ہراساں کرنے اور آن لائن ہراساں کرنے سے متعلق پالیسیاں

ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔

ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جس میں کسی شخص کی جسمانی صفات یا تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس، جیسے عمر، معذوری، نسلی وابستگی، صنف، جنسی رجحان یا نسل کی بنیاد پر اس کو طویل وقت تک بے عزتیوں یا تہمتوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ہم دھمکیوں یا doxxing جیسے دیگر نقصان دہ برتاؤ کی اجازت بھی نہیں دیتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ہم قانونی حد سے کم عمر بچوں کو نشانہ بنانے والے مواد پر زیادہ سخت رویہ اپناتے ہیں۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو ایسی کئی ویڈیوز یا تبصرے ملتے ہیں، جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ محفوظ رہنے، اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے اور اپنی رازداری کا تحفظ کرنے کے طریقے کے بارے میں تجاویز کیلئے تخلیق کار کیلئے حفاظتی مرکز اور YouTube پر محفوظ رہیں چیک کریں۔

اگر آپ کو خصوصی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور آپ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو اپنی مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کو براہ راست اس کی اطلاع دیں۔

آپ کے لئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کر رہے ہیں

YouTube پر مواد شائع نہ کریں اگر وہ اگر مندرجہ میں سے کسی تفصیل سے مناسبت رکھتا ہے

  • کسی شخص کے ذاتی اوصاف کی بنیاد پر طویل وقت تک بے عزتیوں یا تہمتوں پر مشتمل مواد۔ ان اوصاف میں ان کے تحفظ یافتہ گروپ کا اسٹیٹس، جسمانی اوصاف یا جنسی حملے، رضامندی کے بغیر بنائی یا تقسیم کی گئی نجی جنسی تصاویر، گھریلو زیادتی اور بچوں کے استحصال وغیرہ کے متاثرہ شخص کے طور پر اس کا اسٹیٹس شامل ہے۔
  • وہ مواد جو قانونی حد سے کم عمر کسی بچے کو شرمندہ کرنے، دھوکہ دینے یا اس کی توہین کرنے کے ارادے سے اپ لوڈ کیا گیا ہو۔ اس کا مطلب ہے قانونی حد سے کم عمر کسی بچے میں دباؤ، شرم یا بے وقعتی جیسے ناخوشگوار جذبات کا احساس پیدا کرنا، اسے گمراہ کر کے اس سے ایسے طریقوں سے برتاؤ کروانا جس سے اسے یا اس کی پراپرٹی کو نقصان ہو یا اس کا مذاق اڑانا۔ قانونی حد سے کم عمر بچہ وہ ہے جس کی عمر 18 برس سے کم ہے۔
اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی دیگر اقسام
  • ایسا مواد جس میں دوسروں کو غیر عوامی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (PII) کا اشتراک کرنے کی ترغیب دی جاتی، اس کا اشتراک کیا جاتا ہے یا اشتراک کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ 
    • PII میں بلا تحدید گھر کے پتے، ای میل پتے، صارف نام یا پاس ورڈ جیسی سائن ان کی اسناد، فون نمبرز، پاسپورٹ نمبرز، میڈیکل ریکارڈز یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات شامل ہیں۔
    • اس میں وسیع پیمانے پر دستیاب عوامی معلومات کو شائع کرنا شامل نہیں ہے، جیسے کسی آفیشل کے دفتر کا فون نمبر یا کسی کاروبار کا فون نمبر۔ 
    • اس پالیسی کا اطلاق آپ کی ذاتی PII کے اشتراک، کسی اور کی PII کے اشتراک اور ایسی صورتحال پر ہوتا ہے جہاں آپ حادثی طور پر PII کا اشتراک کرتے ہیں۔
    • جعلی PII کا اشتراک کئے جانے پر، مواد میں اس بات کی واضح نشاندہی ہونی چاہیے۔ مثال کے طور پر، ٹریننگ کے حصے کے طور پر لاگ ان کی جعلی اسناد کا استعمال کرنا۔
  • بدسلوکی والے برتاؤ کی حوصلہ افزائی کرنے والے مواد کی اجازت نہیں ہے، جیسے برگیڈنگ۔ برگیڈنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی فرد YouTube پر یا اس سے باہر کسی قابل شناخت فرد کی منظم بدسلوکی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
  • نقصان دہ سازشی تھیوریز کو فروغ دینے والا یا ایسا مواد جو یہ دعوی کر کے کسی شخص کو نشانہ بناتا ہو کہ وہ نقصان دہ سازشی تھیوری کا حصہ ہے۔ نقصان دہ سازشی تھیوری وہ ہے جس کا تعلق براہ راست دھمکیوں یا پُرتشدد کارروائیوں سے ہے۔
  • کسی قابل شناخت فرد یا اس کی پراپرٹی کو دھمکانے والا مواد۔ اس میں ایسی مخفی دھمکیاں شامل ہیں جو کسی وقت یا جگہ کا تعین نہیں کرتی ہیں، لیکن ان میں، مثلاً، کوئی ہتھیار دکھایا گيا ہو۔
  • ایسا مواد جس میں سازش کے تحت کروائی گئی ایک ایسی ملاقات دکھائی جاتی ہے جس کا استعمال کسی قابل شناخت فرد پر، قانون کا نفاذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کے بغیر، قانونی حد سے کم عمر کسی بچے کے ساتھ قابل اعتراض ناشائستہ فعل کا الزام عائد کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔
  • کسی قابل شناخت فرد کی موت یا سنگین چوٹ کی خوشی منانے یا اس کا مذاق اڑانے والا مواد۔
  • ایسا مواد جو فوت شدہ قانونی حد سے کم عمر کے بچوں یا مہلک یا اچھی طرح سے دستاویزی، بڑے پرتشدد ایونٹس کے متاثرین کو درست طریقے سے پیش کرتا ہے، تشدد یا موت کے ساتھ ان کے تجربات کی وضاحت کرتا ہے۔
  • ایسا مواد جس میں تخلیق کاروں کو دوسروں کے خلاف سنگین تشدد کے واقعات کی نقالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، پھانسی، تشدد، میمنگز اور مار پیٹ اور وغیرہ۔
  • کسی قابل شناخت فرد کو خوفزدہ کرنے والا مواد۔
  • ایسا مواد جس میں اچھے طریقے سے درج، کسی بڑے پُرتشدد ایونٹ کے متاثرہ شخص کے طور پر کسی کے کردار سے انکار کیا گیا ہو یا اس کی شدت کو کم بتایا گیا ہو۔
  • کسی قابل شناخت فرد کو غیرمطلوب جنسی مواد بھیجنے پر مشتمل مواد۔ اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
    • ایسا مواد جس میں کسی شخص کی ناشائستہ، تحقیر آمیز اور جنسی طور پر فُحش انداز میں وضاحت کی گئی ہو
    • ایسا مواد جس میں اس بات کا اشتراک کیا گیا ہو، درخواست کی گئی ہو یا دکھایا گیا ہو کہ رضامندی کے بغیر بنائی گئی نجی جنسی تصاویر کو کیسے تقسیم کیا جاتا ہے
    • ایسا مواد جو جنسی زیادتی کے بارے میں تصور کرتا ہو، دھمکی دیتا ہو یا اس کی حمایت کرتا ہو

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، لائیو سلسلے اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں موجود بیرونی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs، صارفین کو ویڈیو میں زبانی طور پر دیگر سائٹس پر لے جانا اور دیگر فارمز شامل ہو سکتے ہیں۔

مستثنیات

اگر بنیادی مقصد تعلیمی، دستاویزی، سائنسی، یا فنی نوعیت کا ہے تو ہم ایسے مواد کی اجازت دے سکتے ہیں جس میں ہراسانی شامل ہے۔ یہ مستثنیات کسی کو ہراساں کرنے کا پاس نہیں ہیں۔ چند مثالیں یہ ہیں:

  • اعلی سطح کے عہدیداروں یا لیڈروں سے متعلق مباحثے: اعلی سطح کے سرکاری عہدیداروں یا بڑے کثیر قومی کارپوریشنوں کے سی ای او جیسے اقتدار کے عہدے پر فائز افراد سے متعلق موضوعاتی امور مباحثے یا تبادلہ خیال کو پیش کرنے والے مواد۔
  • اسکرپٹیڈ پرفارمنس: کسی فنکارانہ میڈیم کے تناظر میں کی جانے والی توہین جیسے اسکرپٹ طنز، اسٹینڈ اپ کامیڈی، یا موسیقی (جیسے توہین آمیز گانا)۔ نوٹ: یہ استثناء کسی کو ہراساں کرنے اور یہ دعوی کرنے کہ "میں مذاق کررہا تھا" کے لیے پاس نہیں ہے۔
  • ہراسانی کی تعلیم یا آگاہی: وہ مواد جس میں سائبر دھمکی کا مقابلہ کرنے یا آگاہی بڑھانے کے لئے دستاویزی مقاصد یا رضاکار شرکاء (جیسے اداکار) کے ذریعہ اصلی یا نقلی ہراسانی کو پیش کیا جاتا ہے۔

نوٹ: ہم ایسے مواد پر زيادہ سخت موقف اختیار کرتے ہیں جس میں کسی کے تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر بدنیتی کے ساتھ اس کی توہین کی گئی ہو، قطع نظر اس کہ وہ کوئی ہائی پروفائل شخص ہے یا نہيں۔

منیٹائزیشن اور دیگر جرمانے

بعض نادر کیسز میں، ہم اس وقت مواد کو ہٹا سکتے ہیں یا دوسرے جرمانے لگا سکتے ہیں جب کوئی تخلیق کار:

  • ناظرین کے بیجا سلوک کی بار بار حوصلہ افزائی کرے۔
  • متعدد اپ لوڈز میں کسی قابل شناخت فرد کو اپنے ذاتی اوصاف کی بنیاد پر بار بار نشانہ بنائے، ان کی توہین اور گستاخی کرے۔
  • کسی فرد کو مقامی معاشرتی یا سیاسی سیاق پر مبنی جسمانی نقصان کے خطرات کی زد میں لائے۔
  • ایسے مواد کی تخلیق کرے جس میں ذاتی مالی مفادات کے لئے، تخلیق کاروں کے درمیان مسلسل اشتعال انگیزی کرکے YouTube کمیونٹی کو نقصان پہنچائے۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں:

  • کسی کی تصاویر بار بار دکھانا اور پھر یہ بیان دینا کہ "اس مخلوق کے دانت دیکھیں، کتنے کریہہ ہیں!"، اور پوری ویڈیو میں فطری اوصاف کو نشانہ بناتے ہوئے اسی طرح کے تبصرے شامل کرنا۔
  • کسی فرد کو اس کی تحفظ یافتہ گروپ کی رکنیت کی بنیاد پر نشانہ بنانا، جیسے یہ کہہ کر کہ: "اسے [تحفظ یافتہ گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے گالی] دیکھو!"
  • کسی فرد کو نشانہ بنانا اور یہ دعوے کرنا کہ وہ ایک نقصان دہ سازشی تھیوری کے تناظر میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے، جہاں یہ سازش براہ راست خطرات یا پُرتشدد کارروائیوں سے جڑی ہوئی ہے۔
  • کسی فرد کو اس کی فطری خصوصیات کی بنیاد پر غیر انسان قرار دینے کے لئے انتہائی درجے کی اہانت آمیزی کا استعمال کرنا۔ مثال کے طور: "اس کتیا عورت کو دیکھو! یہ انسان بھی نہیں ہے۔ یہ ضرور کسی قسم کا جانور یا اس کی بدلی ہوئی شکل ہوگی!"
  • کسی فرد کو نشانہ بنانا اور اس کی موت یا اسے شدید چوٹ آنے کی خواہش کا اظہار کرنا: "مجھے اس سے اس قدر نفرت ہے۔ کاش وہ ٹرک سے ٹکرا جائے اور مر جائے۔"
  • کسی قابل شناخت فرد کو قتل یا شدید زخمی کئے جاتے ہوئے دکھانا۔ مثال کے طور پر: ایک ویڈیو میں ایک مووی کا کلپ شامل ہے، جس میں ایک کردار کو ظالمانہ طریقے سے گولی مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ اداکار کے چہرے پر اصل شخص کی تصویر لگائی جائے۔
  • کسی کو جسمانی تحفظ کے حوالے سے دھمکی دینا۔ اس میں واضح دھمکیاں شامل ہیں، جیسے، "جب میں سنیچر کو تم سے ملوں گا تو میں تمہیں قتل کر دوں گا۔" اس میں ایسا مضمر تشدد بھی شامل ہے جس میں کوئی ہتھیار لہرا کر ایسے بیانات دئے جائیں کہ، "سدھر جاؤ، ورنہ میں تمہیں دیکھ لوں گا"۔
  • کسی فرد کی جانب بدسلوکی پر مبنی توجہ مبذول کرانے یا اس کی جانب ٹریفک بھیجنے کیلئے اس کی فون نمبر، گھر کے پتے یا ای میل پتے جیسی غیر عوامی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات پوسٹ کرنا۔ مثال کے طور پر، یہ کہنا کہ، "مجھے اس کا فون نمبر مل گیا ہے۔ جب تک وہ فون نہ اٹھائے، تب تک کال کرتے رہو اور پیغامات بھیجتے رہو!"
  • کسی سلسلے کے دوران، اِن گیم صوتی چیٹ یا پیغامات کے ذریعے قابل شناخت افراد پر "دھاوا بولنا" یا انہیں بدنیتی کے ساتھ گالی بکنا۔
  • صارفین کو دوسرے تخلیق کار کے تبصرے کے سیکشن میں گالی بھرے تبصرے کرنے کی ہدایت دینا۔
  • ایسی پلیٹ فارم سائٹس سے باہر لنک کرنا جو رضامندی کے بغیر بنائی یا تقسیم کی گئی نجی جنسی تصاویر کی میزبانی یا انہیں نمایاں کرتی ہیں۔
  • یہ درخواست کرنا کہ دیگر صارفین رضامندی کے بغیر بنائی یا تقسیم کی گئی نجی جنسی تصاویر کا اشتراک کرنے کیلئے رابطہ کریں۔
  • "سواٹنگ" یا ہنگامی و Crisis ریسپانس کی سروسز میں دیگر پرینک کالز کرنا یا ناظرین کو اس طریقے سے کام کرنے یا کسی بھی طرح کے دیگر ہراسانی کے سلوک ترغیب دینا۔
  • صارفین کا تعاقب کرنا یا انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرنا۔
  • ویڈیو گیم کا ایسا مواد جسے کسی فرد کے خلاف تشدد کو فروغ دینے کیلئے تیار کیا گیا ہو یا اس میں ترمیم ("موڈیڈ") کی گئی ہو۔

یاد رکھیں، یہ فہرست جامع نہیں ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ مواد سے اس پالیسی کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3787885814651675310
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false