اپنے YouTube چینل کی بنیادی معلومات کا نظم کریں

آپ اپنے YouTube چینل کے بارے میں بنیادی معلومات جیسے چینل کا نام اور تفصیل، ترجمے اور لنکس کا نظم کر سکتے ہیں۔

نام

آپ اپنے YouTube چینل کا نام تبدیل کر سکتے ہیں، بس یہ یقینی بنائیں کہ یہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرتا ہو۔ آپ کا نام تبدیل کرنے کے بعد، نئے نام کو اپ ڈیٹ اور پورے YouTube پر ڈسپلے ہونے میں کچھ دن کا وقت لگ سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے YouTube چینل کا نام اور تصویر تبدیل کرتے ہیں تو یہ صرف YouTube پر نظر آئے گا۔ آپ (اپنے YouTube چینل کے نام میں کوئی تبدیلی کیے بغیر) یہاں اپنے Google اکاؤنٹ کے نام اور تصویر میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

نوٹ: آپ 14 دن کی مدت میں اپنے چینل کا نام دو بار تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ کا نام تبدیل کرنے سے آپ کا توثیقی بَیج ہٹ جائے گا۔ مزید جانیں۔

YouTube Android ایپ

  1. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  2. آپ کا چینل  پر تھپتھپائیں۔
  3. اپنے چینل کی تفصیل کے تحت، ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. اپنے نام کے آگے، ترمیم کریں پر تھپتھپائیں اور اپنا اپ ڈیٹ کردہ چینل کا نام درج کریں، پھر محفوظ کریں پر کلک کریں۔

Android کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  2. چینل کی پروفائل میں ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. اپنے نام یا تفصیل کے آگے، ترمیم کریں پر تھپتھپائیں اور اپنا اپ ڈیٹ کردہ چینل کا نام درج کریں، پھر محفوظ کریں پر کلک کریں۔

ہینڈل

ہینڈل ایک منفرد شناخت کار ہوتا ہے جو آپ کے لئے YouTube پر اپنی نمایاں موجودگی کو قائم کرنا اور برقرار رکھنا آسان بناتا ہے۔

نوٹ: آپ اپنے ہینڈل کو 14 دن کی مدت کے اندر دو بار تبدیل کر سکتے ہیں۔

YouTube Android ایپ

  1. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  2. آپ کا چینل  پر تھپتھپائیں۔
  3. چینل میں ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. ہینڈل سیکشن کے تحت اپنا ہینڈل تلاش کریں۔
  5. اپنا ہینڈل تبدیل کرنے کے لئے ترمیم کریں کے بائیں طرف تھپتھپائیں۔
  6. موجودہ ہینڈل کو تبدیل کرنے کے لئے ٹائپ کریں۔
    • اگر ہینڈل دستیاب نہیں ہے تو ملتے جلتے ہینڈل کی تجویز کی جائے گی۔
  7. محفوظ کریں پر کلک کر کے اپنے ہینڈل کی تصدیق کریں۔

Android کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  2. چینل کی پروفائل میں ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. اپنے ہینڈل کے آگے، ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

چینل کا URL

YouTube Android ایپ
آپ کے چینل کا URL ایک معیاری URL ہے جس کا استعمال YouTube چینلز کرتے ہیں۔ یہ آپ کی منفرد چینل ID کا استعمال کرتا ہے جو کہ URL کے آخر کے نمبرز اور حروف ہیں۔ YouTube اور YouTube اسٹوڈیو ایپ کے اندر آپ اپنے چینل کے URL کو دیکھ اور اس کو کاپی کر سکتے ہیں۔ 

تفصیل

آپ اپنے YouTube چینل کی تفصیل تبدیل کر سکتے ہیں، بس یہ یقینی بنائیں کہ یہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرتی ہے۔ آپ کی تفصیل چینل ہیڈر میں قابل رسائی ہے۔

YouTube Android ایپ

  1. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  2. آپ کا چینل  پر تھپتھپائیں۔
  3. اپنے چینل کی تفصیل کے تحت، ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. اپنے نام کے آگے، ترمیم کریں پر تھپتھپائیں اور اپنی اپ ڈیٹ کردہ تفصیل درج کریں، پھر محفوظ کریں پر کلک کریں۔

Android کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  2. چینل کی پروفائل میں ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. اپنے نام یا تفصیل کے آگے، ترمیم کریں پر تھپتھپائیں اور اپنی اپ ڈیٹ کردہ تفصیل درج کریں، پھر محفوظ کریں پر کلک کریں۔

اپنی ضمیریں شامل کریں یا تبدیل کریں

آپ اپنی ضمیروں کو اپنے چینل پر شامل کر سکتے ہیں تاکہ انہیں آپ کے چینل کے صفحے پر ڈسپلے کیا جائے۔ آپ یہ منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی ضمیریں سبھی کیلئے ڈسپلے کرنی ہیں یا انہیں صرف آپ کے سبسکرائبرز کو دکھانا ہے۔
ضمیریں ذاتی شناخت اور اظہار کا ایک اہم حصہ ہیں۔ کچھ دائرۂ اختیار میں صنفی اظہار سے متعلق قوانین ہیں۔ YouTube پر آپٹ ان کرنے کی یہ عوامی خصوصیت استعمال کرتے وقت اپنے مقامی قوانین کو ذہن میں رکھیں۔
اگر آپ کے چینل کے صفحے پر ضمیریں دستیاب نہیں ہیں تو جان لیں کہ ہم مزید ممالک/علاقوں اور زبانوں میں یہ خصوصیت فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
نوٹ: ضمیریں خصوصیت ورک اسپیس یا زیر نگرانی اکاؤنٹس کیلئے دستیاب نہیں ہے۔

YouTube Android ایپ

  1. اپنی پروفائل کی تصویر  اور پھر آپ کا چینل  پر تھپتھپائیں۔
  2. اپنے چینل کی تفصیل کے نیچے، ترمیم کریں ترتیب میں ترمیم کریں، پنسل آئیکن پر تھپتھپائیں۔
  3. ضمیروں کے آگے، ترمیم کریں ترتیب میں ترمیم کریں، پنسل آئیکن اور پھر ضمیر شامل کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. اپنی ضمیریں درج کرنا شروع کریں اور اپنے لیے متعلقہ کو منتخب کریں۔ آپ چار ضمیریں تک شامل کر سکتے ہیں۔
    1. آپ اپنی ضمیروں میں سے کسی کو ہٹانے کے لیے اس کے آگے موجود  پر تھپتھپا کر اپنے انتخابات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
  5. منتخب کریں کہ آپ کی ضمیریں کون دیکھ سکتا ہے: 
    1. YouTube پر موجود ہر کوئی، یا 
    2. صرف میرے سبسکرائبرز 
  6. محفوظ کریں پر تھپتھپائیں۔

چینل کی پروفائل کے لنکس

آپ اپنے چینل کے ہوم ٹیب پر 14 لنکس تک شوکیس کر سکتے ہیں، بس یہ یقینی بنائیں کہ یہ ہماری خارجی لنکس کی پالیسی کی پیروی کرتے ہیں۔ آپ کا پہلا لنک سبسکرائب بٹن کے اوپر پروفائل سیکشن میں نمایاں طور پر ڈسپلے کیا جائے گا اور جب آپ کی آڈئینس مزید لنکس دیکھنے کیلئے کلک کریں گی تو آپ کے باقی لنکس دکھائی دیں گے۔ اپنے ناظرین کے ساتھ لنکس کا اشتراک کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔  

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. اوپر بائیں طرف، اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  3. چینل سبسکرپشن کے آگے، ترمیم کریں ترتیب میں ترمیم کریں، پنسل آئیکن پر تھپتھپائیں۔
  4. "لنکس" کے تحت، ترمیم کریں ترتیب میں ترمیم کریں، پنسل آئیکن پر تھپتھپائیں۔
  5.  شامل کریں پر تھپتھپائیں اور اپنی سائٹ کا عنوان اور URL درج کریں۔
  6. ہو گیا اور پھر محفوظ کریں پر تھپتھپائیں۔  

رازداری

YouTube Android ایپ
آپ اپنی تمام سبسکرپشنز کو نجی رکھنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7789327088993330332
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false