اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

پالیسیاں

AdSense پالیسی سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

AdSense پالیسی کا مقصد Google کے ڈسپلے اور تلاش کے نیٹ ورکس کو ہمارے مشتہرین، صارفین اور ناشرین کے لیے محفوظ اور صاف رکھنا ہے۔ یہ سمجھنے کے لیے کہ ہمیں پالیسیوں کی کیوں ضرورت ہوتی ہے اور اشتہارات کے ایکوسسٹم میں ان کا کردار سمجھنے کے لیے آپ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ AdSense میں شرکت کرنے والے سبھی ناشرین کی Google کے ساتھ طویل اور کامیاب شراکت ہوگی۔ اس کے لیے آپ کو AdSense پروگرام کی پالیسیوں سے واقف ہونا اہم ہے۔ یہ یقینی بنانا بھی اہم ہے کہ آپ کے صفحات کے ملاحظہ کاران گمراہ نہ ہوں اور آپ کسی بھی ایسے گمراہ کن نفاذ سے بچیں جو حادثاتی کلکس کا سبب بن سکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، اشتہار کے نفاذ کی پالیسیاں دیکھیں۔

پر جائیں:

تمام کو پھیلائیں | تمام کو سکیڑیں

حصہ 1: اشتہار کا نفاذ

اگر میرے اشتہارات فولڈ کے اوپر دکھائی دیتے ہیں تو کیا یہ خلاف ورزی ہے؟

فولڈ کے اوپر اشتہارات دکھانے کو تب تک خلاف ورزی نہیں سمجھا جاتا ہے جب تک کہ صارفین کے پڑھنے کے لیے فولڈ کے اوپر کافی مواد ہے۔ ہم صفحہ کے ایسے لے آؤٹس کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو سبھی مواد کو فولڈ کے نیچے دھکیل دیتے ہیں تاکہ صرف اشتہارات ہی نظر آئیں۔ ایسے نفاذات سے صارفین کے لئے مواد اور Google اشتہارات کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اپنی سائٹ کے ساتھ میچ کرنے کے لیے اشتہارات کو آپس میں ملاتے وقت میں کیسے یہ یقینی بناؤں کہ بھڑکیلے اشتہارات کے بغیر اشتہارات مواد کے فارمیٹ جیسے نہ دکھائی دیں؟

اشتہارات نافذ کرتے وقت براہ کرم ہمیشہ اپنے صارفین کے بارے میں سوچیں اور یہ غور کریں کہ اگر آپ صارف کے طور پر پہلی بار صفحہ ملاحظہ کرتے تو کیا آپ مواد اور اشتہارات کے درمیان فرق کر پاتے۔ آپ اپنے صفحہ کے ڈیزائن کے ساتھ مماثلت کے لیے مناسب اشتہاری سائز، رنگ اور پس منظر کا انتخاب کر سکتے ہیں لیکن ایسے طریقے سے اشتہارات کا فارمیٹ نہ بنائیں جس سے اس صفحہ پر جہاں وہ ظاہر ہوتے ہیں انہیں دیگر مواد سے ممتاز نہ کیا جا سکے۔ اور براہ کرم حادثاتی کلکس حاصل کرنے سے بچنے کے لیے مواد اور اشتہارات کے درمیان ہمیشہ مناسب دوری رکھیں۔

اشتہارات کے اوپر کون سے لیبلز کی اجازت ہے؟

ہم کسی بھی طرح سے یہ اجازت نہیں دیتے ہیں کہ ناشرین صارفین کو گمراہ کر سکیں۔ اشتہارات کے اوپر رکھے جانے کے لیے ہمارے اجازت یافتہ لیبلز صرف "اسپانسر شدہ لنکس" یا "اشتہارات" ہیں۔

کیا میں "ڈاؤن لوڈ" لنک یا بٹن کے نیچے اشتہارات لگا سکتا ہوں؟

"ڈاؤن لوڈ" بٹن کے پاس اشتہارات لگانے سے صارفین غلطی سے یہ سمجھ سکتے ہیں کہ اشتہارات ڈاؤن لوڈ کے لنکس ہیں۔ اس لیے براہ کرم اپنے اشتہارات کو ہمیشہ "ڈاؤن لوڈ" لنکس سے کافی دور رکھیں اور "ڈاؤن لوڈ" بٹنز کو آسانی سے نظر آنے کے قابل بنائیں۔

اگر میں اپنی سائٹ یا ایپ میں iframe صفحات پر اشتہارات لگاتا ہوں تو کیا اس سے پروگرام کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوگی؟

جی ہاں، اس سے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ پہلی بات یہ کہ آپ کو کسی دوسرے صفحہ کے فریم میں اشتہارات لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری بات یہ کہ آپ کو اپنے سافٹ ویئر میں اشتہارات لگانے کی اجازت نہیں ہے، مثال کے طور پر اگر آپ اشتہارات والے صفحے اور وہ صفحہ لوڈ کرنے والی ایپ دونوں کو کنٹرول کرتے ہیں تو ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے

واپس اوپر جائیں

حصہ 2: موبائل سے متعلق

ویب ایپس (ویب میں سرایت کرنے والی ایپ) پر مجھے کون سا اشتہار کوڈ ڈالنا چاہيے: AdMob یا AdSense؟

براہ کرم ایپس پر AdSense استعمال نہ کریں کیونکہ یہ واضح خلاف ورزی ہے۔ نیز براہ کرم AdMob استعمال کرتے وقت درجہ ذیل پالیسیوں کی خلاف ورزی نہ کریں۔ براؤزر کے طور پر کام کرنے والی ایپس یا خارجی صفحات فریم کرنے کی کوشش کرنے والی ایپس کے لیے درجہ ذیل پالیسیوں پر غور کیا جانا چاہیے: AdMob اور AdSense کے اشتہارات ایک ہی اسکرین پر دکھائی نہیں دے سکتے۔ ناشرین کو ایسے صفحات پر Google اشتہارات لگانے کی اجازت نہیں ہے جو دیگر صفحات سے ان کے مالکان کی اجازت کے بغیر مواد فریم کرتے ہیں۔ AdMob کی پالیسی کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم AdMob مرکز امداد ملاحظہ کریں۔

واپس اوپر جائیں

حصہ 3: آمدنیوں کی کٹوتیوں سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ کی آمدنیوں میں متعدد وجوہات سے کٹوتیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ اگر Google کو آپ کے اکاؤنٹ میں غلط کلک کی سرگرمی یا AdSense کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے اشتہار کے نفاذات کا پتہ لگتا ہے تو Google آپ کی آمدنیوں کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ مزید جاننے کے لیے پالیسی اور ٹریفک کوالٹی کی گائیڈلائنز کا جائزہ لیں۔

میری آمدنیوں میں کٹوتی کیوں ہوئی؟
آپ کی آمدنیوں میں کٹوتی غلط کلک سرگرمی یا ایسی سرگرمی کی وجہ سے کی گئی ہے جس سے Google کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ Google وقفہ وقفہ سے ایسی سرگرمی کے لیے ناشر کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیتا ہے۔ جب ہم آپ کے اکاؤنٹ میں ایسی سرگرمی پاتے ہیں تو ہم آپ کی آمدنیوں کو ایڈجسٹ کرتے ہیں اور ان مشتہرین کو باز ادائيگی کرتے ہیں جنہوں نے ان کلکس کے لیے ادائیگی کی ہے۔
میں اس کٹوتی کے خلاف اپیل کرنا چاہتا ہوں۔ کیا میں ایسا کر سکتا ہوں؟
بدقسمتی سے آپ کٹوتی کے خلاف اپیل نہیں کر سکتے ہیں۔ براہ کرم تسلی رکھیں کہ ہم نے آپ کے اکاؤنٹ میں ٹریفک کا جائزہ لیتے وقت ضروری احتیاط برتی ہے۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا، کٹوتی صرف تبھی جاری ہوتی ہے جب ہمیں آپ کے اکاؤنٹ میں غلط کلکس ملتے ہیں یا جب ہمیں ایسی سرگرمی ملتی ہے جس سے Google کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
میں نے نوٹس کیا ہے کہ میری حتمی آمدنیاں میری تخمینی آمدنیوں سے الگ ہیں۔ میری آمدنی سے اضافی کٹوتی کیوں ہوئی؟
آپ کے اکاؤنٹ میں نظر آنے والی تخمینی آمدنیاں آپ کو اکاؤنٹ کی موجودہ سرگرمی کا قریبی تخمینہ دیتی ہیں جیسے کہ کیوں اور کب آپ کے اکاؤنٹ میں ٹریفک موصول ہوتی ہے۔ دوسری طرف حتمی آمدنیوں میں وہ سبھی آمدنی شامل ہے جو آپ کو توثیق شدہ کلکس اور نقوش کیلئے ادا کی جائے گی۔ کبھی کبھار، Google یہ نوٹس کر سکتا ہے کہ جس سرگرمی کے لیے آپ کو پہلے ہی ادائیگی کر دی گئی ہے وہ غلط ہے یا Google کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ ایسے معاملات میں Google کٹوتی کی شکل میں آپ کے اکاؤنٹ میں ایڈجسٹمنٹ پوسٹ کرتا ہے۔ اپنے AdSense آمدنیوں کو بہتر طور پر سمجھنے یا تخمینی اور حتمی آمدنیوں کے درمیان فرق سے متعلق مزید جانیں۔
اس کٹوتی کے لئے تاریخ کی حد کیا تھی؟
ہم وہ تاریخ کی حد فراہم کرنے سے قاصر ہیں جس کے لیے آپ کی ایڈجسٹمنٹ جاری کی گئی تھی۔ نوٹ کریں کہ ہماری شرائط و ضوابط کے مطابق ہم مشتہرین کو انوائس کی تاریخ سے 60 دن پہلے حاصل ہونے والی غلط ٹریفک کے لیے کریڈٹ دیتے ہیں۔ جب ہم اپنی تحقیق کو مکمل کر لیتے ہیں اور کریڈٹس پر کارروائی کرنا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹس کے ظاہر ہونے میں 30 دن تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
کیا میں کٹوتی کے سلسلے میں مزید معلومات حاصل کر سکتا ہوں؟
غلط سرگرمی کا پتا لگانے کے سسٹم کی سالمیت کو برقرار رکھنے اور صارفین کو سسٹم میں ہیر پھیر کرنے سے روکنے کے لیے، ہم اس بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے قاصر ہیں کہ ہم نے آپ کے اکاؤنٹ میں کون سی سرگرمی دیکھی ہے۔
میں کیسے اس کو دوبارہ واقع ہونے سے روک سکتا ہوں؟
ہم ناشرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ غلط کلک کی سرگرمی کی ممکنہ علامات کے مدِ نظر اپنے AdSense اکاؤنٹس کی مسلسل نگرانی کریں۔ اپنی ٹریفک کے منبع کو جاننا آپ کے لیے اہم ہے۔ ہم آپ کے صفحے کو فروغ دینے کے لئے اشتہاراتی مہمات کی ضرورت کو سمجھتے ہیں، لیکن یہ مانیٹر کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ان پروموشنز کی وجہ سے کس طرح کی ٹریفک تیار ہوتی ہے۔ ایسا کامیابی کے ساتھ کرنے کے لئے ہم Google Analytics جیسے ویب اینا لیٹکس ٹول کا استعمال کر کے آپ کے صفحہ پر لائی جانے والی ٹریفک مانیٹر کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ نیز آپ چینلز میں اپنی ٹریفک کو تقسیم اور ان چینلز سے ٹریفک مانیٹر کر کے بھی آزما سکتے ہیں۔
غلط سر گرمی کا شبہ ہونے کی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟
اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں کسی مشکوک سرگرمی کا پتہ لگے تو آپ ہمارے غلط کلکس سے متعلق فارم کا استعمال کر کے ہمیں مطلع کر سکتے ہیں۔ براہ کرم فارم کے ذریعے جہاں تک ممکن ہو سکے مفصل معلومات کا اشتراک کریں۔ نوٹ کریں کہ ہم یہ معلومات اپنے ریکارڈز میں رکھیں گے لیکن جب تک آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ کوئی بڑا مسئلہ پیش نہیں آتا ہے تب تک ہو سکتا ہے ہم جواب نہ دیں۔

واپس اوپر جائیں

حصہ 4: جائزوں کی درخواستیں اور خلاف ورزی کی اطلاع دہندگی

میں نے اس مثالی صفحہ سے خلاف ورزی کو ہٹا دیا ہے جسے آپ نے سائٹ غیر فعال کرنے سے متعلق اطلاعی ای میل میں مجھے بھیجا تھا۔ میری سائٹ پر اشتہار پیش کرنے کی سہولت اب بھی کیوں غیر فعال ہے؟

ممکن ہے کہ اگرچہ آپ نے ہماری طرف سے فراہم کردہ مثالی صفحے سے خلاف ورزی کو ہٹا دیا ہو لیکن اب بھی ملتی جلتی خلاف ورزیاں آپ کی سائٹ پر جگہ جگہ موجود ہیں۔ نوٹ کریں کہ اطلاعی ای میل میں ہماری طرف سے فراہم کردہ URL صرف ایک مثال ہے اور اس سائٹ کے دیگر صفحات پر بلکل ایسی ہی خلاف ورزیاں موجود ہو سکتی ہیں۔ ہم تجویز پیش کر تے ہیں کہ آپ اپنی بقیہ سائٹ کا جائزہ لینے کے لیے وقت نکال کر یہ یقینی بنائیں کہ سائٹ ہماری پالیسیوں کے مطابق ہے۔ اپنی سائٹ پر تمام خلاف ورزیاں درست کرنے کے بعد آپ اپنے AdSense اکاؤنٹ یا مرکز امداد میں پالیسی سینٹر کے ذریعہ جائزہ کی درخواست کر سکتے ہیں۔

میرے اشتہارات میرے صفحہ یا سائٹ پر دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ میں اس مسئلہ کو کیسے حل کر سکتا ہوں؟

آپ اپنے صفحے یا سائٹ پر عمومی مسئلے کو حل کرنے میں اپنی مدد کے لیے اشتہار کی پیشکش کا ٹربل شوٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر مجھے پالیسی کی اطلاع موصول ہو تو میں AdSense ٹیم سے کیسے رابطہ کروں؟

اگر آپ کو وارننگ موصول ہوئی ہے تو آپ کو ہم سے رابطے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو وارننگ پر کارروائی کرنی چاہیے اور یہ یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کی سائٹ پر موجود سبھی خلاف ورزیوں کو آپ نے ہٹا دیا ہے۔ اگر آپ کے صفحہ یا سائٹ پر اشتہارات غیر فعال کر دئے گئے ہیں تو آپ جائزہ درخواست فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم سے رابطہ کرنے سے پہلے براہ کرم سب سے پہلے مسئلہ حل کریں۔ ہماری پُر زور تجویز ہے کہ آپ موجودہ خلاف ورزی کو سمجھنے میں مدد لینے کے لئے ہمارے مرکز امداد میں متعلقہ پالیسیوں کو پڑھیں۔ جائزہ کی درخواست کرنے کے لیے، براہ کرم خلاف ورزی کے لیے جائزہ کی درخواست کریں ٹربل شوٹر کا استعمال کریں اور پھر جائزہ کی درخواست کا صحیح فارم تلاش کرنے کے لیے مراحل کی پیروی کریں۔

میرا اکاؤنٹ غیر فعال ہو گیا اور میری اپیل مسترد کر دی گئی۔ کیا دوبارہ شروع کرنے کا کوئی راستہ ہے؟

جیسا کہ آپ کو شاید معلوم ہو، Google پروگرام پالیسی کی تعمیل کے مسائل کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔ ہمارے پروگرام کی پالیسیاں ہمارے ناشرین، ان کے صفحے کے ملاحظہ کاران اور ہمارے مشتہرین کے لئے مثبت تجربہ کو یقینی بنانے کے لئے لاگو ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے فیصلے عام طور پر حتمی ہوتے ہیں۔


اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ فیصلہ غلطی سے کیا گیا ہے، اور آپ نیک نیتی سے یہ تعین کر سکتے ہیں کہ جو پالیسی کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں وہ آپ یا جن کے لیے آپ جواب دہ ہیں ان کی کارروائیوں یا بے توجہی کی وجہ سے نہیں تھیں تو آپ اپنے اکاؤنٹ کی غیر فعالی کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، براہ کرم صرف ہمارے پالیسی کی خلاف ورزی کے خلاف اپیل—اکاؤنٹ غیر فعال کردہ فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔

جیسے ہی ہمارے ماہرین میں سے کوئی دستیاب ہوگا ہم آپ کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔ تاہم، براہ کرم یاد رکھیں کہ پروگرام کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کے مد نظر ہم کسی بھی اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا حق رکھتے ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ کے بحال ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کے لئے صرف ایک اپیل جمع کرا سکتے ہیں۔ کسی اضافی جمع آوری کا جائزہ نہیں لیا جائے گا۔

میرے صفحہ یا سائٹ کو پالیسی کے مطابق نہیں پایا گیا لیکن مجھے دوسری متعدد سائٹوں پر اسی طرح کی سرگرمی دکھائی دے رہی ہے، کیوں ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ہے؟

ہم اپنے تمام ناشرین کو ہمارے پروگرام کی پالیسیوں کا پابند ٹھہرا کر AdSense کی شہرت اور معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان معیارات کو برقرار رکھنے میں ہم آپ کی مدد کی ستائش کرتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی ایسا صفحہ یا سائٹ ملے جو پالیسی کی خلاف کی ورزیوں پر مشتمل ہو سکتی ہے تو براہ کرم اشتہارات پر "Google کے اشتہارات" یا "اشتہار سے متعلق اختیار" لیبل پر کلک کر کے ہمیں اس کی اطلاع دیں۔ ہمارے ماہرین اس کا جائزہ لیں گے اور اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔

میری سائٹ ہیک ہوگئی تھی اور ہیکرز نے میری سائٹ پر اپنا اشتہاری کوڈ داخل کر دیا تھا۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ نے پہلے سے ایسا نہیں کیا ہے تو آپ اپنی سائٹ کے ماخذ کوڈ سے اشتہار کے کوڈ کو حذف کر کے اپنی سائٹ سے اشتہارات کو ہٹا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنی سائٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ لے کر یہ یقینی بنائیں کہ غیر اجازت یافتہ افراد آپ کی سائٹ کے ماخذ کوڈ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ مزید معلومات کے لیے، دیکھیں: ہیکنگ یا ہیک شدہ مواد کیا ہے؟

واپس اوپر جائیں

حصہ 5: مزید وسائل

AdSense کی پالیسیوں اور بہترین طریقے کار کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، AdSense بلاگ اور AdSense YouTube چینل ملاحظہ کریں۔

واپس اوپر جائیں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
969320682787652343
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false