کورونا وائرس کی بیماری 2019 (COVID-19) سے متعلق اپ ڈیٹس

‏00:50 UTC بتاریخ 23 اپریل 2021 تک کی اپ ڈیٹ

کورونا وائرس (COVID-19) کا اثر ہر دن ارتقائی مرحلے سے گزر رہا ہے۔  YouTube اس صورتحال سے کس طرح نپٹ رہا ہے، اس سے متعلق ریگولر اپ ڈیٹس کیلئے براہ کرم یہاں چیک کریں۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس

  • [00:50 UTC 23 April 2021] اپنی وسیع افرادی قوت اور کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنا: دنیا کے بعض حصوں میں COVID-19 کے اضافی انفیکشنز کی وجہ سے، ہم ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کرنا جاری رکھیں گے تاکہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی فوری شناخت کر کے اسے ہٹایا جا سکے۔
  • [17:30 UTC 17 November 2020] COVID-19 کی معلومات کے پینلز کی اپ ڈیٹ: COVID-19 سے متعلق غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کی اپنی کوششوں کے تسلسل کے طور پر، ہم COVID-19 کی ویکسین بارے معلومات کے لنکس شامل کرنے کیلئے اپنے COVID-19 کے معلومات کے پینلز کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اپ ڈیٹ کردہ پینلز تلاش کے نتائج اور COVID-19 یا COVID-19 کی ویکسین بارے معلومات سے متعلق دیکھنے کے صفحات پر دکھائی دے سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹ کردہ پینلز کا مقصد فریق ثالث کی COVID-19 کی ویکسین بارے مستند معلومات تلاش کرنے میں صارفین کی مدد کرنا ہے اور یہ کسی ویڈیو کی درستگی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہے۔
  • [20:20 UTC 11 August 2020] پریمیئرز: COVID-19 کے دوران YouTube پریمیئرز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے، کچھ چینلز عارضی طور پر 15 منٹ کے وقفوں پر پریمیئرز پوسٹ کرنے تک محدود ہو گئے ہیں (جیسے 1:30 یا 2:00 کے بجائے 1:15 یا 1:45)۔
  • [17:00 UTC August 10, 2020] ڈپریشن اور اضطراب کی معلومات کے پینلز مزید ممالک میں دستیاب ہیں
    ہم نے 27 مزید ممالک میں ڈپریشن اور اضطراب سے متعلق صحت سے متعلق معلومات کے پینلز شروع کئے ہیں۔ پہلے پہل ان پینلز کو 13 جولائی، 2020 کو امریکہ میں شروع کیا گیا تھا تاکہ COVID-19 کی وبا کے دوران ذہنی صحت سے متعلق مستند معلومات تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔
  • [‎16:30 UTC 13 July 2020] ڈپریشن اور اضطراب کیلئے صحت سے متعلق معلومات کے نئے پینلز: COVID-19 وبا نہ صرف جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے، بلکہ یہ ذہنی صحت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ مستند معلومات تک زیادہ آسانی سے رسائی حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے، ہم YouTube تلاش میں ڈپریشن اور اضطراب کے صحت سے متعلق معلومات کے پینلز اور خود کی تشخیص متعارف کروا رہے ہیں۔ پینلز اور خود کی تشخیص فی الوقت امریکہ میں دستیاب ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم جلد ہی مزید ممالک/علاقوں میں پینلز دستیاب کروائیں گے۔
  • [‎23:15 UTC 11 June 2020] COVID-19 ہیلتھ پینل کی خود کی تشخیص سے متعلق اپ ڈیٹ: COVID-19 ہیلتھ پینل میں خود کی تشخیص اب Google کی خود کی تشخیص کے اسکرینر سے لنک ہے، جو CDC گائیڈلائنز پر مبنی ہے۔ خود کی تشخیص کا اسکرینر صارفین کو اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا ہے کہ ان کیلئے کس قسم کی سپورٹ یا طبی نگہداشت مناسب ہو سکتی ہے۔
  • [‎17:38 UTC 20 MAY 2020] COVID-19 کی غلط معلومات کی پالیسی: COVID-19 کی غلط معلومات سے متعلق صفحہ شامل کرنے کیلئے، YouTube نے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کو اپ ڈیٹ کیا ہے جنہیں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
  • [‎23:34 UTC 30 April 2020] COVID-19 ہیلتھ پینل کی خود کی تشخیص: مناسب طبی نگہداشت حاصل کرنے سے متعلق فیصلے کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے، ہم نے تلاش میں اپنے COVID-19 ہیلتھ پینل میں COVID-19 کی خود کی تشخیص کا ایک لنک شروع کیا ہے۔ ہم امریکہ میں بیماری کے کنٹرول کے مرکز کے ساتھ شراکت کر کے اس کی شروعات کر رہے ہیں اور اسے جلد ہی مزید ممالک میں رول آؤٹ کریں گے۔
  • [‎18:00 UTC 13 April 2020] ہم ‎#StayHome #WithMe مہم میں شرکت کرنے والے تخلیق کاروں کے مواد کیلئے 'دریافت کریں' ٹیب پر منزل کا بٹن متعارف کروا رہے ہیں۔ اس صفحے پر ہمارے کچھ ایسے تخلیق کاروں کو نمایاں کیا جائے گا جنہوں نے اس عرصے کے دوران سیکھنے، منسلک ہونے اور تفریح حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے ویڈیوز کا استعمال کیا ہے۔
  • [‎16:00 UTC April 1 2020] COVID-19 ہیلتھ پینلز: آج سے، ہم COVID-19 کیلئے ایسے اضافی ہیلتھ پینلز شروع کر رہے ہیں جو COVID-19 سے متعلق تلاشوں کیلئے تلاش کے نتائج میں دکھائی دیتے ہیں۔ ان پینلز میں WHO اور NHS کی ٹیکسٹ پر مبنی صحت کی معلومات اور علامات، روک تھام اور علاج جیسا مواد شامل ہے۔ اس عرصے کے دوران، ہم صحت کے مقامی وسائل کو ترجیح دینا جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ آپ کو کسی لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے لنک کے ساتھ ایک معلوماتی پینل اور COVID-19 کا ہیلتھ پینل دونوں دکھائی دے سکیں۔
  • [‎18:14 UTC 2 April 2020] COVID-19 سے متعلق مواد کو منیٹائز کرنا: ہم نے COVID-19 کا ذکر یا اسے نمایاں کرنے والے مواد کو منیٹائز کرنے کی سہولت کو تمام تخلیق کاروں اور خبروں کی تنظیموں تک پھیلا دیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح، مواد کا مشتہر موافق ہونا اور کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا دونوں لازمی ہے۔ 
  • [‎17:00 UTC 16 March 2020] اپنی وسیع افرادی قوت اور کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنا: ہم اپنے ملازمین، وسیع افرادی قوت اور ان کمیونٹیز کی جہاں وہ رہتے ہیں، فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کیلئے، ضروری اقدامات کر رہے ہیں، جس میں بعض سائٹس پر دفتر جا کر کام کرنے والے عملے میں کمی کرنا شامل ہے۔ ہم ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کرنا شروع کریں گے تاکہ کچھ ایسے کام کرنے میں مدد کی جا سکے جو عموماً تجزیہ کاران کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہو سکتا ہے کہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی نہ کرنے والے مواد کو حادثاتی طور پر ہٹا دیا جائے۔ اس سے YouTube صارف اور تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ اور جائزوں کی اضافی اقسام متاثر ہو سکتی ہے، جیسے YouTube پارٹنر پروگرام کیلئے درخواستیں یا سوشل میڈیا پر جوابات۔

Coronavirus and YouTube: Answering Creator Questions

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

اپ ڈیٹس سے متعلق مزید معلومات:

منیٹائزیشن

[‎18:14 2 April 2020] COVID-19 سے متعلق مواد کو منیٹائز کرنا: ہم نے COVID-19 کا ذکر یا اسے نمایاں کرنے والے مواد کو منیٹائز کرنے کی سہولت کو تمام تخلیق کاروں اور خبروں کی تنظیموں تک بڑھا دیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح، مواد کا مشتہر موافق ہونا اور کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا دونوں لازمی ہے۔ 

یہاں COVID-19 سے متعلق مواد اپ لوڈ کرنے کے لیے کچھ گائیڈلائنز ہیں:

  • اپنے کام کے حقائق کی تصدیق کریں۔ اپنے صارفین کو مطلع کرنے کیلئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)، کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (CDC) اور نیشنل ہیلتھ سروس جیسی تنظیموں کے معتبر وسائل کا استعمال کریں۔ 
  • اس حقیقت کے تئیں حساسیت کا مظاہرہ کریں کہ یہ ایک مسلسل عالمی بحران ہے۔ اگر آپ COVID-19 سے متعلق مواد کا اشتراک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہماری درخواست ہے کہ آپ یہ کام انتہائی نیک نیتی کے ساتھ کریں۔ براہ کرم پروڈکٹس یا سروسز فروخت کرنے یا انہیں فروغ دینے کیلئے اس ایونٹ کا استعمال نہ کریں۔
  • مشتہر کے موافق گائیڈلائنز اور کمیونٹی گائیڈلائنز دونوں کی پیروی کریں۔ منیٹائز کرنے والا تمام مواد ہماری اشتہار کے موافق گائیڈلائنز اور کمیونٹی گائیڈلائنز کے ساتھ مشروط ہے۔ اگر آپ کا مواد ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے ہٹا دیا جائے گا یا اسے محدود اشتہارات حاصل ہوں گے یا کوئی اشتہار حاصل نہیں ہوگا۔ COVID-19 سے متعلق ایسے مواد کی مخصوص مثالوں کیلئے جو منیٹائزیشن کیلئے اہل نہیں ہے، یہ ہیلپ سینٹر کا مضمون چیک کریں۔ 
اگر آپ کا مواد ان گائیڈلائنز کی پیروی نہیں کرتا ہے تو ہم آپ کے COVID-19 سے متعلقہ مواد پر منیٹائزیشن کو محدود کر سکتے ہیں یا غیر معمولی معاملات میں، آپ کے چینل پر منیٹائزیشن کو عارضی طور پر غیر فعال کر سکتے ہیں۔ نوٹ: اس وقت جبکہ یہ سسٹمز سیکھ رہے ہیں اور انہیں کورونا وائرس کے مواد کی وسیع تر منیٹائزیشن کی اجازت دینے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے، اس کے باوجود آپ کو اب بھی نئے اپ لوڈز پر پیلے آئیکنز دکھائی دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد ہماری اپ ڈیٹ کردہ پالیسیوں کے مطابق ہے تو براہ کرم اپیل کریں تاکہ ہماری ٹیمیں اس کے مطابق جائزہ لے سکیں اور اپ ڈیٹ کر سکیں۔

[‎16:27 UTC 25 March 2020] تاخیر متوقع - اشیائے فروخت کے شیلف کے آئٹم کے تجزیے: 

  • اگر آپ YouTube پر اشیائے فروخت میں نئے ہیں تو براہ کرم نوٹ کر لیں کہ آپ اس وقت تک اشیائے فروخت کے شیلف اور متعلقہ خصوصیات کو فعال نہیں کر پائیں گے جب تک ہماری جائزے کی صلاحیت حسب معمول نہیں ہو جاتی۔

  • اگر آپ اشیائے فروخت کے شیلف کے ساتھ پہلے ہی لائیو ہیں اور اشیائے فروخت کے نئے آئٹمز شامل کرنا یا موجودہ نام یا تفصیل تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے چینل پر ڈسپلے کی غرض سے ان آئٹمز کے جائزے اور منظوری کیلئے معمول سے زیادہ طویل وقت تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

[‎16:53 UTC 20 March 2020] تاخیر متوقع - YPP کی درخواست کے جائزے:  جیسا کہ ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں، COVID-19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے، ہم اپنی وسیع افرادی قوت کی صحت کو ترجیح دینے کیلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں، جس میں بعض سائٹس پر دفتر جا کر کام کرنے والے عملے میں کمی کرنا شامل ہے۔ نتیجتاً، YPP کیلئے آپ کی درخواست سے متعلق جواب موصول ہونے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ لگنے کا خدشہ ہے۔ آپ اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کا سلسلہ یہاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

جہاں ممکن ہو، وہاں ہم اپنی پارٹنر کمپنیوں کے ساتھ مل کر اپنی وسیع افرادی قوت کو گھر پر آن لائن رہنے کا اہل بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، جس میں دنیا بھر میں لیپ ٹاپس کی ترسیل کرنا اور ان کے انٹرنیٹ سے منسلک رہنے کو یقینی بنانا شامل ہے۔ اپنی وسیع افرادی قوت کی صحت کے ضمن میں تعاون کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کے دوران، ہم زیادہ سے زیادہ ویڈیوز کا جائزہ لینے اور زیادہ سے زیادہ درخواستوں کو پروسیس کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس چیلنجنگ وقت کے دوران ہر کسی کے صبر کیلئے ہم ان کی ستائش کرتے ہیں اور اس کی پیشرفت کے دوران ہماری اپ ڈیٹس موصول ہوتی رہیں گی۔  
 

[‎19:00 UTC 18 Mar 2020] چینل ممبرشپس کے فائدے کے جائزے: اس وقت جبکہ ہم اپنی وسیع افرادی قوت کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، تخلیق کاروں کی چینل ممبرشپس سے ہونے والے فوائد کے جائزے میں معمول سے زیادہ تاخیر ہو سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ:  
  • جائزے کی صلاحیت کے معمول پر لوٹنے تک، ممکن ہے کہ آپ ممبرشپس شروع نہ کر سکیں۔
  • اگر آپ اسے پہلے ہی شروع کر چکے ہیں اور اپنے فوائد کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ان تبدیلیوں کی منظوری کیلئے آپ کو معمول سے زیادہ عرصے تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایسے چینلز کیلئے جنہیں چینل ممبرشپس کے فوائد تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، آپ ایک ویڈیو اور/یا ایک کمیونٹی پوسٹ کے ذریعے اپنے ناظرین کو تبدیلیوں کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ آپ ایک تعارفی ویڈیو بنا یا اپ ڈیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ چینل ممبرشپ کے وہ تمام فوائد جن کی آپ پیشکش کرتے ہیں، چاہے وہ آپ کی پیشکش کی اسکرین پر درج فوائد میں شامل ہوں یا نہ ہوں، ممبرشپ کی پالیسیوں اور گائیڈلائنز کے ساتھ مشروط ہوتے ہیں۔
[14:40 UTC مارچ 16، 2020] COVID-19 سے متعلق مواد کو منیٹائز کرنا: ہم COVID-19 کا تذکرہ کرنے یا اس کو نمایاں کرنے والے مواد کی منیٹائزیشن کو مزید تخلیق کاروں اور خبروں کی تنظیموں تک وسعت دے رہے ہیں۔ اگر آپ تخلیق کار ہیں تو آپ کے چینل کے لیے یہ تبدیلی لاگو ہونے پر آپ کو YouTube اسٹوڈیو میں اطلاع موصول ہوگی۔
یہاں COVID-19 سے متعلق مواد اپ لوڈ کرنے کے لیے کچھ گائیڈلائنز ہیں:

ہم آپ کے ناظرین کو اس موضوع پر اعلیٰ معیار کا مواد فراہم کرنے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور اوپر دی گئی ہدایات پر عمل کرنے سے آپ کو ایسا کرنے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ 

اگر آپ کا مواد ان گائیڈلائنز کی پیروی نہیں کرتا ہے تو ہم آپ کے COVID-19 سے متعلقہ مواد پر منیٹائزیشن کو محدود کر سکتے ہیں یا غیر معمولی معاملات میں، آپ کے چینل پر منیٹائزیشن کو عارضی طور پر غیر فعال کر سکتے ہیں۔
 

[16:00‎ UTC 11 March 2020] کورونا وائرس سے متعلق مواد کیلئے منیٹائزیشن کی اپ ڈیٹس: فی الوقت، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو ایک "حساس ایونٹ" تصور کیا جاتا ہے۔ حساس ایونٹ سے متعلق ہماری پالیسی کا اطلاق قدرتی آفت جیسے قابل ذکر شدت کے حامل قلیل مدتی ایونٹس پر ہوتا ہے۔ اس صورتحال کے تسلسل کی فطرت کی وجہ سے، ہم محدود چینلز پر کورونا وائرس پر تبادلۂ خیال کرنے والے مواد کی خاطر اشتہارات کو فعال کرنا شروع کریں گے۔ اس میں مختلف نیوز پارٹنرز اور وہ تخلیق کار شامل ہوں گے جنہوں نے درست طریقے سے خود کی تصدیق کی، بعد میں اس میں مزید چینلز کا اضافہ کیا جائے گا۔ آئندہ ہفتوں میں منیٹائزیشن کی سہولت کو مزید تخلیق کاروں اور خبریں فراہم کرنے والی تنظیموں تک پھیلانے کیلئے، ہم اپنی پالیسیاں اور ان کے نفاذ کے پروسیسز تیار کر رہے ہیں۔

 

پالیسی اور کاپی رائٹ 
[‎17:38 UC 20 MAY 2020] COVID-19 کی غلط معلومات کی پالیسی: COVID-19 کی غلط معلومات سے متعلق صفحہ شامل کرنے کیلئے، YouTube نے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کو اپ ڈیٹ کیا ہے جنہیں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

[‎17:00 UTC 16 March 2020] پارٹنرز اور اپنی وسیع افرادی قوت کو تحفظ فراہم کرنا: YouTube میں، ہمارے پاس ٹیموں کے علاوہ ایسی پارٹنر کمپنیاں بھی ہیں جو YouTube کمیونٹی کا تعاون اور انہیں تحفظ فراہم کرتی ہیں، جس میں صارف اور تخلیق کار کے سوالوں کے جواب دینے والوں سے لے کر پالیسی کی ممکنہ خلاف ورزیوں کیلئے ویڈیوز کا تجزیہ کرنے والے تجزیہ کاران شامل ہیں۔ ہم اپنے ملازمین، وسیع افرادی قوت اور وہ جن کمیونٹیز میں رہتے ہیں، ان کی فلاح کو ترجیح دینے کیلئے مطلوب اقدامات اٹھا رہے ہیں، جس میں بعض سائٹس پر عملے کو کم کرنا شامل ہے۔

اس تبدیلی کے ساتھ، ہم ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کرنا شروع کریں گے تاکہ کچھ ایسے کام کرنے میں مدد کی جا سکے جو عموماً تجزیہ کاران کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے خودکار سسٹمز انسانی جائزے کے بغیر کچھ مواد ہٹانا شروع کر دیں گے۔ ہمارے ایسا کرنے کے دوران، صارفین اور تخلیق کاروں کو زیادہ ویڈیوز ہٹائی جاتی ہوئی نظر آئیں گی، جن میں کچھ ایسی ویڈیوز بھی ہو سکتی ہیں جو پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں کرتی ہیں۔ ہم اس مواد پر اسٹرائیکس جاری نہیں کریں گے، ماسوا ایسے معاملات کے جہاں ہمیں اس بات پر زیادہ اعتماد ہو ان سے خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

ہمیشہ کی طرح، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے مواد کو غلطی سے ہٹایا گیا ہے تو آپ اپیل کر سکتے ہیں، لیکن یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ افرادی قوت سے متعلق ہماری احتیاطی تدابیر کی وجہ سے اپیل کے جائزے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ 

کورونا وائرس کی صورتحال ہر روز مسلسل تبدیل ہو رہی ہے اور ہم اپنی ٹیموں اور ان کمیونٹیز کو جہاں وہ رہتے ہیں، تحفظ فراہم کرنے کیلئے لگاتار ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ اس سے YouTube صارف اور تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ اور جائزوں کی اضافی اقسام متاثر ہو سکتی ہے، جیسے YouTube پارٹنر پروگرام کیلئے درخواستیں یا سوشل میڈیا پر جوابات۔ اپنی افرادی قوت کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمارے ضروری اقدامات کرنے کے دوران، آپ کے تحمل کیلئے آپ کا شکریہ۔ 

تخلیق کار کی سپورٹ 

[‎18:00 UTC 19 March 2020] میں ایک YouTube تخلیق کار ہوں، میں کیسے مدد کر سکتا ہوں؟ کئی تخلیق کاروں نے ہم سے پوچھا ہے کہ COVID-19 کی ارتقائی صورتحال میں وہ کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ فی الوقت سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ جتنا زیادہ ممکن ہو اتنا زیادہ گھر میں رہ کر انفیکشن کی شرح کو کم کرنے کیلئے آنے والے دنوں میں اپنی، اپنے اہل خانہ، اپنے دوستوں اور اپنی کمیونٹی کی مدد کریں۔ 

بطور YouTube تخلیق کار، یہ ہے وہ کام جو آپ ابھی کر سکتے ہیں → مرض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مرض سے متعلق احتیاطی باتیں پھیلائیں - ‎#StayHome‎۔ 

اگر آپ لوگوں کو ‎#StayHome کی ترغیب دینے کی غرض سے مواد کا اشتراک کرنے کیلئے YouTube استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ایسی ویڈیوز پر غور کریں جو مفید، مزیدار اور معلوماتی ہوں اور ‎#StayHome اور ___ ‎#WithMe کو ٹیگ کریں (جیسے، ‎#StayHome اور پکائیں ‎#WithMe یا ‎#StayHome اور سیکھیں ‎#WithMe)۔ تحریک کیلئے، ہمارا چینل چیک کریں۔ 

ہم ‎#StayHome اور ___ ‎#WithMe مہم میں شرکت کرنے والے تخلیق کاروں کے مواد کیلئے 'دریافت کریں' ٹیب پر منزل کا صفحہ بھی شامل کر رہے ہیں۔ اس صفحے پر ہمارے کچھ ایسے تخلیق کاروں کو نمایاں کیا جائے گا جنہوں نے اس عرصے کے دوران سیکھنے، منسلک ہونے اور تفریح حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے ویڈیوز کا استعمال کیا ہے۔


ایونٹس اور اسپیسز 
[22:35 UTC 18 February 2021] YouTube Spaces سے متعلق اپ ڈیٹ: گزشتہ برس کے اوائل میں وبا کی وجہ سے اپنے طبعی YouTube Spaces کی عارضی بندش کے اعلان کے بعد سے، ہم نے اپنی پارٹنر پروگرامنگ پر توجہ مرکوز کر دی ہے اور ہم ورچوئل ایونٹس کے ذریعے زیادہ تخلیق کاروں اور فنکاروں تک پہنچنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ مستقبل میں اپنی مسلسل بڑھتی ہوئی کمیونٹی کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کیلئے، ہم YouTube Spaces کو دوبارہ متصور کر رہے ہیں۔ ہمارے بلاگ میں تازہ ترین چیزیں پڑھیں۔
بامعاوضہ پروڈکٹ کی سپورٹ 

[23:48‎ UTC 17 March 2020] سپورٹ پر معمول سے زیادہ طویل جواب کے اوقات: COVID-19 سے متعلق صحت کے حالیہ عالمی بحران کی وجہ سے، ہم ایک محدود ٹیم کے ساتھ آپریٹ کر رہے ہیں۔ معاون ماہرین کے ساتھ منسلک ہونے کیلئے اپنے اختیارات دیکھیں یا مرکز امداد سے رابطہ کریں۔

ناظر کی اپ ڈیٹس

[17:00 UTC August 10, 2020] ڈپریشن اور اضطراب کی معلومات کے پینلز مزید ممالک میں دستیاب ہیںہم نے 27 مزید ممالک میں ڈپریشن اور اضطراب کے صحت سے متعلق معلومات کے پینلز شروع کرنے کیلئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) جیسے مستند ذرائع کے ساتھ شراکت کی ہے۔ ہم نے جن مستند ذرائع کے ساتھ شراکت کی ہے، ان کی اور ان ممالک کی فہرست کیلئے، ہمارا صحت سے متعلق معلومات کے پینلز مضمون دیکھیں۔ پہلے پہل معلومات کے ان پینلز کو 13 جولائی، 2020 کو امریکہ میں متعارف کروایا گیا تھا تاکہ صارفین کو COVID-19 کی وبا کے دوران ذہنی صحت سے متعلق مستند معلومات تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔ ڈپریشن اور اضطراب کی علامات اور علاج کے اختیارات جیسی معلومات پینلز میں دکھائی دیتی ہے۔ یہ معلومات اس ضمن میں باخبر فیصلہ کرنے میں صارفین کی مدد کر سکتی ہے کہ آیا مدد یا طبی نگہداشت حاصل کی جائے۔ ہم جلد ہی مزید ممالک/علاقوں میں پینلز کی دستیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں۔

[‎16:30 UTC 13 July 2020] ڈپریشن اور اضطراب کیلئے صحت سے متعلق معلومات کے نئے پینلز: COVID-19 وبا نہ صرف جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے، بلکہ یہ ذہنی صحت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ مستند معلومات تک زیادہ آسانی سے رسائی حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے، ہم YouTube تلاش میں ڈپریشن اور اضطراب کے صحت سے متعلق معلومات کے پینلز متعارف کروا رہے ہیں۔ پینلز کو شروع کرنے کیلئے ہم نے مایو کلینک کے ساتھ شراکت کی ہے۔ ان پینلز پر ڈپریشن اور اضطراب کی علامات اور ان کے علاج کے اختیارات سے متعلق معلومات دکھائی دیتی ہے۔ امریکہ میں، ڈپریشن اور اضطراب کے ہیلتھ پینلز Google کی تشخیصی طور پر توثیق شدہ خود کی تشخیص سے لنک ہوتے ہیں۔ خود کی تشخیص کا ٹول صارفین کو اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا ہے کہ ان کیلئے کس قسم کی سپورٹ یا طبی نگہداشت مناسب ہو سکتی ہے۔ پینلز اور خود کی تشخیص فی الوقت امریکہ میں دستیاب ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم جلد ہی مزید ممالک/علاقوں میں پینلز دستیاب کروائیں گے۔

[‎23:15 UTC 11 June 2020] COVID-19 ہیلتھ پینل کی خود کی تشخیص سے متعلق اپ ڈیٹ: اپریل میں، ہم نے YouTube تلاش میں اپنے COVID-19 ہیلتھ پینل میں COVID-19 کی خود کی تشخیص شروع کی ہے۔ اب COVID-19 کی خود کی تشخیص Google کی خود کی تشخیص کے اسکرینر سے لنک ہے جو CDC گائیڈلائنز پر مبنی ہے۔ خود کی تشخیص کا اسکرینر صارفین کو اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا ہے کہ ان کیلئے کس قسم کی سپورٹ یا طبی نگہداشت مناسب ہو سکتی ہے۔ یہ امریکہ میں دستیاب ہے اور جلد ہی اسے مزید ممالک میں شروع کیا جائے گا۔

[‎23:34 UTC 30 April 2020] COVID-19 ہیلتھ پینل کی خود کی تشخیص: مناسب طبی نگہداشت حاصل کرنے سے متعلق فیصلے کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے، ہم نے تلاش میں اپنے COVID-19 ہیلتھ پینل میں COVID-19 کی خود کی تشخیص کا ایک لنک شروع کیا ہے۔ ہم امریکہ میں بیماری کے کنٹرول کے مرکز کے ساتھ شراکت کر کے اس کی شروعات کر رہے ہیں اور اسے جلد ہی مزید ممالک میں رول آؤٹ کریں گے۔ COVID-19 ہیلپ پینل CDC ویب سائٹ پر CDC کے خود کی تشخیص کے اسکرینر سے لنک ہوتا ہے، جہاں صارفین اس بارے میں تجاویز سے مطلع کرنے کیلئے سوالات کے جواب دے سکتے ہیں کہ کون سی طبی نگہداشت مناسب ہو سکتی ہے۔

[‎16:00 UTC April 1 2020] COVID-19 ہیلتھ پینلز: آج سے، ہم COVID-19 کیلئے ایسے اضافی ہیلتھ پینلز شروع کر رہے ہیں جو COVID-19 سے متعلق تلاشوں کیلئے تلاش کے نتائج میں دکھائی دیتے ہیں۔ ان پینلز میں WHO اور NHS کی ٹیکسٹ پر مبنی صحت کی معلومات اور علامات، روک تھام اور علاج جیسا مواد شامل ہے۔ اس عرصے کے دوران، ہم صحت کے مقامی وسائل کو ترجیح دینا جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ آپ کو کسی لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے لنک کے ساتھ ایک معلوماتی پینل اور COVID-19 کا ہیلتھ پینل دونوں دکھائی دے سکیں۔

[‎13:30 UTC 24 March 2020] بینڈ وڈتھ کے ایڈجسٹ کردہ استعمال سے متعلق اپ ڈیٹ: گزشتہ ہفتے، ہم نے یورپی یونین (EU)، برطانیہ (UK) اور سوئٹزرلینڈ (CH) میں YouTube پر موجود تمام ویڈیوز کو عارضی طور پر ڈیفالٹ طور پر اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن پر سیٹ کر دیا۔ اس بحران کی عالمی فطرت کے پیش نظر، ہم آج سے اس تبدیلی کو عالمی سطح تک بڑھا رہے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹ دھیرے دھیرے رول آؤٹ ہو رہی ہے۔ کمپیوٹر، TV یا موبائل آلے پر آپ جو بھی ویڈیو دیکھ رہے ہیں، آپ اس ویڈیو کی کوالٹی کو دستی طور پر ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ سسٹم پر دباؤ کو کم سے کم کرنے کیلئے، ہم ایک اچھا صارف کا تجربہ فراہم کرتے ہوئے بھی ممبر ریاستی حکومتوں اور نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

[‎21:16 UTC 20 March 2020] بینڈ وڈتھ کا ایڈجسٹ کردہ استعمال: اس وقت جبکہ COVID-19 کی صورتحال مسلسل ارتقائی مرحلے میں ہے، زیادہ تر لوگ مستند خبریں اور سیکھنے والا مواد تلاش کرنے اور کنکشنز بنانے کیلئے YouTube پر آتے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے اقدامات موجود ہیں جو ہمارے سسٹم کو نیٹ ورک کی کم صلاحیت کا استعمال کرنے پر خودکار طور پر ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ ہم عارضی طور پر یورپی یونین (EU)، برطانیہ (UK) اور سوئٹزرلینڈ (CH) کی تمام ٹریفک کو ڈیفالٹ طور پر اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن پر سیٹ کر رہے ہیں۔ کمپیوٹر، TV یا موبائل آلے پر آپ جو بھی ویڈیو دیکھ رہے ہیں، آپ اس ویڈیو کی کوالٹی کو دستی طور پر ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ سسٹم پر دباؤ کو کم سے کم کرنے کیلئے، ہم ایک اچھا صارف کا تجربہ فراہم کرتے ہوئے بھی ممبر ریاستی حکومتوں اور نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

[‎21:35 UTC 19 March 2020] COVID-19 نیوز شیلف: اب COVID-19 نیوز شیلف YouTube ہوم پیج پر دکھائی دے سکتا ہے۔ شیلف میں مستند نیوز پبلشرز اور ہمارے پلیٹ فارم پر موجود لوکل ہیلتھ اتھارٹیز کی COVID-19 سے متعلق نیوز ویڈیوز شامل ہیں۔ اس شیلف میں COVID-19 سے مطابقت، یہ کتنا اپ ٹو ڈیٹ ہے اور علاقے جیسے سیکڑوں سگنلز کا استعمال کرتے ہوئے مواد کو الگورتھم کی مدد سے پاپولیٹ کیا جاتا ہے۔ اگر اہم خبر یا سرفہرست خبروں کا کوئی شیلف پہلے ہی دکھائی دے رہا ہے تو ممکن ہے کہ COVID-19 نیوز شیلف دکھائی نہ دے۔ آپ کسی بھی وقت ہوم پیج پر موجود COVID-19 سے متعلق خبروں کا شیلف برخاست کر سکتے ہیں۔

[‎16:00 UTC March 11 2020] معلوماتی پینلز: فروری سے، ہم نے ایسے معلوماتی پینلز شروع کئے ہیں جو صارفین کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن یا مقامی سرکاری گائیڈلائنز کی عکاسی کرنے والے مقامی وسائل پر لے جاتے ہیں۔ یہ پینل YouTube ہوم پیج پر، کورونا وائرس سے متعلق استفسارات کیلئے تلاش میں، نیز کورونا وائرس سے متعلق ویڈیوز کے دیکھنے کے صفحے پر دکھائی دے گا۔ متاثرہ علاقوں میں، ہم حکومتوں اور NGOs کو اشتہار کی انونٹری عطیہ کریں گے تاکہ تعلیم اور معلومات کیلئے اسے استعمال کیا جا سکے۔

کمیونٹی اور تبصرے

[‎20:20 UTC 20 March 2020] کمیونٹی پوسٹس: ہماری افرادی قوت پر کورونا وائرس (COVID-19) کے اثر کی وجہ سے، فی الوقت کچھ چینلز پر کمیونٹی پوسٹس عارضی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے نتیجے میں آپ کے اکاؤنٹ پر کوئی نئی کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیک یا جرمانہ نہیں لگایا جائے گا۔

ممکن ہے کہ ہمارے جائزہ کاروں کے گہرائی سے جائزہ لینے کیلئے صارفین یا ہمارے خودکار سسٹمز کے ذریعے پرچم زدہ کچھ کمیونٹی پوسٹس ہوم پیج پر یا تجاویز میں دستیاب نہ ہوں۔ نتیجتاً، ان پوسٹس کو معمول سے کم مشغولیت حاصل ہو سکتی ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

اگر مجھے کورونا وائرس (COVID-19) سے متعلق مزید معلومات کی ضرورت ہے تو مجھے کہاں جانا چاہیے؟ 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ویب سائٹ پر کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے متعلق معلومات اور رہنمائی موجود ہے۔ ہم نے نیچے مقامی طور پر متعلقہ اضافی وسائل بھی فراہم کئے ہیں:

ملک / علاقہ ماخذ
آسٹریلیا آسٹریلیائی حکومت کا محکمۂ صحت
بیلجیم وفاقی عوامی سروس (FPS)، فوڈ چین کا تحفظ اور آب و ہوا
برازیل Ministério da Saúde
کینیڈا کینیڈا کی عوامی صحت کی ایجنسی
فرانس Gouvernement.fr
جرمنی وفاقی مرکز برائے صحت کی تعلیم
ہانگ کانگ مرکز برائے صحت کا تحفظ
اسرائیل وزارت صحت
ہندوستان وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند
انڈونیشیا انڈونیشیائی وزارت صحت
اٹلی وزارت صحت
آئرلینڈ شعبۂ صحت
جاپان جاپانی کابینہ کا سیکریٹریٹ
ملائیشیا ملائیشیائی وزارت صحت
نیدرلینڈ وزارت صحت، بہبود اور کھیل کود
ناروے ہیلتھ ناروے
سنگاپور وزارت صحت
جنوبی کوریا کوریائی وزارت صحت اور بہبود
اسپین وزارت صحت
سویڈن سویڈن کی عوامی صحت کی ایجنسی
سوئٹزر لینڈ وفاقی دفتر برائے عوامی صحت (FOPH)
تائیوان تائیوان CDC
تھائی لینڈ تھائی لینڈ وزارت برائے عوامی صحت
ویت نام ویت نامی وزارت صحت
برطانیہ نیشنل ہیلتھ سروس
امریکہ بیماری کے کنٹرول کا مرکز
ہم کورونا وائرس (COVID-19) سے متعلق جو اضافی تبدیلیاں کر رہے ہیں، YouTube مجھے کس طرح اس سے مطلع رکھنا جاری رکھے گا؟ 
کورونا وائرس ہر دن ارتقائی مرحلے سے گزر رہا ہے اور ہم آپ کو اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے پابند ہیں، جس میں ہمارے پروسیسز اور سپورٹ سسٹمز پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہونے والی کوئی بھی تبدیلی شامل ہے۔ 

یہ تبدیلیاں آپ پر کیسے اثر انداز ہو سکتی ہیں، اس سے آگاہ رہنے کیلئے اس مضمون کو چیک کرنا جاری رکھیں۔ ہم اسے ریگولر بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں گے۔
YouTube کورونا وائرس (COVID-19) سے متعلق غلط معلومات سے کس طرح لڑ رہا ہے؟
اس سنگین صورتحال میں، ہم بروقت اور کارآمد معلومات فراہم کرنے کیلئے پابند ہیں۔ اس میں تلاش اور تجاویز میں مجاز وسائل کو فوقیت دینا اور معلوماتی پینلز دکھانا اور WHO جیسے متعلقہ مقامی وسائل کو متعلقہ ویڈیوز کے ساتھ لنک کرنا شامل ہے۔ ہم اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز پر پرچم لگائے جانے پر انہیں فوری طور پر ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔ ان میں وہ ویڈیوز شامل ہیں جو طبی علاج حاصل کرنے والے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں یا دعوی کرتی ہیں کہ نقصان دہ مادوں میں صحت کے فوائد پائے جاتے ہیں۔ ایسے حالات میں جبکہ ہر طرف سے اہم خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں، معتبر مواد تلاش کرنا خاص طور پر اہم ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانا جاری رکھیں گے کہ YouTube اپنے صارفین کو درست معلومات ڈیلیور کرے۔
میں ایک YouTube تخلیق کار ہوں، میں کیسے مدد کر سکتا ہوں؟

کئی تخلیق کاروں نے ہم سے پوچھا ہے کہ COVID-19 کی ارتقائی صورتحال میں وہ کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ فی الوقت سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ جتنا زیادہ ممکن ہو اتنا زیادہ گھر میں رہ کر انفیکشن کی شرح کو کم کرنے کیلئے آنے والے دنوں میں اپنی، اپنے اہل خانہ، اپنے دوستوں اور اپنی کمیونٹی کی مدد کریں۔ یہ "سماجی فاصلہ" اور "شرح کو کم کرنے" والی وہی بات ہے جس کے بارے آپ سنتے رہتے ہیں (یہاں مزید پڑھیں

یقیناً ہیلتھ کیئر اور سرکاری ورکرز (جن میں کچھ بذات خود تخلیق کار ہیں) سمیت ایسے افراد موجود ہیں جو ہماری کمیونٹیز میں سپورٹ سسٹمز کو برقرار رکھنے کیلئے اہم ہیں، جنہیں اب بھی کام کی غرض سے اپنے گھروں سے نکل کر دفتر اور پھر دفتر سے گھر تک کا سفر کرنا پڑتا ہے اور وہ ان حالات میں جو کچھ بھی کر رہے ہیں، اس کیلئے ہم ان کے مشکور ہیں۔

باقی ہم سبھی لوگ، اپنی انفرادی کاوشوں کی مدد سے اپنے درمیان موجود کمزور ترین لوگوں کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔ صحت اور تحفظ سے وابستہ مستند تنظیمیں لوگوں سے ممکنہ حد تک گھر میں رہنے کی استدعا کر رہی ہیں تاکہ ہم ان لوگوں کیلئے ایک نسبتاً محفوظ ماحول تخلیق کر سکیں جنہیں وائرس کا سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

اسلئے، سنجیدگی سے، براہ کرم گھر میں ہی رہیں۔

آپ ان کاموں میں مدد کر سکتے ہیں ← اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بیداری پھیلائیں - ‎#StayHome

اگر آپ گھر میں رہنے سے متعلق پیغام عام کرنے کے لئے YouTube کا استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو اپنا مواد پوسٹ کرنے سے متعلق چند فوری تجاویز پیش خدمت ہیں:

  • ‎#StayHome اور ‎#WithMe آئیڈیاز۔ کارآمد، تفریحی اور معلوماتی مواد پر غور کریں اور ایسا کرنے والوں کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے کیلئے ‎#StayHome اور ‎#WithMe آئیڈیاز کو ٹیگ کریں۔ جیسے، ‎#StayHome اور ‎#WithMe پکائیں یا ‎#StayHome اور ‎#WithMe سیکھیں۔ آپ جیسے تخلیق کاروں سے تحریک کیلئے، ہمارا چینل دیکھیں۔ 
  • اپنے کام کے حقائق کی تصدیق کریں۔ اپنے صارفین کو مطلع کرنے کیلئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)، کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (CDC) اور نیشنل ہیلتھ سروس جیسی تنظیموں کے معتبر وسائل کا استعمال کریں۔ 
  • اس حقیقت کے تئیں حساسیت کا مظاہرہ کریں کہ یہ ایک مسلسل عالمی بحران ہے۔ اگر آپ COVID-19 سے متعلق مواد کا اشتراک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہماری درخواست ہے کہ آپ یہ کام انتہائی نیک نیتی کے ساتھ کریں۔ براہ کرم پروڈکٹس یا سروسز فروخت کرنے یا انہیں فروغ دینے کیلئے اس ایونٹ کا استعمال نہ کریں۔
  • منیٹائزیشن کیلئے، ہم اب بھی اپنی اپ ڈیٹ کردہ پالیسیاں منظر عام پر لا رہے ہیں تاکہ اس مواد کو منیٹائز کیا جا سکے، اسلئے اپنے عنوان یا تفصیل میں واضح طور پر "COVID-19" یا "کورونا وائرس" شامل کرنے سے گریز کریں؛ "اپنی دادی کو محفوظ رکھیں - گھر پر ہی رہیں!" یا "گھر پر کیسے فعال رہیں" جیسے عنوانات پر غور کریں 
  • مشتہر کے موافق گائیڈلائنز اور کمیونٹی گائیڈلائنز دونوں کی پیروی کریں۔ منیٹائز کرنے والا تمام مواد ہماری اشتہار کے موافق گائیڈلائنز اور کمیونٹی گائیڈلائنز کے ساتھ مشروط ہے۔ اگر آپ کا مواد ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے ہٹا دیا جائے گا یا اسے محدود اشتہارات حاصل ہوں گے یا کوئی اشتہار حاصل نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر، ایسے کسی بھی مواد کو جو یہ دعوی کرتا ہو کہ نقصان دہ مادوں یا علاج میں صحت سے متعلق فوائد ہو سکتے ہیں یا ایسا مواد جو ہماری تشدد یا گرافک تشدد کے مواد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہو، خلاف ورزی کرنے والا مواد سمجھا جاتا ہے۔ ایسے مواد کو ہٹا دیا جائے گا۔
میں کورونا وائرس (COVID-19) سے متعلق غلط معلومات کی اطلاع کس طرح دوں؟ 
ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز میں ایسی پالیسیاں شامل ہیں جو ایسے دعوے کرنے والے مواد کی اجازت نہیں دیتی ہیں کہ نقصان دہ مادے یا علاج صحت کیلئے سودمند ہو سکتے ہیں۔ 

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو براہ کرم اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو ایسی بہت ساری ویڈیوز، تبصرے یا کسی تخلیق کار کا پورا چینل ملتا ہے جس کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو ہمارا رپورٹنگ ٹول ملاحظہ کریں۔
میرے مواد کو ڈی منیٹائز کیوں کیا جا رہا ہے؟ یہ کورونا وائرس (COVID-19) کے بارے میں نہیں ہے۔
اگر آپ YouTube پر منیٹائز کر رہے ہیں تو آپ کے چینل کیلئے YouTube منیٹائزیشن کی پالیسیوں کی پیروی کرنا اہم ہے۔ اس میں YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز، سروس کی شرائط، کاپی رائٹ اور Google AdSense پروگرام کی پالیسیاں شامل ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ ہم نے چینل منیٹائزیشن کی پالیسیاں کیوں نافذ کی ہیں۔ اگر آپ اشتہارات کے ساتھ ویڈیوز کو منیٹائز کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز پر بھی پورا اترنا ہوگا۔

ہماری پالیسیوں کا اطلاق آپ کے مواد کے تمام حصوں (ویڈیو یا لائیو سلسلہ، تھمب نیل، عنوان، تفصیل اور ٹیگز) پر ہوتا ہے۔ 

ہمارے سسٹمز ہمیشہ درست فیصلہ نہیں کرتے ہیں، لیکن آپ ہمارے خودکار سسٹمز کے ذریعے کئے گئے فیصلوں کے انسانی جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

میں آن لائن COVID-19 کی فریب کاریوں سے کیسے بچ سکتا ہوں

آپ جب بھی آن لائن ہوتے ہیں، ہم آپ کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی بناتے ہیں، اسے پہلے سے شامل سیکیورٹی کی ان طاقتور ٹیکنالوجیز کا تحفظ حاصل ہوتا ہے جو خطرات کے آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی ان کا پتا لگا کر انہیں مسدود کر دیتے ہیں۔ عام اقسام کی فریب کاریوں اور ان سے بچنے سے متعلق مزید معلومات کیلئے، ہمارا Google کا حفاظتی مرکز دیکھیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
16572864412536659372
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false