اپنی YouTube آمدنی چیک کریں۔

یوکرین میں جاری جنگ کے سبب، ہم Google اور YouTube کے اشتہارات کو روس میں مقیم صارفین کو پیش کرنے سے عارضی طور پر موقوف کریں گے۔ مزید جانیں۔

ہم ایک نیا بی ٹا متعارف کروا رہے ہیں جو ادائیگی کی تفصیلات کو YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ کے کمائیں ٹیب پر لاتا ہے۔ یہ بی ٹا اس بات کو سمجھنے کیلئے اہل تخلیق کاران کو ایک آسان طریقہ فراہم کرتا ہے کہ ان کی آمدنی ادائیگیوں میں کیسے تبدیل ہوتی ہے۔ اس بی ٹا کی مدد سے آپ درج ذیل چیزیں دیکھ سکتے ہیں:
  • اپنی اگلی ادائیگی کی طرف آپ کی پیشرفت
  • گزشتہ 12 مہینوں کی آپ کی ادائیگی کی سرگزشت بشمول تاریخ، ادا کی گئی رقم اور ادائیگی کا بریک ڈاؤن
ہمارے فورم پوسٹ میں مزید جانیں۔

اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں شامل ہیں تو YouTube Analytics میں موجود آمدنی ٹیب آپ کو یہ دکھاتا ہے کہ کون سا مواد زیادہ رقم کما رہا ہے اور آمدنی کے کون سے ذرائع سب سے زیادہ نفع بخش ہیں۔ ‫YouTube پر پیسہ کمانے کا طریقہ جانیں۔

تجویز: ہمارے منیٹائزیشن کے ذرائع کے بہتر ہونے کے ساتھ، آپ YouTube Analytics میں آمدنی ٹیب میں تبدیلیاں دیکھ سکتے ہیں، بشمول آمدنی کی مزید مفصل بریک ڈاؤنز کے۔ یہ بریک ڈاؤنز ملٹی فارمیٹ کے تخلیق کاروں کو اپنی آمدنی کے سلسلے پر غور کرنے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے پڑھیں۔

نوٹ: YouTube Analytics میں آمدنی کو ظاہر ہونے میں 2 دن لگتے ہیں۔

اپنی آمدنی کی رپورٹیں ملاحظہ کریں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں، Analytics کو منتخب کریں۔
  3. اوپر کے مینو سے، آمدنی کو منتخب کریں۔

آپ کتنا کما رہے ہیں

یہ رپورٹ آپ کو دکھاتی ہے کہ پچھلے 6 ماہ میں آپ کے چینل نے کتنا کمایا ہے، جسے مہینے کے لحاظ سے تقسیم کیا جاتا ہے۔

آپ کتنا کما رہے ہیں یہ درج ذیل وجوہات کی بناء پر ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ مشروط ہے:

اگر آپ کی تخمینی آمدنی میں تغیر ہوتا ہے، تو یہ ان ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ یہ ایڈجسٹمنٹس YouTube Analytics میں کمائی ہوئی آمدنی کے ظاہر ہونے کے بعد دو مرتبہ ہوتی ہیں:

  • پہلی ایڈجسٹمنٹ 1 ہفتے کے بعد ہوتی ہے، جس سے نسبتا زیادہ مکمل تخمینہ ملتا ہے۔
  • دوسری ایڈجسٹمنٹ اگلے مہینے کے وسط میں ہوتی ہے اور یہ آپ کی مجموعی آمدنی کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ پیسہ کیسے کماتے ہیں

یہ رپورٹ یہ تفصیل فراہم کرتی ہے کہ آمدنی کے ہر ذریعے سے کتنی تخمینی آمدنی آئی ہے۔ آمدنی کے ذرائع کی مثالوں میں دیکھنے کے صفحے کے اشتہارات، Shorts فیڈ اشتہارات، ممبرشپس، Supers، منسلک اسٹورز اور خریداری کے ملحقات شامل ہیں۔ آپ آمدنی کی مفصل بریک ڈاؤن کے لیے ایک ذریعہ منتخب کر سکتے ہیں۔

مواد کی کارکردگی

یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ آپ کی ویڈیوز، Shorts اور لائیو سلسلوں نے کتنی کمائی کی ہے۔ اس رپورٹ میں فی ہزار ملاحظات ریونیو (RPM) بھی شامل ہے۔

یہ رپورٹ آپ کو یہ بھی دکھاتی ہے کہ کس مواد نے فارمیٹ کی اقسام (ویڈیوز، Shorts، لائیو سلسلوں) کے لحاظ سے منقسم سب سے زیادہ تخمینی آمدنی حاصل کی۔

اپنی حتمی آمدنیاں ملاحظہ کریں

حتمی آمدنی کا تعارف

  • آپ کی حتمی آمدنی صرف آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں نظر آتی ہے۔
  • ‫AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں حتمی آمدنی YouTube Analytics میں آپ کی تخمینی آمدنی سے مختلف ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، ٹیکس کٹوتیسے آپ کی حتمی آمدنیاں متاثر ہو سکتی ہیں، اگر کوئی لاگو ہو۔ کٹوتی کیا گیا کوئی بھی ٹیکس آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں نظر آئے گا۔
  • گزشتہ ماہ کی حتمی آمدنی کو ہر ماہ کی 7 اور 12 تاریخ کے درمیان آپ کے اکاؤنٹ بیلنس میں شامل کیا جاتا ہے۔

‫AdSense برائے YouTube میں اپنی حتمی آمدنی دیکھنے کے لیے:

  1. اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں طرف، AdSense برائے YouTube منتخب کریں۔
  3. آپ کی YouTube کی آمدنیوں کے لیے آپ کا موجودہ بیلنس اور آپ کی آخری ادائیگی کی رقم دکھائی دیتی ہے۔ آپ YouTube کے مخصوص وسائل تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

جاننے کے میٹرکس

دیکھنے کے صفحہ کے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی منتخب کردہ تاریخ کی حد اور علاقے کے لیے AdSense برائے YouTube، ‏DoubleClick اشتہارات، اور YouTube Premium سے تخمینی آمدنی۔ اس تعداد میں کسی بھی پارٹنر کے فروخت کردہ اشتہارات سے ہونے والی آمدنی شامل نہیں ہے۔
‫Shorts فیڈ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی منتخب کردہ تاریخ کی حد کے لیے Shorts فیڈ اشتہارات اور YouTube Premium سے حاصل ہونے والی تخمینی آمدنی۔
ممبرشپس سے حاصل ہونے والی آمدنی منتخب کردہ تاریخ کی حد کے لیے ممبرشپس اور گفٹ کردہ ممبرشپس سے حاصل ہونے والی تخمینی آمدنی۔
‫Supers آمدنی Super Chat, Super Stickers اور بہت شکریہ جیسے Supers سے حاصل ہونے والی تخمینی آمدنی۔
خریداری کے ملحق سے حاصل ہونے والی آمدنی آپ کے مواد میں نمایاں دیگر برانڈز کے پروڈکٹس سے حاصل ہونے والی تخمینی آمدنی۔
کُل سیلز ملحق ریٹیلرز یا اہل منسلک اسٹورز سے حاصل کردہ تخمینی سیلز۔ ہو سکتا ہے Analytics میں تخمینی سیلز آپ کے منسلک اسٹور کے ڈیٹا سے مماثل نہ ہوں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ فرق کیوں ہو سکتا ہے۔
آرڈرز ملحق ریٹیلرز یا آپ کے منسلک اسٹورز سے کیے گئے آرڈرز کی تخمینی تعداد۔ ہو سکتا ہے Analytics میں تخمینی آرڈرز آپ کے منسلک اسٹور کے ڈیٹا سے مماثل نہ ہوں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ فرق کیوں ہو سکتا ہے۔
پروڈکٹ کلکس ٹیگ کردہ پروڈکٹس پر ناظرین کی طرف سے کیے گئے پروڈکٹ کلکس کی کل تعداد۔
سر فہرست پروڈکٹس آپ کے پروڈکٹس کی درجہ بندی پروڈکٹ کلکس کی تعداد کے لحاظ سے کی جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک اہل منسلک اسٹور ہے تو آپ اپنے پروڈکٹس کو سیلز سے حاصل ہونے والی تخمینی آمدنی کے لحاظ سے بھی دیکھ سکتے ہیں (فی الحال صرف Cafe24 میں دستیاب ہے)۔
آمدنی حاصل کرنے والے سرفہرست مواد کمائی گئی تخمینی آمدنی کے لحاظ سے درجہ بند کردہ آپ کے پروڈکٹس۔
پروڈکٹ ٹیگنگ سے حاصل ہونی والی آمدنی منتخب تاریخ کی حد کیلئے YouTube Shopping Fund سے حاصل ہونے والی تخمینی آمدنی۔
YouTube پلیئر برائے تعلیم تعلیمی ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز پر دیکھے جانے والے مواد سے حاصل ہونے والی تخمینی آمدنی۔
تخمینی آمدنی (آمدنی) منتخب تاریخ کی حد اور علاقے کے لیے YouTube کی آمدنی کے ذرائع سے حاصل ہونے والی آپ کی کل تخمینی آمدنی (خالص آمدنی)۔
تخمینی آمدنی (ملحق) پچھلی سیلز سے کمائے گئے کمیشنز ابھی تک ادائیگی کے لیے منظور نہیں ہوئے ہیں۔ اس رقم کا حساب زیر التواء کمیشنز سے واپسیوں کی کٹوتی کر کے لگایا جاتا ہے۔ واپسی کی ونڈو عام طور پر 30 سے 90 دن طویل ہوتی ہے۔
منظور شدہ کمیشنز پچھلی سیلز سے کمائے گئے ادائیگی کے لیے منظور شدہ کمیشنز۔

ٹرانزیکشنز

منتخب کردہ تاریخ کی حد اور علاقے کے لیے Supers سے ٹرانزیکشنز کی تعداد۔

تخمینی منیٹائزڈ پلے بیکس

منیٹائزڈ پلے بیک تب ہوتا ہے جب کوئی ناظر آپ کی ویڈیو دیکھتا ہے اور اسے کم از کم ایک اشتہاری نقش دکھایا جاتا ہے۔ یہ اس وقت بھی دکھائی دے سکتا ہے جب ناظر پہلے چلنے والے اشتہار کے دوران آپ کے ویڈیو تک پہنچے بغیر دیکھنا چھوڑ دیتا ہے۔

ملاحظات

آپ کے چینلز یا ویڈیوز کے جائز ملاحظات کی تعداد۔

ملاحظہ کا اوسط دورانیہ

منتخب کردہ ویڈیو اور تاریخ کی حد میں فی ملاحظہ دیکھے گئے اوسط منٹس کا تخمینہ۔

دیکھنے کا وقت (گھنٹوں میں)

ناظرین نے آپ کی ویڈیو دیکھنے میں کتنا وقت صرف کیا ہے۔

مشتہرین کتنی ادائیگی کرتے ہیں آپ کی آمدنی فی 1,000 منیٹائزڈ پلے بیکس جہاں ایک یا مزید اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔
اشتہار کی قسم کے لحاظ سے آمدنیاں آمدنی کو اشتہار کی قسم کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے، جیسے کہ نظر انداز کے قابل ویڈیو اشتہارات، ڈسپلے اشتہارات، بمپر اشتہارات اور ناقابل نظر انداز اشتہارات۔
ممبرشپ کے لیولز آمدنی کو ممبرشپ کی سطح کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے، جیسے لائٹننگ ٹیئر، سر فہرست مداح اور VIP۔
کُل اراکین کل اراکین اور فعال اراکین کے لیے آپ کی آمدنی۔ فعال اراکین کا حساب کل اراکین سے منسوخ کردہ اراکین کو گھٹا کر لگایا جاتا ہے۔ کل اراکین کا بریک ڈاؤن تلاش کریں بشمول:
  • اعادی ممبرشپس والے اراکین
  • گفٹ کردہ ممبرشپس والے اراکین (محدود وقت کے لیے)
جہاں سے اراکین شامل ہوتے ہیں چیک کریں کہ کس مواد سے سب سے زیادہ تعداد میں ممبرشپس آتی ہیں، نیز چینل کے اراکین کو "صرف اراکین کے لیے" بیجز فراہم کریں۔
ممبرشپ کی منسوخی کی وجہ اگر کافی ناظرین اپنی ممبرشپ منسوخ کرتے وقت سروے کا جواب دیتے ہیں تو بصیرت حاصل کریں۔
‫Supers پیسہ کیسے کماتے ہیں آمدنی کو Super Chat, Super Stickers اور بہت شکریہ کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔
سر فہرست پروڈکٹس آپ پروموٹ کردہ کن پروڈکٹس کو سب سے زیادہ کلکس ملے۔
منسلک اسٹور کے نقوش آپ کے منسلک اسٹور پر کتنے نقوش تھے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10943272288170056507
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false