اپنا مواد کا منتظم سیٹ اپ کریں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔
آپ کو YouTube پارٹنر کے طور پر منظوری حاصل ہونے کے بعد، YouTube آپ کا مواد کا منتظم اکاؤنٹ تخلیق کرتا ہے۔ مواد کا منتظم سیٹ اپ کرنے اور اس میں صارفین کو شامل کرنا شروع کرنے کیلئے، اکاؤنٹ کے منتظمین نیچے دی گئی معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • مواد کا منتظم: YouTube پر مواد اور حقوق کا نظم کرنے والے پارٹنرز کیلئے ویب پر مبنی ایک ٹول ہے۔ ایک مواد کا منتظم اکاؤنٹ ایک یا زیادہ YouTube چینلوں اور ان سے وابستہ اثاثوں کا مالک ہوتا ہے۔ اسے اسٹوڈیو مواد کا منتظم بھی کہتے ہیں۔
  • منتظم: کوئی ایسا شخص جو ایک مواد کے منتظم کا نظم کرتا اور دوسروں کو اس تک رسائی کی دعوت دیتا ہے۔
  • صارف: مواد کے منتظم کا استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص۔
مواد کا منتظم اکاؤنٹ آپ کے YouTube اکاؤنٹ سے مختلف ہوتا ہے۔ اپنے مواد کے منتظم تک رسائی حاصل کرنے کیلئے، آپ کو ایک مواد کے منتظم اکاؤنٹ میں سائن ان کرنا ہوگا، اپنے انفرادی YouTube صارف اکاؤنٹ میں نہیں۔

اپنا مواد کا منتظم سیٹ اپ کرنے کا طریقہ

1۔ اپنے چینلز لنک کریں

چینلز تخلیق کر کے یا کسی مواد کے منتظم اکاؤنٹ میں شامل ہونے کیلئے دیگر چینلز کو مدعو کر کے، مواد کا منتظم کئی چینلز کے ساتھ لنک ہو سکتا ہے۔

کسی چینل سے لنک ہونے کے بعد، آپ اس چینل پر مواد اپ لوڈ کر سکتے ہیں، اس کی ویڈیوز کے منیٹائزیشن کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور برانڈنگ سیٹ کر سکتے ہیں۔

2۔ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو وابستہ کریں

اپنی ویڈیوز سے رقم کمانے اور ادائیگی حاصل کرنے کیلئے، آپ اپنے مواد کے منتظم اکاؤنٹ کے ساتھ ایک AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ وابستہ کریں۔ آپ ایک AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تخلیق کر سکتے ہیں یا کوئی موجودہ اکاؤنٹ وابستہ کر سکتے ہیں۔

3۔ اطلاعات سیٹ اپ کریں
اس بات کا تعین کرنے کیلئے کہ اکاؤنٹ سرگرمیاں ہونے پر کسے اپ ڈیٹ کیا جائے، آپ کو ای میل اطلاعات سیٹ اپ کرنا ہوگا۔
4۔ ڈیفالٹ ترتیبات تبدیل کریں (اختیاری)

ترتیبات کے صفحے سے، آپ اپنے مواد کے منتظم کے سرایت پذیری کے اختیارات اور انتساب کے اصولوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ڈیفالٹ کرنسی تبدیل کرنے کیلئے، ترتیبات اور پھر صارف کی ترجیحات پر جائیں اور کرنسی کی اس اکائی کا انتخاب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس تبدیلی سے آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں سیٹ کردہ ادائیگی کی کرنسی متاثر نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ کو اسی کرنسی میں ادائیگی کی جاتی ہے تو زر مبادلہ کی مختلف شرحیں ہونے کی وجہ سے یہاں دکھائی گئی رقم حتمی ادائیگی سے ابھی بھی مختلف ہو سکتی ہے۔

آپ ترتیبات اور پھر مہمات میں مہم کی ایک ڈیفالٹ کارروائی کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ Content ID کے دعووں کیلئے، آپ مداح کے اپ لوڈز پر اپنی آفیشل ویڈیوز کو نمایاں کرنے یا کچھ بھی نہیں کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ حسب ضرورت مہمات اس ترتیب کو اوور رائیڈ کر سکتی ہیں۔

5۔ صارفین کو مدعو کریں (اختیاری)

آپ مواد کے منتظم اکاؤنٹ میں دیگر صارفین کو مدعو کرنا شروع کر سکتے ہیں تاکہ وہ اس کے مواد کا نظم کرنا شروع کر سکیں۔

YouTube کے مواد کا منتظم تخلیق کرنے پر، ایک یا زیادہ صارفین اکاؤنٹ کیلئے بطور منتظم خدمات انجام دیتے ہیں۔ صارفین کو مدعو کرنے کے علاوہ، منتظمین صارف کے کردار بھی تخلیق کر سکتے ہیں جو اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ صارفین کی مختلف اقسام پر کون سی خصوصیات اور پابندیاں لاگو ہوں۔

 
تجویز: آپ کا مواد کا منتظم سیٹ اپ ہونے کے بعد، اس کی خصوصیات اور ٹولز کے بارے میں مزید جانیں: اسٹوڈیو مواد کا منتظم چلانے کا طریقہ جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4967631069418038588
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false