غلط معلومات سے متعلق پالیسیاں

YouTube پر شدید نقصان کے سنگین خطرے والے گمراہ کن یا مغالطہ آمیز مواد کی کچھ قسموں کی اجازت نہیں ہے۔ اس میں غلط معلومات کی کچھ قسمیں شامل ہیں جو حقیقی دنیا میں نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں جیسے، تکنیکی طور پر گمراہ کن مواد کی کچھ قسمیں یا ایسا مواد جو جمہوری عمل میں مداخلت کرتا ہو۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو ایسی متعدد ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

آپ کیلئے ان پالیسیوں کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کررہے ہیں

YouTube پر ایسا مواد شائع نہ کریں جو مندرجہ ذیل میں سے کسی تفصیل سے مناسبت رکھتا ہے۔

  • مردم شماری میں شرکت سے روکنا: ایسا مواد جس کا مقصد مردم شماری کے شرکت کنندگان کو مردم شماری کے وقت، مقام، ذرائع یا اہلیت کے تقاضوں کے بارے میں گمراہ کرنا ہو یا مردم شماری میں شرکت سے مادی طور پر باز رکھنے کے لیے غلط دعوے کرنا ہو۔
  • گمراہ کن مواد: تکنیکی طور پر گمراہ کن یا جعلسازی سے اس طرح تخلیق کردہ مواد جو صارفین کو گمراہ کرے (عموماً سیاق و سباق سے ہٹ کر لئے گئے کلپس کے علاوہ) اور اس میں شدید نقصان کا سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
  • غلط طور پر منسوب مواد: ایسا مواد جو گزشتہ ایونٹ کی پرانی فوٹیج کو موجودہ ایونٹ کی فوٹیج ہونے کا غلط دعوی کر کے شدید نقصان کا سنگین خطرہ لاحق کر سکتا ہے۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

مردم شماری میں شرکت سے روکنا
  • مردم شماری میں شرکت کرنے کے طریقے سے متعلق غلط ہدایات دینا۔
  • مردم شماری میں حصہ لینے کی حوصلہ شکنی یہ جھوٹا دعویٰ کر کے کرنا کہ ایک جواب دہندہ کی امیگریشن اسٹیٹس کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے گی۔
غلط طور پر منسوب مواد
  • غلط طریقے سے ترجمہ کردہ ویڈیو کے سب ٹائٹلز جس سے ایسا جغرافیائی سیاسی تناؤ پیدا ہو جس کی وجہ سے شدید نقصان کا سنگین خطرہ پیدا ہو جائے۔
  • تکنیکی طور پر گمراہ کن (عموماً سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی کلپس کے علاوہ) ایسی ویڈیوز جن میں بظاہر کسی سرکاری آفیشل کو مرا ہوا دکھایا گیا ہو۔
  • تکنیکی طور پر گمراہ کن ویڈیو کا ایسا مواد (عموماً سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی کلپس کے علاوہ) جس میں ایسے واقعات گھڑے گئے ہوں جہاں شدید نقصان کا سنگین خطرہ لاحق ہو۔
غلط طور پر منسوب مواد
  • کسی مخصوص مقام پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز کے طور پر غلط طور پر پیش کیا گیا مواد جو درحقیقت کسی دوسرے مقام یا ایونٹ کا مواد ہے۔  
  • جھوٹے دعووں کے ساتھ مظاہرین کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن کو ظاہر کرنے والا مواد موجودہ ایونٹ کا ہے، جب کہ فوٹیج دراصل کئی سال پرانی ہے۔

یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں خارجی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs، ویڈیو میں صارفین کو دوسری سائٹس پر لے جانا اور دیگر فارمز شامل ہو سکتے ہیں۔

تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ مواد

ہم اس صفحے پر درج غلط معلومات کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی اجازت دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ مواد ویڈیو، آڈیو، عنوان یا تفصیل میں موجود اضافی سیاق و سباق پر مشتمل ہو۔ یہ غلط معلومات کو فروغ دینے کیلئے پاس نہیں ہے۔ ہم یہ رعایتیں دے سکتے ہیں اگر مواد کا مقصد ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی غلط معلومات کی مذمت کرنا، اس سے اختلاف کرنا یا اس کا مذاق اڑانا ہے۔

ہم مندرجہ بالا موضوعات پر ذاتی رائے کے اظہار کی بھی اجازت دیتے ہیں جب تک کہ وہ بصورت دیگر اوپر بیان کردہ پالیسیوں میں سے کسی کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہیں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ اگر ایسا نہیں ہے تو ہم آپ کے چینل کے خلاف ایک اسٹرائیک جاری کر سکتے ہیں۔ آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ آپ یہاں ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6827819758765673243
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false