چینل ممبرشپس کو آن یا آف کریں

چینل ممبرشپس
تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔
نوٹ کریں کہ چینل ممبرشپس کا استعمال کرتے ہوئے آپ YouTube کی شرائط اور پالیسیوں نیز سبھی قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی تعمیل کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں۔

آپ کے چینل کیلئے ممبرشپس

اہل چینلز چینل ممبرشپس کو آن کر سکتے ہیں

چینل ممبرشپس سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے آپ (اور آپ کے MCN) کو پہلے کامرس پروڈکٹ ماڈیول (CPM) کو قبول کرنا ہوگا۔ CPM سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہماری YouTube کی کامرس پروڈکٹس منیٹائزیشن پالیسیاں دیکھیں۔ 

اگر آپ چینلز ممبرشپس کے لیے کمپیوٹر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو: 

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں آمدنی حاصل کریں پر کلک کریں۔
  3. ممبرشپس ٹیب پر کلک کریں۔ آپ کے چینل کے اہل ہونے کی صورت میں ہی یہ ٹیب دکھائی دے گا۔
  4. شروع کریں پر کلک کریں اور آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔
  5. اگر آپ ممبرشپس سیکشن میں پہلی بار آئے ہیں تو 'کامرس پروڈکٹ ماڈیول' (CPM) پر دستخط کرنے کے لیے آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔

اگر آپ 'چینل ممبرشپس' آن کرنے کے لیے اپنا موبائل آلہ استعمال کرنا چاہتے ہیں:

  1. YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ کھولیں۔
  2. اسکرین کے نچلے حصے میں، آمدنی حاصل کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. ممبرشپس کارڈ پر تھپتھپائیں اور آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں۔ اگر ممبرشپس کارڈ سامنے نہیں آتا ہے تو 'ممبرشپس' سیکشن میں شروع کریں پر ٹیپ کریں۔
  4. اگر آپ پہلی بار ممبرشپس کو آن کر رہے ہیں تو کامرس پروڈکٹ ماڈیول (CPM) پر دستخط کرنے کے لیے آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں۔

اہلیت اور چینل ممبرشپس کا نظم کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

چینل ممبرشپس کو آف کریں

نوٹ: جب چینل ممبرشپس آف ہوں گی تو ارکان کی سبھی اعادی ادائیگیاں منسوخ کر دی جائیں گی۔ ان ارکان کو خودکار طور پر بازیاب نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ناظرین کا آپ کی چینل ممبرشپ میں دوبارہ رضاکارانہ طور پر شامل ہونا لازمی ہے۔
  1. کمپیوٹر پر، اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. ممبرشپس کے صفحہ پر جائیں۔
  3. ترتیبات  اور پھر ممبرشپس کو آف کریں اور پھر غیر فعال کریں پر کلک کریں۔

ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ چینلز ممبرشپس کو آف کرتے ہیں تو لیولز اور فوائد محفوظ نہیں ہوں گے۔

اگر کسی چینل پر ممبرشپ کو چینل کے ذریعے معطلی کی وجہ سے، YouTube پارٹنر پروگرام سے ہٹنے کی وجہ سے یا ہماری شرائط یا پالیسیوں کے بیجا استعمال، ان سے دھوکہ یا ان کی خلاف ورزی کے نتیجے کے بطور ختم کر دیا جاتا ہے تو سبھی فعال ادائیگی کرنے والے ارکان کو ان کے گزشتہ ماہ کی ادائیگی کا ریفنڈ حاصل ہوگا۔ آمدنی میں سے ریفنڈ کیا جانے والا چینل کا حصہ چینل سے کاٹ لیا جائے گا۔

آپ کے نیٹ ورک کیلئے چینل ممبرشپس

نیٹ ورک کو چینل ممبرشپس آن کرنے کی اجازت دیں

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. ترتیبات پر جائیں۔
  3. 'اقرار نامے' پر کلک کریں اور کامرس پروڈکٹ ماڈیول کو قبول کریں۔

منسوخیاں، معطلیاں اور ریفنڈز

اگر کوئی رکن ریفنڈ کی درخواست کرتا ہے تو YouTube کو اس دعوے کی درستگی کے بارے میں کلّی صوابدید حاصل ہے۔ ہماری جانب سے اراکین کو ریفنڈز دینے پر، ریفنڈ کردہ اراکین کو واپس ادائیگی کرنے کیلئے آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سے آپ کا حصہ کاٹ لیا جائے گا۔ بامعاوضہ چینل ممبرشپس کیلئے YouTube کی ریفنڈ کی پالیسی کے بارے میں جانیں۔

اگر کسی چینل کی جانب سے معطلی کی وجہ سے کسی چینل پر ممبرشپ ختم کر دی جاتی ہے تو تمام فعال ادائیگی کرنے والے اراکین کو ان کی آخری ادائیگی کا ریفنڈ مل جائے گا۔ دیگر قابل واپسی وجوہات میں YouTube پارٹنر پروگرام سے ہٹانا یا بیجا استعمال، دھوکہ دہی یا ہماری شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنا بھی شامل ہیں۔ آمدنی میں سے ریفنڈ کیا جانے والا چینل کا حصہ چینل سے کاٹ لیا جائے گا۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
8134407428402757241
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false