غیر قانونی یا ریگولیٹڈ اشیاء یا سروسز سے متعلق پالیسیاں


 
ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔

YouTube پر چند مخصوص ریگولیٹڈ اشیاء اور سروسز فروخت کرنے کے ارادے سے تیار کردہ مواد کی اجازت نہیں ہے۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو چند ایسی ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

آپ اضافی وسائل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کے لئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کر رہے ہیں

اگر کسی مواد کا مقصد نیچے مندرج ریگولیٹڈ اشیاء اور سروسز میں سے کسی کو براہ راست فروخت کرنا، اس سے لنک کرنا یا اس تک رسائی کی سہولت فراہم کرنا ہو تو YouTube پر ایسا مواد پوسٹ نہ کریں۔ کسی فروخت کنندہ سے براہ راست رابطہ کرنے کیلئے لنکس، ای میل، فون نمبر یا دیگر ذرائع پوسٹ کر کے ان آئٹمز کو فروخت کرنے یا ان سروسز کے استعمال کو ممکن بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

نوٹ: اگر آپ لنکس یا رابطے کی معلومات فراہم کر رہے ہیں جیسے کہ فون نمبرز، ای میلز یا رابطے کے دوسرے ذرائع جہاں سے طاقتور منشیات خریدی جا سکتی ہیں یا جہاں بغیر نسخے کے ادویات خریدی جا سکتی ہیں تو آپ کے چینل کو معطل کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں مثالیں دیکھیں۔ 

اضافی طور پر، YouTube پر درج ذیل مواد کی اجازت نہیں ہے:

  • طاقتور منشیات کا استعمال یا اس کی تخلیق: طاقتور منشیات کا استعمال یا اس کی تخلیق، طاقتور یا کم نقصان دہ منشیات کی فروخت یا فروخت کی سہولت فراہم کرنا، نسخے کے بغیر ریگولیٹڈ ادویات کی فروخت کی سہولت فراہم کرنا یا غیر تعلیمی مواد میں اسٹیرائیڈز کے استعمال کا طریقہ دکھانا۔ 
  • تعلیمی دھوکہ دہی: ایسا مواد جو اکیڈمک دھوکہ دہی کیلئے ہدایات فراہم کرتا ہے۔

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، لائیو سلسلے اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں خارجی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs، زبانی طور پر صارفین کو ویڈیو میں دوسری سائٹس پر لے جانا اور دوسرے طریقے شامل ہو سکتے ہیں۔ 

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

یاد رکھیں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔ 

  • غیر منظور شدہ آن لائن جوئے بازی یا کھیل کود پر سٹہ لگانے والی سائٹ سے لنک کرنا۔
  • جعلی پاسپورٹس فروخت کرنا یا جعلی آفیشل دستاویزات بنانے کی ہدایات فراہم کرنا۔
  • اسکورٹ، عصمت فروشی، یا شہوت انگیز مساج کی سروسز کی تشہیر کرنا۔
  • ڈارک ویب پر منشیات خریدنے کا طریقہ بتانے والا مواد۔
  • جعلی کریڈٹ کارڈ نمبر بنانے والے سافٹ ویئر کی خریداری کرنے والے صارف کی ویڈیو۔
  • اس میں ایسی آن لائن فارمیسی کا لنک بھی شامل ہے جو نسخوں کا مطالبہ نہیں کرتا ہے۔
  • ایسا مواد جو کسی ایسے پروڈکٹ کو فروغ دیتا ہے جس میں منشیات، نیکوٹین، یا کنٹرول کردہ مادہ شامل ہے۔
  • طاقتور منشیات کے استعمال کے ڈسپلیز: ایسا غیر تعلیمی مواد جس میں ہیروئن جیسی انجیکشن کے ذریعے نسوں میں لی جانے والی منشیات یا سونگھنے والی منشیات/سونگھنے والی گوند یا مَخدّرات والی گولیاں لینے کو دکھایا گیا ہے۔
  • طاقتور منشیات کی تیاری: ایسا غیر تعلیمی مواد جس میں منشیات بنانے کے طریقے کی وضاحت کی گئی ہو۔
  • شراب یا منشیات کا استعمال کرنے والے قانونی حد سے کم عمر بچے: قانونی حد سے کم عمر بچوں کو شراب نوش کرتے، ویپورائزرز، ای سگریٹس، تمباکو یا چرس کا استعمال کرتے ہوئے یا آتش بازیوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے دکھانا۔
  • اسٹیرائیڈ کا استعمال: ایسا غیر تعلیمی مواد جس میں باڈی بلڈنگ جیسے تفریحی مقاصد کیلئے اسٹیرائیڈز استعمال کرنے کا طریقہ دکھایا گیا ہو۔
  • کم نقصان دہ منشیات فروخت کرنا: جیسے کہ چرس یا سالویا کی فروخت میں سہولت فراہم کرنے والی سائٹس کے لنکس فراہم کرنا۔
  • طاقتور منشیات فروخت کرنا: طاقتور منشیات کو فروخت کرنے کے مقصد سے انہیں نمایاں کرنا۔ درج ذیل طاقتور منشیات کی کچھ اقسام میں شامل ہیں (نوٹ کریں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے اور ان مادوں کو مختلف ناموں سے بھی جانا جا سکتا ہے):
    • ایمفیٹامائن
    • کوکین
    • Dextromethorphan (DXM)
    • Flunitrazepam
    • Fentanyl
    • GHB
    • ہیروئن
    • کیٹامائن
    • K2
    • LSD
    • MDMA/ecstasy
    • میسکلین
    • میتھیمفیٹامین
    • Isotonitazene (ISO)
    • افیون
    • PCP
    • سائلو سائبین اور سائلو سائب (جادوئی مشرومز)

نوٹ: اگر آپ لنکس یا رابطے کی معلومات فراہم کر رہے ہیں جیسے کہ فون نمبرز، ای میلز یا رابطے کے دوسرے ذرائع جہاں سے طاقتور منشیات خریدی جا سکتی ہیں یا جہاں بغیر نسخے کے ادویات خریدی جا سکتی ہیں تو آپ کے چینل کو معطل کیا جا سکتا ہے۔

براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

عمر کے ساتھ محدود مواد

بعض اوقات مواد ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے، لیکن ممکن ہے کہ یہ 18 سال سے کم عمر کے ناظرین کیلئے مناسب نہ ہو۔ 

عمر کے ساتھ محدود مواد کی مثالیں

  • بھنگ کی ڈسپنسری کو فروغ دینے والا مواد۔
  • نیکوٹین ای لکوئیڈ کے برانڈز کا تجزیہ کرنے والا مواد۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10659219933394764288
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false