YouTube چینلز کو سبسکرائب کریں

آپ اپنے پسندیدہ چینلز کی جانب سے مزید مواد دیکھنے کے لئے ان چینلز کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی YouTube ویڈیو کے نیچے یا کسی چینل کے صفحے پر 'سبسکرائب کریں' بٹن دیکھ سکتے ہیں۔ ایک بار کسی چینل کو سبسکرائب کرنے کے بعد، اس چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی کوئی بھی ویڈیو آپ کی سبسکرپشنز فیڈ میں دکھائی دے گی۔

آپ کے سبسکرائب کردہ چینل کی طرف سے نئے مواد شائع ہونے پر بھی آپ کو اطلاعات ملنا شروع ہو سکتی ہیں۔ بطور ڈیفالٹ، ہم آپ کو صرف چینل کی ہائی لائٹس بھیجیں گے۔ اپنی اطلاعات کا نظمکرنے کا طریقہ جانیں۔

شروع کرنا | YouTube چینل کو کیوں اور کیسے سبسکرائب کریں

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے YouTube ناظرین کا چینل سبسکرائب کریں۔

YouTube چینل کو سبسکرائب کریں

  1. YouTube ایپ کھولیں یا m.youtube.com پر جائیں۔
  2. YouTube میں سائن ان کریں۔
  3. اگر آپ ہوم ٹیب  پر ہیں:
    • اس ویڈیو کے نیچے جس کے چینل کو آپ سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں، چینل کے آئیکن پر تھپتھپائیں۔
    • سبسکرائب کریں  پر تھپتھپائیں۔
  4. اگر آپ کسی ایسے چینل کی ویڈیو دیکھ رہے ہیں جسے آپ سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں:
    • ویڈیو کے نیچے، سبسکرائب کریں  پر تھپتھپائیں۔

جب آپ کسی چینل کو سبسکرائب کریں گے تو آپ کو اپنی اسکرین پر تجویز کردہ چینلز کی فہرست نظر آئے گی۔ وہ ان متعلقہ چینلز پر مبنی ہوتے ہیں جنہیں آپ نے پہلے سے سبسکرائب نہیں کیا ہے۔ سبسکرائب کرنے سے پہلے آپ ہمیشہ چینل کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کو اطلاعات کب موصول ہوں گی

جب آپ کسی چینل کو سبسکرائب کریں گے تو ہم آپ کو اس چینل کی ہائی لائٹس کے بارے میں خودکار طور پر اطلاعات بھیجیں گے۔ آپ اپنی اطلاع کی ترتیبات کو تبدیل کر کے اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ جب بھی چینل کوئی مواد شائع کرے تو آپ کو اطلاع موصول ہو۔ 

نوٹ کریں کہ اگر آپ کسی چینل کو اَن سبسکرائب کر کے دوبارہ سبسکرائب کرتے ہیں تو آپ کی اطلاع کی ترتیبات کو ری سیٹ کر دیا جائے گا۔

اگر کسی چینل کے ناظرین کو بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر سیٹ کیا جاتا ہے تو آپ کو اطلاعات موصول نہیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ، اطلاع کی گھنٹی کو "کوئی اطلاع نہیں" پر سیٹ کیا جائے گا۔ آپ اس ترتیب کو تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ 

YouTube چینل سے اَن سبسکرائب کریں

  1. YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اس ویڈیو پر جائیں جس کے چینل کو آپ اَن سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں۔
  3. ویڈیو پلیئر کے نیچے، سبسکرائب کردہ اور پھر اَن سبسکرائب کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. اسکرین کے نچلے حصے میں، آپ کو ایک اطلاع موصول ہوگی جو اس بات کی تصدیق کرے گی کہ آپ نے اَن سبسکرائب کر دیا ہے۔

اپنی YouTube سبسکرپشنز کا نظم کریں

سبسکرائب کرنے کے لیے چینلز تلاش کریں

YouTube آپ کے ویڈیو دیکھنے کے بعد ایسی ویڈیوز اور چینلز کو ہوم ٹیب  پر لاتا ہے جو ہمارے خیال میں آپ کو پسند آئیں گے۔ آپ نے جو ویڈیوز دیکھی ہیں اور جن ویڈیوز کا رجحان ہو رہا ہے ان کی بنیاد پر ہم ان ویڈیوز کی تجویز کرتے ہیں۔  

اگر آپ کو ہماری تجویز پسند نہیں ہے تو آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ آپ کو دلچسپی نہیں ہے۔

  • زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں: اگر آپ کسی خاص موضوع سے متعلق چینلز دیکھنا چاہتے ہیں تو مختلف زمروں کے مقبول چینلز دیکھنے کے لیے دریافت کریں پر جائیں۔
  • تلاش کریں: YouTube پر اپنی دلچسپیاں تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ اپنی تلاش سے متعلقہ چینلز دکھانے کے لیے آپ اپنی تلاش کے نتائج پر فلٹر استعمال کر سکتے ہیں۔ 

اپنی YouTube سبسکرپشنز دیکھیں

جب آپ کسی چینل کو سبسکرائب کریں گے تو آپ کو اپنے سبسکرپشنز ٹیب میں نئی ویڈیوز نظر آئیں گی۔ ہوم ٹیب آپ کی سبسکرپشنز سے ویڈیوز بھی دکھاتا ہے، ساتھ ہی ان چینلز یا ویڈیوز کے لیے تجاویز بھی دکھاتا ہے جن میں آپ کی دلچسپی ہو سکتی ہے۔

اپنی سبسکرپشنز دیکھنے کے لیے، ان ہدایات پر عمل کریں:

  1. YouTube ایپ کھولیں۔
  2. YouTube میں سائن ان کریں۔
  3. سبسکرپشنز ٹیب پر تھپتھپائیں۔ 

آپ سبھی پر تھپتھپا کر اپنے چینلز کی فہرست میں جا سکتے ہیں اور اوپر والے ڈراپ ڈاؤن تیر کا استعمال کر کے اپنے نتائج کو فلٹر کر سکتے ہیں۔

جب آپ کے سبسکرائب کردہ کسی چینل پر نیا مواد آئے گا تو آپ کو چینل کے نام کے آگے ایک نقطہ نظر آئے گا۔ اگر آپ کے سبسکرائب کردہ چینل سے مواد کی لائیو سلسلہ بندی ہو رہی ہے تو آپ کو چینل کے نام کے آگے لفظ "لائیو" نظر آئے گا۔  

اپنی YouTube سبسکرپشنز کے ساتھ لاحق مسئلہ حل کریں

YouTube سبسکرپشن کی حدود

اگر آپ کو خرابی کا پیغام نظر آئے جس میں "بہت زیادہ سبسکرپشنز" لکھا ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی سبسکرپشن کی حد پوری ہو چکی ہے۔ آپ روزانہ صرف 75 چینلز کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

عام طور پر، آپ زیادہ سے زیادہ 2,000 چینلز کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ لیکن، آپ کی سبسکرپشن کی حد آپ کے YouTube چینل کے ساتھ بڑھتی جاتی ہے، اس کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد کتنی ہے یا آپ کا اکاؤنٹ کتنے عرصے سے موجود ہے۔ آپ کی قطعی حدود وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں۔

ہم آپ کے اکاؤنٹ کو 5,000 چینل سبسکرپشنز تک محدود کرنے کی تجویز کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سبسکرپشنز فیڈ اور چینل کی فہرست بہترین تجربہ فراہم کریں۔

آپ کی اجازت کے بغیر آپ کی جانب سے چینلز کو سبسکرائب کرنے والی فریق ثالث ایکسٹینشنز

اگر آپ کو ان ویڈیوز اور چینلز کے بارے میں اطلاعات موصول ہوتی ہیں جن کو آپ نے سبسکرائب نہیں کیا ہے یا جن مواد سے آپ نے اَن سبسکرائب کیا ہے تو یہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کی جانب سے سبسکرائب کرنے والے براؤزر ایکسٹینشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ براؤزر ایکسٹینشنز کو کنٹرول کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

اطلاعات اور سبسکرپشنز فیڈ کے درمیان فرق

سبسکرپشنز فیڈ، جو موبائل اور کمپیوٹر دونوں پر دستیاب ہے، آپ کی سبسکرپشنز سے حال ہی میں اپ لوڈ کردہ ویڈیوز دکھائے گی۔

اطلاعات جب نئی ویڈیوز ہوں تو آپ کو بتا سکتی ہیں، آپ کی سبسکرپشنز سے اپ ڈیٹس کا اشتراک کر سکتی ہیں اور آپ کو اس مواد کے بارے میں بھی بتا سکتی ہیں جو ممکن ہے کہ آپ کو پسند آئے۔ ہم آپ کے کمپیوٹر یا موبائل آلہ پر ای میلز، موبائل پر ذاتی نوعیت کی اطلاعات، یا ان باکس اطلاعات بھیجیں گے۔ جب آپ کسی چینل کو سبسکرائب کریں گے تو آپ کو سرگرمی کی ہائی لائٹس کے ساتھ خودکار طور پر ذاتی نوعیت کی اطلاعات موصول ہوں گی۔

ان باکس اطلاعات کو وقت کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا ہے، جس میں سب سے اوپر تازہ ترین اطلاعات ہوتی ہیں۔ کچھ اطلاعات کو "اہم" سیکشن میں نئی اطلاعات کے اوپر نمایاں کیا جا سکتا ہے، جس میں وہ اطلاعات ہیں جو ہمارے خیال میں آپ کے لیے سب سے زیادہ متعلقہ ہو سکتی ہیں۔ اہم اطلاعات کی مثالوں میں آپ کے تبصرے کا جواب یا آپ کی ویڈیو کا اشتراک کرنے والے لوگوں کے بارے میں معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔

سبسکرائب کردہ چینل سے تمام اطلاعات حاصل کرنے کے لیے، اطلاع کی گھنٹی  پر تھپتھپائیں۔ اس کے بعد وہ گھنٹی بجنے والی گھنٹی  میں تبدیل ہو جائے گی تاکہ یہ اشارہ کر سکے کہ آپ نے تمام اطلاعات کو منتخب کر لیا ہے۔

اگر کسی چینل کے ناظرین کو بچوں کیلئے تیار کردہ کے طور پر سیٹ کیا جاتا ہے تو آپ کو اطلاعات موصول نہیں ہوں گی۔ اطلاع کی گھنٹی کو "کوئی اطلاع نہیں" پر بھی سیٹ کیا جائے گا۔ آپ اس ترتیب کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
274538331286409874
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false