دیگر قانونی شکایتیں

YouTube صرف اسی صورت میں قانونی شکایتوں پر غور کرتا ہے جب متعلقہ فریق یا اس کا مجاز قانونی نمائندہ ہم سے رابطہ کرتا ہے۔

اگر کوئی شخص آپ کو بتائے بغیر آپ کی قابل شناخت ذاتی معلومات پوسٹ کرتا ہے یا آپ کی کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے، بشمول نجی یا حساس حالات میں تو آپ اپ لوڈ کنندہ سے مواد ہٹانے کو کہیں۔ اگر اپ لوڈ کنندہ آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتا ہے یا اگر آپ ان سے رابطہ کرنے میں اچھا محسوس نہیں کرتے ہیں تو YouTube کی رازداری کی گائیڈلائنز کے صفحے پر کارروائی کے عمل کے ذریعے شکایت درج کریں۔ ذاتی معلومات میں آپ کی تصویر، نام، قومی شناختی نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر، رابطہ کی معلومات، یا دیگر منفرد طور پر قابل شناخت معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔ رازداری کی خلاف ورزی کی وجہ سے مواد کو ہٹانے کے معیار کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر آپ کی شکایت رازداری کے بارے میں نہیں ہے تو مینو سے تنازعہ کے اپنے ملک/علاقے کو منتخب کریں اور ڈائریکشنز کی پیروی کریں۔

اس فارم کو پُر کریں۔

اگر آپ اوپر کے مینو میں اپنا ملک/علاقہ تلاش نہیں کر پاتے ہیں

YouTube.com امریکی قانون کے زیر انتظام ہے۔ اس وجہ سے، ہم آپ کے دعوی کردہ حقوق کے ملک/علاقہ سے قانونی شکایتوں کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ کے جو بھی ممکنہ دعوے ہیں، انہیں براہ راست اس فرد کے خلاف دائر کریں جس نے مواد شائع کیا ہے۔ آپ اپ لوڈ کنندہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی قانونی چارہ جوئی کا نتیجہ مواد پوسٹ کرنے والے فرد کے خلاف فیصلے کی صورت میں نکلتا ہے اور اگر وہ عدالتی حکم ہم سے اپنی سروس سے مواد ہٹانے کا تقاضہ کرتا ہے تو ہم اس کے مطابق جواب دیں گے۔

YouTube کی پالیسیوں، حفاظت اور اطلاع دہندگی کے بارے میں مزید جانیں۔

پالیسی کی خلاف ورزیاں

اگر آپ کو YouTube پالیسی کی خلاف ورزیوں سے متعلق کوئی تشویش ہے تو آپ خلاف ورزی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ YouTube پر نامناسب ویڈیوز، چینلز اور دیگر مواد کی اطلاع دینے کا طریقہ جانیں۔

ہراساں کرنا

اگر آپ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ کمیونٹی کے کسی رکن کے ساتھ تعامل کی وجہ سے آپ ہراساں ہوئے ہیں تو آپ اس تعامل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ YouTube پر نامناسب ویڈیوز، چینلز اور دیگر مواد کی اطلاع دینے کا طریقہ جانیں۔

کاپی رائٹ

اگر آپ کو کاپی رائٹ سے متعلق کوئی تشویش لاحق ہے تو ہمارے کاپی رائٹ سینٹر پر جائیں۔

رازداری کی شکایتیں

اگر ویڈیو میں آپ کی رضامندی کے بغیر آپ کی قابل شناخت ذاتی معلومات شامل ہیں تو آپ YouTube کی  رازداری کی گائیڈلائنز کے صفحے پر کارروائی کے عمل کے ذریعے شکایت درج کر سکتے ہیں۔ ذاتی معلومات میں آپ کی تصویر، نام، قومی شناختی نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر، رابطہ کی معلومات، یا دیگر منفرد طور پر قابل شناخت معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔

رازداری کی خلاف ورزی کی وجہ سے مواد کو ہٹانے کے معیار کے بارے میں مزید جانیں۔

عدالتی حکم

اگر www.youtube.com پر پوسٹ کردہ مواد کے ضمن میں کسی امریکی عدالت کا کوئی حکم موجود ہے، تو آپ اس عدالت کے حکم کو بذریعہ ڈاک اس پتے پر بھیج سکتے ہیں:

YouTube, Inc.,‎ Attn Legal Support

901‎ Cherry Ave.,‎ Second Floor

San Bruno, CA 94066

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1841424842673673732
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false