YouTube پر بطور فنکار اپنی کارکردگی کو سمجھیں

YouTube Analytics برائے فنکاران آپ اور آپ کی ٹیم کو آپ کے موسیقی کے مواد کیلئے خاص طور پر تیار کردہ اینالیٹکس دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ YouTube پر جہاں بھی آپ کی موسیقی کو نمایاں کیا جائے، وہاں اپنی کارکردگی کو سمجھیں۔

اگر آپ کے پاس کم از کم دو آفیشل آرٹسٹ چینلز کا نظم کرنے کی رسائی ہے، تو آپ آرٹسٹ روسٹر ٹول کا استعمال اپنے فنکاروں کے درمیان نیویگیٹ کرنے اور بصیرتیں دیکھنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ اپنے روسٹر کا نظم کرنے کا طریقہ جانیں اور شروع کریں۔

وہ کون سی چیز ہے جو Analytics برائے فنکاران کو منفرد بناتی ہے؟

Analytics برائے فنکاران کی مدد سے، آپ اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ YouTube پر آپ کی موسیقی اور ویڈیوز کی کارکردگی کیسی ہے۔ اپنی اینالیٹکس کے اندر، آپ مندرجہ ذیل چیزیں دیکھ سکتے ہیں:

  • بڑی ویڈیوز اور Shorts پر گانے سے متعلق اینالیٹکس
  • آپ کی زیر ملکیت چینلز اور ایسے چینلز کے اعداد و شمار جہاں آپ کی موسیقی کو نمایاں کیا جاتا ہے
  • ریئل ٹائم بصیرتیں (صرف YouTube اسٹوڈیو ایپ میں)

گانے سے متعلق اینالیٹکس ایسی ویڈیوز پر آپ کے گانے کی کارکردگی کا ایک جامع منظر پیش کرتی ہیں:

  • جن میں آپ کا پورا گانا یا آپ کے گانے کا بیشتر حصہ شامل ہے
  • جن میں آپ کی ریکارڈنگ کو بنیادی جُز کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے
  • جن میں صارف کے ذریعے فراہم کردہ میٹا ڈیٹا میں آپ کے نام، البم یا گانے کے عنوان کا ذکر کیا گیا ہے

Analytics برائے فنکاران کے ساتھ شروعات کریں

Analytics برائے فنکاران تک رسائی حاصل کرنے کیلئے، آپ کی زیر ملکیت یا زیر انتظام ایک آفیشل آرٹسٹ چینل ہونا لازمی ہے۔ آفیشل آرٹسٹ چینل تخلیق کرنے کا طریقہ جانیں یا دوسروں کو اپنی اینالیٹکس دیکھنے کی اجازت دینے کیلئے اپنے چینل کی اجازتیں اپ ڈیٹ کریں۔

YouTube Analytics برائے فنکاران حاصل کرنے کیلئے:

  1. کسی براؤزر سے یا Android یا Apple آلات پر YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ سے YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، Analytics کو منتخب کریں۔

فنکار اینالیٹکس کی خصوصیات

آپ کی کارکردگی کا مجموعی جائزہ

مجموعی جائزہ ٹیب YouTube پر آپ کی کارکردگی کا ایک خلاصہ دکھاتا ہے۔ اس ٹیب میں، آپ مندرجہ ذیل کیلئے رپورٹس تلاش کر سکتے ہیں:

  • آپ کی مجموعی کارکردگی: آپ کے گانوں اور ویڈیوز کو دیکھنے کا کُل وقت، کُل ملاحظات اور منفرد ناظرین کی کُل تعداد۔
  • ریئل ٹائم سرگرمی: نئی ریلیزز کی کارکردگی کی پیمائش کریں۔ گزشتہ 60 منٹ یا 48 گھنٹے کے اندر اپنے گانے اور ویڈیو کے تخمینی ملاحظات کو سمجھنے کیلئے ایک مدت کا انتخاب کریں۔
  • سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد: گزرتے وقت کے ساتھ اپنے سبسکرائبرز کی کُل تعداد دیکھیں۔

مواد

مواد ٹیب فارمیٹ کے لحاظ سے آپ کی اینالیٹکس کا سیگمنٹ تیار کرتا ہے، جیسے ویڈیوز، گانے، Shorts، لائیو، پوسٹس اور پوڈکاسٹس۔ اس ٹیب میں وہ معلومات شامل ہوتی ہے جسے پہلے رسائی اور مشغولیت ٹیبز میں دیکھا جا سکتا تھا، جیسے:

صرف موبائل پر:

مواد ٹیب میں گانے سے متعلق اینالیٹکس بھی شامل ہوتا ہے۔ گانے سے متعلق اینالیٹکس میں آفیشل میوزک ویڈیوز، آرٹ ٹریکس، گانے کے بول دکھانے والی ویڈیوز اور صارف کے جنریٹ کردہ دیگر ویڈیوز کا ڈیٹا یکجا کیا جاتا ہے۔ ویڈیوز کو گانے سے متعلق اینالیٹکس میں شامل کیا جاتا ہے اگر:

  • آپ کی تمام یا بیشتر ساؤنڈ ریکارڈنگ ویڈیو میں موجود ہو
  • ویڈیو کا بیشتر حصہ UGC (صارف کے جنریٹ کردہ مواد) پر مشتمل ہو
  • ویڈیو کی تفصیلات میں آپ کے نام، البم یا گانے کے عنوان کا تذکرہ کیا گیا ہو
  • گانے کا آپ کا پرفارمنس کسی مختصر ویڈیو کا بنیادی جُز ہو

اپنے گانے سے متعلق اینالیٹکس تلاش کرنے کیلئے:

  1. اپنے موبائل آلے سے YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. مواد > گانے پر جائیں۔
  3. جائزے کیلئے فہرست سے ایک گانا منتخب کریں۔

ناظرین

ناظرین ٹیب یہ دکھاتا ہے کہ آپ کی موسیقی کو کون دیکھ اور سن رہا ہے۔ اپنے سبسکرائبرز کو دیکھیں یا واپس لوٹنے والے، نئے اور منفرد ناظرین سے متعلق معلومات دیکھیں۔ آپ مندرجہ ذیل کیلئے رپورٹس بھی دیکھ سکتے ہیں:

  • ایسے سرفہرست ممالک یا علاقے جہاں آپ کے ناظرین رہتے ہیں
  • سب ٹائٹل کی سرفہرست زبانیں
  • ناظر کی عمر اور صنف
  • آپ کے ناظرین YouTube پر کس وقت ہوتے ہیں
نوٹ: ممکن ہے کہ 'ناظرین' ٹیب آپ کی ٹریفک کی مکمل تصویر پیش نہ کرتا ہو۔ ممکن ہے کہ اس ٹیب میں ڈسپلے کردہ ڈیٹا آپ کے ناظرین کے ایک ذیلی سیٹ کی نمائندگی کرتا ہو۔

آمدنی

آمدنی ٹیب YouTube پر اپنی آمدنی کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ یہ ٹیب YouTube پارٹنر پروگرام میں تخلیق کاروں کیلئے دستیاب ہے اور آپ کی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ظاہر کرتا ہے۔

آمدنی کا مجموعی جائزہ آپ کی تخمینی آمدنی، آپ کی زیر ملکیت منیٹائز ہونے والی ویڈیوز کی تعداد اور فی ہزار پلیز تخمینی کل اوسط آمدنی کو ظاہر کرتا ہے۔ مندرجہ ذیل کیلئے رپورٹس بھی دستیاب ہیں:

  • ماہانہ تخمینی آمدنی: گزشتہ 6 ماہ میں آپ کے چینل نے کتنی آمدنی حاصل کی ہے۔ جاری ریونیو رپورٹس کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اور یہ تبدیلیوں کے ساتھ مشروط ہوتی ہیں۔
  • کمائی کرنے والی سرفہرست ویڈیوز: کسی دئے گئے عرصۂ وقت میں، اعلی ترین تخمینی آمدنی والی ویڈیوز۔
  • آمدنی کے وسائل: اس بات کی تفصیل کہ آپ YouTube پر کس طرح پیسے کما رہے ہیں۔
  • اشتہار کی اقسام: آپ کے اشتہارات کا فارمیٹ اور آپ کی خریداری کا مخصوص پلیٹ فارم۔ یہ تفصیل صرف YouTube اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی اور نقش پر مبنی میٹرکس کیلئے دستیاب ہے۔
  • ٹرانزیکشن سے حاصل ہونے والی آمدنی: اشیائے فروخت اور Super Chat جیسی ٹرانزيکشنز سے حاصل ہونے والی کُل تخمینی آمدنی۔ پارٹنر کے ذریعے چارج کئے گئے ریفنڈز کی کٹوتی اس منظر سے کی جاتی ہے۔

اپنا ڈیٹا فلٹر کریں

اپنے ڈیٹا کا سیگمنٹ بنانے کیلئے فلٹرز کا استعمال کریں اور اپنے ناظرین کو سمجھیں۔ نیچے دئے گئے فلٹر کے مناظر مختلف چینلز، ویڈیو کی اقسام یا YouTube پروڈکٹس پر آپ کی کارکردگی کا موازنہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

فلٹرز کا استعمال کرنے کیلئے، YouTube اسٹوڈیو میں اپنے Analytics ٹیب کے اوپری حصے میں موجود مینو سے ایک منظر منتخب کریں۔

ملاحظات کی کل تعداد

آپ کی ملاحظات کی کل تعداد YouTube پر آپ کی کارکردگی کا ایک جامع مجموعی جائزہ پیش کرتی ہے، بشمول:

  • آپ یا آپ کے لیبل کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز
  • دیگر چینلز پر اپ لوڈ کردہ آپ کی موسیقی کو نمایاں کرنے والے تعاونات
  • آپ کی موسیقی کے ساتھ آپ کے مداحوں کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز۔
نوٹ: آپ کی اینالیٹکس آپ کے ملاحظات کی کل تعداد پر ڈیفالٹ ہوگی، تاوقتیکہ اس کی دوسری طرح سے وضاحت نہ کی گئی ہو۔

آفیشل آرٹسٹ چینل

یہ فلٹر آپ کے آفیشل آرٹسٹ چینل، VEVO یا لیبل پر اپ لوڈ کردہ موسیقی اور غیر موسیقی والی ویڈیوز کے اعداد و شمار کو ظاہر کرتا ہے۔ YouTube آرٹ ٹریک میٹرکس بھی شامل ہیں۔

دیگر چینلز

YouTube پر دیگر چینلز پر اپنی موسیقی کی کارکردگی کو سمجھنے کیلئے اس فلٹر کا استعمال کریں۔ اس فلٹر میں شامل ہے:

  • دیگر فنکاروں کے ساتھ تعاونات
  • کسی اور کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز جن میں آپ کی تمام یا تقریباً تمام ساؤنڈ ریکارڈنگ شامل ہے
  • ایسی ویڈیوز جن میں آپ کا گانا بنیادی جُز ہے اور ویڈیو کی تفصیلات میں آپ کے نام، البم یا گانے کے عنوان کا تذکرہ کیا گیا ہے

گانے کا رول اپ

گانے کا رول اپ YouTube پر کسی گانے کی مجموعی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس فلٹر میں شامل ہے:

  • آفیشل موسیقی کی ویڈیوز
  • آرٹ ٹریکس
  • نغمے والی ویڈیوز
  • لائیو پرفارمنسز
  • کسی اور کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز جن میں آپ کی تمام یا تقریباً تمام ساؤنڈ ریکارڈنگ شامل ہے
  • ایسی ویڈیوز جن میں آپ کا گانا بنیادی جُز ہے اور ویڈیو کی تفصیلات میں آپ کے نام، البم یا گانے کے عنوان کا تذکرہ کیا گیا ہے
نوٹ: گانے کے رول اپ منظر میں دیگر ورژنز اور ریمکسز علیحدہ گانے سمجھے جاتے ہیں۔

اپنے گانے کا رول اپ دیکھنے کیلئے، Analytics برائے فنکاران کے اندر اعلی پر کلک کریں۔

YouTube Music

اپنی YouTube Music کی پرفارمنس کو YouTube سے علیحدہ کرنے کیلئے، YouTube Music فلٹر کا استعمال کریں۔ سروس پر مبنی یہ فلٹر آپ کے دیکھنے کے وقت اور YouTube Music ایپ سے حاصل ہونے والے ملاحظات کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
نوٹ: YouTube Music ڈیٹا کو فلٹر کرنے کی سہولت صرف مارچ 2021 سے لے کر اب تک دستیاب ہے۔ پچھلے ڈیٹا میں YouTube میٹرکس بھی شامل ہے۔
ہائی لائٹس تلاش کریں اور اپنے آرٹسٹ ریکیپ کی مدد سے سال بھر کے اہم واقعات کا جشن منائیں۔ اس بارے میں جانیں کہ مداح YouTube پر آپ کی موسیقی کے ساتھ کس طرح مشغول ہوتے ہیں۔ پھر، کسٹم ڈیٹا کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی کامیابیوں کا اشتراک کریں۔
اپنے سال کے اختتام کا ریکیپ دیکھنے اور اس کا اشتراک کرنے کا طریقہ جانیں۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4621517654513437620
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false