آپ کی جانب سے YouTube کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہونے پر کیا ہوتا ہے
YouTube کی پالیسیوں کی تعمیل کرنے میں ناکام رہنے والے مواد کے منتظمین کو آفیشل وارننگز مل سکتی ہیں اگر YouTube یہ تعین کر لے کہ ان کی جانب سے کیا گیا CMS کا غلط استعمال لاپرواہی سے ہوا ہے، دانستہ کیا گیا ہے یا نقصان دہ ہے۔ اس کے علاوہ، YouTube میزبانی یا ڈیلیور کردہ کسی ایسے مواد کو ہٹا سکتا ہے جس سے YouTube کی شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ آفیشل وارننگز سے YouTube کے بعض مخصوص پروگرامز اور CMS کی خصوصیات کیلئے آپ کی کمپنی کی اہلیت متاثر ہو سکتی ہے، اسلئے یہ بات اہم ہے کہ آپ کے سسٹمز تک غیر مجاز رسائی کو روکنے اور YouTube کی تمام پالیسیوں، گائیڈلائنز اور تقاضوں کی تعمیل کیلئے آپ کے پاس مناسب داخلی کنٹرولز موجود ہوں۔
CMS کی خصوصیات تک رسائی سے محرومی
آفیشل وارننگز کے علاوہ، CMS خصوصیات کا غلط یا بیجا استعمال کرنے والے پارٹنرز اُن خصوصیات یا دیگر متعلقہ خصوصیات تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہ عموماً عارضی ہوتا ہے اور عام طور پر ایک متعینہ مدت تک رہتا ہے۔ ہم مواد کے نظم و نسق کے ایکو سسٹم کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے CMS خصوصیات تک آپ کی رسائی کو عارضی طور پر محدود بھی کر سکتے ہیں۔ کسی خصوصیت تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے سے پہلے ایک پارٹنر کو کتنا وقت انتظار کرنا لازمی ہے، اس کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے، جیسے خلاف ورزی کی شدت، اس کے سرزد ہونے کی وجہ، پارٹنر کے کاروبار پر پڑنے والا اثر اور پارٹنر کی خلاف ورزی کی سرگزشت۔ بعض معاملات میں، ہم ایسا سمجھ سکتے ہیں کہ بعض خصوصیات تک رسائی سے مستقل محرومی مناسب ہے۔ آپ کے پارٹنر مینیجر کو مخصوص تفصیلات اور اگلے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل ہوگی۔ اگر آپ کے پاس پارٹنر مینیجر نہیں ہے تو مزید معلومات کیلئے آپ تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مواد کے منتظم کے طور پر آپ کی ذمہ داریاں
YouTube کا مواد کے نظم و نسق کا نظام (CMS) ٹولز کا ایک ایسا طاقتور سوئیٹ ہے جو غیر موزوں طریقے سے استعمال کئے جانے پر YouTube کے ایکو سسٹم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مواد کے منتظمین اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار ہیں کہ میزبانی اور ڈیلیور کردہ سبھی مواد (جیسے، چینلز، ویڈیوز، آرٹ ٹریکس، اثاثہ میٹا ڈیٹا، Content ID، حوالہ جات وغیرہ) YouTube کی تمام پالیسیوں اور گائیڈلائنز کی تعمیل کرتے ہیں، بشمول ہماری سروس کی شرائط، کمیونٹی گائیڈلائنز، منیٹائزیشن کے تقاضے اور مواد کے منتظم کی پالیسیاں۔
مکرر اور سنگین خلاف ورزیاں
ہم ان پالیسیوں کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ وہ پارٹنرز جو مکرر یا سنگین طور پر ہماری مواد کے منتظم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں سخت جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان جرمانوں میں CMS کی اضافی خصوصیات تک رسائی سے محروم ہونا، طویل مدت تک مخصوص خصوصیات سے محروم ہونا یا مکمل طور پر CMS تک رسائی سے محروم ہونا اور YouTube کے ساتھ معاہدوں کا ختم ہونا شامل ہو سکتے ہیں۔
بعض صورتوں میں، ہم اپنی پالیسیوں کی تعمیل کے لیے ایک "حتمی وارننگ" جاری کر سکتے ہیں۔ وہ مواد کے منتظمین جنہیں آفیشل حتمی وارننگ کی اطلاع جاری کی گئی ہو وہ اپنی بیشتر CMS خصوصیات تک رسائی سے اس وقت تک محروم ہو جائيں گے جب تک کہ وہ اگلے سال کے دوران کسی وقت بیجا استعمال کے آڈٹ میں پاس نہ ہو جائيں۔ اگلے سال ہماری مواد کے منتظم کی پالیسیوں کی کوئی اضافی خلاف ورزی، نیز بیجا استعمال کے آڈٹ کی درخواست کرنے اور اس میں پاس ہونے میں ناکامی سے ان کے معاہدوں کے ختم ہونے کا خطرہ ہو جائے گا۔
متعدد مواد کے مالکان کی ملکیت
یہ بات نوٹ کر لیں کہ اگر YouTube پر آپ کے متعدد مواد کے منتظمین میں کنٹرولنگ کا دعوی ہے تو ایک مواد کے منتظم میں ہونے والی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں آپ کے زیر ملکیت تمام مواد کے منتظمین پر جرمانے عائد ہو سکتے ہیں۔
مواد کے منتظم کی عام پالیسیاں
یہ پالیسیاں YouTube CMS تک رسائی رکھنے والے ہر پارٹنر پر لاگو ہوتی ہیں
مواد کے منتظمین اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ تمام منسلکہ چینلز YouTube کی مواد سے متعلق پالیسیوں اور گائیڈلائنز کی تعمیل کریں۔ اس پالیسی کا اطلاق زیر ملکیت اور آپریشن (O&O) اور ملحق چینلز دونوں پر اپ لوڈ کردہ مواد پر ہوتا ہے۔
پالیسی کے تقاضے
- 90 دنوں کی مدت کے دوران مواد کے منتظمین کے 30 سے کم بیجا استعمال کے ایونٹس (جیسے ختم کرنا، معطلی، یا ڈی منیٹائزیشن) ہونے چاہئیں۔ اس پالیسی کا اطلاق آپ کے ملحق اور غیر ملحق دونوں اکاؤنٹس کے چینلز پر ہوتا ہے۔
- مواد کے منتظمین سے 90 دنوں کی مدت کے دوران اپنے غیر ملحق اکاؤنٹس پر چینل کے بیجا استعمال کے 10 سے کم ایونٹس ہونے چاہئیں۔
پالیسی کی خلاف ورزیاں
اس حد سے تجاوز کو اس پالیسی کی ایک خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔ 90 دنوں کی مدت میں پہلی خلاف ورزی کے نتیجے میں 1 مہینے کی معطلی ہوگی۔ معطلی کے دوران، آپ نئے چینلز نہیں تخلیق کر سکتے اور نہ ہی اپنے مواد کے منتظم سے انہيں منسلک کر سکتے ہیں۔
90 دنوں کی مدت میں دوسری خلاف ورزی کے نتیجے میں 2 مہینے کی معطلی ہوگی۔ تیسری اور آخری خلاف ورزی کے نتیجے میں جرمانے عائد ہوں گے جن میں طویل مدتی معطلی یا YouTube کے ساتھ آپ کے معاہدوں کا اختتام شامل ہو سکتا ہے۔
پالیسی کی تعمیل کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں
- اپنے زیر انتظام چینلز کو YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز اور مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کے بارے میں آگاہ کریں۔ یہ یقینی بنائیں کہ وہ YouTube کی سروس کی شرائط کے مطابق کام کرتے ہوں۔
- بیجا استعمال کے ایونٹس کو باقاعدگی سے چیک کریں، خاص طور پر حالیہ لنک کردہ اکاؤنٹس میں۔
- اپنے مواد کے منتظم کے ماتحت چینل کی معطلیوں کی تعداد کی نگرانی کرنے کے لیے باقاعدگی سے اپنے چینل کی فہرست برآمد کریں۔
- جتنے چینلز کا آپ نظم کر سکتے ہيں اتنے ہی چینلز اپنے مواد کے منتظم سے لنک کریں۔
- چینلز کو اپنے مواد کے منتظم میں شامل کرنے سے پہلے باریکی سے ان کا جائزہ لیں۔
پالیسی کے تقاضے:
- مواد کے منتظمین کو ہر مہینے اپنے چینل سے لنک ہونے کے دعوت ناموں کی 90 فیصد سے زائد شرح قبولیت کو برقرار رکھنا چاہیے۔
- 90 فیصد شرح قبولیت سے نیچے آنے والے مواد کے منتظمین کے تمام مواد کے مالک کی فیملی کے لیے چینل کے دعوت نامے 1 ماہ تک سست کر دیے جائیں گے۔
پالیسی کی تعمیل کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں:
- مہینے کے اوائل میں اپنے دعوت نامے بھیجیں۔ اس سے آپ کے تخلیق کاروں کو دعوت قبول کرنے کے لیے کافی وقت ملتا ہے۔
- صرف ان چینلز کو دعوت نامے بھیجیں جن سے آپ واقف ہیں اور جن کے ساتھ در اصل آپ کا کاروباری تعلق ہے۔
- تخلیق کاروں سے رابطہ کریں اور ضرورت پڑے تو انہیں دعوت نامے قبول کرنے کی یاد دہانی کرائيں۔
پالیسی کے تقاضے:
- مواد کے منتظمین کا ایسے طریقوں میں مشغول ہونا منع ہے جو YouTube کے سسٹمز، پروسیسز یا پالیسیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا ان میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
- اس پالیسی کی خلاف ورزی کو سنگین بیجا استعمال سمجھا جا سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ کے مواد کے مالک کی پوری فیملی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
اس پالیسی کی خلاف ورزی کی مثالیں درج ذیل پر مشتمل ہو سکتی ہیں:
- ایسے مواد کو غلط طریقے سے منیٹائز کرنے کے لیے CMS کا استعمال کرنا جو YouTube پر منیٹائزیشن کے لیے نااہل ہے۔ اس میں وہ مواد شامل ہے جس سے ہماری کمیونٹی اور برانڈ کی حفاظت کی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی ہوتی ہے، نیز وہ مواد جو کسی بھی طرح کے قابل اطلاق قوانین و ضوابط کی وجہ سے ممنوع ہے۔
- Content ID کے ایسے اثاثوں میں دستی طور پر اپنی ملکیت کو شامل کرنا جن میں آپ کو عارضی طور پر بھی قانونی املاک دانش کا مفاد حاصل نہیں ہے۔
- دعوی کے تنازعات حل کرنے کے طریق کار کو فریب دینے کے لیے Content ID کے دستی دعوے کا استعمال کرنا۔
- ایسے کسی بھی چینل کو اپنے CMS میں لے جانا جس کو YouTube نے ایسی صورتوں میں منظوری نہیں دی ہے جہاں سابقہ منظوری ضروری ہے۔
-
ایکسپلائٹس کا استعمال کرنا یا اس سے فائدہ اٹھانا یا YouTube پر غلط یا پُر فریب وسائل کے ذریعے آپ کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے تیار کردہ تکنیکوں میں شامل ہونا۔
پالیسی کے تقاضے:
پالیسی کی تعمیل کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں:
- نظم کرنے کے لیے نئے چینلز کا انتخاب کرتے وقت احتیاط برتیں۔ ان چینلز کو شامل کرنے سے گریز کریں جن سے آپ کی اسٹرائیک کی تعداد کے مکمل ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
- بیشتر پارٹنرز اسی وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جب وہ کسی O&O مواد کے مالک پر چینلز کی تعداد 120 سے کم رکھتے ہیں۔
- اپنے زیر انتظام چینلز کو کاپی رائٹ کے بارے میں آگاہ کریں اور یقینی بنائیں کہ وہ YouTube کی پالیسیوں کے مطابق کام کریں۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ اپنے زیر انتظام چینلز کی تعداد میں اضافہ کریں تو مناسب داخلی کنٹرول برقرار رکھیں۔
- مواد کے منتظمین اپنے CMS اکاؤنٹ کا استعمال کرکے انجام دی جانے والی ہر کارروائی کے لیے ذمہ دار ہیں۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنے ملازمین کی رسائی اور ہماری پالیسیوں کی تعمیل کی نگرانی کرنے کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات ہیں۔ کمپنیاں اپنے انفرادی ملازمین کی کارروائیوں کے لیے ذمہ دار ہیں۔
- اس پالیسی کا اطلاق فریق ثالث کی کمپنیوں پر بھی ہوتا ہے جن کو CMS اکاؤنٹ کے انتظام کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
- بھرپائی یا دیگر فائدے کے لیے غیر ملحق یا ممنوعہ فریق ثالث کو اپنے CMS اکاؤنٹ تک رسائی دینا سخت منع ہے۔
- اپنے CMS اکاؤنٹ تک رسائی کرایہ، لیز پر نہ دیں یا فروخت نہ کریں۔
- اگر آپ نے اپنی جانب سے اپنے CMS اکاؤنٹ کے انتظام کے لیے کسی فریق ثالث کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، تو اس تنظیم کا ہمارے ساتھ بلاواسطہ پارٹنرشپ کا معاہدہ ہونا چاہیے۔
- ان تنظیموں (یا متعلقہ افراد) کو اپنے CMS اکاؤنٹ تک رسائی نہ دیں جن کی بیجا استعمال کی سرگزشت ہو۔
- اگر YouTube کو پتہ چلے کہ کسی غیر متعلقہ یا ممنوعہ فریق نے آپ کے CMS اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی ہے تو YouTube کارروائی کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، YouTube کسی فرد کی رسائی کو منسوخ کر سکتا ہے یا کسی متعلقہ معاہدے کو ختم کر سکتا ہے۔
- مثال کے طور پر، فنکار کے انٹرویوز کو کافی حد تک متعلقہ شمار کیا جا سکتا ہے۔
- غیر موسیقی مواد والے میوزک پارٹنرز کو اپنے پارٹنر مینیجر کے ساتھ ممکنہ تدابیر پر گفتگو کرنی چاہیے تاکہ خصوصیت تک رسائی، جیسے چینلز کو لنک کرنے کی صلاحیت، کے ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
Content ID کے لئے پالیسیاں
ان پالیسیوں کا اطلاق Content ID کی مماثلت کے سسٹم تک رسائی والے پارٹنرز پر ہوتا ہے۔ آپ ہیلپ سینٹر میں Content ID کے لئے کوالیفائی کرنے کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔
پالیسی کے تقاضے
- آپ کے پاس ان علاقوں کیلئے حوالہ جاتی فائل میں موجود مواد کے خصوصی حقوق ہونے چاہئیں جہاں آپ ملکیت کا دعوی کر رہے ہیں۔
- بطور حوالہ استعمال کیے جانے کے لیے نااہل مواد کی مثالیں:
- کسی فریق ثالث، جیسے کسی بڑے کھیل کے ایونٹ کے علاقائی براڈکاسٹ کی طرف سے غیر خصوصی لائسنس یافتہ مواد۔
- Creative Commons یا اسی طرح کے مفت/اوپن لائسنسز کے تحت جاری کردہ مواد
- فوٹیج، ریکارڈنگز، یا کمپوزیشنز جو عوامی ڈومین میں ہیں۔
- منصفانہ استعمال کے اصولوں کے تحت استعمال کی جانے والی دیگر وسائل کی کلپس۔
- دیگر کاموں، جیسے پروڈکشن میوزک میں ضم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر فروخت کردہ یا لائسنس یافتہ مواد۔
- بطور حوالہ استعمال کیے جانے کے لیے نااہل مواد کی مثالیں:
یہ تقاضہ آپ کے حوالہ کے صوتی اور بصری دونوں اجزاء پر لاگو ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا آڈیو ویژوئل حوالہ غیر لائسنس شدہ فریق ثالث آڈیو پر مشتمل ہے تو اس مواد کو ڈیلیوری سے پہلے ہٹا دیا جانا چاہیے۔
- تمام حوالہ جاتی فائلیں درست مماثلت کی اجازت دینے کے لیے مناسب طور پر ممتاز ہونی چاہئیں۔
- بطور حوالہ استعمال کیے جانے کے لیے نااہل مواد کی مثالیں:
- کیری اوکی ریکارڈنگز، ری ماسٹرز، اور مماثل آواز والی ریکارڈنگز۔
- ساؤنڈ ایفیکٹس، ساؤنڈ بیڈز یا پروڈکشن لوپس۔
- عوامی ڈومین یا فریق ثالث کے مواد کی وہ ساؤنڈ ریکارڈنگز جو اس مواد کی دیگر ساؤنڈ ریکارڈنگز کی مانند ہوں، جیسے کلاسیکل میوزک یا مخصوص مکسز۔
- بطور حوالہ استعمال کیے جانے کے لیے نااہل مواد کی مثالیں:
- تمام حوالہ جاتی فائلوں کو املاک دانش کے کسی انفرادی حصے کی نمائندگی کرنا ضروری ہے۔
- بطور حوالہ استعمال کیے جانے کے لیے نااہل مواد کی مثالیں:
- نغموں کی کمپائلیشنز یا مختصر ویڈیو کا مواد۔
- Mashups یا مسلسل DJ مکسز۔
- الٹی گنتی کی فہرستیں یا مکمل البم کی ساؤنڈ ریکارڈنگز۔
- بطور حوالہ استعمال کیے جانے کے لیے نااہل مواد کی مثالیں:
- مواد کو منیٹائز کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تمام حوالہ جاتی فائلوں کو YouTube کی مواد سے متعلق پالیسیوں کی لازمی تعمیل کرنا چاہیے۔
- ان پالیسیوں میں ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز اور منیٹائزیشن کی پالیسیاں شامل ہیں۔
ویڈیو گیم کے مواد پر عائد ہونے والی خاص پابندیاں
- صرف ویڈیو گیم کے ناشرین گیم پلے فوٹیج یا ویڈیو گیم اوریجنل ساؤنڈ ٹریکس (OSTs) والے حوالہ جات فراہم کر سکتے ہیں۔
- ویڈیو گیم کے اصل ساؤنڈ ٹریکس وہ ساؤنڈ ریکارڈنگز ہوتی ہیں جن کو خاص طور پر ویڈیو گیم کے لیے تخلیق کیا جاتا ہے، نہ کہ وہ ٹریکس جو کسی گیم میں شامل ہونے کے لیے لائسنس یافتہ ہوتے ہيں۔
- اس پالیسی میں لائیو سلسلہ بندی والی ویڈیو گیم کے مواد کی VODs شامل ہے۔
- اس مواد کا تحفظ کرنے کے لیے Copyright Match Tool یا دستی طور پر دعوی کا استعمال کریں۔
- ویڈیو گیم کے OSTs کے کوَرز کے لیے تمام آواز ریکارڈنگ کے اثاثوں کو جائزے کی پالیسی کا روٹ استعمال کرنا چاہیے۔
- ان اثاثوں کے لیے، سرایت کردہ کمپوزیشنز سے مماثلت کی میلوڈی کے نتیجے میں بہت سارے نامناسب دعوے ہو سکتے ہیں جو کہ ویڈیو گیم کے ناشر کی خواہشات سے متصادم ہو سکتے ہیں۔
پالیسی کے تقاضے:
- مواد کے تمام متنظمین کو چاہیے کہ وہ غلط Content ID کے حوالہ جات کو اپنے مواد کے مالک کے کیٹلاگ سے < 1% تک محدود رکھیں اور 30 دنوں کی مدت کے اندر 500 غلط حوالہ جات سے تجاوز نہ کریں۔
- اس سے تجاوز کرنے والے مواد کے مالکان کے حوالہ کی ڈیلیوری کو سست یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔
دستی طور پر دعوی کرنے کے بارے میں
دستی طور پر دعوی کرنا ایک ایسی خصوصیت ہے جس سے مواد کے منتظمین کو ان ویڈیوز پر دستی طور پر دعوے کرنے کی اجازت ملتی ہے جو ان کے مواد پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اس کا استعمال صرف دعوی کے کوریج میں خلا کو دور کرنے کے لیے کیا جانا چاہیے جہاں Content ID کے لیے اہل مواد کا خود کار طور پر دعوی نہ کیا گیا ہو۔ اگر کسی قسم کا مواد Content ID کے لیے اہل نہ ہو تو اس کا دستی طور پر دعوی کے ذریعے دعوی نہیں کیا جانا چاہیے۔
صرف ناگزیر ضرورت کا اظہار کرنے والے پارٹنرز کو دستی طور پر دعوی کرنے کے ٹول تک رسائی دی جاتی ہے۔ ایک ایسے صحت مند، منصفانہ ایکو سسٹم کو برقرار رکھنے کے لیے، جو YouTube کی چار آزادیوں کے موافق ہو، دستی طور پر دعوی کے استعمال کے سخت تقاضے ہیں۔
آپ کس مواد کا دعوی کر سکتے ہیں اس سے متعلق پابندیاں
پابندی | تفصیلات |
---|---|
صرف ان ویڈیوز کا دعوی کریں جن میں ایسا کاپی رائٹ شدہ مواد شامل ہو جس کے آپ خصوصی طور پر مالک ہوں۔ | صرف اس مواد کا دعوی کریں جو اپ لوڈ کردہ ویڈیو کے اندر موجود ہو۔ دستی طور پر اس مواد (یا مواد کے کچھ حصوں) کا دعوی نہ کریں جو آپ کی زیر ملکیت نہ ہو۔
|
Content ID کی مماثلت کے ساتھ جو کچھ ممکنہ طور پر دعوی کے قابل ہے صرف اس کے دائرے میں دستی طور پر دعوی کرنے کا استعمال کریں۔ |
Content ID کی مماثلت کا سسٹم صرف اپ لوڈ کنندہ کی ویڈیو اور پارٹنر کے فراہم کردہ حوالہ جاتی مواد کے درمیان آڈیو، ویژوئل اور میلوڈی کی مماثلتوں کے دعوے کو سپورٹ کرتا ہے۔ تمام دستی دعووں کو اس بنیادی فعالیت کے موافق ہونا چاہیے۔ تھمب نیل یا ساکت تصویر کی بنیاد پر ویڈیوز کا دستی طور پر دعوی نہ کریں۔
Content ID صرف میوزک کمپوزیشنز کے حقوق کے نظم و نسق کو سپورٹ کرتی ہے اور تحریری یا اسکرپٹ شدہ کاموں کی دیگر اقسام کو سپورٹ نہيں کرتی ہے۔ استعمال کی دیگر صورتوں کے لیے، ہم قانونی اخراج کی درخواست یا رازداری کی شکایت درج کرانے کی تجویز کرتے ہیں۔ |
ان ویڈیوز کا دستی طور پر دعوی نہ کریں جن کا فی الحال، یا پہلے، اسی مواد کے لیے کسی اثاثہ کے ذریعے دعوی کیا گیا ہو۔ | اس پابندی میں ان ویڈیوز کا دستی طور پر دعوی کرنا شامل ہے جن پر اسی مواد کے لیے کسی سابقہ دعوے کی کامیابی سے مخالفت کی گئی ہے۔ دستی طور پر ڈپلیکیٹ، مسابقتی دعوے وضع کرنے کو ہماری سسٹم سے گریز کی پالیسی کی شدید خلاف ورزی سمجھا جا سکتا ہے۔ |
ویڈیو پر موجود دعووں کے مابین آمدنی کے اشتراک کا غلط نظم تخلیق کرنے کے لیے دستی طور پر دعووں کا استعمال نہ کریں۔ | اس پالیسی کی خلاف ورزی کو ہماری سسٹمز سے گریز کی پالیسی کی ایک شدید خلاف ورزی سمجھا جا سکتا ہے۔ |
اگر آپ کی ملکیت دیگر اثاثوں میں سرایت شدہ ہے یا سرایت ہونی چاہیے، تو دستی طور پر ویڈیوز کا دعوی نہ کریں۔ | اگر آپ کی کمپوزیشن پر مشتمل آواز ریکارڈنگ کے اثاثے کے ذریعے پہلے ہی دعوی کیا جا چکا ہو تو ایسی ویڈیو کے کسی حصے پر کمپوزیشن کا دستی طور پر دعوی نہ کریں۔ کمپوزیشن کی ملکیت جب بھی ممکن ہو ساؤنڈ ریکارڈنگ میں سرایت کرنی چاہیے۔ |
آپ کس طرح مواد کا دعوی کرتے ہیں اس سے متعلق پابندیاں
پابندی | تفصیلات |
---|---|
دستی طور پر دعوی پیش کرنے سے پہلے آپ کو اس مواد کا دستی طور پر جائزہ لینے کی ضرورت ہے جس کا آپ دعوی کر رہے ہیں۔ |
دستی طور پر دعوی کرنے کے پروسیس کے آٹومیشن کی اجازت نہیں ہے۔ دستی طور پر کارروائی کی پالیسی ملاحظہ کریں۔ |
دستی طور پر دعووں کے لیے استعمال ہونے والے تمام اثاثوں میں درست، انسان کے پڑھنے کے قابل میٹا ڈیٹا اور درست حوالہ جاتی مواد موجود ہونا چاہیے۔ | اس میں استثناء صرف وہاں ہے جہاں دعوی کیے گئے مواد کا حوالہ جاتی مواد ہماری حوالہ جاتی پالیسی کے ذریعے مماثلت کے لئے نامناسب ہو یا ممنوع ہو۔
اگرچہ ان اثاثوں میں حوالہ جات مطلوب نہیں ہیں مگر تمام دعوے ایک ہی، ممتاز مواد کے لیے ہونے چاہئیں اور میٹا ڈیٹا کے ذریعے درست طریقے سے بیان کیے جانے چاہئیں۔ (یعنی کوئی 'بکیٹ' یا 'کیچ آل' اثاثے نہیں)۔ |
دستی طور پر دعوی کرنے میں استعمال ہونے والے اثاثوں کو آپ کی ملکیت کے دائرہ کار کی درست طور پر عکاسی کرنی چاہیے۔ | مثال کے طور پر، اگر آپ ایسے علاقائی براڈکاسٹر ہیں جو لائسنس یافتہ مواد کے دوبارہ اپ لوڈز کا دعوی کر رہے ہیں تو اگر آپ کے پاس اس مواد کے عالمی حقوق نہیں ہیں تو آپ عالمی مسدود پالیسی نافذ کرنے کے لیے دستی طور پر دعوی کا استعمال نہیں کر سکتے ہيں۔ مزید برآں، براڈ کاسٹرز کو کسی علاقے میں لائسنس یافتہ مواد دکھانے کے حقوق حاصل ہو سکتے ہیں، لیکن اس کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ انہیں اس علاقے میں اس مواد پر مشتمل ان ویڈیوز کا دعوی کرنے کے حقوق حاصل ہیں۔ |
تمام دستی دعووں میں درست ٹائم اسٹیمپس شامل ہونے چاہئیں جو اس بات کی نشاندہی کریں کہ ویڈیو کے اندر دعوی کردہ مواد کہاں پر موجود ہے۔ | انفرادی مماثلت کے سیگمنٹس کو علاحدہ ٹائم اسٹیمپس کے ساتھ نشان زد کیا جانا چاہیے۔ جان بوجھ کر یا مکرر طور پر گمراہ کن ٹائم اسٹیمپس فراہم کرنے کو ہماری پالیسیوں کی سنگین خلاف ورزی سمجھا جا سکتا ہے۔ |
'منیٹائزیشن' کی پالیسی والے ایسے مواد کا دستی طور پر دعوی نہ کریں جس سے YouTube کی کمیونٹی یا برانڈ کی حفاظتی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ | اس کو ہماری سسٹمز سے گریز کی پالیسی کی خلاف ورزی سمجھا جا سکتا ہے۔ یہاں مزید پڑھیں۔ |
ایسے آڈیو مواد پر دستی دعوے جو کسی ویڈیو کے صرف ایک چھوٹے حصے میں موجود ہو، وہ صرف بہت محدود حالات میں منیٹائزیشن کی پالیسی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ | عام طور پر، آڈیو مواد کے مختصر استعمالات پر دستی دعوے صرف 'مسدود کریں' یا 'ٹریک کریں' کی پالیسی کا استعمال کر سکتے ہیں الا یہ کہ دعوی کردہ مواد درج ذیل نوعیت کا ہو: ویڈیو کمپائلیشن، موسیقی کی الٹی گنتی، یا میوزک تھیم چیلنج کا حصہ ہے۔
|
آڈیو مواد کے "غیر ارادی استعمال" پر دستی دعوے 'منیٹائزیشن' کی پالیسی کا استعمال نہیں کر سکتے ہیں، لیکن پھر بھی آپ عام طور پر اپنے مواد کے کسی بھی استعمال پر 'ٹریک کریں' یا 'مسدود کریں' کی پالیسی کا اطلاق کر سکتے ہیں۔ | اس پالیسی کے مقاصد کے لیے، ہم "غیر ارادی استعمال" کو نمونوں کے طور پر بیان کرتے ہیں جہاں:
"غیر ارادی استعمال" کی چند مثالیں یہ ہیں:
جہاں پر استعمال کو غیر ارادی نہیں سمجھا جاتا ہے، اس کی مثالوں میں یہ شامل ہیں:
|
Content ID اور دستی طور پر تنقیدی مواد کو مسدود کرنا
- “تنقیدی" کا مطلب ہے کہ مواد کو استعمال کرنے کا مقصد تنقید کرنا اور/یا مواد، اس کے مضامین، اس کے تخلیق کاروں، یا اس کے حقوق یافتگان کو منفی یا غیر کشش انداز میں پیش کرنا ہے۔
- “دستی طور پر کارروائی" میں دستی طور پر دعوی کا اطلاق کرنا یا مسدود کرنے کے لیے موجودہ دعوے کی پالیسی کو تبدیل کرنا شامل ہے لیکن اس تک محدود نہیں ہے۔
- اگر آپ کو یقین ہو کہ مواد سے آپ کے کاپی رائٹ کے لحاظ سے تحفظ یافتہ کام میں تحریف کی گئی ہے تو اس کی بجائے DMCA اخراج کی درخواست دائر کریں۔
- اگر آپ کی DMCA اخراج کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے تب بھی آپ کو مواد پر دعوی کرنے کے لیے کوئی دستی طور پر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس میں مواد پر دستی طور پر دعوی شامل کرنا اور بلاک پالیسی وضع کرنا شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہيں۔
مسائل سے بچنے کی تجاویز:
- اپنے "صرف مسدود کریں" کے دعووں پر نظر رکھیں، اور آپ کو پتہ چلنے والے کسی بھی مسئلے کی اطلاع براہ راست اپنے پارٹنر مینیجر کو دیں۔
- اثاثوں اور حوالہ جاتی مواد کی غیر واضح ملکیت کو حل کرنا۔
- ممکنہ اور متنازعہ کاپی رائٹ کے دعووں کا جائزہ لینا۔
پالیسی کے تقاضے
- دستی کارروائیوں میں انسانی جائزہ درکار ہوتا ہے اور اسے خودکار یا اسکرپٹ شدہ نہیں بنایا جا سکتا ہے۔
- ممکنہ یا متنازعہ دعووں کی تصدیق کرنے جیسی تمام دستی کارروائیوں میں درج ذیل کا ہونا لازمی ہے:
- آپ کی ملکیت کے دائرہ کار کی درست عکاسی کریں۔
- تمام متعلقہ قوانین و ضوابط کی پابندی کریں۔
- YouTube کی تمام پالیسیوں کی تعمیل کریں، جیسے منیٹائزیشن کی اہلیت کے تقاضے۔
پابندیاں
- Content ID کے اندر کوئی دستی طور پر کارروائی نہ کریں جس کے نتیجے میں وہ مواد مسدود ہو جائے جو 1) آپ یا ان کلائنٹس کی تنقید پر مشتمل ہے جن کی آپ نمائندگی کرتے ہیں، اور 2) جو کاپی رائٹ کے لحاظ سے تحفظ یافتہ کام کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔
- “تنقیدی" کا مطلب ہے کہ مواد کو استعمال کرنے کا مقصد تنقید کرنا اور/یا مواد، اس کے مضامین، اس کے تخلیق کاروں، یا اس کے حقوق یافتگان کو منفی یا غیر کشش انداز میں پیش کرنا ہے۔
- “دستی طور پر کارروائی" میں دستی طور پر دعوی کا اطلاق کرنا یا مسدود کرنے کے لیے موجودہ دعوے کی پالیسی کو تبدیل کرنا شامل ہے لیکن اس تک محدود نہیں ہے۔
- اگر آپ کو یقین ہو کہ مواد سے آپ کے کاپی رائٹ کے لحاظ سے تحفظ یافتہ کام میں تحریف ہوتی ہے تو براہ کرم DMCA اخراج کی درخواست دائر کریں۔
- اگر آپ کی DMCA اخراج کی درخواست کو آپ سے کاپی رائٹ میں مستثنیات پر غور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسترد کر دیا جاتا ہے تب بھی آپ کو مواد پر دعووں کو مسدود کرنے کے لیے کوئی دستی طور پر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس میں مواد پر دستی طور پر دعوی شامل کرنا اور بلاک پالیسی وضع کرنا شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہيں۔
پالیسی کے تقاضے
- تمام اثاثوں میں درست، موافق، انسان کے پڑھنے کے قابل میٹا ڈیٹا شامل ہونا چاہیے۔
- اپ لوڈ کنندہ کے لیے یہ واضح ہونا چاہیے کہ کس مواد کا دعوی کیا جا رہا ہے اور اس مواد کا مالک کون ہے۔ میٹا ڈیٹا کی کم از کم مقدار جو آپ کو شامل کرنا ضروری ہے اس کا انحصار مواد کی قسم پر ہوتا ہے:
- ساؤنڈ ریکارڈنگ یا میوزک ویڈیو: اس میں ISRC، عنوان، فنکار، اور ریکارڈ لیبل شامل ہوتے ہیں۔
- میوزک کمپوزیشن: اس میں عنوان اور قلمکار شامل ہوتے ہیں۔
- ٹیلی ویژن ایپی سوڈ: اس میں شو کا عنوان اور یا تو ایپی سوڈ کا عنوان یا ایپی سوڈ کا نمبر شامل ہوتے ہیں۔
- مووی: اس میں عنوان اور ہدایت کار شامل ہوتے ہیں۔
- اسپورٹس براڈکاسٹ: یہ حریف یا ٹیم کے نام اور ایونٹ کی تاریخ پر مشتمل ہوتی ہے۔
- دیگر ویب اثاثے: ان میں متعلقہ حوالہ جاتی مواد کو درست طریقے سے بیان کیا جانا چاہیے۔
- میوزک پارٹنرز میٹا ڈیٹا کی درستگی کے ذمہ دار ہیں جسے وہ مواد کی ڈیلیوری اور آرٹ ٹریک کی تخلیق کے مقاصد کیلئے شامل کرتے ہیں۔
- اگر آپ کا ڈیلیور کردہ میٹا ڈیٹا ہماری کوالٹی کے معیارات پر پورا نہیں اترتا ہے تو ہم مواد کی ڈیلیوری کو محدود کرنے یا سست کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
- اپ لوڈ کنندہ کے لیے یہ واضح ہونا چاہیے کہ کس مواد کا دعوی کیا جا رہا ہے اور اس مواد کا مالک کون ہے۔ میٹا ڈیٹا کی کم از کم مقدار جو آپ کو شامل کرنا ضروری ہے اس کا انحصار مواد کی قسم پر ہوتا ہے:
- مواد کے منتظمین کو اثاثہ کی مناسب نوعیت کا استعمال کرنا چاہیے۔
- مثال کے طور پر، ممکن ہے پارٹنرز موسیقی کے مواد کے لیے ویب اثاثے تخلیق نہ کر سکیں۔ موسیقی ویڈیو کے اثاثوں کو ایسی لائیو پرفارمنسز کی ریکارڈنگز کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے جنہیں میوزک لیبل نے تخلیق نہیں کیا ہے۔
-
- مواد کیلئے ڈپلیکیٹ اثاثے کی تخلیق نہ کریں اگر اس مواد کا کوئی اثاثہ پہلے ہی Content ID سسٹم میں موجود ہو۔
- نئے اثاثے تخلیق کرنے کی بجائے موجودہ اثاثوں میں اپنی ملکیت شامل کریں۔
- اپنی ملکیت کسی ایسے اثاثے میں شامل نہ کریں اگر آپ کے پاس اس املاک دانش کی ملکیت نہ ہو۔
- ایسا کرنا ہماری سسٹم سے گریز کی پالیسی کی خلاف ورزی سمجھا جا سکتا ہے اور YouTube کے ساتھ آپ کے پارٹنرشپ کے معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔