ایک YouTube چیریٹی فنڈ ریزر سیٹ اپ کریں

YouTube چیریٹی تخلیق کاروں کو اپنے پسندیدہ امدادی مقاصد کا تعاون کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ اہل چینلز اپنی ویڈیوز اور لائیو سلسلوں میں عطیے کا بٹن شامل کر کے غیر منفعتی تنظیموں کیلئے فنڈ اکٹھا کر سکتے ہیں۔ ناظرین ویڈیو دیکھنے کے صفحے پر یا لائیو چیٹ میں براہ راست عطیہ کر سکتے ہیں۔

YouTube چیریٹی ایسی ویڈیوز پر دستیاب نہیں ہے جنہیں بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر سیٹ کیا گیا ہے۔ ویڈیوز کو اپنے فنڈ ریزر میں شامل کرتے وقت، آپ کو 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے بطور سیٹ ویڈیوز دکھائی نہیں دیں گی۔ اہلیت اور دستیابی سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے، YouTube چیریٹی سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات پر جائیں۔

لائیو چیٹ پر فنڈ اکٹھا کرنے کے طریقے کے طور پر، Super Chat for Good کو Live Chat عطیات سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اپنے فنڈ ریزر کو لائیو چیٹ کے ساتھ شیڈول کردہ اپنے لائیو سلسلے میں شامل کرنے کیلئے، نیچے دی گئی ہدایات دیکھیں۔

اہلیت کے تقاضے

YouTube چیریٹی کے ساتھ فنڈ اکٹھا کرنے کا اہل ہونے کیلئے، آپ کے چینل کو مندرجہ ذیل تقاضے پورے کرنے ہوں گے:
  • چینل دستیاب مقامات میں سے ایک میں واقع ہے
  • چینل کے کم از کم 10k سبسکرائبرز ہوں
  • چینل YouTube پارٹنر پروگرام کا حصہ ہو
  • چینل کا تعین "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر نہ کیا گیا ہو
نوٹ: آپ کو اہلیت کے مندرجہ بالا معیار سے باہر کے کچھ چینلز پر فنڈ ریزنگ دکھائی دے سکتی ہے۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ مستقبل میں YouTube چیریٹی زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب ہو۔

دستیاب مقامات

اگر آپ درج ذیل ممالک/علاقوں میں سے کسی ایک میں موجود ہیں، تو آپ YouTube چیریٹی فنڈ ریزر سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔

  • ارجنٹینا
  • آسٹریا
  • بیلجیم
  • بولیویا
  • کینیڈا
  • کولمبیا
  • کروشیا
  • ایسٹونیا
  • فرانس
  • جرمنی
  • گھانا
  • ہانگ کانگ
  • آئس لینڈ
  • انڈونیشیا
  • آئرلینڈ
  • اسرائیل
  • اٹلی
  • کویت
  • لٹوِیا
  • لتھوانیا
  • لگزمبرگ
  • ملائیشیا
  • میکسیکو
  • مونٹینگرو
  • نیدرلینڈ
  • نیوزی لینڈ
  • ناروے
  • پیرو
  • فلپائن
  • پولینڈ
  • پورٹو ریکو
  • رومانیہ
  • سلوواکیہ
  • اسپین
  • سویڈن
  • سوئٹزر لینڈ
  • تھائی لینڈ
  • ترکی
  • برطانیہ
  • امریکہ

ایک YouTube چیریٹی فنڈ ریزر تخلیق کریں

آپ ایک YouTube چیریٹی فنڈ ریزر تخلیق کر سکتے ہیں اور اسے اپنی ویڈیوز اور لائیو سلسلوں میں شامل کر سکتے ہیں۔ پھر مداح شامل کردہ ویڈیو یا لائیو چیٹ پر عطیے کے بٹن سے عطیہ دے سکتے ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، کمائیں اور پھر چیریٹی منتخب کریں۔
  3. شروع کریںاور پھر ایک فنڈ ریزر تخلیق کریں پر کلک کریں۔
  4. اس ‎501(c)(3) امریکی غیر منفعتی تنظیم کا انتخاب کریں جسے آپ سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ جس ‎501(c)(3) غیر منفعتی تنظیم کی سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، اگر وہ مندرج نہیں ہے تو ایک غیر منفعتی تنظیم کی درخواست کریں کا انتخاب کریں۔ دستیاب غیر منفعتی تنظیموں کے بارے میں مزید جانیں۔
  5. فنڈ ریزر میں عنوان، تفصیل اور معاونین جیسی تفصیلات شامل کرنے کیلئے ہدایات کی پیروی کریں۔ ہم فنڈ ریزر کیلئے ایک ہدف اور دورانیہ سیٹ کرنے کی بھی تجویز کرتے ہیں۔ آپ اسے کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔
  6. عطیے کے بٹن کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز یا شیڈول کردہ لائیو سلسلے شامل کریں۔
  7. شائع کریں منتخب کریں۔

اعلی ترتیبات کے تحت لائیو کنٹرول روم میں اپنا لائیو سلسلہ سیٹ اپ کرتے وقت آپ اپنا فنڈ ریزر بھی سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ یہاں مزید جانیں۔

نوٹ: فنڈ ریزر کی تاریخ آغاز کے بعد، عطیہ کا بٹن آپ کے ویڈیو دیکھنے کے صفحہ پر یا لائیو چیٹ میں ظاہر ہوگا۔ اگر آپ نے ایک فنڈ ریزر تخلیق کیا ہے اور آپ کی ویڈیو کے ناظرین بطور 'بچوں کیلئے تیار کردہ' پر سیٹ ہیں تو آپ کی ویڈیو پر یا لائیو چیٹ میں عطیے کا بٹن دکھائی نہیں دے گا۔

اگر آپ اپنی اثر پذیری میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ایک کمیونٹی فنڈ ریزر تخلیق کریں۔ "معاونین" سیکشن اپ ڈیٹ کرنے سے YouTube چیریٹی تک رسائی کے حامل کسی بھی چینل کو آپ کے فنڈ ریزر میں شرکت کرنے کی اجازت حاصل ہوگی۔

آپ کا فنڈ ریزر شروع ہونے کے بعد، عطیے کا بٹن آپ کے دیکھنے کے صفحے پر یا لائیو چیٹ میں ظاہر ہوگا۔

کسی موجودہ فنڈ ریزر میں شرکت کریں

آپ دوسرے تخلیق کار کے کمیونٹی فنڈ ریزر میں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، کمائیں اور پھر چیریٹی منتخب کریں۔
  3. شروع کریں اور پھر ایک فنڈ ریزر میں شرکت کریں پر کلک کریں۔
  4. دستیاب کمیونٹی فنڈ ریزرز کی فہرست سے انتخاب کریں۔
  5. عطیے کے بٹن کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز یا شیڈول کردہ لائیو سلسلے شامل کریں۔
  6. شائع کریں منتخب کریں۔
نوٹ: فنڈ ریزر کی تاریخ آغاز کے بعد، آپ کو اپنے دیکھنے کے صفحے پر یا لائیو چیٹ میں عطیے کا بٹن دکھائی دینا شروع ہو جائے گا۔

اپنے YouTube چیریٹی فنڈ ریزر کا نظم کریں

چیریٹی ٹیب میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فنڈ ریزر میں کتنی رقم اکٹھی ہوئی ہے۔ آپ کسی بھی وقت مہم میں ترمیم کر سکتے ہیں، ہدفی رقم تبدیل کر سکتے ہیں یا فنڈ ریزر کو ہٹا بھی سکتے ہیں۔

اپنے فنڈ ریزر کی تفصیلات تبدیل کرنے کیلئے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، کمائیں اور پھر چیریٹی منتخب کریں۔
  3. وہ فنڈ ریزر جسے آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اس کے پاس مزید '' اور پھر ترمیم کریں منتخب کریں۔

اپنا فنڈ ریزر حذف کرنے اور اپنی ویڈیوز سے عطیے کا بٹن ہٹانے کیلئے، اوپر دئے گئے مراحل کی پیروی کریں اور حذف کریں منتخب کریں۔

ایک YouTube چیریٹی فنڈ ریزر سیٹ اپ کرنے کا طریقہ دیکھیں

How to Set Up a Fundraiser | YouTube Giving

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
18326173612333497634
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false