دعووں کیلئے بہترین طرز عمل

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

اگر آپ اپنے مواد کا نظم کرنے کیلئے Content ID استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اس کی پالیسیوں کی تعمیل کرنی ہوگی، جس میں اس سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہیں کہ آپ کس مواد پر دعوی کر سکتے ہیں۔

کسی ایسے مواد پر غلط طریقے سے دعوی کرنے سے، جس کے آپ مالک نہیں ہیں، YouTube تخلیق کاروں کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور YouTube کمیونٹی میں آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایک دعوی کسی ویڈیو کے مواد کی ملکیت کا حق جتلاتا ہے۔ نامناسب اور پر فریب دعووں کے نتیجے میں جرمانے عائد ہو سکتے ہیں، جس میں قانونی جوابدہی اور پارٹنرشپ کی معطلی بھی شامل ہے۔

دعووں سے متعلق عام مسائل سے بچنے یا انہیں حل کرنے میں مدد کرنے کیلئے، نیچے مندرج بہترین طرز عمل استعمال کریں:

 ضرورت سے زیادہ دعوی کرنے سے گریز کریں

یہ یقینی بنائیں کہ آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ کس قسم کا مواد Content ID کیلئے اہل ہے، تاکہ آپ ضرورت سے زیادہ دعوی کرنے سے گریز کر سکیں۔

اس کے علاوہ، آپ ضرورت سے زیادہ دعوی کرنے سے گریز کرنے کیلئے مندرجہ ذیل خصوصیات کا استعمال کر سکتے ہیں:

 اپنے متنازعہ اور اپیل کردہ دعووں کا جائزہ لیں

متنازعہ اور اپیل کردہ دعووں کا جائزہ لینا دعووں سے متعلق مسائل کی شناخت کرنے کے تیز رفتار ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ دعوے سے متعلق مسائل پر کارروائی کرنے کا طریقہ سیکھیں، جیسے متنازعہ دعووں کو ریلیز کرنا۔

یاد رکھیں کہ ضروری نہیں کہ کسی واحد دعوے پر کارروائی کرنے سے مستقبل کے مسائل کی روک تھام بھی ہو جائے گی۔ دعوے سے وابستہ پالیسی کا جائزہ لینا اور ضروری ہونے پر، پالیسی میں ترمیم کرنا نہ بھولیں۔

 کارکردگی دکھانے والے سرفہرست اثاثوں سے متعلق دعوے کے مسائل کا تصفیہ کریں

دعوے کے مسائل کیلئے کارکردگی دکھانے والے آپ کے سرفہرست اثاثوں کا جائزہ لینے سے کلین اپ کی آپ کی کوشش پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے میں مدد ملتی ہے۔

اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں، اثاثے  صفحے پر، آپ دعوی کردہ ویڈیوز کی تعداد کے لحاظ سے اثاثوں کو ترتیب دے سکتے ہیں، پھر کارکردگی دکھانے والے سرفہرست اثاثے پر کلک کر سکتے ہیں۔ اثاثے کی تفصیل کے صفحے پر، آپ:

  • متنازعہ دعووں جیسے اثاثے کے ساتھ وابستہ دعوے کا کوئی مسئلہ دیکھنے کیلئے، مسائل  پر کلک کر سکتے ہیں۔
  • اس بات کی تصدیق کرنے کیلئے کہ آپ کے پاس ان ویڈیوز میں دعوی کردہ مواد کے ‎100% جامع حقوق ہیں، دعوی کردہ ویڈیوز پر کلک کر سکتے ہیں۔

اگر تمام دعوے غلط ہیں تو حوالے کو غیر فعال کریں اور حوالے پر سبھی دعووں کو ریلیز کریں۔ اگر کچھ دعوے غلط ہیں تو غلط دعوے ریلیز کریں اور مستقبل کے غلط دعووں کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کریں۔

 اپنی سرفہرست دعوی کردہ ویڈیوز چیک کریں

اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں، آپ دعوی کردہ ویڈیوز صفحے سے اپنی سرفہرست دعوی کردہ ویڈیوز کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ ملاحظات کی تعداد کے لحاظ سے ترتیب دینے کیلئے، ملاحظات سیکشن کے تحت کالم ہیڈر کُل پر کلک کریں۔

آپ فلٹر بار پر کلک کر سکتے ہیں اور دعوے کے اسٹیٹس اور پھر فعال دعوے اور اصل اور پھر اپ لوڈ آڈیو Match اور ویڈیو کی مماثلت جیسے فلٹرز بھی لاگو کر سکتے ہیں۔ ان فلٹرز کو لاگو کرنے سے، آپ کو کم از کم ایک فعال دعوے والی صارف کی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز پر فوکس کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

یاد رکھیں کہ ضروری نہیں کہ کسی واحد دعوی کردہ ویڈیو پر کارروائی کرنے سے مستقبل کے مسائل کی روک تھام بھی ہو جائے گی۔ دعوی کردہ ویڈیو پر لاگو ہونے والی پالیسی کا جائزہ لینا اور ضروری ہونے پر، پالیسی میں ترمیم کرنا نہ بھولیں۔

 پیٹرنز کی شناخت کرنے کیلئے جدید ترین فلٹرز کا استعمال کریں

اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں کئی جدید ترین فلٹرز ہیں جو مسائل کے بنیادی پیٹرنز کی شناخت کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ کو شک ہے کہ صرف چند مخصوص اقسام کے اثاثے ہی دعوے سے متعلق آپ کے بیشتر مسائل کی وجہ ہیں تو آپ اثاثے کی قسم کے لحاظ سے فلٹر کر سکتے ہیں۔

آپ دعوے کے اسٹیٹس اور اصل کے لحاظ سے بھی فلٹر کر سکتے ہیں اور یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ، مثال کے طور پر، آیا صرف ویڈیو کی مماثلتیں ہی مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔ مسائل کو الگ کرنے اور پیٹرنز کی شناخت کرنے کیلئے، فلٹرز کے ساتھ تجربہ کریں۔

مثال کیلئے پیش کئے جانے والے منظرنامے:

  • آپ دیکھتے ہیں کہ ایک مخصوص چینل سے غلط دعوے شروع کئے جا رہے ہیں۔
    • ممکنہ حل: اُس چینل کی حوالہ جاتی فائلیں تخلیق کرنے کی اہلیت کو ہٹانے کی کوشش کریں۔
  • آپ دیکھتے ہیں کہ ایک مخصوص شو سے غلط دعوے شروع کئے جا رہے ہیں۔
    • ممکنہ حل: اُس شو کیلئے ایک حسب ضرورت پالیسی سیٹ اپ کرنے کی کوشش کریں۔
  • آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کی لائبریری کے ایک مخصوص حصے سے غلط دعوے شروع کئے جا رہے ہیں۔
    • ممکنہ حل: اُس مواد کیلئے Content ID کی مماثلت آف کرنے کی کوشش کریں۔

 اپنی حوالہ جاتی فائلیں غیر فعال کریں

اگر کسی حوالہ جاتی فائل کی جانب سے کئے گئے بیشتر دعوے غلط ہیں تو آسان کلین اپ کیلئے حوالے کو غیر فعال کریں۔

حوالے کے ساتھ وابستہ صارف کی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز پر بھی تمام دعووں کو ریلیز کرنا نہ بھولیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11347886871806696419
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false