کاپی رائٹ کیا ہے؟

بہت سے ملکوں میں، جب کوئی شخص کوئی ایسا اصل کام تخلیق کرتا ہے جو ایک فزیکل میڈیم میں مقرر ہوتا ہے تو وہ خودکار طور پر اس کام کے کاپی رائٹ کا مالک بن جاتا ہے۔ کاپی رائٹ کے مالک کے بطور، اس کو وہ کام استعمال کرنے کا خاص حق حاصل ہوتا ہے۔ زیادہ تر وقت، صرف کاپی رائٹ کا مالک بتا سکتا ہے کہ آیا کسی اور شخص کے پاس اس کام کو استعمال کرنے کی اجازتیں ہیں۔ 

کن اقسام کے کام کاپی رائٹ کے ساتھ مشروط ہیں؟
  • آڈیو ویژوئل کام، جیسے TV شوز، موویز اور آن لائن ویڈیوز
  • ساؤنڈ ریکارڈنگز اور میوزیکل کمپوزیشنز
  • تحریری کام، جیسے لیکچرز، مضامین، کتابیں اور میوزیکل کمپوزیشنز
  • ویژوئل کام، جیسے پینٹنگز، پوسٹرز اور اشتہارات
  • ویڈیو گیمز اور کمپیوٹر سافٹ ویئر
  • ڈرامائی کام، جیسے پلیز اور میوزیکلز

خیالات، حقائق اور کارروائیاں کاپی رائٹ کے ساتھ مشروط نہیں ہیں۔ کاپی رائٹ قانون کے مطابق، کاپی رائٹ کے تحفظ کا اہل ہونے کیلئے، کام تخلیقی ہونا چاہیے اور اس کو مادی میڈیم میں مقرر ہونا چاہیے۔ نام اور ٹائٹلز، بذات خود، کاپی رائٹ کے ساتھ مشروط نہیں ہیں۔

کیا میں خلاف ورزی کیے بغیر کاپی رائٹ کے لحاظ سے تحفظ یافتہ کام استعمال کر سکتا ہوں؟

کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ مواد کی خلاف ورزی کیے بغیر استعمال کرنا ممکن ہے، جیسے کاپی رائٹ کی استثنائی صورتوں میں، جیسے کہ منصفانہ استعمال اور منصفانہ ڈیلنگ، یا کسی اور کے مواد کو استعمال کرنے کی اجازت حاصل کر کے۔

اگر آپ اپنی ویڈیو میں کسی اور شخص کی موسیقی استعمال کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو موسیقی استعمال کرنے کے اپنے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں:

Options for using music in your videos

 

نیز، مواد کے کچھ تخلیق کار بعض تقاضوں، جنہیں Creative Commons لائسنس کہا جاتا ہے، کے ساتھ اپنا کام دوبارہ استعمال کیلئے دستیاب کرانے کا انتخاب کرتے ہیں۔

کیا YouTube کاپی رائٹ کی ملکیت کا تعین کر سکتا ہے؟

نہیں۔ YouTube حقوق کی ملکیت کے تنازعات میں ثالثی کرنے کا اہل نہیں ہے۔ جب ہم کوئی مکمل اور درست کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست موصول کرتے ہیں تو ہم قانون کے تقاضے کے مطابق مواد کو ہٹا دیتے ہیں۔ جب ہم کوئی درست متضاد اطلاع موصول کرتے ہیں تو ہم اسے اس شخص کو فارورڈ کر دیتے ہیں جس نے ہٹانے کی درخواست کی ہے۔ اس کے بعد، مسئلے کو عدالت میں حل کرنا اس میں شامل فریقوں کا کام ہے۔

کیا کاپی رائٹ ٹریڈ مارک کی طرح ہی ہے؟

نہیں، کاپی رائٹ املاک دانش کی صرف ایک شکل ہے۔ یہ ٹریڈ مارک کی طرح نہیں ہے، جو برانڈ کے ناموں، نعروں، لوگوز اور دوسرے ماخذ کے شناخت کاروں کو بعض مقاصد کیلئے دوسروں کے ذریعہ استعمال کیے جانے سے بچاتا ہے۔ کاپی رائٹ، پیٹنٹ کے قانون سے بھی مختلف ہے، جو ایجادات کا تحفظ کرتا ہے۔

YouTube ٹریڈ مارک یا دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کیلئے ہٹانے کی علیحدہ کارروائی کی پیشکش کرتا ہے۔

کاپی رائٹ اور رازداری کے درمیان کیا فرق ہے؟

محض اس وجہ سے کہ آپ کسی ویڈیو، تصویر یا آڈیو ریکارڈنگ میں ظاہر ہوتے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اس کے کاپی رائٹ کے مالک ہیں۔ مثلاً، اگر آپ کے دوست نے آپ دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو فلمایا تو وہ اس ویڈیو ریکارڈنگ کے کاپی رائٹ کا مالک ہوگا۔ آپ دونوں جو الفاظ بول رہے ہیں وہ بذات خود ویڈیو سے علیحدہ طور پر کاپی رائٹ کے ساتھ مشروط نہیں ہیں، الا یہ کہ انہیں پیشگی طے کر لیا گیا ہو۔

اگر آپ کے دوست یا کسی اور شخص نے آپ کی اجازت کے بغیر آپ کی کوئی ویڈیو، تصویر یا ریکارڈنگ اپ لوڈ کی اور آپ کو لگتا ہے کہ اس سے آپ کی رازداری یا حفاظت کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو آپ رازداری کی شکایت درج کرانے پر غور کر سکتے ہیں۔

کاپی رائٹ سے متعلق عام مفروضے

ذیل میں کاپی رائٹ اور YouTube پر اس کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں کچھ عام غلط تصورات ہیں۔ یاد رکھیں، مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی کام کرنے سے کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواستوں یا Content ID کے دعووں سے آپ کا مواد محفوظ نہیں رہے گا:

مفروضہ 1: کاپی رائٹ کے مالک کو کریڈٹ دینے کا مطلب ہے کہ آپ اس کا مواد استعمال کر سکتے ہیں

کاپی رائٹ کے مالک کو کریڈٹ دینے سے آپ کو خودکار طور پر اس کے کاپی رائٹ شدہ کام کو استعمال کرنے کے حقوق نہیں مل جاتے ہیں۔ آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ نے اپنی ویڈیو کو YouTube پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس میں کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ تمام عناصر کے سبھی ضروری حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کا کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ مواد کا استعمال کرنا کاپی رائٹ کے استثناء کے طور پر اہل ہے جیسا کہ منصفانہ استعمال یا منصفانہ ڈیلنگ، تو یاد رکھیں کہ، اگر آپ کسی کے کاپی رائٹ شدہ کام میں اصل مواد شامل کرتے ہیں، تو آپ کی ویڈیو کاپی رائٹ کے استثناء کے لئے اہل نہیں ہو سکتی۔ اپ لوڈ کرنے سے پہلے اپنے مواد کا بغور جائزہ لیں، اور ضرورت پڑنے پر قانونی مشورہ حاصل کریں۔

مفروضہ 2: ”غیر منفعتی“ کا دعوی کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کوئی بھی مواد استعمال کر سکتے ہیں

کاپی رائٹ کے لحاظ سے تحفظ یافتہ کام سے پیسہ کمانے کی کوشش نہ کرنے سے کاپی رائٹ کے دعوے نہیں رکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اپنے اپ لوڈ کو ”صرف تفریحی مقاصد کیلئے“ یا ”غیر منفعتی“ واضح کرنا بذات خود کافی نہیں ہے۔

جب کاپی رائٹ کے استثنیٰ کی بات آتی ہے، جیسے منصفانہ استعمال یا منصفانہ ڈیلنگ، تو عدالتیں یہ تجزيہ کرتے ہوئے کہ آیا یہ کاپی رائٹ کی استثناء کے طور پر اہل ہے یا نہیں آپ کے استعمال کے مقصد پر بغور نظر ڈالیں گی۔ مثلاً، منصفانہ استعمال کے جائزے میں ''غیر منفعتی'' استعمالات کی حمایت کی جاتی ہے، لیکن یہ بذات خود ایک خودکار دفاع نہیں ہے۔

مفروضہ 3: دوسرے تخلیق کار ایسا کرتے ہیں، اس لیے آپ بھی کر سکتے ہيں

اگرچہ سائٹ پر ایسی ویڈیوز ہوں جو آپ کی اپ لوڈ کردہ سے ملتی جلتی لگتی ہوں تو اس کا لازمی طور پر یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو بھی وہ مواد شائع کرنے کے حقوق حاصل ہیں۔

کبھی کبھار کوئی کاپی رائٹ کا مالک اپنے کاموں میں سے کچھ کو ہماری سائٹ پر ظاہر ہونے کی اجازت دے دیتا ہے، لیکن سبھی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ بعض اوقات کافی ملتے جلتے ویڈیوز مختلف کاپی رائٹ کے مالکان کی زیر ملکیت ہوتے ہیں، اور ممکن ہے ایک مالک اجازت دے جبکہ دوسرا اجازت نہ دے۔

مفروضہ 4: آپ اپنے خریدے ہوئے مواد کو iTunes, CD یا DVD پر استعمال کر سکتے ہیں

صرف اس وجہ سے کہ آپ نے مواد خرید لیا اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو اسے YouTube پر اپ لوڈ کرنے کے حقوق حاصل ہیں۔ اگرچہ آپ کاپی رائٹ کے مالک کو کریڈٹ دیتے ہیں تب بھی آپ کے خریدے ہوئے مواد پر مشتمل ویڈیوز شائع کرنے سے کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

مفروضہ 5: TV، مووی یا ریڈیو کا آپ کا بذات خود ریکارڈ کردہ مواد ٹھیک ہے

صرف اس وجہ سے کہ آپ نے کسی چیز کو بذات خود ریکارڈ کر دیا، اس کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ آپ اسے YouTube پر اپ لوڈ کرنے کے سبھی حقوق کے مالک ہیں۔ اگر آپ نے جو ریکارڈ کیا ہے اس میں کسی اور شخص کا کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ مواد شامل ہے، جیسے پس منظر میں چلنے والی کاپی رائٹ شدہ موسیقی، تو بھی آپ کو کاپی رائٹ کے مالکوں سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

مفروضہ 6: یہ کہنا کہ ”کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا ارادہ نہیں تھا“

”تمام حقوق مصنّف کے پاس ہیں،“ ” کسی خلاف ورزی کا ارادہ نہیں ہے“ یا ”میں مالک نہیں ہوں“ جیسے جملوں اور اعلان دستبرداریوں کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کے پاس مواد کو شائع کرنے کیلئے کاپی رائٹ کے مالک کی اجازت ہے، نا ہی ان کا خودکار طور پر یہ مطلب ہے کہ مواد کا استعمال کاپی رائٹ کی استثناء کے طور پر اہل ہے، جیسے منصفانہ استعمال یا منصفانہ ڈیلنگ۔

مفروضہ 7: بس چند سیکنڈ کا کاپی رائٹ شدہ مواد رکھنا ٹھیک ہے

کاپی رائٹ کے مالک (مالکان) کی اجازت کے بغیر استعمال ہونے والے کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ مواد کی کوئی بھی مقدار، چاہے یہ صرف چند سیکنڈز کا ہی کیوں نہ ہو، اس کے نتیجے میں آپ کی ویڈیو پر کاپی رائٹ کا دعویٰ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے مواد کا استعمال کاپی رائٹ کے استثناء کے طور پر اہل ہے، جیسا کہ منصفانہ استعمال یا منصفانہ ڈیلنگ، تو یاد رکھیں کہ صرف عدالتیں ہی اس کا تعین کر سکتی ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1998717156062919831
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false