پرتشدد انتہا پسند یا مجرمانہ تنظیموں کی پالیسی


ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔

YouTube پر پرتشدد انتہا پسند یا مجرمانہ تنظیموں کی تعریف، تشہیر یا ان کی مدد کے ارادے سے تیار کردہ مواد کی اجازت نہیں ہے۔ ان تنظیموں کو افراد کی بھرتی سمیت کسی بھی مقصد کیلئے YouTube کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو چند ایسی ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

اگر آپ کو یقین ہو کہ کوئی شخص فوری خطرہ میں مبتلا ہے تو صورتحال کی اطلاع دینے کے لئے آپ کو فوری طور پر اپنی مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کرنا چاہیے۔

آپ کیلئے اس کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کررہے ہیں

YouTube پر مواد شائع نہ کریں اگر وہ مندرجہ میں سے کسی تفصیل سے مناسبت رکھتا ہے۔

  • پرتشدد انتہا پسند، مجرمانہ، یا دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے تیار کردہ مواد
  • دوسروں کو تشدد کی کارروائیاں کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ممتاز دہشت گرد، انتہا پسند یا مجرمانہ شخصیات کی تعریف یا انہیں یادگار بنانے والا مواد
  • پرتشدد انتہا پسند، مجرمانہ یا دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں کی تعریف یا جواز فراہم کرنے والا مواد
  • ایسا مواد جس کا مقصد پرتشدد انتہا پسند، مجرمانہ یا دہشت گرد تنظیموں میں نئے اراکین کو بھرتی کرنا ہے
  • ایسا مواد جس میں یرغمالیوں کی تصویر کشی کی گئی ہو یا کسی مجرم، انتہا پسند یا دہشت گرد تنظیم کی جانب سے درخواست کرنے، دھمکی دینے یا ڈرانے کے ارادے سے پوسٹ کیا گیا ہو
  • ایسا مواد جس میں پرتشدد انتہا پسند، مجرم، یا دہشت گرد تنظیموں کی تعریف یا تشہیر کرنے کے لیے ان کے نشانات، لوگوز یا علامات کو دکھایا گیا ہو
  • ایسا مواد جو اسکول فائرنگ جیسے پرتشدد سانحات کی تعریف کرتا ہو یا اسے فروغ دیتا ہو

جرائم پیشہ یا دہشت گرد تنظیموں کا تعین کرنے کے لیے YouTube حکومت اور بین الاقوامی تنظیم کے عہدوں سمیت بہت سے عوامل پر انحصار کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم ایسے کسی بھی چینل کو ختم کر دیتے ہیں جہاں ہمیں معقول یقین ہو کہ اکاؤنٹ کا حامل کسی نامزد دہشت گرد تنظیم کا رکن ہے، جیسے کہ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (امریکہ) یا اقوام متحدہ کی طرف سے شناخت کردہ تنظیم۔

تعلیمی، دستاویزی، سائنسی، یا فنکارانہ مقصد کیلئے دہشت گردی یا جرم سے متعلق مواد پوسٹ کرتے وقت، ویڈیو یا خود آڈیو میں خاطر خواہ معلومات فراہم کرنے کا خیال رکھیں تاکہ ناظرین سیاق و سباق کو سمجھ سکیں۔ خاطر خواہ سیاق و سباق کے ساتھ گرافک یا متنازعہ فوٹیج عمر کی پابندیوں یا وارننگ کی اسکرین کے ساتھ مشروط ہو سکتی ہے۔

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، لائیو سلسلے اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں خارجی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs، زبانی طور پر ویڈیو میں دوسری سائٹس پر ڈائریکٹ کرنا، ساتھ ہی دیگر طریقے شامل ہو سکتے ہیں۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

  • دہشت گرد، مجرمانہ، یا انتہا پسند تنظیموں کے ذریعہ تخلیق کردہ مواد کے خام اور غیر ترمیم شدہ دوبارہ اپ لوڈز
  • گانوں یا یادگاروں میں دہشت گرد لیڈروں یا ان کے جرائم کا جشن منانا
  • گانوں یا یادگاروں میں دہشت گرد یا مجرمانہ تنظیموں کا جشن منانا
  • صارفین کو ایسی سائٹس کی طرف لے جانے والا مواد جو دہشت گردی کے نظریے کی حمایت کرتی ہیں، ممنوعہ مواد کو پھیلانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں یا بھرتی کے لیے استعمال ہوتی ہیں
  • کسی ڈراؤنے یا بڑے پُرتشدد ایونٹ کے دوران مجرم کے ذریعے فلمائی جانے والی ایسی فوٹیج جس میں اسلحے، تشدد یا زخمی متاثرین دکھائی دے رہے ہوں یا ان کی آوازیں سنائی دے رہی ہوں
  • بیرونی سائٹس کے لنکس جن میں پرتشدد حملہ آوروں کے مینی فیسٹوز شامل ہیں
  • ویڈیو گیم کا ایسا مواد جو پرتشدد ایونٹ، اس کے مرتکب افراد کی ستائش کیلئے یا پرتشدد انتہا پسند یا مجرم یا دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کے لیے تیار کیا گیا ہو یا اس میں ترمیم ("موڈیڈ") کی گئی ہے
  • شہریوں کے خلاف تشدد کی تعریف کرنا
  • پرتشدد مجرم، انتہا پسند یا دہشت گرد تنظیموں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا

براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔

اگر آپ پہلی بار ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ کو وارننگ ملے گی۔ اگر ایسا نہیں ہے تو ہم آپ کے چینل کے خلاف ایک اسٹرائیک جاری کر سکتے ہیں۔ آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ آپ یہاں ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہماری YouTube چینل کی منیٹائزیشن کی پالیسیوں کے مطابق آپ کے کسی بھی اکاؤنٹ پر منیٹائزیشن کو غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں وارننگ شامل ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ایک غلطی ہے تو آپ اپیل کر سکتے ہیں۔ اگر خلاف ورزی ختم ہو جاتی ہے تو آپ YouTube اسٹوڈیو میں اہل ہونے کے بعد منیٹائزیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
13813194219409075271
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false