​خود کشی، خود اذیتی اور کھانے پینے سے متعلق عوارض کی پالیسی

ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: 18 اپریل 2023 کو، ہم نے کمیونٹی کو ایسے حساس مواد سے بہتر طور پر بچانے کیلئے اپنی کھانے پینے سے متعلق عوارض کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو کچھ ناظرین کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ ہم قابل تقلید مواد، عمر کی پابندی والے مواد کو ہٹا سکتے ہیں یا کھانے پینے سے متعلق عوارض یا خود اذیتی کے موضوعات کے بارے میں ویڈیوز پر بحران کے وسیلے کا پینل دکھا سکتے ہیں۔ ذیل کی پالیسی کو ان تبدیلیوں کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ آپ اس بلاگ پوسٹ میں ہمارے طریقہ کار کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

YouTube پر، ہم اپنے تمام تخلیق کاروں اور ناظرین کی صحت و تندرستی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ دماغی صحت کے بارے میں آگاہی اور اس کی سمجھ اہم ہے اور ہم تخلیق کاروں کی جانب سے اپنی کہانیوں کا اشتراک کرنے کی تائید کرتے ہیں، جیسے ڈپریشن، خود اذیتی، کھانے پینے سے متعلق عوارض یا دماغی صحت کے دیگر مسائل کے ساتھ اپنے تجربات پر تبادلۂ خیال کرنے کا مواد شائع کرنا۔

تاہم، ہم YouTube پر ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو خودکشی، خود اذیتی یا کھانے پینے سے متعلق عوارض کو فروغ دیتا ہو جس کا مقصد ناظرین کو صدمہ پہنچانا یا متنفر کرنا ہو یا جس کی وجہ سے انہیں قابل ذکر خطرہ لاحق ہو۔

اگر آپ کو اس طرح کے مواد کا پتا چلے تو کیا کریں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی شخص خطرے میں ہے:

اگر آپ خود کو ایک ایسی حالت میں پاتے ہیں جہاں آپ دماغی صحت، خود کشی، خود اذیتی یا کھانے پینے کے عوارض سے متعلق ملاحظہ کئے جانے والے کسی مواد سے منفی طور پر متاثر ہوتے ہیں تو جان لیں کہ آپ کیلئے سپورٹ دستیاب ہے اور آپ تنہا نہیں ہیں۔ اگلے سیکشن میں، آپ کو مشورے کی پیشکش کرنے والی تنظیموں کیلئے وسائل کی ایک فہرست اور رابطے کی معلومات دکھائی دے سکتی ہے۔

کسی ایسے شخص سے بات کرنے کے بارے میں عمومی رہنمائی کے لیے جس کے بارے میں آپ فکر مند ہوں، مقامی ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کو سپورٹ درکار ہو تو کیا کریں

اگر آپ ڈپریشن کے شکار ہیں، آپ کے ذہن میں خودکشی، خود اذیتی کے خیالات آ رہے ہیں یا کھانے پینے سے متعلق عوارض کا سامنا ہو رہا ہے تو جان لیں کہ آپ کیلئے مدد دستیاب ہے اور آپ تنہا نہیں ہیں۔ تکلیف دہ جذبات سے گزرنے کے دوران، کئی لوگوں کو ان مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دماغی صحت سے متعلق نگہداشت فراہم کنندہ سے بات کرنے سے اس بات کا تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا آپ کی دماغی بیماری کیلئے نگہداشت مطلوب ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کو اس سے نپٹنے سے متعلق صحت مند اور مؤثر حکمت عملیوں کی شناخت کرنے اور مشکل احساسات کا نظم کرنے کی صلاحیتیں ڈیولپ کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

خودکشی اور خود اذیتی سے متعلق امدادی وسائل

نیچے ان تنظیموں کی فہرست دی گئی ہے جو مختلف ممالک اور علاقوں کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کیلئے وقف ہیں۔ یہ شناخت شدہ بحرانی سروس کے پارٹنرز ہیں۔ ملک/علاقے کے لحاظ سے پارٹنرشپس مختلف ہوتی ہیں۔

ویب سائٹس findahelpline.com اور www.wikipedia.org/wiki/List_of_suicide_crisis_lines ایسے علاقوں کیلئے تنظیمیں تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں جو یہاں مندرج نہیں ہیں۔

آسٹریلیا

Lifeline Australia

 

13‎ 11 14

ارجنٹینا Centro de Asistencia al Suicida - Buenos Aires

135‎ (desde Capital y Gran Buenos Aires) 

‎(011) 5275-1135 (desde todo el país)

برازیل Centro de Valorização da Vida 188
بلجئیم

Centre de Prévention du Suicide /‎

Centrum ter preventie van zelfdoding vzw

‎0800 32 123

1813

بلجئیم Community Help Service ‎32 2 648 4014
بلغاریہ Български Червен Кръст ‎02 492 30 30
چیک ریپبلک Psychiatrická léčebna Bohnice - Centrum krizové intervence
‎ +420 284 016 666
کینیڈا

Talk Suicide Canada
Parlons Suicide Canada

988
کوسٹاریکا Línea Aquí Estoy ‎+506 2272-3774
ڈنمارک Livslinien 70201201
فرانس S.O.S Amitié ‎09 72 39 40 50
فن لینڈ Suomen Mielenterveysseura / Kansallinen kriisipuhelin 09-2525-0111
جرمنی Telefonseelsorge ‎0800 111 01 11
‎0800 111 02 22
‎116 123
یونان ΚΛΙΜΑΚΑ 1018
ہانگ کانگ 香港撒瑪利亞防止自殺會 ‎2389 2222
ہنگری S.O.S. Telefonos Lelki Elsősegély Szolgálat ‎06 1 116-123 
ہندوستان iCALL ‎091529 87821
آئرلینڈ Samaritans ‎116 123
اسرائیل ער"ן - עזרה ראשונה נפשית 1201
اٹلی Samaritans Onlus ‎800 86 00 22
جاپان こころの健康相談統一ダイヤル 0570-064-556
نیوزی لینڈ Lifeline New Zealand ‎0800 543 354
نیدرلینڈ Stichting 113Online 0900-0113
ناروے Mental Helse ‎116 123
پاکستان Umang Mental Health Helpline 03117786264
پیرو Ministerio de Salud 113
روس Фонд поддержки детей, находящихся в трудной жизненной ситуации ‎8-800-2000-122
سنگاپور Samaritans of Singapore

1800-221-4444

1767

ہسپانیہ

Telèfon de l'Esperança de Barcelona

Teléfono de la Esperanza

‎93 414 48 48

717 003 717

جنوبی کوریا 보건복지부 자살예방상담전화 109
سوئٹزرلینڈ

Die Dargebotene Hand

La Main Tendue

Telefono Amico

143
تائیوان 生命線協談專線 1995
تھائی لینڈ กรมสุขภาพจิต กระทรวงสาธารณสุข 1323
سلطنت متحدہ Samaritans ‎116 123
ریاست ہائے متحدہ امریکہ

Suicide & Crisis Lifeline

988 /چیٹ کریں

تجاویز پڑھنے اور ایسی ویڈیوز دیکھنے کے لیے جو آپ کو YouTube پر محفوظ محسوس کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، تخلیق کار کیلئے حفاظتی مرکز ملاحظہ کریں۔

کھانے پینے کے عوارض سے متعلق امدادی وسائل

ذیل میں ان تنظیموں کی فہرست ہے جو کھانے پینے سے متعلق عوارض میں مبتلا افراد کی مدد کرتی ہیں۔ یہ تنظیمیں دماغی صحت کے سپورٹ کی پارٹنرز ہیں۔ ملک/علاقے کے لحاظ سے پارٹنرشپس مختلف ہوتی ہیں۔

آسٹریلیا Butterfly Foundation ‎1800 33 4673
برازیل Centro de Valorização da Vida 188
کینیڈا National Eating Disorder Information Centre 18666334220
کینیڈا Anorexie et Boulimie Québec 18006300907
فرانس Fédération Française Anorexie Boulimie ‎09 69 325 900
جرمنی BZgA - Essstörungen.de  
ہندوستان Vandrevala Foundation ‎91 9999 666 555
جاپان 摂食障害相談ほっとライン 0477108869
میکسیکو Línea de la Vida 8009112000
جنوبی کوریا 국립정신건강센터 15770199
سلطنت متحدہ BEAT Eating Disorders ‎0808 801 0677 انگلینڈ
    ‎0808 801 0432 اسکاٹ لینڈ
    ‎0808 801 0433 ویلز
    ‎0808 801 0434 N.‎ آئرلینڈ
ریاست ہائے متحدہ امریکہ Substance Abuse and Mental Health Services Administration 1-800-662-4357

خود کشی، خود اذیت یا کھانے پینے سے متعلق عوارض کے بارے میں مواد پوسٹ کرنے کیلئے کمیونٹی گائیڈلائنز

YouTube کے صارفین کو دماغی صحت، خود کشی، خود اذیتی اور کھانے پینے سے متعلق عوارض کے موضوعات کے بارے میں ایک مفید اور بے ضرر طریقے سے کھل کر بات کرنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

تاہم، ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب ایسا مواد تخلیق کیا جاتا ہے جو حساس ہو اور کچھ صارفین کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہو۔ خود کشی، خود اذیتی یا کھانے پینے سے متعلق عوارض کے موضوعات پر مشتمل مواد تخلیق کرتے وقت، دیگر صارفین پر اپنے مواد کے ممکنہ منفی اثر کو ملحوظ خاطر رکھیں، خاص طور پر قانونی حد سے کم عمر بچوں اور ان صارفین پر جو اس مواد کے تئیں حساس ہو سکتے ہیں۔

اپنے ناظرین اور دیگر صارفین کی حفاظت اور ان کا تعاون کرنے کیلئے، براہ کرم خود کشی، خود اذیتی یا کھانے پینے سے متعلق عوارض کے بارے میں مواد تخلیق کرتے وقت نیچے دی گئی کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کریں۔ ان کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی نہ کرنے کی نتیجے میں، صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اسٹرائیک لگائی جا سکتی ہے، آپ کے مواد کو ہٹایا جا سکتا ہے یا دیگر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز کی یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، لائیو سلسلے اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ یاد رکھیں یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں خارجی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs شامل ہو سکتے ہیں، زبانی طور پر صارفین کو ویڈیو میں دوسری سائٹس پر لے جانا، ساتھ ہی دیگر فارمز میں بھی۔

مندرجہ ذیل مواد پوسٹ نہ کریں:

  • خود کشی، خود اذیتی یا کھانے پینے سے متعلق عوارض کو فروغ دینے یا اس کی ستائش کرنے والا مواد
  • خود کشی کرنے، خود اذیتی میں یا کھانے پینے سے متعلق عوارض میں مشغول ہونے کے طریقے سے متعلق ہدایات (بشمول انہیں کیسے چھپایا جائے)
  • خودکشی، خود اذیتی یا کھانے پینے سے متعلق عوارض کے بارے میں مواد جس ہدف قانونی حد سے کم عمر بچے ہوں
  • خود اذیتی کی گرافک تصاویر
  • خود کشی کے متاثرین کے اجسام کے ویژوئلز تاوقتیکہ انہیں دھندلا یا کوَر نہ کیا گیا ہو تاکہ وہ پوری طرح غیر واضح ہوں
  • ایسی ویڈیوز جن میں خاطر خواہ سیاق و سباق کے بغیر خود کشی کے مرحلے تک پہنچنے کے واقعات یا خود کشی کی کوششیں اور خود کشی سے بچانے کی فوٹیج دکھائی گئی ہو
  • ایسا مواد جس میں خود کشی اور خود اذیتی کے چیلنجز میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہو یا اس کیلئے ہدایات دکھائی گئی ہوں (جیسے، Blue Whale یا Momo چیلنجز)
  • خاطر خواہ سیاق و سباق کے بغیر خود کشی سے متعلق نوٹس یا خطوط
  • ایسا مواد جس میں کھانے پینے سے متعلق عوارض کے تناظر میں وزن پر مبنی دھمکی شامل ہو

کچھ معاملات میں ہم خود کشی، خود اذیتی یا کھانے پینے سے متعلق عوارض کے مواد کو ہٹانے کی بجائے اسے محدود کر سکتے ہیں، لیکن ایسا اسی صورت میں کیا جا سکتا ہے جب وہ مندرجہ ذیل معیارات میں سے ایک یا زیادہ کی تعمیل کرتا ہو (مثال کے طور پر، ویڈیو پر عمر کی تحدید، وارننگ یا بحرانی وسائل کا پینل لگا کر)۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے:

  • ایسا مواد جس کا مقصد تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ ہو
  • مفاد عامہ سے متعلق مواد
  • گرافک مواد جو کافی دھندلا ہو
  • ڈرامائی شکل میں پیش کردہ یا اسکرپٹ پر مبنی ایسا مواد جس میں بلا تحدید اینیمیشنز، ویڈیو گیمز، موسیقی کی ویڈیوز اور موویز اور شوز کے کلپس شامل ہوں
  • خود کشی یا خود اذیتی کے طریقوں، مقامات اور ہاٹ اسپاٹس کی مفصل گفتگو
  • خود اذیتی یا خود کشی کی گرافک تفصیلات
  • کھانے پینے سے متعلق عوارض میں بحالی کا مواد جس میں ایسی تفصیلات شامل ہیں جو خطرے سے دوچار ناظرین کو متحرک کر سکتی ہیں

خود کشی، خود اذیتی یا کھانے پینے سے متعلق عوارض کے بارے میں مواد پوسٹ کرنے والے تخلیق کاروں کیلئے بہترین طرز عمل

اپنے ناظرین کو نقصان اور تناؤ سے بچانے کیلئے، ہم خودکشی یا خود اذیتی سے متعلق مواد میں ان بہترین طرز عمل کا استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں:

  • خودکشی سے مرنے والے شخص کو دکھانے سے گریز کریں اور اس کی اور اس کے اہل خانہ کی رازداری کا احترام کریں۔ مزید جانیں۔
  • ایسے الفاظ استعمال کریں جو مثبت اور معاون ہوں اور بحالی، روک تھام اور امید کی کہانیوں پر توجہ مرکوز کریں۔
  • انسداد خود کشی اور خود اذیتی اور اس سے نپٹنے کی حکمت عملیوں سے متعلق معلومات اور وسائل شامل کریں۔ اسے ویڈیو اور ویڈیو کی تفصیلات دونوں میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔
  • سنسنی خیز زبان یا ڈرامائی ویژوئلز استعمال نہ کریں۔
  • سیاق و سباق فراہم کریں، لیکن اس بات پر گفتگو کرنے سے گریز کریں کہ متاثرہ شخص نے خود کشی کس طرح کی۔ طریقوں یا مقامات کا ذکر نہ کریں۔
  • خود کشی کے متاثرین کی تصاویر پر مشتمل مواد کو دھندلا کریں۔ آپ YouTube اسٹوڈیو میں ایڈیٹر کی مدد سے اپنی ویڈیو کو دھندلا کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔

اپنے ناظرین کو نقصان اور تناؤ سے بچانے کیلئے، ہم کھانے پینے سے متعلق عوارض کے مواد میں ان بہترین طرز عمل کا استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں:

  • کھانے پینے سے متعلق عوارض کے رویے کی تفصیلات کے بجائے عوارض کے اثرات پر توجہ دیں۔
  • اپنے ناظرین کو بتائیں کہ کھانے پینے سے متعلق عوارض سے عام طور پر شدید پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔
  • کھانے پینے سے متعلق عوارض کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملیوں کے لیے معلومات اور وسائل شامل کریں۔ اسے ویڈیو اور ویڈیو کی تفصیلات دونوں میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

آخر میں، اگر آپ تجویز کرتے ہیں کہ آپ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی سلسلہ بندی کریں گے تو ہم لائیو سلسلہ بندی تک آپ کی رسائی کو محدود بھی کر سکتے ہیں۔ لائیو سلسلہ بندی پر پابندیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

وارننگز اور معاون وسائل

مواد میں خود کشی یا خود اذیتی سے متعلق موضوعات شامل ہونے پر، YouTube صارفین کو خصوصیات یا وسائل دکھا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر:

  • آپ کی ویڈیو چلنے سے پہلے اس پر ایک وارننگ دکھائی دے سکتی ہے جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اس میں خود کشی اور خود اذیتی سے متعلق مواد شامل ہے
  • ویڈیو کے نیچے ایک ایسا پینل دکھائی دے سکتا ہے جس پر انسداد خود کشی کی تنظیموں کے فون نمبرز جیسے معاون وسائل موجود ہوں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15528928424207230078
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false