Content ID کے دعووں کے بارے میں جانیں

جب اپ لوڈ کردہ ویڈیو YouTube کے Content ID سسٹم میں کسی دوسری ویڈیو (یا ویڈیو کے حصے) سے مماثل ہوتی ہے تو Content ID کا دعوی خودکار طور پر تخلیق ہوتا ہے۔ کاپی رائٹ کے مالک کی Content ID کی ترتیبات کی بنیاد پر Content ID کے دعوے یہ کر سکتے ہیں:
  • کسی ویڈیو کو دیکھے جانے سے روک سکتے ہیں
  • ویڈیو کے ساتھ اشتہارات چلا کر اسے منیٹائز کر سکتے ہیں، کبھی کبھار اس سے ہونے والی آمدنی اپ لوڈ کنندہ کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں
  • ویڈیو کے ناظرین کی تعداد کے اعداد و شمار کو ٹریک کر سکتے ہیں

ان میں سے کوئی بھی کارروائی جغرافیائی لحاظ سے مخصوص ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، Content ID کے دعوے والی ویڈیو کو ایک ملک/علاقے میں منیٹائز کیا جا سکتا ہے اور کسی دوسرے ملک/علاقے میں اسے بلاک یا ٹریک کیا جا سکتا ہے۔

یاد رکھیں:
  • جب کسی دعوی کی ہوئی ویڈیو کو ٹریک کیا جاتا ہے یا منیٹائز کیا جاتا ہے تو یہ ایک فعال Content ID کے دعوے کے ساتھ YouTube پر دیکھنے کے قابل رہتی ہے۔ عام طور پر، کاپی رائٹ کے مالکان ویڈیوز کو ٹریک کرنے یا منیٹائز کرنے کا انتخاب کرتے ہیں انہیں مسدود کرنے کا نہیں۔
  • Content ID کے دعوے کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواستوں اورکاپی رائٹ اسٹرائیکس سے مختلف ہوتے ہیں۔
  • Content ID کے دعوے ویڈیوز کو متاثر کرتے ہیں، لیکن عام طور پر آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو متاثر نہیں کرتے ہیں۔

اس ویڈیو میں، یہ معلوم کرنے کا طریقہ جانیں کہ آیا آپ کی ویڈیو پر Content ID کا دعویٰ ہے اور آپ کیسے جواب دے سکتے ہیں:

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

چیک کریں کہ آیا آپ کی ویڈیو پر Content ID کا دعوی ہے

اگر آپ کی ویڈیو کو Content ID کا دعویٰ موصول ہوتا ہے تو YouTube آپ کو ای میل کرے گا۔ آپ یہ چیک کرنے کے لیے YouTube اسٹوڈیو بھی استعمال کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی ویڈیو پر Content ID کا دعویٰ ہے۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد منتخب کریں۔
  3. فلٹر بار اور پھر کاپی رائٹ پر کلک کریں۔
  4. وہ ویڈیو تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہے۔
  5. پابندیاں کالم میں، ماؤس کا کرسر کاپی رائٹ پر لے جائیں۔
    • کاپی رائٹ: ویڈیو پر Content ID کا دعویٰ ہے۔
    • کاپی رائٹ – اخراج: ویڈیو کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست سے متاثر ہوتی ہے، جسے "اخراج" بھی کہا جاتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے ویڈیو کے کاپی رائٹ کی تفصیلات کا صفحہ کھولنے کی خاطر ہوور ٹیکسٹ پر موجودتفصیلات دیکھیں پر کلک کریں۔

دیکھیں کہ آپ کی ویڈیو پر کس نے دعویٰ کیا ہے

  1. Content ID کے دعوی والی ویڈیو تلاش کرنے کے لیے اوپر موجود مراحل پر عمل کریں۔
  2. پابندیاں کالم میں، ہوور ٹیکسٹ پر موجود تفصیلات دیکھیں پر کلک کریں۔
  3. ویڈیو پر اثر کالم کے نیچے، کاپی رائٹ کے مالک کی معلومات دیکھنے کے لیے قطار کے اوپر ہوور کریں۔

اگر آپ کاپی رائٹ کے مالک کو نہیں پہچانتے ہیں تو اس کا لازمی طور پر یہ مطلب نہیں ہے کہ دعوی غلط ہے۔ نیز، اگر آپ کی ویڈیو پر "ایک یا ایک سے زیادہ میوزک پبلشنگ رائٹس رائلٹی اکٹھا کرنے والی سوسائٹیز" کا دعوی ہے تو ہو سکتا ہے آپ رائلٹی اکٹھا کرنے والی سوسائٹیز کے بارے میں مزید جاننا چاہیں۔

یاد رکھیں:
  • آپ کو اپنی ویڈیو کے مختلف حصوں کے لیے کاپی رائٹ کے مختلف مالکان سے دعوے موصول ہو سکتے ہیں۔
  • اگر مواد کے مختلف ممالک یا علاقوں میں کاپی رائٹ کے مختلف مالکان ہیں تو آپ کو ایک ہی ویڈیو یا سیگمنٹ پر متعدد دعوے موصول ہو سکتے ہیں۔

Content ID کے دعووں کا نظم کریں

صورتحال کی بنیاد پر Content ID کے دعوے کا جواب دینے کے لیے آپ کے پاس چند اختیارات ہیں:

اسے ایسے ہی چھوڑ دیں
اگر آپ کو کسی دعویٰ کے درست ہونے پر یقین ہے تو آپ کچھ نہیں کر سکتے اور اپنی ویڈیو پر دعویٰ چھوڑ سکتے ہیں۔ آپ بعد میں بھی اپنا ارادہ بدل سکتے ہیں۔
دعوی کردہ مواد ہٹائیں

اگر آپ کو کسی دعویٰ کے درست ہونے پر یقین ہے تو آپ نئی ویڈیو اپ لوڈ کیے بغیر دعوی کردہ مواد کو ہٹا سکتے ہیں۔ کامیابی کے ساتھ ہو جانے پر ان میں سے کوئی بھی اختیار دعوی کو خودکار طور پر ہٹا دے گا:

  • سیگمنٹ کو تراشیں: آپ اپنی ویڈیو سے دعوی کردہ سیگمنٹ میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
  • گانا تبدیل کریں: اگر آپ کی ویڈیو میں موجود آڈیو کا دعوی کیا گیا ہے تو آپ YouTube آڈیو لائبریری سے اپنے آڈیو ٹریک کو دوسرے آڈیو سے بدل سکتے ہیں۔
  • گانا خاموش کریں: اگر آپ کی ویڈیو میں موجود آڈیو کا دعوی کیا گیا ہے تو آپ دعوی کردہ آڈیو کو خاموش کر سکتے ہیں۔ آپ یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا ویڈیو میں صرف گانے کو خاموش کریں یا پوری آڈیو کو۔
آمدنی کا اشتراک کریں
اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں اور آپ کی ویڈیو میں موجود موسیقی پر دعوی کیا گیا ہے تو آپ میوزک پبلشر کے ساتھ آمدن کی تقسیم کر سکتے ہیں۔
دعوہ پر تنازعہ کریں

اگر آپ کو کسی دعوی کے غلط ہونے پر یقین ہے تو آپ دعوی پر تنازع کر سکتے ہیں اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے پاس دعوی کردہ مواد کو استعمال کرنے کے تمام ضروری حقوق ہیں۔

اگر آپ کسی دعوے پر تنازعہ کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں اور اپنی ویڈیو کو منیٹائز کر رہے تھے تو یقینی بنائیں کہ آپ سمجھتے ہیں کہ تنازعات کے دوران منیٹائزیشن کیسے کام کرتی ہے۔ یاد رکھیں کہ YouTube کاپی رائٹ کے تنازعات میں ثالثی نہیں کرتا ہے۔

اگر آپ کسی درست وجہ کے بغیر کسی دعوے پر تنازعہ کرتے ہیں تو کاپی رائٹ کا مالک آپ کی ویڈیو کے ہٹانے کی درخواست کر سکتا ہے۔ اگر ہمیں آپ کی ویڈیو کے لیے کاپی رائٹ ہٹانے کی ایک درست درخواست ملتی ہے تو آپ کے اکاؤنٹ کو کاپی رائٹ اسٹرائیک ملے گی۔

اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)

اگر میری ویڈیو پر Content ID کا دعوی ہے تو کیا میں مشکل میں ہوں؟

غالباً نہیں۔ کاپی رائٹ کے مالکان ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا دوسرے لوگ ان کے کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ مواد کو دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ اکثر ان ویڈیوز پر اشتہارات چلانے کے عوض اپنے مواد کو دعوی کی ہوئی ویڈیوز میں استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اشتہارات ویڈيو سے پہلے یا اس کے دوران (اگر ویڈیو 8 منٹ سے زیادہ طویل ہے) چل سکتے ہیں۔

اگر کاپی رائٹ کے مالکان نہیں چاہتے ہیں کہ ان کا مواد دوبارہ استعمال کیا جائے تو وہ:

  • ویڈیو کو مسدود کر سکتے ہیں: کاپی رائٹ کے مالکان ویڈیو کو مسدود کر سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ YouTube پر دیکھنے کے قابل نہیں ہوگی۔ ویڈیو کو پوری دنیا میں یا بس مخصوص ملکوں/خطوں میں مسدود کیا جا سکتا ہے۔

  • مخصوص پلیٹ فارمز کو محدود کر سکتے ہیں:کاپی رائٹ کے مالکان ان ایپس یا ویب سائٹس کو محدود کر سکتے ہیں جہاں ان کا مواد ظاہر ہوتا ہے۔ پابندی YouTube پر ویڈیو کی دستیابی کو تبدیل نہیں کرتی ہے۔

اگر Content ID کا دعوی غلط ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں؟
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی دعوی غلط ہے تو آپ دعوی پر تنازع کر سکتے ہیں اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے پاس دعوی کردہ مواد کو استعمال کرنے کے تمام ضروری حقوق ہیں۔
یاد رکھیں کہ اگر آپ کسی درست وجہ کے بغیر کسی دعوے پر تنازعہ کرتے ہیں تو کاپی رائٹ کا مالک آپ کی ویڈیو کو ہٹانے کی درخواست کر سکتا ہے۔ کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست درست ہونے پر آپ کے چینل پر کاپی رائٹ اسٹرائیک کا اطلاق ہوتا ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14108422846217702503
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false