YouTube پر کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیک کی مبادیات

یہ مضمون کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس کے بارے میں ہے۔ کاپی رائٹ اسٹرائیکس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے، جو کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس سے مختلف ہیں ہماری کاپی رائٹ اسٹرائیک کی مبادیات پر جائیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز YouTube پر برتاؤ کرنے کے طریقے کیلئے اصول ہیں۔ یہ پالیسیاں غیر فہرست شدہ اور نجی مواد، تبصروں، لنکس، کمیونٹی پوسٹس اور تھمب نیلز سمیت ہمارے پلیٹ فارم پر موجود تمام قسم کے مواد پر لاگو ہوتی ہیں۔ یہ فہرست مکمل نہیں ہے۔ اگر آپ کا مواد ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو آپ کے چینل کو ایک اسٹرائیک موصول ہوگی۔ 

نوٹ: ہم کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کے علاوہ دیگر وجوہات کی بناء پر مواد ہٹا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، پہلے فریق کی رازداری کی شکایت یا عدالتی حکم۔ ان معاملات میں، آپ کے چینل کو اسٹرائیک موصول نہیں ہوگی۔

عمومی شعور کے ساتھ تخلیق کرنا: YouTube کمیونٹی گائیڈلائنز

آپ کو اسٹرائیک کے موصول ہونے پر کیا ہوتا ہے

جب آپ کو کوئی اسٹرائیک موصول ہوتی ہے تو آپ کو ای میل کے ذریعے بتایا جاتا ہے۔ نیز آپ اپنے موبائل اور کمپیوٹر کی اطلاعات کے ذریعے اور اپنے چینل کی ترتیبات میں اپنے آپ کو اطلاعات بھیجنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہم یہ بھی آپ کو بتائیں گے:

  • کس مواد کو ہٹایا گیا تھا
  • اس نے کن پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تھی (مثال کے طور پر ہراسانی یا تشدد)
  • اس سے آپ کا چینل کس طرح متاثر ہوتا ہے
  • آپ آئندہ کیا کر سکتے ہیں

اگر آپ کا مواد ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو یہ آپ کے چینل کو کس طرح متاثر کرتا ہے وہ یہاں درج ہے:

وارننگ

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کریں — اسی وجہ سے پہلی خلاف ورزی عام طور پر صرف ایک وارننگ ہوتی ہے۔ آپ پالیسی ٹریننگ لے سکتے ہیں تاکہ وارننگ کی معیاد 90 دن بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر آپ کا مواد اس 90 دن کی مدت کے دوران مماثل پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو ایک اسٹرائیک دی جائے گی۔

بعض اوقات شدید بیجا استعمال کے کسی ایک کیس کے نتیجے میں وارننگ کے بغیر چینل کو معطل کر دیا جائے گا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم سے غلطی سرزد ہوئی ہے تو آپ وارننگ پر اپیل کر سکتے ہیں۔

اختیاری پالیسی ٹریننگز

پالیسی ٹریننگز مختصر درون پروڈکٹ تعلیمی تجربات ہیں جو مخصوص کمیونٹی گائیڈلائنز پالیسی پر مبنی ہیں جن کی آپ نے خلاف ورزی کی ہے۔ 

اگر آپ کو کمیونٹی گائیڈلائنز کی وارننگ موصول ہوتی ہے تو آپ اپنے اسٹوڈیو اکاؤنٹ سے پالیسی ٹریننگ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جہاں آپ عام طور پر اپنی پالیسی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کرتے ہیں۔ اس میں اسٹوڈیو ڈیش بورڈ اور مواد کا ٹیب شامل ہے۔ آپ کو ای میل اور بینر اطلاعات سے تربیت کھولنے کے لیے ایک لنک بھی نظر آئے گا۔ نوٹ: تمام کمیونٹی گائیڈلائنز کی وارننگز پالیسی ٹریننگز کے لیے اہل نہیں ہیں۔ 

اگر آپ اختیاری پالیسی ٹریننگ مکمل کرتے ہیں تو آپ کی وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

ہماری پالیسیوں کی مکرر خلاف ورزیوں- یا شدید بیجا استعمال کے ایک کیس کے نتیجے میں اب بھی آپ کا اکاؤنٹ بند ہو سکتا ہے۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹریننگز لینے سے روک سکتے ہیں۔

پہلی اسٹرائیک

اگر ہمیں پتا چلتا ہے کہ آپ کا مواد دوسری بار ہماری پالیسیوں کی پیروی نہیں کر رہا ہے تو آپ کو ایک اسٹرائیک موصول ہوگی۔

اس اسٹرائیک کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو 1 ہفتے تک درج ذیل کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی:

  • ویڈیوز یا لائیو سلسلوں کو اپ لوڈ کرنا
  • ایک شیڈول کردہ لائیو سلسلہ شروع کرنا
  • عوامی ہونے کے لیے ایک ویڈیو شیڈول کرنا
  • ایک پریمئیر تخلیق کرنا
  • آنے والے پریمیئر یا لائیو سلسلے میں ٹریلر شامل کرنا
  • حسب ضرورت تھمب نیلز یا کمیونٹی پوسٹس تخلیق کرنا
  • پلے لسٹس میں معاونین تخلیق کرنا، ان میں ترمیم کرنا، یا انہیں شامل کرنا
  • "محفوظ کریں" بٹن کا استعمال کر کے دیکھنے کے صفحہ سے پلے لسٹس شامل کرنا یا ہٹانا

آپ کے شیڈول کردہ عوامی مواد کو جرمانے کی مدت کے دورانیے کے لیے "نجی" پر سیٹ کر دیا جاتا ہے۔ منجمد مدت ختم ہونے پر آپ کو اسے دوبارہ شیڈول کرنا ہوگا۔

نوٹ: پینلٹی تسلیم کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے۔

1 ہفتہ کی مدت کے بعد، ہم مکمل مراعات خودکار طور پر بحال کر دیتے ہیں لیکن اسٹرائیک آپ کے چینل پر 90 دنوں تک برقرار رہتی ہے۔

اسٹرائیک کے نتیجے میں اعلی خصوصیات تک رسائی بھی ختم ہو سکتی ہے۔ دوبارہ رسائی حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

دوسری اسٹرائیک

اگر آپ کو دوسری اسٹرائیک اسی 90 دن کی مدت میں موصول ہوتی ہے جس میں پہلی اسٹرائیک موصول ہوئی تھی تو آپ کو 2 ہفتوں تک مواد شائع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر مزید کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا ہے تو 2 ہفتوں کی مدت کے بعد ہم خودکار طور پر مکمل مراعات بحال کر دیتے ہیں۔ کسی بھی اسٹرائیک کے جاری ہونے کے بعد سے 90 دن مکمل ہونے تک اس کی میعاد ختم نہیں ہوگی۔

تیسری اسٹرائیک

اسی 90 دن کی مدت میں 3 اسٹرائیکس کے نتیجے میں آپ کے چینل کو YouTube سے مستقل طور پر ہٹا دیا جائے گا۔ کسی بھی اسٹرائیک کے جاری ہونے کے بعد سے 90 دن مکمل ہونے تک اس کی میعاد ختم نہیں ہوگی۔

نوٹ: اپنے مواد کو حذف کرنے سے اسٹرائیک ختم نہیں ہوتی ہے۔ ہم حذف کردہ مواد پر بھی کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیک جاری کر سکتے ہیں۔ آپ اس بارے میں ہماری رازداری کی پالیسی میں مزید جان سکتے ہیں کہ ہم کب حذف کردہ مواد کو برقرار رکھتے ہیں۔

آپ کے آفیشل آرٹسٹ چینل کو معطل کر دیا جائے گا اور اگر اسے کمیونٹی گائیڈلائنز کی اسٹرائیک ملتی ہے تو وہ ایک معیاری چینل بن جائے گا۔ مزید جانیں۔

آپ کو اسٹرائیک موصول ہونے پر کیا کرنا ہے

ہم چاہتے ہیں کہ آپ YouTube پر رہیں، لہذا درج ذیل کام کرنا نہ بھولیں:

  1. ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کے بارے میں جانیں تاکہ یہ یقینی بنا سکیں کہ آپ کا مواد ہماری پالیسیوں کی پیروی کرتا ہے۔
  2. اگر آپ کے چینل کو اسٹرائیک موصول ہوئی ہے اور آپ کے خیال میں ہم نے غلطی کی ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ یہاں فیصلے پر اپیل کر سکتے ہیں۔

YouTube کو یہ حق بھی حاصل ہے کہ وہ اپنی صوابدید کے مطابق کسی تخلیق کار کی مواد تخلیق کرنے کی اہلیت کو محدود کر دے۔ آپ کا چینل بند کیا جا سکتا ہے یا YouTube کی کسی بھی خصوصیت کو استعمال کرنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کیلئے ممنوع ہے کہ آپ ان پابندیوں سے بچ نکلنے کیلئے کوئی دوسرا چینل استعمال، تخلیق یا حاصل کریں۔ یہ ممانعت اس وقت تک لاگو ہوتی ہے جب تک آپ کے YouTube چینل پر یہ پابندی فعال رہتی ہے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کو ہماری سروس کی شرائط کے تحت فریب کاری سمجھا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ کے تمام موجودہ YouTube چینلز، آپ کے بنائے ہوئے یا حاصل کیے جانے والے کوئی بھی نئے چینلز اور وہ چینلز جن میں آپ کو بار بار یا واضح طور پر دکھایا جاتا ہے، ان کو معطل کیا جا سکتا ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
8616011022565833140
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false