منافرت والے بیان سے متعلق پالیسی


 
ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔
Note: On June 5, 2019, we announced some changes to our hate speech policies. You can learn more about those changes here. The below policy has been updated with those changes.

YouTube پر منافرت والے بیان کی اجازت نہیں ہے۔ YouTube کی پالیسی کے تحت، ہم کسی تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی نشاندہی کرنے والے مندرجہ ذیل میں سے کسی بھی انتساب کی بنیاد پر افراد یا گروپس کے خلاف تشدد یا نفرت کو فروغ دینے والے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں:

  • عمر
  • ذات
  • معذوری
  • نسل
  • جنسی شناخت اور اظہار
  • قومیت
  • نسل
  • امیگریشن کا اسٹیٹس
  • مذہب
  • جنس/صنف
  • جنسی رجحان
  • کسی بڑے پرتشدد واقعے کے متاثرین اور ان کے لواحقین
  • ویٹرن اسٹیٹس

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو چند ایسی ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

آپ کیلئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کر رہے ہیں

اگر مواد کا مقصد مندرجہ ذیل میں سے ایک یا زیادہ کام کرنا ہے تو YouTube پر مواد شائع نہ کریں:

  • افراد یا گروپس کے تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر ان کے خلاف تشدد کی ترغیب دینا۔ ہم YouTube پر دھمکیوں کی اجازت نہیں دیتے ہیں اور ہم تشدد کی درپردہ کال کو حقیقی دھمکی شمار کرتے ہیں۔ آپ دھمکیوں اور ہراساں کرنے سے متعلق ہماری پالیسیوں کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔
  • افراد یا گروپس کے تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر ان کے خلاف نفرت بھڑکانا۔

مواد کی وہ دیگر اقسام جن سے اس پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے

  • افراد یا گروپس کے تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر انہیں غیر انسان بتا کر، جانوروں، کیڑوں، مکوڑوں، بیماریوں یا کسی دوسرے غیر انسانی وجود سے ان کا موازنہ کر کے انہیں غیر انسانی قرار دینا۔
  • افراد یا گروپس کے تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر ان کے خلاف ہونے والے تشدد کی تعریف یا اس کی ستائش کرنا۔
  • تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر نفرت بھڑکانے یا اسے فروغ دینے والے نسلی، مذہبی یا دیگر بہتان آمیز اور دقیانوسی جملوں کا استعمال کرنا۔ یہ ان دقیانوسی تصورات کو فروغ دینے والی یا ان کو حقیقی کے طور پر برتنے والی بول چال، تحریری پیغام، یا منظر کشی کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
  • یہ دعوی کرنا کہ افراد یا گروپس اپنے تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر جسمانی یا ذہنی لحاظ سے کمتر، ناقص یا بیمار ہیں۔ اس میں ایک گروہ کو دوسرے سے کم ذہین، کم اہل یا خراب بول کر انہیں کمتر بتانے کے بیانات شامل ہیں۔ اس میں افراد یا گروپس کے تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر انہیں محکوم بنانے یا ان پر تسلط قائم کرنے سے متعلق دعوت دینا بھی شامل ہے۔
  • ایک گروپ کی تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل دوسرے گروپ پر برتری کو بطور دلیل پیش کر کے نفرت انگیز بالادستی کو فروغ دینا تاکہ ان کے خلاف تشدد، امتیازی سلوک، انہیں دوسروں سے علیحدہ رکھنے یا انہیں نکال دینے کو صحیح قرار دیا جا سکے۔ اس میں نفرت انگیز بالادستی کے پروپیگنڈے پر مشتمل مواد شامل ہے، جیسے اپنے نظریے کیلئے نئے اراکین کی بھرتی یا مالی تعاون کی درخواستیں اور نغموں میں نفرت انگیز بالادستی کو فروغ دینے والی موسیقی کی ویڈیوز، میٹا ڈیٹا یا تصاویر۔
  • افراد یا گروپس کے تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر ایسے سازشی دعوے کرنا کہ وہ شریر، بدعنوان یا نقصان دہ ہیں۔
  • دستاویز میں اچھے طریقے سے درج، اہم پُرتشدد واقعے یا اس طرح کے واقعے کے متاثرہ شخص کا انکار یا اسے کم بتانا۔
  • افراد یا گروپس کی دیگر لوگوں کی جانب جذباتی، رومانی اور/یا جنسی کشش کی بنیاد پر ان پر حملے کرنا۔

تعلیمی، دستاویزی، سائنسی اور فنکارانہ مواد

ہم منافرت والے بیان پر مشتمل مواد کی اجازت دے سکتے ہیں، بشرطیکہ اس مواد میں اضافی تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ سیاق و سباق شامل ہو۔ اضافی سیاق و سباق میں مذمت کرنا، تردید کرنا، مخالف نقطۂ نظر شامل کرنا یا منافرت والے بیان کو طنز کی زد میں لانا شامل ہو سکتا ہے۔ یہ منافرت والے بیان کو فروغ دینے کیلئے پاس نہیں ہے۔ مثالوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • نفرت انگیز گروپ سے متعلق دستاویزی فلم: ایسے تعلیمی مواد کی اجازت دی جائے گی جو اس گروپ کی حمایت نہ کر رہا ہو یا اس کے خیالات کو فروغ نہ دے رہا ہو۔ تشدد اور نفرت کو فروغ دینے والی دستاویزی فلم کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • انسانوں کے سائنسی مطالعہ کے بارے میں دستاویزی فلم: وقت کے ساتھ نظریات کس طرح تبدیل ہوئے ہیں اس کے بارے میں دستاویزی فلم کی اجازت دی جائے گی، اگرچہ اس میں مخصوص گروہوں کی کمتری یا برتری کے بارے میں نظریات بھی شامل ہوں، کیونکہ یہ تعلیمی نوعیت کی ہے۔ ہم کسی ایسی دستاویزی فلم کی اجازت نہیں دیں گے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ اس بات کے سائنسی شواہد آج موجود ہیں کہ کوئی فرد یا گروہ کمتر ہے یا غیر انسانی ہے۔
  • کسی واقعے کی تاریخی فوٹیج، جو تشدد اور نفرت کو فروغ نہیں دیتی ہے، جیسے دوسری عالمی جنگ۔ 

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، لائیو سلسلے اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں خارجی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs شامل ہو سکتے ہیں، زبانی طور پر صارفین کو ویڈیو میں دوسری سائٹس پر لے جانا، ساتھ ہی دیگر فارمز میں بھی۔ 

ایسے تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ مواد کیلئے جس میں منافرت والا بیان شامل ہو، یہ سیاق و سباق تصاویر پر ظاہر ہونا چاہیے یا اسے ویڈیو کی آڈیو میں ہی شامل ہونا چاہیے۔ اسے عنوان یا تفصیلات میں فراہم کرنا ناکافی ہے۔

منیٹائزیشن اور دیگر جرمانے 

بعض نادر کیسز میں، ہم اس وقت مواد کو ہٹا سکتے ہیں یا دوسرے جرمانے لگا سکتے ہیں جب کوئی تخلیق کار:

  • ناظرین کے بیجا سلوک کی بار بار حوصلہ افزائی کرے۔
  • متعدد اپ لوڈز میں کسی گروپ کے تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر اسے بار بار نشانہ بنائے، ان کی توہین اور گستاخی کرے۔
  • تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل کسی گروپ کو مقامی سماجی یا سیاسی سیاق و سباق کی بنیاد پر اسے جسمانی نقصان کے خطرات کی زد میں لائے۔
  • ایسا مواد تخلیق کرے جس سے ذاتی مالی مفادات کیلئے، تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل کسی گروپ کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی کر کے YouTube کے ایکو سسٹم کو نقصان پہنچتا ہو۔

مثالیں

پیش خدمت ہیں منافرت والے بیان کی وہ مثالیں جن کی YouTube پر اجازت نہیں ہے۔

  • "مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ یہ [پُرتشدد واقعہ] پیش آیا۔ ان کو وہی ملا جن کے وہ مستحق تھے [تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے]۔"
  • "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل لوگ] کتے ہیں" یا "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل لوگ] جانوروں جیسے ہیں۔"

مزید مثالیں

  • "چلو اور [تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل شخص] کو مارو۔"
  • "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل گروپس] کا ہر شخص جرائم پیشہ اور ٹھگ ہے۔"
  • "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کا حامل شخص] زمین کی مَیل ہے۔"
  • "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل لوگ] ایک بیماری ہیں۔"
  • "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل لوگ] ہم سے کم ذہین ہیں کیونکہ ان کے دماغ چھوٹے ہیں۔"
  • "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کا حامل گروپ] سے ہمارے وجود کو خطرہ ہے، اسلئے ہمیں جب بھی موقع ملے انہیں بھگانا چاہیے۔"
  • "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کا حامل گروپ] کا ایک ایجنڈا ہے۔ وہ دنیا کو چلانا چاہتے ہیں اور ہم سے نجات پانا چاہتے ہیں۔"
  • "[تحفظ یافتہ گروپ کا اسٹیٹس] صرف ذہنی بیماری کی ایک شکل ہے جس کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔"
  • "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل اشخاص] کو اسکولوں میں تعلیم نہیں دینی چاہیے کیونکہ انہیں بالکل بھی تعلیم دینی ہی نہیں چاہیے۔"
  • "اس پُرتشدد واقعے کے تمام نام نہاد متاثرین اداکار ہیں۔ کسی کو چوٹ نہیں پہنچی اور یہ محض ایک پھیلایا گيا جھوٹ ہے۔"
  • "اس واقعے میں لوگوں کی موت ہوئی، لیکن ان کی تعداد بہت کم تھی۔"
  • کسی کی طرف دیکھ کر یہ چلّانا کہ "[تحفظ یافتہ گروپ کے اسٹیٹس کے حامل لوگ] کیڑے مکوڑے ہیں!"، اس بات سے قطع نظر کہ اس شخص کو مبینہ تحفظ یافتہ گروپ کا اسٹیٹس حاصل ہے یا نہیں۔ 
  • Video game content which has been developed or modified (“modded”) to promote violence or hatred against a group with any of the attributes noted above.

براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر ہمیں لگتا ہے کہ آپ کا مواد منافرت والے بیان سے قریب ہے تو ہم اس مواد کیلئے دستیاب YouTube کی خصوصیات کو محدود کر سکتے ہیں۔ آپ محدود خصوصیات کے بارے میں یہاں مزید جان سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4391186688698810936
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false