پر تشدد یا گرافک مواد کی پالیسیاں

ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔

YouTube پر ناظرین کو صدمہ یا ذہنی اذیت پہنچانے کے ارادے سے تیار کردہ پُرتشدد یا خونی مواد یا دوسروں کو پُرتشدد اعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے والے مواد کی اجازت نہیں ہے۔

اگر آپ کو یقین ہو کہ کوئی شخص خطرہ میں ہے، تو صورتحال کی اطلاع دینے کے لئے آپ کو فوری طور پر اپنی مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کرنا چاہیے۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو چند ایسی ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

آپ کیلئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کر رہے ہیں

YouTube پر مواد شائع نہ کریں اگر وہ مندرجہ ذیل میں سے کسی تفصیل سے مناسبت رکھتا ہے

پرتشدد یا گرافک مواد:

  • دوسرے لوگوں کو افراد یا لوگوں کے کسی متعین گروپ کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کا ارتکاب کرنے پر اکسانا۔
  • وہ جھگڑے جن میں کم عمر بچے شامل ہوں۔
  • فوٹیج، آڈیو یا امیجری جس میں سڑک پر ہونے والے حادثات، قدرتی آفات، جنگ کے بعد کا منظر، دہشت گردوں کے حملے کے بعد کا منظر، سڑکوں پر لڑائی، جسمانی حملے، خود کو یا کسی اور کو آگے سے جلا کر مارنا، تشدد، لاشیں، مظاہرے یا فسادات، ڈکیتیاں، طبی طریقہ کار یا ایسے دیگر منظرنامے جو لوگوں کو صدمہ پہنچانے یا متنفر کرنے کے ارادے سے تیار کئے گئے ہوں۔
  • ناظرین کو صدمہ پہنچانے یا متنفر کرنے کے ارادے سے تیار کردہ خون یا الٹی جیسی بدنی سیالوں کو دکھانے کی فوٹیج یا امیجری۔
  • بڑے زخموں جیسے کٹے ہوئے اعضاء والی لاشوں کی فوٹیج۔

جانوروں سے بدسلوکی کا مواد:

  • ایسا مواد جس میں انسان جانوروں کو لڑنے پر مجبور کرتے ہیں۔
  • ایسا مواد جس میں انسان کسی جانور کے ساتھ نقصان دہ طور پر بدسلوکی کرتا ہے جس کی وجہ سے اسے روایتی یا معیاری طریقوں سے ہٹ کر تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ روایتی یا معیاری طریقوں کی مثالوں میں شکار یا غذا کی تیاری شامل ہے۔
  • ایسا مواد جس میں کوئی انسان غیر ضروری طور پر کسی جانور کو روایتی یا معیاری طریقوں سے ہٹ کر لاچار حالات میں ڈال دیتا ہے۔ روایتی یا معیاری طریقوں کی مثالوں میں شکار یا غذا کی تیاری شامل ہے۔
  • ایسا مواد جو جانوروں کے تئیں سنگین نظرانداز، بدسلوکی یا اسے نقصان پہنچانے کی ستائش کرتا ہے یا اسے فروغ دیتا ہے۔
  • جانور کو بچانے کی ایسی کارروائی پر مشتمل مواد جو اہتمام شدہ ہو اور اس میں جانور کو نقصان دہ صورتحال میں رکھا گیا ہو۔
  • ایسا گرافک مواد جس میں جانوروں کو نمایاں کیا گیا ہو اور اسے صدمہ پہنچانے یا متنفر کرنے کے ارادے سے تیار کیا گیا ہو۔

ڈرامائی یا افسانوی مواد:

  • ان گائیڈلائنز کے ذریعہ ممنوعہ مواد کی ڈرامائی یا افسانوی فوٹیج جہاں ناظر کو یہ سمجھنے کے لیے خاطر خواہ سیاق و سباق نہیں دیا جاتا کہ فوٹیج ڈرامائی ہے یا افسانوی۔

نوٹ کریں کہ ہم مندرجہ ذیل قسم کے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں چاہے تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ سیاق و سباق ہی موجود کیوں نہ ہو:

  • پرتشدد جسمانی جنسی حملے (ویڈیو، ساکت امیجری یا آڈیو)۔
  • کسی خطرناک یا بڑے پُرتشدد واقعے کے دوران مجرم کے ذریعے فلمائی جانے والی ایسی فوٹیج جس میں اسلحے، تشدد یا زخمی متاثرین دکھائی دے رہے ہوں یا ان کی آوازیں سنائی دے رہی ہوں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔

یہ ذہن نشین رکھیں کہ یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تھمب نیل، تبصروں، لائیو سلسلوں اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں خارجی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs، صارفین کو زبانی طور پر ویڈیو میں دوسری سائٹس پر ڈائریکٹ کرنا، ساتھ ہی دیگر طریقے شامل ہو سکتے ہیں۔

تعلیمی مواد

ہم بعض صورتوں میں تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ مواد میں مذکورہ بالا قسم کے پرتشدد یا گرافک مواد کی اجازت دے سکتے ہیں۔ مواد کو اپ لوڈ کرنے کے لیے یہ ایسا پاس نہیں ہے جس کا مقصد صدمہ پہچانا یا متنفر کرنا، یا دوسروں کو پرتشدد کارروائیوں کی ترغیب دینا ہو اور ہم یہ مستثنیات بعض قسم کے مواد جیسے پرتشدد جسمانی جنسی حملے کی فوٹیج، کے لیے نہیں کرتے ہیں۔ تعلیمی مواد کے لیے جس میں مذکورہ بالا پرتشدد یا گرافک مواد شامل ہو، یہ سیاق و سباق ویڈیو کی تصاویر یا آڈیو کے اندر ہی ظاہر ہونا چاہیے۔ اسے عنوان یا تفصیلات میں فراہم کرنا ناکافی ہے۔

تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ مواد کے لیے جس میں بالغ مواد یا گرافک تشدد ہوتا ہے، ہم یہ فیصلہ کرنے کے لیے فریق ثالث کی آفیشل انڈسٹری کی درجہ بندی کو مد نظر رکھ سکتے ہیں کہ آیا یہ مواد YouTube پر رہ سکتا ہے یا نہیں۔ جو مواد ہماری پالیسیوں کی پیروی کرتا ہے لیکن تمام ناظرین کے لیے مناسب نہیں ہے اس پر عمر کی تحدید لگا دی جاتی ہے۔ عمر کے ساتھ محدود مواد کسی بھی شخص جس کی عمر 18 سال سے کم ہو یا سائن آؤٹ ہو کیلئے دیکھنے کے قابل نہیں ہے۔

عمر کے ساتھ محدد مواد

اگر کسی مواد کو سمجھنے کیلئے خاطر خواہ سیاق و سباق موجود ہے تو ہم پرتشدد یا گرافک مواد کو ہٹانے کے بجائے اس پر عمر کی تحدید لاگو کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، سڑک حادثے میں متاثرین کی چوٹیں دکھانے والے مواد کو ہٹایا جا سکتا ہے لیکن اگر اس خبر کی کوریج کے ساتھ ہو جس میں صورت حال اور سیاق و سباق کی وضاحت کی گئی ہو تو ہم اس مواد پر عمر کی تحدید لگا سکتے ہیں۔ پرتشدد یا گرافک مواد کے تعلیمی استعمال کے لیے، یہ سیاق و سباق ویڈیو کی تصاویر یا آڈیو کے اندر ہی ظاہر ہونا چاہیے۔ آپ یہاں پر سیاق و سباق کی اہمیت کے بارے میں مزيد جان سکتے ہیں۔

ہم یہ فیصلہ کرتے وقت کہ آیا مواد کو ہٹایا جانا چاہیے یا عمر کی تحدید لگائی جانی چاہیے مفاد عامہ پر بھی غور کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم جنگی زونز کی دستاویزی کرنے والے گرافک یا پُر تشدد مواد پر عمر کی تحدید لگا سکتے ہیں۔

گرافک مناظر پر مشتمل افسانوی تشدد، جس میں لوگوں کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جا رہے ہوں یا ان کے سر کاٹے جا رہے ہوں یا اس طرح کی شدید چوٹوں کے ساتھ انسانی لاشوں کو دکھایا جا رہا ہو تو ہم اس پر عمر کی تحدید لگا سکتے ہیں۔ عام طور پر، ہم ڈرامائی تشدد کی اجازت تب دیتے ہیں جب مواد یا میٹا ڈیٹا ہمیں بتاتا ہے کہ مواد افسانوی ہے یا جب یہ مواد کے اندر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اینیمیٹڈ مواد یا ویڈیو گیمز ہیں۔

مواد کو ہٹانے یا عمر کی تحدید لگانے کا فیصلہ کرتے وقت ہم مندرجہ ذیل کو زیر غور لاتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے:

  • ایسی ویڈيو جس کا فوکس پُرتشدد یا خونی امیجری پر ہو۔ مثال کے طور پر، کسی فلم یا ویڈیو گیم کے صرف گرافک طور پر سب سے پُرتشدد حصے پر فوکس کرنا۔
  • آیا اس مواد کے عنوان، تفصیل، ٹیگز، یا دیگر ڈيٹا میں ناظرین کو صدمہ پہنچانے یا متنفر کرنے کا ارادہ ظاہر ہوتا ہو۔
  • آیا پرتشدد امیجری یا آڈیو کو دھندلا، ماسک، یا غیر واضح کیا گیا ہو۔
  • مواد میں موجود پرتشدد تصاویر یا آڈیو کے شامل رہنے کے وقت کی مدت۔
  • آیا کوئی ایسا سیاق و سباق جس سے ناظرین کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ امیجری ڈرامائی یا افسانوی ہے۔ مثال کے طور پر، ویڈیو، عنوان، یا تفصیل میں موجود معلومات کے ذریعے۔
  • آیا وہ تشدد کسی مذہبی یا ثقافتی عمل کا حصہ ہے، اور اپ لوڈ کنندہ ناظرین کو اس کا سیاق و سباق فراہم کرتا ہے۔
  • آیا اس مواد میں جانوروں کا شکار، مذہبی عمل، یا غذاء کی تیاری کے روایتی یا معیاری طریقوں کے ذریعے جانور کو قتل کرنا دکھایا گیا ہو۔

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، لائیو سلسلے اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

  • دوسروں کو تشدد کا ارتکاب کرنے کے لئے کسی خاص جگہ پر جانے، کسی خاص وقت میں تشدد کرنے یا افراد یا گروہوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ترغیب دینا۔
  • اسکول کے احاطے میں کم عمر بچوں کے درمیان ہونے والی اصلی لڑائیاں۔ ہم اس مواد کی اجازت دے سکتے ہیں اگر کم عمر بچے صرف فائٹنگ کھیل رہے ہوں اور یہ ناظرین کے لئے واضح ہو۔
  • پیشہ ورانہ یا پیشہ ور نگرانی کے کھیلوں کے ایونٹس کے سیاق و سباق سے باہر ہونے والے جھگڑے یا مارپیٹ کے واقعات۔

مزید مثالیں

پرتشدد یا گرافک مواد
YouTube پر مندرجہ ذیل اقسام کے مواد کی اجازت نہیں ہے۔ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔
  • طبی طریقہ کار کی فوٹیج جس میں مواد کھلے زخموں پر فوکس کرتا ہے اور ناظرین کو کوئی تعلیم یا وضاحت فراہم نہیں کرتا ہے۔
  • جرائم کی فوٹیج جیسے پرتشدد ڈکیتیاں جو ناظرین کو کوئی تعلیم یا وضاحت فراہم نہیں کرتی ہیں۔
  • سیل فون، ڈیش کیم، یا کلوز سرکٹ TV کی فوٹیج جس میں "جنونی حادثہ" یا "انتباہ: بہت سارا خون" جیسے عنوانات کے ساتھ کسی سڑک حادثے میں زخمیوں یا مرے ہوئے لوگوں کو دکھایا گیا ہو۔
  • سر قلم کرنے کی وارداتوں کی ویڈیوز۔
  • "اس لڑکے کی پٹائی ہوتی ہوئی دیکھو!" جیسے عنوانات کے ساتھ یکطرفہ حملے۔
جانور پر زیادتی کا مواد
جانوروں سے بدسلوکی سے مراد وہ مواد ہے جو سنگین جسمانی یا نفسیاتی مضرت رسانی کو دکھاتا ہو جس کی وجہ سے جانور کو تکلیف ہوتی ہے۔ ہم بڑے پیمانے پر تسلیم شدہ طریقوں کو دکھانے والے مواد کے لئے چھوٹ دے سکتے ہیں جیسے کہ شکار کرنا، پھنسانا، جراثیم کشی کرنا، غذاء کی تیاری، طبی علاج، یا جانور کا ذبیحہ جس میں کسی جانور یا جانوروں کے گروپ کو نقصان پہنچانے کو دکھایا جاتا ہے۔

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں:

  • کتوں کو لڑانا، مرغ لڑانا، یا دیگر جانوروں کو زبردستی لڑانے والا مواد جن میں انسان جانوروں کو ایک دوسرے پر حملہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ہم ایسے مواد کی اجازت دیتے ہیں جن میں جانوروں کو جنگل میں لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہو، جیسے کسی فطرت کی دستاویزی فلم میں دکھایا جاتا ہے۔
  • ایسا مواد جو ناظرین کو صدمہ پہنچانے یا بدسلوکی کی ستائش کرنے کے لیے جانوروں کی تکالیف، اسے نظرانداز کرنا یا اس کے ساتھ بدسلوکی کو ظاہر کرتا ہے، اور کوئی خاطر خواہ تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ سیاق و سباق فراہم نہیں کرتا۔
  • بیلوں کی لڑائی جس میں بیلوں کو نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے جیسے کے بیل پر تلواریں۔
  • غیر معیاری طریقوں کا استعمال کر کے شکار کرنا، جیسے بم یا زہر کا استعمال۔
  • جانوروں کو مرحلہ وار طریقے سے بچانے کی کارروائی جن میں جانوروں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جاتا ہے یا ڈرامائی اثر کے لیے خطرناک صورتحال میں رکھا جاتا ہے۔

اوپر دی گئی فہرست مکمل نہیں ہے۔

یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں، اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس سے اس پالیسی کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے تو مواد پوسٹ نہ کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11489094739024830473
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false