ہیں۔ آپ اپنے کمپیوٹر پر YouTube اسٹوڈیو میں انفرادی پوسٹ کیلئے تبصروں کو آن بھی کر سکتے ہیں۔

ویڈیوز کا اشتراک کرنے والی کمیونٹی پوسٹس ان ویڈیوز کی تبصرے کی ترتیبات کی عکاسی کرتی ہیں۔ جب آپ کسی پوسٹ میں ویڈیو کا اشتراک کرتے ہیں اور ویڈیو کے تبصرے آف ہوتے ہیں تو آپ کی پوسٹ کے لیے بھی تبصرے آف ہو جائیں گے۔ ویڈیو کیلئے تبصرے آف ہو سکتے ہیں کیونکہ:

اگر آپ اس ویڈیو کے مالک ہیں جس کا آپ اشتراک کر رہے ہیں تو آپ YouTube اسٹوڈیو میں کسی مخصوص ویڈیو پر تبصروں کو آن یا آف کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اپنی تبصرے کی ترتیبات منتخب کرنے کا طریقہ جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
67199521751418486
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false