بچوں کے تحفظ سے متعلق پالیسی

ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔
اپ ڈیٹ: YouTube پر ایسے مواد کی اجازت نہیں ہے جس کا ہدف تو قانونی حد سے کم عمر بچے اور خاندان ہوں، لیکن اس میں ایسی جنسی تھیمز، تشدد، فحاشی یا دیگر بالغانہ تھیمز شامل ہوں جو نوجوان ناظرین کیلئے موزوں نہ ہوں۔ اپنے عنوانات، تفصیلات اور ٹیگز کے علاوہ آپ یہ بھی یقینی بنائیں کہ آپ کے ناظرین کا انتخاب ان ناظرین کے موافق ہو جن کے لئے آپ کا مواد مناسب ہے۔

YouTube قانونی حد سے کم عمر بچوں کی جذباتی اور جسمانی تندرستی کو خطرے میں ڈالنے والے مواد کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ قانونی حد سے کم عمر بچہ وہ ہے جس کی عمر 18 برس سے کم ہے۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ اگر آپ کو یہ یقین ہو کہ کوئی بچہ خطرے میں ہے تو فوری طور پر صورتحال کی اطلاع دینے کے لئے آپ کو اپنی قانون نافذ کرنے والی مقامی ایجنسی سے رابطہ کرنا چاہیے۔

ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو ایسی متعدد ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

آپ کے لئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کر رہے ہیں

YouTube پر ایسا مواد شائع نہ کریں جو مندرجہ ذیل میں سے کسی تفصیل سے مناسبت رکھتا ہے۔

  • قانونی حد سے کم عمر بچوں کو جنسی لحاظ سے نمایاں کرنا: جنسی طور پر فُحش مواد جس میں قانونی حد سے کم عمر بچوں کو دکھایا گیا ہو اور ایسا مواد جس میں قانونی حد سے کم عمر بچوں کا جنسی استحصال کیا گیا ہو۔ اس میں مزاح پیدا کرنے کے ارادے سے پوسٹ کردہ قانونی حد سے کم عمر بچے کی عریانیت شامل ہے۔ ہم بچوں کے جنسی استحصال کی منظر کشی پر مشتمل مواد کی اطلاع نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائٹڈ چلڈرن کو دیتے ہیں جو قانون نافذ کرنے والی عالمی ایجنسیوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔
  • نقصان دہ یا خطرناک کام جس میں نابالغ شامل ہوں: کسی نابالغ کو خطرناک سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے یا نابالغوں کو خطرناک سرگرمیاں کرنے کی ترغیب دینے والا مواد، خاص طور پر اگر کوئی دیکھنے والا خطرناک عمل کی نقل کر سکتا ہے یا اگر مواد خطرناک عمل کی حوصلہ افزائی یا تعریف کرتا ہے۔ نابالغوں کو کبھی بھی نقصان دہ حالات میں نہ ڈالیں جو چوٹ کا باعث بن سکتے ہیں، بشمول خطرناک اسٹنٹ، چیلنجز، ہمت، یا پرینکس۔ خطرناک کارروائیوں میں انتہائی خطرناک چیلنجز کے تحت درج زمروں میں کوئی بھی عمل شامل ہے، لیکن ان تک محدود نہیں ہے، جیسے دم گھٹنا یا بجلی کا کرنٹ لگنا۔
    • اس کی مثالوں میں قانونی حد سے کم عمر بچوں کو مندرجہ ذیل کام کرتے ہوئے دکھانے والا مواد شامل ہے:
      • شراب نوشی
      • ویپورائزرز، ای سگریٹس، تمباکو یا چرس کا استعمال
      • آتش بازی کا غلط استعمال
      • بغیر نگرانی کے آتشیں اسلحے کا استعمال
  • قانونی حد سے کم عمر بچوں پر جذباتی دباؤ ڈالنے سمیت، کسی بچے کے ساتھ جسمانی، جنسی یا جذباتی بدسلوکی کرنا یا ایسا کرنے کو بڑھاوا دینا یا اسے نظر انداز کرنا۔
    • کسی بچے کے ساتھ کی جانے والی جسمانی، جنسی یا جذباتی بدسلوکی پر مشتمل مواد کو استثناء حاصل ہو سکتا ہے، بشرطیکہ اس میں تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ سیاق و سباق ہو اور اسے دھندلا کیا گیا ہو۔
    • ایسا مواد جو قانونی حد سے کم عمر شرکاء یا ناظرین کے جذباتی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے، بشمول:
      • قانونی حد سے کم عمر بچوں کو بالغوں کی تھیمز دکھانا
      • والدین کی بدسلوکی کی نقالی کرنا
      • قانونی حد سے کم عمر بچوں کو پھسلانا
      • تشدد
  • گمراہ کن فیملی مواد: ایسا مواد جس کا ہدف قانونی حد سے کم عمر بچے اور خاندان ہوں، لیکن اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہوں:
    • جنسی تھیمز
    • تشدد
    • فحاشی یا دیگر بالغانہ تھیمز جو نوجوان ناظرین کیلئے مناسب نہیں ہیں
    • میڈیکل پروسیجر
    • خود اذیتی
    • بالغ ڈراؤنے کرداروں کا استعمال
    • نوجوان ناظرین کو چونکانے کے ارادے سے تیار کردہ دیگر غیر مناسب تھیمز
    • عمر کے لحاظ سے غیر مناسب تھیمز کے ساتھ قانونی حد سے کم عمر نوجوان بچوں اور فیملیز کو ہدف بنانے والے مواد کو استثناء حاصل ہو سکتا ہے، بشرطیکہ اس میں تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ سیاق و سباق شامل ہو۔ یہ قانونی حد سے کم عمر نوجوان بچوں اور فیملیز کو ایسی بالغانہ تھیمز سے ہدف بنانے کا پاس نہیں ہے جن کا مقصد نوجوان ناظرین کو چونکانا ہے۔
    • خاندان کیلئے موزوں ایسے کارٹونز جن کا ہدف قانونی حد سے کم عمر بچے ہوں اور اس میں بالغانہ یا عمر کے لحاظ سے غیر مناسب تھیمز شامل ہوں، جیسے تشدد، سیکس، موت اور منشیات اور وغیرہ۔ ہم ویڈیو کے عنوان، تفصیل، ٹیگز یا ناظرین کے انتخاب میں 'بچوں کیلئے موزوں' کے طور پر لیبل کردہ مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں اگر اس میں عمر کے لحاظ سے غیر مناسب تھیمز ہوں۔
    • یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے عنوانات، تفصیلات اور ٹیگز ان ناظرین سے مماثل ہوں جن کو آپ ہدف بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ یہ بھی یقینی بنائیں کہ آپ کے ناظرین کا انتخاب ان ناظرین کی درست نمائندگی کرتا ہو جن کے لئے آپ کا مواد مناسب ہے۔ اگر آپ کے مواد کا ہدف بالغ ناظرین ہیں تو آپ اس کو اپ لوڈ کرنے کے بعد اس پر عمر کی تحدید بھی لگا سکتے ہیں۔
  • ایسی آن لائن ہراسگی اور ہراسگی جس میں قانونی حد سے کم عمر بچے شامل ہوں: وہ مواد:
    • جسے قانونی حد سے کم عمر کسی بچے کو شرمندہ کرنے، دھوکہ دینے یا اس کی توہین کرنے کے ارادے سے تیار کیا گیا ہو
    • جو ای میل پتوں یا بینک اکاؤنٹ نمبرز جیسی ذاتی معلومات افشاء کرتا ہو
    • جس میں جنسی مواد شامل ہو
    • جو دوسروں کو دھمکانے یا ہراساں کرنے کی ترغیب دیتا ہو

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، کہانیاں، کمیونٹی پوسٹس، لائیو سلسلے، پلے لسٹس اور کسی بھی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں خارجی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs، صارفین کو زبانی طور پر ویڈیو میں دوسری سائٹس پر ڈائریکٹ کرنا، ساتھ ہی دیگر طریقے شامل ہو سکتے ہیں۔ 

عمر کے ساتھ محدد مواد

ہم ایسے مواد پر عمر کی تحدید لگا سکتے ہیں جس میں مندرجہ ذیل میں سے کچھ بھی شامل ہو۔

  • ایسی نقصان دہ یا خطرناک کارروائیاں جن کی بالغین یا قانونی حد سے کم عمر بچے نقالی کر سکتے ہیں: وہ مواد جس میں بالغ افراد کو ایسی خطرناک سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہو جن کی بالغین یا قانونی حد سے کم عمر بچے آسانی سے نقالی کر سکتے ہیں۔
  • فیملی مواد میں بالغوں کی تھیمز: ایسا مواد جو بالغ ناظرین کے لئے بنایا گیا ہو لیکن اس کو آسانی سے فیملی مواد سمحھنے کی غلط فہمی ہو سکتی ہے۔ اس میں وہ کارٹونز شامل ہیں جو تشدد، سیکس یا موت جیسی بالغوں کی تھیمز پر مشتمل ہیں۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ کا مواد بالغ ناظرین کے لئے بنایا گیا ہے تو اسے اپ لوڈ کرنے کے بعد آپ اس پر عمر کی تحدید لگا سکتے ہیں۔
  • ناشائستہ زبان: کچھ گفتگو کم عمر ناظرین کے لئے مناسب نہیں ہوتی ہیں۔ جنسی طور پر بیہودہ زبان یا حد سے زیادہ بے حُرمتی کا استعمال کرنے والے مواد کے سبب عمر کی تحدید لگائی جا سکتی ہے۔
کم عمر بچوں کو دکھانے والا مواد
YouTube پر قانونی حد سے کم عمر بچوں کی حفاظت کے لئے ایسے مواد کی کچھ خصوصیات کو چینل اور مواد دونوں کی سطح پر غیر فعال کیا جا سکتا ہے جس سے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی تو نہیں ہوتی ہے لیکن اس میں بچوں کو دکھایا جاتا ہے۔ ان میں درج ذیل خصوصیات شامل ہو سکتی ہیں:
  • تبصرے
  • لائیو چیٹ
  • لائیو سلسلہ بندی
  • ویڈیو کی تجاویز (آپ کی ویڈیو کی کیسے اور کب تجویز کی جاتی ہے)
  • کمیونٹی پوسٹس
  • Shorts ویڈیو ریمکسنگ

اپنے مواد میں قانونی حد سے کم عمر بچوں کی حفاظت کیسے کریں

اپنا، اپنے اہل خانہ یا دوستوں کا مواد پوسٹ کرنے سے پہلے، اس بارے میں بغور سوچ لیں کہ آیا اس سے کسی شخص پر منفی توجہ مبذول ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ قانونی حد سے کم عمر بچے ایک کمزور آبادی ہیں اور YouTube کے پاس انہیں غیر مطلوب توجہ سے بچانے کی پالیسیاں موجود ہیں۔

  • یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ شخص قانونی حد سے کم عمر بچوں کی نگرانی کر رہا ہے اور وہ عمر کے لحاظ سے مناسب سرگرمیاں انجام دے رہا ہے، جیسے اپنی دلچسپی کے امور، تعلیمی مواد یا عوامی کارکردگیوں کا مظاہرہ کرنا۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ پہنا ہوا لباس عمر کے لحاظ سے مناسب ہے۔ ایسے لباس سے گریز کریں جو قانونی حد سے کم عمر بچے کو حد سے زیادہ ایکسپوز کرتا ہے یا جو انتہائی چست ہے۔
  • اس امر کو محدود کرنے کیلئے کہ آپ کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کو کون دیکھ سکتا ہے، YouTube کی رازداری کی ترتیبات کا استعمال کریں۔

YouTube پر ایسا مواد شائع نہ کریں جو قانونی حد سے کم عمر بچوں کو دکھاتا ہے اور درج ذیل میں سے ایک یا زائد پر پورا اترتا ہے:

  • گھر کے نجی گوشوں جیسے بیڈ روم یا غسل خانہ میں فلمایا گیا ہے۔
  • قانونی حد سے کم عمر بچوں کو اجنبیوں سے رابطہ کرتے، آن لائن ہمت والے کام کرتے یا چیلنجز کرتے یا بالغوں کے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دکھاتا ہے۔
  • ایسی سرگرمیاں دکھاتا ہے جن سے قانونی حد سے کم عمر بچے کی طرف ناپسندیدہ توجہ مبذول ہو سکتی ہے، جیسے تفریح کے لئے بدن موڑنے کا مظاہرہ کرنا یا ASMR۔
  • قانونی حد سے کم عمر بچے سے متعلق ذاتی تفصیلات کو افشاء کرتا ہے۔

یہ صرف چند مثالیں ہیں۔ آپ یہاں بچے کی حفاظت سے متعلق مزید بہترین طرز عمل حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی عمر 18 برس یا اپنے ملک میں بلوغت کی قابل اطلاق عمر سے کم ہے تو انٹرنیٹ کا محفوظ استعمال کریں پروگرام کی مدد سے آپ آن لائن محفوظ رہ سکتے ہیں۔

مثالیں۔

YouTube پر ممنوع مواد کی چند مثالیں یہاں درج ہیں۔

  • ایسی ویڈیوز یا پوسٹس جن میں قانونی حد سے کم عمر بچوں کو ہیجان انگیز، جنسی یا جنسی طور پر محرک سرگرمیوں، چیلنجز اور ہمت والے کاموں میں مشغول دکھا گیا ہے جیسے بوسہ لینا یا پکڑنا۔
  • قانونی حد سے کم عمر بچوں کو خطرناک سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہوئے دکھانا۔ مثال کے طور پر، جسمانی اسٹنٹس، ہتھیاروں یا دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرنا یا ویپس یا ای سگریٹس کے استعمال سمیت الکحل یا نیکوٹین جیسے کنٹرول کردہ مادے کا استعمال کرنا۔
  • خاندان کیلئے موزوں کارٹونز کو سوئیاں لگانے جیسی غیر مناسب کارروائیوں میں مشغولیت کو نمایاں کرنے والی ایسی ویڈیو جس میں "بچوں کیلئے" جیسے ٹیگز ہیں یا جس کے ناظرین "ہاں، یہ بچوں کیلئے بنایا گیا ہے" پر سیٹ ہیں۔

یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

مزید مثالیں

  • کسی غیر کے ساتھ جسمانی رابطے میں شرکت کرنے کے لئے قانونی حد سے کم عمر بچے کو پیسے، ستائش، پسندیدگیوں یا کسی دیگر ترغیب کی پیشکش کرنا۔
  • ایسے جنسی مواد یا ناشائستہ مواد کی تشہیر کرنے والی ویڈیو یا پوسٹ جس میں قانونی حد سے کم عمر بچوں کو دکھایا گيا ہے۔
  • حیوانی سلوک جس میں قانونی حد سے کم عمر بچوں کے ساتھ یا ان کے بارے میں بات چیت شامل ہے۔
  • جنسی تسکین کے مقاصد کی خاطر قانونی حد سے کم عمر بچوں کے معصومانہ مواد کا مجموعہ بنانا۔
  • تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ سیاق و سباق اور دھندلے پن کا استعمال کئے بغیر بچوں کو نمایاں کرنے والی لڑائی یا دھمکی کا مواد۔
  • ایسے چیلنجز، پرینکس، یا کرتب بازیاں جن سے جسمانی چوٹ یا شدید جذباتی کشیدگی کا خطرہ لاحق ہے۔ آپ چیلنجز اور پرینکس سے متعلق ہماری پالیسیوں میں ممنوعہ مواد کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔
  • قانونی حد سے کم عمر بچوں کو خطرناک سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا اگرچہ مواد میں کوئی قانونی حد سے کم عمر بچہ نہ ہو۔
  • والدین کے ساتھ بدسلوکی یا انہیں ترک کرنے کی نقالی کرنے، موت یا تشدد کی زد میں آنے کی نقالی کرنے یا قانونی حد سے کم عمر بچوں کو شدید شرمندگی یا تذلیل کا باعث بنانے والا مواد۔
  • بچوں کو متوجہ کرنے کے لئے ایسے کارٹونز، کٹھ پتلیوں یا خاندانی تفریحی کرداروں کا استعمال کرنا جہاں مواد میں بالغوں کی تھیمز جیسے تشدد اور سیکس کو دکھایا گیا ہو۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

ہم YouTube پر وحشیانہ سلوک کے لیے صفر رواداری کی پالیسی رکھتے ہیں۔ ہمیں جس مواد کی اطلاع دی گئی ہے اس کی بنیاد پر اگر ہمیں لگتا ہے کہ کوئی بچہ خطرے میں ہے تو ہم مواد کی چھان بین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مدد کریں گے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7811529570126710223
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false