اسپام، گمراہ کن طریقے اور فریب کاریوں سے متعلق پالیسیاں

ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: ہم نے حال ہی میں YouTube پر غلط معلومات سے متعلق اپنی پالیسیوں کے تئیں مزید وضاحت فراہم کرنے کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کو ازسر نو منظم کیا ہے۔ ان پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لیے، غلط معلومات اور انتخابات سے متعلق غلط معلومات سے متعلق ہمارے مضامین ملاحظہ کریں۔

YouTube پر YouTube کمیونٹی کا فائدہ اٹھانے والے اسپام، فریب کاریوں یا دیگر گمراہ کن طریقے کی اجازت نہیں ہے۔ ہم ایسے مواد کی بھی اجازت نہیں دیتے ہیں جس کا بنیادی مقصد دوسروں کو جھانسہ دے کر YouTube سے دوسری سائٹ پر لے جانا ہے۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو چند ایسی ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

ان پالیسیوں کا آپ کیلئے کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کر رہے ہیں

اگر مواد نیچے دی گئی تفصیلات میں سے کسی سے بھی مناسبت رکھتا ہو تو اسے YouTube پر پوسٹ نہ کریں۔

  • ویڈیو اسپام: ایسا مواد جسے بہت زیادہ اور کئی بار پوسٹ کیا گیا ہو یا جس کا کوئی ہدف نہ ہو اور وہ مندرجہ ذیل میں سے ایک یا زیادہ کام کرتا ہو:
    • ایسا مواد جس میں ناظرین سے یہ وعدہ کیا گیا ہو کہ انہیں کچھ دکھائی دے گا، لیکن اس کے بجائے انہیں سائٹ سے باہر بھیج دیا جاتا ہو۔
    • ایسا مواد جو ناظرین سے یہ وعدہ کر کے YouTube سے کلکس، ملاحظات یا ٹریفک حاصل کرتا ہو کہ وہ تیزی سے پیسے کمائیں گے۔
    • ایسا مواد جو ناظرین کو نقصان دہ سافٹ ویئر پھیلانے والی، ذاتی معلومات جمع کرنے کی کوشش کرنے والی یا منفی اثر ڈالنے والی دیگر سائٹس پر بھیجتا ہو۔
  • گمراہ کن میٹا ڈیٹا یا تھمب نیلز: عنوان، تھمب نیلز، تفصیل کا استعمال کر کے صارفین کے سامنے ایسا مواد پیش کیا جاتا ہو جو دعوے کے برخلاف ہو۔
  • فریب کاریاں: نقد تحائف، 'جلدی امیر بنیں' اسکیموں یا پیرامڈ اسکیموں (پیرامڈ کی شکل میں کسی واضح پروڈکٹ کے بغیر رقم بھیجنا) کی پیشکش کرنے والا مواد۔
  • ترغیب دینے والا اسپام: مشغولیت کے میٹرکس فروخت کرنے والا مواد، جیسے ملاحظات، پسندیدگیاں، تبصرے یا YouTube پر موجود کوئی بھی دوسرا میٹرک۔ اس قسم کے اسپام میں ایسا مواد بھی شامل ہو سکتا ہے جس کا واحد مقصد سبسکرائبرز، ملاحظات یا دیگر میٹرکس کو بڑھانا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، دوسرے تخلیق کار کی جانب سے خالصتاً آپ کے چینل کو سبسکرائب کرنے کے بدلے میں اس کے چینل کو سبسکرائب کرنے کی پیشکش کرنا، جسے "Sub4Sub" مواد بھی کہا جاتا ہے۔
  • تبصروں کا اسپام: ایسے تبصرے جن کا واحد مقصد ناظرین کی ذاتی معلومات جمع کرنا، ناظرین کو گمراہ کن طریقے سے YouTube سے دور بھیجنا یا اوپر نوٹ کردہ ممنوعہ رویوں میں سے کوئی ایک رویہ اپنانا ہو۔
  • مکرر تبصرے: بڑی تعداد میں ملتے جلتے، غیر ہدفی یا مکرر تبصرے ڈالنا۔
  • فریق ثالث کا مواد: ایسے لائیو سلسلے جن کا ارادہ ایسے مواد کی سلسلہ بندی کرنا ہو جو کسی اور کا ہو اور انہیں ممکنہ بیجا استعمال کی مکرر وارننگز دینے کے باوجود اس عمل کو درست نہ کیا ہو۔ چینل کے مالکان کو اپنے لائیو سلسلے کی فعال طور پر نگرانی کرنی چاہیے اور کسی بھی ممکنہ مسئلے کو بروقت درست کرنا چاہیے۔

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، لائیو سلسلے اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ یاد رکھیں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں خارجی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs شامل ہو سکتے ہیں، زبانی طور پر صارفین کو ویڈیو میں دوسری سائٹس پر لے جانا، ساتھ ہی دیگر فارمز میں بھی۔

نوٹ: آپ کو ناظرین کو سبسکرائب کرنے، پسند کا بٹن دبانے، چینل کا اشتراک کرنے یا تبصرہ کرنے کی ترغیب دینے کی اجازت ہے۔

ویڈیو اسپام

YouTube پر مندرجہ ذیل اقسام کے مواد کی اجازت نہیں ہے۔ ذہن نشین کر لیں کہ یہ ایک مکمل فہرست نہیں ہے۔

  • ایسا مواد جس میں ناظرین سے یہ وعدہ کیا گیا ہو کہ انہیں کچھ دکھائی دے گا، لیکن اس کے بجائے انہیں دیکھنے کے لیے سائٹ سے باہر بھیج دیا جاتا ہو۔
  • ایک یا زیادہ چینلز پر ملتے جلتے مواد کو بار بار پوسٹ کرنا۔
  • دیگر تخلیق کاروں سے حاصل کردہ مواد کو بڑے پیمانے پر اپ لوڈ کرنا۔
  • ناظرین سے نقصان دہ سافٹ ویئر انسٹال کرانے کی کوشش کرنا یا انہیں ایسی سائٹس پر بھیجنا جن سے ان کی رازداری متاثر ہو سکتی ہے۔
  • خودکار طور پر تخلیق کردہ ایسا مواد جسے کمپیوٹرز معیار یا ناظر کے تجربے کا خیال کیے بغیر پوسٹ کرتے ہیں۔
  • ایسا مواد جو ناظرین سے یہ وعدہ کرتا ہو کہ اگر وہ سافٹ ویئر انسٹال کریں، ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا دیگر ٹاسکس کریں تو انہیں پیسے، پروڈکٹس، سافٹ ویئر یا گیمنگ کے فوائد بغیر کسی چارج کے حاصل ہو سکتے ہیں۔
  • وابستہ اکاؤنٹس میں بڑے پیمانے پر ملحق مواد پوسٹ کرنا۔
  • بار بار ایسے مواد کو اپ لوڈ کرنا جس کے آپ مالک نہیں ہیں اور وہ EDSA نہیں ہے۔

گمراہ کن میٹا ڈیٹا یا تھمب نیلز

YouTube پر مندرجہ ذیل اقسام کے مواد کی اجازت نہیں ہے۔ ذہن نشین کر لیں کہ یہ ایک مکمل فہرست نہیں ہے۔
  • تھمب نیل میں کسی ایسی مشہور شخصیت کی تصویر لگانا جس کا مواد سے کوئی تعلق نہ ہو۔
  • عنوان، تھمب نیلز یا تفصیل کا استعمال کر کے صارفین کے سامنے ایسا مواد پیش کیا جاتا ہو جو دعوے کے برخلاف ہو۔ مثال کے طور پر، جب حقیقی دنیا کے شدید نقصان کا سنگین خطرہ لاحق ہو۔

فریب کاریاں

YouTube پر مندرجہ ذیل اقسام کے مواد کی اجازت نہیں ہے۔ ذہن نشین کر لیں کہ یہ ایک مکمل فہرست نہیں ہے۔
  • بڑھا چڑھا کر وعدے کرنا، جیسے یہ دعوے کرنا کہ ناظرین تیزی سے امیر بن سکتے ہیں یا ایک کراماتی علاج کینسر جیسے دیرینہ امراض سے شفا دے سکتا ہے۔
  • نقد تحفے دینے اور پیرامڈ اسکیموں کو فروغ دینا۔
  • نقد تحفے دینے والی اسکیموں سے وابستہ اکاؤنٹس۔
  • ایسی ویڈیوز جو یہ وعدہ کرتی ہوں کہ "آپ اس پلان کی مدد سے کل تک ‎$50,000 کما لیں گے!"

ترغیب دینے والا اسپام

YouTube پر مندرجہ ذیل اقسام کے مواد کی اجازت نہیں ہے۔ ذہن نشین کر لیں کہ یہ ایک مکمل فہرست نہیں ہے۔
  • ایسی ویڈیوز جن کا مقصد ناظرین کو سبسکرائب کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
  • "Subs 4 Subs" ویڈیوز۔
  • فروخت کے بدلے "پسندیدگیوں" کی پیشکش کرنے والی ویڈیوز۔
  • ایک ایسی ویڈیو جو 100,000 ویں سبسکرائبر کو بغیر کسی مواد والا چینل دینے کی پیشکش کرتی ہے۔

تبصروں کا اسپام

YouTube پر مندرجہ ذیل اقسام کے مواد کی اجازت نہیں ہے۔ ذہن نشین کر لیں کہ یہ ایک مکمل فہرست نہیں ہے۔
  • پیرامڈ اسکیموں کو فروغ دینے والے سرویز یا تحائف سے متعلق تبصرے۔
  • تبصروں میں "فی کلک ادائیگی" ریفرل کے لنکس۔
  • مکمل ویڈیو کے مواد کی پیشکش کا غلط دعوی کرنے والے تبصرے۔ اس قسم کے مواد درج ذیل ہو سکتے ہیں:
    • موویز
    • TV شوز
    • کنسرٹس
  • تبصروں میں نقصان دہ سافٹ ویئر یا فریب دہی کی سائٹ کے لنکس پوسٹ کرنا: "یا خدا، میں نے ابھی یہاں سے لاکھوں روپے کمائے! ‎- [xyz phishing site].com"‎
  • جعلی اسٹورز کے لنکس کے حامل تبصرے۔
  • "آداب، میرا چینل/میری ویڈیو یہاں چیک کریں!" جب کہ چینل/ویڈیو کا اس ویڈیو کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہو جس میں اسے پوسٹ کیا گیا ہے۔
  • اپنے چینل کے ایک لنک کے ساتھ بار بار ایک ہی تبصرہ پوسٹ کرنا۔

فریق ثالث کا مواد

YouTube پر مندرجہ ذیل اقسام کے مواد کی اجازت نہیں ہے۔ ذہن نشین کر لیں کہ یہ ایک مکمل فہرست نہیں ہے۔
  • کسی ٹیلی ویژن شو کی سلسلہ بندی کرنے کے لیے اپنے فون کا استعمال کرنا۔
  • کسی البم کے گانے کی لائیو سلسلہ بندی کرنے کے لیے فریق ثالث سافٹ ویئر کا استعمال کرنا۔

یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ہم آپ کی منیٹائزیشن کو معطل کر سکتے ہیں یا آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو ختم کر سکتے ہیں۔ منیٹائزیشن کی پالیسیوں اور چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔ 

کچھ خلاف ورزیوں کی وجہ سے، ہم مواد کو ہٹا سکتے ہیں اور آپ کے چینل کے خلاف وارننگ یا اسٹرائیک جاری کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم آپ کو مطلع کرنے کے لیے ایک ای میل بھیجیں گے۔

آپ پالیسی کی تربیت لے سکتے ہیں تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر آپ کا مواد اس 90 دن کی ونڈو کے اندر مماثل پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو اسٹرائیک دیا جائے گا۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پا لیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیک سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12978838611909947950
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false