YouTube پارٹنر پروگرام کا مجموعی جائزہ اور اہلیت

ہم مداح کی فنڈنگ اور Shopping کی خصوصیات تک ابتدائی رسائی کے ساتھ مزید تخلیق کاروں کے لیے YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) کی توسیع کر رہے ہیں۔ توسیع شدہ YouTube پارٹنر پروگرام ان ممالک/علاقوں میں اہل تخلیق کاروں کے لیے دستیاب ہے۔ اگر آپ ان ممالک/علاقوں میں سے کسی ایک میں رہائش پذیر ہیں تو YPP میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہ مضمون ملاحظہ کریں۔ 

اگر آپ ممالک/علاقوں میں سے کسی ایک میں رہائش پذیر نہیں ہیں تو آپ کے لیے YouTube پارٹنر پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 

توسیع شدہ YouTube پارٹنر پروگرام کے لئے اپنی اہلیت چیک کریں۔ اگر آپ ابھی تک اہل نہیں ہیں تو YouTube اسٹوڈیو کے کمائی کریں علاقے میں اطلاع حاصل کریں کو منتخب کریں۔ ہماری طرف سے توسیع شدہ YPP پروگرام آپ کیلئے دستیاب ہونے پر اور آپ کے اہلیت کی حد تک پہنچ جانے پر ہم آپ کو ایک ای میل بھیجیں گے۔ 
 

YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) تخلیق کاروں کو YouTube کے وسائل اور منیٹائزیشن کی خصوصیات تک زیادہ بہتر رسائی کے ساتھ ساتھ ہماری تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ ٹیمز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ آپ کے مواد پر پیش کئے جانے والے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کے اشتراک کی بھی اجازت دیتا ہے۔ اس مضمون میں خصوصیات، اہلیت کے معیار اور ایپلیکیشن کی تفصیلات کے بارے میں مزید جانیں۔

YouTube پر پیسے کمانے سے متعلق تعارف

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔
YPP میں درخواست دینا چاہتے ہیں، لیکن پہلے ناظرین کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد کی ضرورت ہے؟ اپنا فین بیس قائم کرنے کیلئے ہماری تجاویز اور YouTube پارٹنر پروگرام کیلئے ہماری تجاویز چیک کریں۔

شامل ہونے کے لیے آپ کو کن چیزوں کی ضرورت ہے

  1. YouTube چینل کی منیٹائزیشن کی پالیسیوں کی پیروی کریں۔
    1. یہ پالیسیوں اور گائیڈلائنز کے مجموعے ہیں جو آپ کو YouTube پر منیٹائز کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور جب آپ YouTube کے ساتھ پارٹنرشپ کا معاہدہ قبول کرتے ہیں تو ان کی تعمیل درکار ہے۔
  2. آپ کسی ایسے ملک/علاقے میں رہتے ہوں جہاں YouTube پارٹنر پروگرام دستیاب ہو۔
  3. آپ کے چینل پر کوئی فعال کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس نہ ہو۔
  4. یقینی بنائیں کہ آپ کے Google اکاؤنٹ کیلئے 2 قدمی توثیق آن ہے۔
  5. YouTube پر اعلی خصوصیات تک رسائی ہو۔
  6. ایک فعال AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ اپنے چینل سے منسلک کریں، یا اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے تو اسے YouTube اسٹوڈیو میں ترتیب دینے کے لیے تیار رہیں (صرف YouTube اسٹوڈیو میں ایک نیا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تخلیق کریں – مزید جانیں

آپ اہل کیسے بن سکتے ہیں

ایک بار جب آپ سمجھ جاتے ہیں کہ آپ کو شامل ہونے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے تو آپ کا چینل یا تو Shorts یا بڑی ویڈیوز کے ساتھ YPP کیلئے اہل بن سکتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ اہل ہوں تو ہم آپ کو مطلع کریں تو YouTube اسٹوڈیو کے کمائیں ایریا میں جب میں اہل ہوں تو مجھے اطلاع دیں پر کلک کریں۔ نیچے اہلیت کی حدود میں سے کوئی بھی پورا کرنے کے بعد آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی۔

1۔ آپ کے چینل پر 1,000 سبسکرائبرز ہوں۔ ساتھ ہی گزشتہ 12 مہینوں میں ویڈیوز دیکھے جانے کا درست عوامی وقت 4,000 گھنٹے ہوںیا
2۔ آپ کے چینل پر 1,000 سبسکرائبرز ہوں۔ ساتھ ہی، گزشتہ 90 دنوں میں آپ کی ویڈیوز کو 10 ملین ملاحظات ملے ہوں۔

اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ Shorts فیڈ میں Shorts ملاحظات سے ویڈیوز دیکھے جانے کے کسی بھی عوامی وقت کو 4,000 ویڈیوز دیکھے جانے کے عوامی وقت کی حد میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

اہلیت کی حدود کے متعلق مزید

یہ حدود اس بات سے متعلق ایک زیادہ باخبر فیصلہ کرنے میں ہماری مدد کرتی ہیں کہ آیا آپ کا چینل ہماری پالیسیوں اور گائیڈلائنز کی پیروی کرتا ہے۔ آپ کے درخواست دینے کے بعد، آپ کا چینل ایک معیاری جائزہ کے عمل سے گزرے گا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا آپ کا چینل ہماری پالیسیوں اور گائیڈ لائنز کی پیروی کرتا ہے۔ اگر یہ ہماری پالیسیوں اور گائیڈ لائنز پر پورا اترتا ہے تو ہم آپ کے چینل کو YPP میں قبول کر لیں گے۔ ذہن میں رکھیں کہ ہم YPP میں چینلز کو مسلسل چیک کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ ہنوز ہماری پالیسیوں اور گائیڈلائنز کی پیروی کرتے ہیں۔

درخواست دینے کی جگہ

✨ نیا✨ YouTube پارٹنر پروگرام کی خصوصیات تک ابتدائی رسائی

جب آپ کے پاس آپ کی ضرورت کی چیزیں دستیبا ہو جائيں اور آپ کا چینل درخواست دینے کا اہل ہو جائے تو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا موبائل آلے سے YPP کے لیے سائن اپ کریں:

  1. YouTube میں سائن ان کریں
  2. اوپر بائیں طرف، اپنی پروفائل کی تصویر اور پھر YouTube اسٹوڈیو پر کلک کریں
  3. دائیں مینو میں آمدنی حاصل کریں پر کلک کریں
  4. شروع کرنے کے لیے ابھی درخواست دیں منتخب کریں
  5. بنیادی شرائط کا جائزہ لینے اور انہیں قبول کرنے کے لیے شروع کریں پر کلک کریں
  6. AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے لیے شروع کریں پر کلک کریں یا موجودہ فعال اکاؤنٹ لنک کریں

مکمل ہونے پر، آپ 'جائزہ کروائیں' مرحلے میں پیش رفت میں دیکھیں گے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کی درخواست ہم تک پہنچ چکی ہے!

ہم کیسے آپ کی درخواست کا جائزہ لیتے ہیں

جب آپ YPP کی شرائط قبول کرتے ہیں اور ایک فعال AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ لنک کر لیتے ہیں تو آپ کا چینل خودکار طور پر جائزہ کی قطار میں آ جائے گا۔ ہمارے خودکار سسٹمز اور انسانی جائزہ کاران آپ کے چینل کا مجموعی طور پر جائزہ لیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا چینل ہماری تمام پالیسیوں اور گائیڈلائنز پر عمل کرتا ہے۔ اپنی درخواست کی صورتحال دیکھنے کے لیے کسی بھی وقت YouTube اسٹوڈیو کی کمائيں سیکشن میں دوبارہ چیک کریں۔

آپ کے چینل کا جائزہ لینے کے بعد، ہم آپ کو فیصلے سے آگاہ کریں گے (تقریباً 1 ماہ کے اندر)۔ 

ذہن میں رکھیں کہ معمول سے زیادہ ایپلیکیشن والیومز، سسٹم کے مسائل یا وسائل کی حدود کی وجہ سے تاخیر ممکن ہے۔ تمام YPP ایپلیکیشنز پر اسی ترتیب سے کارروائی کی جاتی ہے جس ترتیب سے وہ ہمیں موصول ہوتی ہیں۔ کبھی کبھار، چینلوں کو متعدد جائزوں کی ضرورت پڑتی ہے، خاص طور پر اس وقت جب متعدد جائزہ کاران YPP کیلئے آپ کے چینل کی موزونیت سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ اس سے فیصلہ کرنے کے لیے درکار وقت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کی پہلی درخواست کامیاب نہیں ہوئی تو پریشان نہ ہوں - آپ 21 دنوں کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں یا اصل مواد اپ لوڈ کرنا جاری رکھ سکتے ہیں اور آپ 30 دن کی مدت کے بعد دوبارہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ اگر یہ مسترد ہونے والی آپ کی پہلی درخواست نہیں ہے یا آپ نے پہلے دوبارہ درخواست دی ہے تو آپ 90 دن کی مدت کے بعد دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں۔ ہمارے جائزہ کاران نے ممکنہ طور پر پایا ہے کہ آپ کے چینل کا ایک اہم حصہ فی الحال ہماری پالیسیوں اور گائیڈلائنز کی پیروی نہیں کرتا ہے، لہذا اپنے چینل کے مجموعی مواد کے خلاف ان کا جائزہ لینا یقینی بنائیں اور دوبارہ درخواست دینے سے پہلے اپنے چینل کو ایڈجسٹ کریں۔ ان اقدامات کے بارے میں مزید جانیں جو آپ اگلی بار اپنی درخواست کو مزید قابل قبول بنانے کے لیے کر سکتے ہیں۔

کمانے اور ادائیگی حاصل کرنے کا طریقہ منتخب کریں

YPP میں ہو جانے کے بعد، YouTube اسٹوڈیو میں دیکھنے کا صفحہ اشتہارات، Shorts فیڈ اشتہارات، ممبرشپ، Supers، خریداری اور مزید بہت کچھ کے ساتھ شروع کریں۔ منیٹائزیشن کی خصوصیات کو آن کرنے کے لیے، آپ کو ماڈیول کی متعلقہ شرائط کا جائزہ لینے اور اسے قبول کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہاں ماڈیولز اور ان کے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں۔

آپ کیسے منیٹائز کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کرنے کے بعد آپ اشتہارات کی ترجیحات کا نظم، اپنے اپ لوڈز کے لیے منیٹائزیشن کو آن اور بہت کچھ کرنے کے اہل ہوں جائیں گے۔ یہاں آپ اکثر پوچھے گئے سوالات کی وہ فہرست دیکھ سکتے ہیں جو ہمیں YPP میں شامل ہونے والے تخلیق کاروں سے پوچھے گئے ہیں۔

ادائیگی حاصل کرنا

YouTube پارٹنر کے طور پر اپنی کمائیوں کی آسان تفہیم کے لیے ہمارا ہیلپ سینٹر ملاحظہ کریں، AdSense برائے YouTube کے بارے میں سب کچھ جانیں (Google کا پروگرام جو YPP میں تخلیق کاروں کو ادائیگی موصول کرنے کی سہولت دیتا ہے) اور ادائیگی سے متعلق عام مسائل کو حل کریں۔

پیسے کمانا جاری رکھنے کیلئے فعال بنے رہیں

اس وقت جبکہ YouTube پارٹنر پروگرام کی ترقی کا سفر جاری ہے، چینلوں کے ایک صحت مند اور فعال ایکو سسٹم کو برقرار رکھنا اہم ہے۔ فعال اور کمیونٹی کے ساتھ مشغول رہنے والے تخلیق کاروں کی خاطر اپنی سپورٹ پر فوکس کرنے کیلئے، ہم ایسے چینلوں پر منیٹائزیشن کی سہولت کو آف کر سکتے ہیں جنہوں نے گزشتہ 6 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے سے کمیونٹی ٹیب پر کوئی ویڈیو یا پوسٹ اپ لوڈ نہیں کی ہے۔

درخواست کرنے اور دیگر چیزوں سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

اگر میں پروگرام کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا تو کیا ہوگا؟

اگر آپ ابھی تک تقاضوں کو پورا نہیں کرتے ہیں تو اصل مواد تیار کرنے اور اپنے ناظرین کی تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے کام کرتے رہیں۔ یہ رہے چند وسائل جو آپ کے چینل کو بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں:

اگر آپ کے چینل پر فعال کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس ہیں تو آپ اسٹرائیکس کی میعاد ختم ہونے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس کو ہٹانے کی کامیاب اپیل کرنے کے بعد بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے موجودہ اراکین کو کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس موصول ہونے پر ہٹایا نہیں جائے گا۔

"ویڈیوز دیکھے جانے کا درست عوامی وقت" اور "عوامی Shorts کے درست ملاحظات" کا کیا مطلب ہے؟

ویڈیوز دیکھے جانے کا درست عوامی وقت

کس چیز کا شمار ویڈیوز دیکھے جانے کے درست عوامی وقت کے طور پر کیا جاتا ہے:

  • آپ کی جانب سے عوامی کے طور پر سیٹ کردہ بڑی ویڈیوز سے حاصل ہونے والا دیکھے جانے کا وقت

مندرجہ ذیل اقسام کی ویڈیوز کے ذریعے حاصل ہونے والے دیکھنے جانے کے وقت کا شمار YPP کی حد میں نہیں ہوتا ہے:

  • نجی ویڈیوز
  • غیر مندرج ویڈیوز
  • حذف کردہ ویڈیوز
  • تشہیری مہمات
  • YouTube Shorts
  • لائیو سلسلے جو غیر مندرج ہیں، حذف کیے گئے ہیں، یا VOD (مطالبے پر ویڈیو) میں تبدیل نہیں کیے گئے ہیں

عوامی Shorts کے درست ملاحظات

عوامی Short کے درست ملاحظے میں کیا شمار ہوتا ہے:

  • آپ کی طرف سے عوامی طور پر سیٹ کیے جانے والے Shorts کے ملاحظات جو Shorts فیڈ میں ظاہر ہوتے ہیں
اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ Shorts فیڈ میں Shorts ملاحظات سے ویڈیوز دیکھے جانے کا کوئی بھی عوامی وقت 4,000 ویڈیوز دیکھے جانے کے عوامی وقت کی حد میں شمار نہیں ہوتا ہے۔ ہم ادائیگیوں کا حساب کیسے لگاتے ہیں اس کے حوالے سے Shorts دیکھنے کی اہلیت کے بارے میں معلومات کے لیے، ہماری YouTube Shorts منیٹائزیشن کی پالیسیاں دیکھیں۔

میرے اس حد تک پہنچ جانے پر، کیا میں خودکار طور پر YPP میں شامل ہو جاؤں گا؟

نہیں۔ اس حد تک پہنچنے والے ہر چینل کو جائزے کے ایک معیاری پروسیس سے گزرنا ہوگا۔ ہماری ٹیم مجموعی طور پر آپ کے چینل کا جائزہ لے کر یہ چیک کرے گی کہ آیا آپ کا چینل ہماری YouTube چینل کی منیٹائزیشن کی پالیسیوں کی تعمیل کرتا ہے۔ درخواست کرنے کیلئے، ضروری ہے کہ آپ کے چینل پر کوئی فعال کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس نہ ہو۔ ہماری پالیسیوں اور گائیڈلائنز کی پیروی کرنے والے چینلز منیٹائز کر سکتے ہیں۔

میرے درخواست کرنے کے بعد میری تعداد کے حد سے نیچے جانے پر کیا ہوگا؟

آپ کے ہماری ویڈیوز دیکھے جانے کے درست عوامی وقت اور سبسکرائبر کی حد تک پہنچنے پر، ہم آپ کے چینل کو جائزے کیلئے بھیجیں گے۔ اسلئے اگر جائزے کا انتظار کرتے وقت آپ کے سبسکرائبرز یا دیکھے جانے کے وقت کی تعداد حد سے کم ہوتی ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ اگر آپ اس حد تک پہنچ گئے ہیں اور آپ نے YPP کیلئے درخواست دی ہے تو ہم اس صورت میں بھی YPP کی موزونیت کیلئے آپ کے چینل کا جائزہ لیں گے۔ نوٹ کریں کہ کسی چینل کا جائزہ لینے سے پہلے اس کا YPP سائن اپ کے تمام مراحل (جس میں فی الحال معاہدہ پر دستخط کرنا اور AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سے وابستہ کرنا شامل ہے) کو مکمل کرنا ضروری ہے۔

اگر کوئی چینل غیر فعال ہے اور اس پر 6 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے سے کمیونٹی پوسٹس اپ لوڈ یا پوسٹ نہیں کی گئی ہیں تو YouTube کو اس کے منیٹائزیشن کی سہولت ہٹانے کا حق حاصل ہے۔

چینلز کی جانب سے YouTube چینل کی منیٹائزیشن کی پالیسیوں میں سے کسی کی خلاف ورزی کرنے پر، چینلز منیٹائزیشن کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔ چینلز کو ان کے دیکھے جانے کے وقت اور سبسکرائبرز کی تعداد کے باوجود منیٹائزیشن کی سہولت سے محروم کر دیا جائے گا۔

اب میں مزید YPP میں شامل نہیں ہوں (یا میں کبھی بھی پروگرام میں شامل نہیں تھا) اور مجھے اپنی ویڈیوز پر اشتہارات دکھائی دے رہے ہیں۔ کیا مجھے اُن اشتہارات سے آمدنی حاصل ہو رہی ہے؟

YouTube، پلیٹ فارم پر موجود سبھی مواد پر اشتہارات پیش کر سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے YPP کے رکن رہ چکے ہیں (اور فی الوقت پروگرام میں شامل نہیں ہیں) تو آپ کو اب بھی اپنے مواد پر پیش کئے جانے والے اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں۔ اس صورت میں، آپ کو آمدنی کا حصہ نہیں ملتا ہے۔

اگر آپ مستقبل میں YPP میں دوبارہ شمولیت حاصل کرتے ہیں تو آپ اپنی دوبارہ شمولیت کے بعد اپنے مواد پر پیش کردہ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ وصول کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں، YPP کے لیے دوبارہ درخواست دیتے وقت یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا چینل اس صفحے پر بیان کردہ اہلیت کے معیار پر پورا اترتا ہے۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11803334197966500189
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false