YouTube پر پیسہ کمانے کا طریقہ

ہم مداح کی فنڈنگ اور Shopping کی خصوصیات تک ابتدائی رسائی کے ساتھ مزید تخلیق کاروں کے لیے YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) کی توسیع کر رہے ہیں۔ توسیع شدہ YouTube پارٹنر پروگرام ان ممالک/علاقوں میں اہل تخلیق کاروں کے لیے دستیاب ہے۔ توسیع اگلے ماہ AE, AU, BR, EG, ID, KE, KY, LT, LU, LV, MK, MP, MT, MY, NG, NL, NO, NZ, PF, PG, PH, PT, QA, RO, RS, SE, SG, SI, SK, SN, TC, TH, TR, UG, VI, VN اور ZA میں اہل تخلیق کاروں کے لیے شروع ہو رہی ہے۔ YPP میں ہونے جا رہی تبدیلیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ مضمون ملاحظہ کریں۔۔ 

اگر آپ مندرجہ بالا ممالک/علاقوں میں سے کسی ایک میں نہیں ہیں تو آپ کے لیے YouTube پارٹنر پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آپ یہ مضمون YPP کے مجموعی جائزے، اہلیت، اور آپ سے متعلقہ درخواست کی ہدایات کے لیے دیکھ سکتے ہیں۔

توسیع شدہ YouTube پارٹنر پروگرام کے لئے اپنی اہلیت چیک کریں۔ اگر آپ ابھی تک اہل نہیں ہیں تو YouTube اسٹوڈیو کے کمائی کریں علاقے میں اطلاع حاصل کریں کو منتخب کریں۔ ہماری طرف سے توسیع شدہ YPP پروگرام آپ کیلئے دستیاب ہونے پر اور آپ کے اہلیت کی حد تک پہنچ جانے پر ہم آپ کو ایک ای میل بھیجیں گے۔ 

یوکرین میں جاری جنگ کے سبب، ہم Google اور YouTube کے اشتہارات کو روس میں مقیم صارفین کو پیش کرنے سے عارضی طور پر موقوف کریں گے۔ مزید جانیں۔

آپ YouTube پر YouTube پارٹنر پروگرام کے لیے درخواست کر کے اور اس کی منظوری حاصل کر کے پیسہ کما سکتے ہیں۔ ہماری YouTube چینل کی منیٹائزیشن کی پالیسیوں کی پیروی کرنے والے چینلز ہی منیٹائز کے اہل ہو سکتے ہیں۔

YouTube پر پیسے کمانے سے متعلق تعارف

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

چند اہم باتیں

  • ہم آپ کو یہ نہیں بتائیں گے کہ آپ YouTube پر کیا تخلیق کر سکتے ہیں لیکن اپنے ناظرین، تخلیق کاران اور مشتہرین کی جانب منصفانہ رویہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں شامل ہیں تو آپ YouTube سے پیسہ کما سکتے ہیں۔ YouTube پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے پر، ہم آپ کو ایک اعلیٰ معیار پر رکھتے ہیں۔
  • یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہم اچھے تخلیق کاران کو انعام دیتے ہیں، آپ کو YouTube پارٹنر پروگرام میں منظوری دینے سے پہلے ہم آپ کے چینل کا جائزہ لیتے ہیں۔ ہم یہ یقینی بنانے کے لیے چینلز کا مسلسل جائزہ بھی لیتے ہیں کہ آپ ہماری تمام پالیسیوں اور گائیڈ لائنز پر پورا اتر رہے ہیں۔
  • آپ YouTube سے اپنی کمائی پر ٹیکس ادا کرنے کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں؛ ذیل میں مزید جانیں۔

YouTube پارٹنر پروگرام میں پیسہ کمانے کے طریقے

آپ درج ذیل خصوصیات کے ذریعے YouTube پر پیسہ کما سکتے ہیں:

  • چینل ممبرشپس: آپ کے اراکین خصوصی فوائد تک رسائی کے بدلے میں اعادی ماہانہ ادائیگیاں کرتے ہیں۔
  • Super Chat اور Super Stickers: آپ کے مداح لائیو چیٹ کے سلسلے میں اپنے پیغامات یا اینیمیٹڈ تصاویر کو نمایاں کرنے کے لیے ادائیگی کرتے ہیں۔
  • بہت شکریہ: آپ کے مداح ایک مزیدار اینیمیشن دیکھنے کے لیے ادائیگی کرتے ہیں اور اپنے پیغام کو آپ کی ویڈیوز یا مختصر ویڈیو کے تبصروں کے سیکشن میں نمایاں کرواتے ہیں۔

سبسکرائبر اور ملاحظہ کی تعداد کے تقاضوں کے اوپر ہر خصوصیت کی اہلیت کے تقاضوں کا اپنا ایک سیٹ ہے۔ اگر ہمارے جائزہ کاران کو یقین ہے کہ آپ کا چینل یا ویڈیو اہل نہیں ہے تو ممکن ہے مخصوص خصوصیات دستیاب نہ ہوں۔ یہ اضافی حدود دو اہم وجوہات کی بنا پر موجود ہیں۔ سب سے اہم یہ ہے کہ ہمیں ہر اس شعبے میں قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے جہاں یہ خصوصیت دستیاب ہے۔ پھر، چونکہ ہم اچھے تخلیق کاران کو انعام دینا چاہتے ہیں، ہمیں یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہمارے پاس آپ کے چینل پر کافی سیاق و سباق موجود ہے۔ عام طور پر، اس سیاق و سباق کا مطلب ہے کہ ہمیں جائزہ کے لیے مزید مواد کی ضرورت ہے۔

ذہن میں رکھیں کہ ہم چینلز کا مسلسل جائزہ لیتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا مواد ہماری پالیسیوں کے مطابق ہے۔

منیٹائزیشن کی خصوصیات کو آن کرنے کے لیے اہلیت کے کم از کم تقاضے

ذہن میں رکھیں کہ ہر خصوصیت کے اپنے تقاضے ہیں۔ مقامی قانونی تقاضوں کی وجہ سے کچھ خصوصیات آپ کے لیے دستیاب نہیں ہو سکتی ہیں۔

YouTube پارٹنر پروگرام میں آپ کی منظوری کے بعد، آپ منیٹائزیشن کی ان خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

 

  چینل کی حدود کم از کم تقاضے

 

 

 

چینل ممبرشپس

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  • ​​​​​​500 سبسکرائبرز
  • پچھلے 90 دنوں میں 3 عوامی اپ لوڈز
  • یا تو:
    • پچھلے 365 دنوں میں بڑی ویڈیوز کے دیکھنے کے 3,000 عوامی گھنٹے
    • پچھلے 90 دنوں میں 3 ملین عوامی Shorts ملاحظات
  • آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہو
  • آپ کسی ایسے ملک میں رہتے ہوں جہاں چینل ممبرشپس دستیاب ہوں
  • آپ نے کامرس پروڈکٹ ماڈیول یا گزشتہ طور پر دستیاب کامرس پروڈکٹ کے ضمیمے کو قبول کیا ہو
  • چینل کو بچوں کے لیے بنایا گیا کے طور پر سیٹ نہ کیا گیا ہو اور اس میں بچوں کے لیے بنائی گئی یا نااہل ویڈیوز کی ایک قابل ذکر تعداد سیٹ نہ ہو
  • SRAV کے تحت موسیقی چینل نہ ہو
  • مکمل تقاضے یہاں مل سکتے ہیں

 

 

 

Shopping (اپنے خود کے پروڈکٹس)

 

 

Super Chat اور Super Stickers

  • آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہو
  • آپ کسی ایسے ملک/علاقے میں رہتے ہوں جہاں Super Chat اور Super Stickers دستیاب ہوں
  • آپ نے کامرس پروڈکٹ ماڈیول یا گزشتہ طور پر دستیاب کامرس پروڈکٹ کے ضمیمے کو قبول کیا ہو
  • مکمل تقاضے یہاں مل سکتے ہیں

 

 

بہت شکریہ

  • آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہو
  • آپ کسی ایسے ملک/علاقے میں رہتے ہوں جہاں Super Chat دستیاب ہو
  • آپ نے کامرس پروڈکٹ ماڈیول یا گزشتہ طور پر دستیاب کامرس پروڈکٹ کے ضمیمے کو قبول کیا ہو
  • چینل SRAV کے تحت موسیقی چینل نہ ہو
  • مکمل تقاضے یہاں مل سکتے ہیں

 

 

اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی

  • 1,000 سبسکرائبرز
  • یا تو:
    • پچھلے 365 دنوں میں بڑی ویڈیوز کے دیکھنے کے 4,000 عوامی گھنٹے
    • پچھلے 90 دنوں میں 10 ملین عوامی Shorts ملاحظات
  • کم از کم 18 سال کی عمر ہو یا 18 سال سے زیادہ عمر کا کوئی قانونی سرپرست ہو جو AdSense برائے YouTube کے ذریعے آپ کی ادائیگیوں کو ہینڈل کر سکے
  • آپ کسی ایسے ملک/علاقے میں رہتے ہوں جہاں YPP دستیاب ہو
  • متعلقہ معاہدے کے ماڈیولز کو قبول کریں
  • وہ مواد تخلیق کریں جو ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز پر پورا اترتا ہو
YouTube Premium کی آمدنی
  • متعلقہ معاہدے کے ماڈیولز کو قبول کریں
  • کسی ایسے ناظر کے ذریعے دیکھا گیا مواد تخلیق کریں جو YouTube Premium سبسکرائبر ہے

 

 

Shopping (دیگر برانڈز کے پروڈکٹس)

  • 20,000 سبسکرائبرز
  • یا تو:
    • پچھلے 365 دنوں میں بڑی ویڈیوز کے دیکھنے کے 4,000 عوامی گھنٹے
    • پچھلے 90 دنوں میں 10 ملین عوامی Shorts ملاحظات
  • سبسکرائبر کی حد کو پہنچیں
  • آپ کوریا ریپبلک یا امریکہ میں رہتے ہوں
  • چینل موسیقی چینل، آفیشل آرٹسٹ چینل نہ ہو یا میوزک پارٹنرز کے ساتھ وابستہ نہ ہو۔ میوزک پارٹنرز میں موسیقی کے لیبلز، ڈسٹری بیوٹرز، ناشرین یا VEVO شامل ہو سکتے ہیں۔
  • چینل کو بچوں کے لیے بنایا گیا کے طور پر سیٹ نہ کیا گیا ہو اور اس میں بچوں کے لیے بنائی گئی ویڈیوز کی ایک قابل ذکر تعداد سیٹ نہ ہو
  • مکمل تقاضے یہاں مل سکتے ہیں
YouTube پر پیسہ کمانے کے طریقے سے متعلق تخلیق کار کی تجاویز حاصل کریں۔

آپ کی YouTube کی آمدنیاں اور ٹیکس کی ذمہ داری

YouTube پر پیسہ کمانا یا Shorts بونسز حاصل کرنا پلیٹ فارم پر اچھے، مشغول کن مواد کے لیے انعام پانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یاد رکھیں کہ YouTube پر آپ کی منیٹائز کردہ ویڈیوز سے حاصل ہونے والی کسی بھی آمدنی پر آپ اپنے رہائشی ملک کو ٹیکسز ادا کرنے کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔ تفصیلی رہنمائی کے لیے اپنی مقامی ٹیکس اتھارٹیز سے رابطہ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
16067497586837573618
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false