ویڈیوز میں اختتامی اسکرینز شامل کریں

اختتامی اسکرینز کو ویڈیو کے آخری 5 تا 20 سیکنڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ آپ انہیں دوسری ویڈیوز کو پروموٹ کرنے، ناظرین کو سبسکرائب کرنے کی ترغیب دینے اور مزید بہت کچھ کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ معیاری 16:9 تناسبی شرح والی ویڈیوز کیلئے اپنی اختتامی اسکرین میں زیادہ سے زیادہ چار عناصر شامل کر سکتے ہیں۔ دیگر تناسبی شرحوں میں اس سے کم حد ہو سکتی ہے۔

نوٹ کریں:

  • آپ کی ویڈيو میں اختتامی اسکرین ہونے کیلئے اس کی طوالت کم از کم 25 سیکنڈ ہونی چاہیے۔
  • دیگر متعامل عناصر، جیسے کارڈ جھلکیاں اور ویڈیو واٹر مارکس، کو اختتامی اسکرین کے دوران دبا دیا جاتا ہے۔
  • YouTube Music ایپ، فلیش ویڈیوز، موبائل ویب یا 360 ویڈیوز میں بچوں کے لیے تیار کردہ کے بطور سیٹ کردہ ویڈیوز کے لیے اختتامی اسکرینز دستیاب نہیں ہیں۔

End Screens for your Videos

اختتامی اسکرین شامل کریں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو کے عنوان یا تھمب نیل پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. بائیں مینو سے، ایڈیٹر کو منتخب کریں۔
  5. اختتامی اسکرینز  منتخب کریں اور وہ عنصر منتخب کریں جسے آپ شامل کرنا چاہتے ہیں:
    • تمثیل کا اطلاق کریں: تمثیلات میں ایسے عناصر کی گروپ بندیاں شامل ہوتی ہیں جنہیں آپ اختتامی اسکرین بنانے کیلئے حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔
    • ویڈیو: اپنے حالیہ ترین اپ لوڈ، ناظرین کے لیے بہترین یا ایک مخصوص ویڈیو کو نمایاں کریں۔
    • پلے لسٹ: ایک عوامی YouTube پلے لسٹ ڈسپلے کریں۔
    • سبسکرائب کریں: اپنے چینل پر سبسکرپشنز کی ترغیب دیں۔
    • چینل: حسب ضرورت پیغام کے ساتھ کوئی دوسرا چینل پروموٹ کریں۔
    • لنک: اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو آپ کسی بیرونی ویب سائٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔
      • نوٹ کریں: یقینی بنائیں کہ آپ کی لنک کردہ خارجی ویب سائٹ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز اور سروس کی شرائط سمیت، ہماری پالیسیوں کی تعمیل کرتی ہے۔ خلاف ورزیوں کی وجہ سے کارڈ یا لنک کو ہٹایا جا سکتا ہے، سٹرائیکس آ سکتی ہیں، یا آپ کے Google اکاؤنٹ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔

  6۔ محفوظ کریں پر کلک کریں۔ 

مزید اختیارات

  • عنصر کی قسم ہٹائیں:  عنصر کی کسی قسم کو ہٹانے کے لیے عنصر حذف کریں پر کلک کریں۔ آپ ایک اور اختتامی اسکرین عنصر کو منتخب کرنے کے لیے عنصر پر کلک کر سکتے ہیں۔
  • عنصر کی ٹائمنگ تبدیل کریں: عنصر کے شروع اور ختم ہونے پر سیٹ کرنے کے لیے ٹائم لائن کے کناروں پر کلک کریں اور گھسیٹیں۔ آپ عنصر حذف کریں بٹن کے آگے والے باکس میں مخصوص وقت بھی درج کر سکتے ہیں۔
  • عنصر کی مقام بندی تبدیل کریں: باکس کے اندر کلک کریں اور گھسیٹیں۔ آپ ​​ویڈیو پیش منظر کے اوپر گرڈ دکھانے کے لیے پلیئر میں گرڈ پر کلک کریں۔ اپنے عناصر کو رکھنے میں مدد کے لیے آپ ”گرڈ پر اسنیپ کریں“ اور ”عنصر پر اسنیپ کریں“ کو بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
  • اپنی اختتامی اسکرین کا پیش منظر دیکھیں: یہ دیکھنے کیلئے کہ جب آپ کی ویڈیو چلتی ہے تو آپ کی اختتامی اسکرین کس طرح دکھائی دیتی ہے، ویڈیو پلیئر پر چلائیں بٹن کو منتخب کریں۔
  • اختتامی اسکرین کے میٹرکس چیک کریں: آپ YouTube Analytics کی توسیعی رپورٹ میں اپنی اختتامی اسکرینز کی کارکردگی چیک کر سکتے ہیں۔

اختتامی اسکرین کو حسب ضرورت بنائیں

عناصر مواد کے وہ اجزاء ہوتے ہیں جنہیں آپ اپنی اختتامی اسکرین میں شامل کرتے ہیں۔ اپنی اختتامی اسکرین میں عناصر کو حسب ضرورت بنانے کے کئی طریقے ہیں۔ آپ تمثیلات لاگو کر سکتے ہیں، اپنے عناصر کی ٹائمنگ تبدیل کر سکتے ہیں اور یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ عناصر کو آپ کی ویڈیو پر کہاں دکھائی دینا چاہیے۔

تمثیل لاگو کریں

تمثیلات میں ایسے عناصر کی گروپ بندیاں شامل ہوتی ہیں جنہیں آپ اختتامی اسکرین بنانے کیلئے حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. بائیں مینو سے، ایڈیٹر کو منتخب کریں۔
  5. اپنی تمثیل لاگو کرنے کے لیے عنصر شامل کریں  پر کلک کریں۔
  6. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

عنصر کی قسم ہٹائیں

  1. ایڈیٹر کی اختتامی اسکرین کی قطار میں عنصر پر کلک کر کے اس کو منتخب کریں۔
  2. اپنی ویڈيو کے بائیں جانب، عنصر حذف کریں پر کلک کریں۔
  3. اختتامی اسکرین کا کوئی دوسرا عنصر منتخب کرنے کے لیے عنصر شامل کریں  پر کلک کریں۔
  4. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

عنصر کی ٹائمنگ تبدیل کریں

آپ اس وقت کو منتخب کر سکتے ہیں جب آپ اپنی اختتامی اسکرین کے عناصر کو اپنی ویڈیو میں دکھانا چاہتے ہیں۔ اختتامی اسکرین کے عناصر بطور ڈیفالٹ ایک ہی وقت پر دکھائی دیں گے۔ آپ مختلف اوقات پر دکھانے کیلئے انفرادی عناصر کو حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔

  1. ایڈیٹر کی اختتامی اسکرین کی قطار میں عنصر پر کلک کر کے اس کو منتخب کریں۔
  2. اپنی ویڈیو کے بائیں جانب، اختتامی اسکرین کے وقت پر مشتمل باکسز تلاش کریں۔
  3. عنصر کا وقت آغاز یا اختتامی وقت اپ ڈیٹ کریں۔
  4. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

آپ ایڈیٹر کی اختتامی اسکرین کی قطار پر اپنی اختتامی اسکرین کے عنصر کو گھسیٹنے کیلئے تیر کے نشانات کو استعمال کر کے اس کی ٹائمنگ کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

عنصر کی مقام بندی تبدیل کریں

  1. ایڈیٹر کی اختتامی اسکرین کی قطار میں عنصر پر کلک کر کے اس کو منتخب کریں۔
  2. ویڈیو پلیئر میں، عنصر کو مطلوبہ پوزیشن پر گھسیٹیں۔
  3. محفوظ کریں پر کلک کریں۔
تجویز: ویڈیو پیش منظر کے اوپر گرڈ دکھانے کے لیے پلیئر میں گرڈ  پر کلک کریں۔ اپنے عناصر کو رکھنے میں مدد کیلئے آپ ”گرڈ پر اسنیپ کریں“ اور ”عنصر پر اسنیپ کریں“ کو بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

اپنی اختتامی اسکرین کا پیش منظر دیکھیں

یہ دیکھنے کیلئے کہ جب آپ کی ویڈیو چلتی ہے تو آپ کی اختتامی اسکرین کس طرح دکھائی دیتی ہے، ویڈیو پلیئر پر چلائیں بٹن  کو منتخب کریں۔

آپ کی اختتامی اسکرین کیا دکھا سکتی ہے

عناصر مواد کے وہ اجزاء ہوتے ہیں جنہیں آپ اپنی اختتامی اسکرین میں شامل کرتے ہیں۔ کچھ عناصر کو پھیلا کر یا ان پر کرسر گھما کر مزید معلومات فراہم کی جا سکتی ہے۔ آپ معیاری 16:9 تناسبی شرح والی ویڈیوز کیلئے اپنی اختتامی اسکرین میں کُل چار عناصر شامل کر سکتے ہیں۔ دیگر تناسبی شرحوں میں اس سے کم حد ہو سکتی ہے۔

عناصر مواد کی مختلف قسموں کو نمایاں کر سکتے ہیں۔

  • ویڈيو یا پلے لسٹ:
    • بالکل حال ہی میں اپ لوڈ کی گئی اپنی ویڈیو کو نمایاں کریں۔
    • ناظر کیلئے موزوں ترین ہونے کیلئے، YouTube کو اپنے چینل سے ویڈیو منتخب کرنے کی اجازت دیں۔
    • اپنے یا کسی دیگر چینل سے کوئی ویڈیو یا پلے لسٹ (عوامی یا غیر مندرج) منتخب کریں۔
  • سبسکرائب کریں: اپنے چینل پر سبسکرپشنز کی ترغیب دیں۔
  • چینل: حسب ضرورت پیغام کے ساتھ کوئی دوسرا چینل پروموٹ کریں۔
  • خارجی ویب سائٹس: اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو آپ کسی خارجی ویب سائٹ سے لنک ہو سکتے ہیں۔
نوٹ کریں: یقینی بنائیں کہ آپ کی لنک کردہ خارجی ویب سائٹ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز اور سروس کی شرائط سمیت، ہماری پالیسیوں کی تعمیل کرتی ہے۔ خلاف ورزیوں کی وجہ سے کارڈ یا لنک کو ہٹایا جا سکتا ہے، اسٹرائیکس آ سکتی ہیں یا آپ کے Google اکاؤنٹ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
اختتامی اسکرینز بنانے کیلئے بہترین طریقے
  • ویڈیو کیلئے متعلقہ عناصر کو نمایاں کریں۔
  • اختتامی اسکرین کے مختلف عناصر کیلئے کال ٹو ایکشن کو استعمال کر کے کلک کرنے کی ناظرین کو ترغیب دیں۔
  • اگر آپ حسب ضرورت تصویر استعمال کرتے ہیں تو ہم ایسی تصویر استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں جس کی چوڑائی کم از کم ‎300 x 300 پکسل ہو۔
  • اختتامی اسکرین کیلئے ویڈیو کے آخر میں کافی جگہ اور وقت چھوڑنے کو یقینی بنائیں۔ ویڈیو میں ترمیم کرتے وقت اس کے آخری 20 سیکنڈ پر غور کرنے کو یقینی بنائیں۔
  • مختلف اوقات میں دکھائی دینے کیلئے اختتامی اسکرین کے مختلف عناصر کی ٹائمنگ پر غور کریں۔
اختتامی اسکرین کے میٹرکس کو چیک کریں

آپ YouTube Analytics کے مصروفیت ٹیب پر اپنی اختتامی اسکرینز کی کارکردگی چیک کر سکتے ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، Analytics کو منتخب کریں۔
  3. اوپر کے مینو سے، مصروفیت کو منتخب کریں۔

اگر آپ اپنے پورے چینل کیلئے اینالیٹکس دیکھ رہے ہیں:

  • عنصر کی مختلف اقسام کی کامیابی کا موازنہ کرنے کیلئے، ”اختتامی اسکرین کے سرفہرست عنصر کی اقسام“ کارڈ استعمال کریں۔
  • اختتامی اسکرینز والی وہ ویڈیوز دیکھنے کیلئے جن پر ناظرین نے سب سے زیادہ کلک کیا ہے، ”اختتامی اسکرین کے لحاظ سے سرفہرست ویڈیوز“ کارڈ استعمال کریں۔

اگر آپ کسی مخصوص ویڈیو کیلئے اینالیٹکس دیکھ رہے ہیں:

  • یہ دیکھنے کیلئے کہ ناظرین آپ کی اختتامی اسکرین کے عناصر پر کتنی بار کلک کرتے ہیں، ”اختتامی اسکرین کے عنصر پر کلک کی شرح“ کارڈ استعمال کریں۔

ناظرین کیلئے اختتامی اسکرین کے تقاضے

ناظرین ان مقامات میں آپ کی اختتامی اسکرینز کو نہیں دیکھ سکتے ہیں:

  • موبائل ویب پر (استثناء: iPad موبائل ویب)۔
  • YouTube Music یا YouTube Kids ایپس میں۔
  • Flash ویڈیوز میں۔
  • 360 ویڈیوز میں۔

بچوں کیلئے تیار کردہ کے بطور سیٹ کردہ اختتامی اسکرینز اور ویڈيوز

اختتامی اسکرینز بچوں کیلئے تیار کردہ کے بطور سیٹ کردہ ویڈیوز کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔
اگرچہ آپ نے پہلے اپنی ویڈيو میں اختتامی اسکرین شامل کی تو اس وقت ناظرین اختتامی اسکرینز نہیں دیکھیں گے جب آپ کے ناظرین بچوں کے لیے تیار کردہ کے بطور سیٹ ہوں گے۔

نوٹ: آپ کی اختتامی اسکرین ہمیشہ دکھائی نہیں دے سکتی ہے یا ڈیزائن کردہ سے مختلف دکھائی دے سکتی ہے۔ یہ فرق اس وقت پیش آتا ہے جب ہم اختتامی اسکرینز کو کارکردگی، ناظر کے برتاؤ، آلے اور سیاق و سباق کی بنیاد پر بہتر بناتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12555825086219536677
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false