اپنے ساؤنڈ ریکارڈنگ کے میٹا ڈیٹا کا نظم کریں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

اگر آپ ایک ایسے میوزک پارٹنر ہیں جو ساؤنڈ ریکارڈنگ اثاثے ڈیلیور کرتا ہے تو آپ اپنے ساؤنڈ ریکارڈنگ کے میٹا ڈیٹا کا کامیابی سے نظم کرنے کیلئے نیچے دی گئی معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ساؤنڈ ریکارڈنگ کا میٹا ڈیٹا دیکھیں

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، اثاثے  منتخب کریں۔
  3. اس ساؤنڈ ریکارڈنگ اثاثے کے عنوان پر کلک کریں جس کا میٹا ڈیٹا آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اثاثے کی تفصیلات کا صفحہ کھلے گا۔
  4. اثاثے کی تفصیلات کے صفحے پر، دائیں مینو سے میٹا ڈیٹا  منتخب کریں۔

عالمی/ڈسپلے میٹا ڈیٹا کی شناخت کریں

عالمی میٹا ڈیٹا، جسے ڈسپلے میٹا ڈیٹا بھی کہتے ہیں، میٹا ڈیٹا کا وہ سیٹ ہے جو YouTube صارفین کیلئے YouTube ڈسپلے کرتا ہے۔ یہ میٹا ڈیٹا کا وہ ورژن ہے جو اپ لوڈ کنندگان کو Content ID کا دعوی موصول ہونے پر اور اس ویڈیو میں موسیقی جیسی خصوصیات میں دکھائی دیتا ہے۔ 

اثاثے کی تفصیلات کے صفحے پر، میٹا ڈیٹا  سیکشن میں، عالمی کے تحت اوپر عالمی/ڈسپلے میٹا ڈیٹا دکھائی دیتا ہے۔

آپ کے میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں پر کلک کرنے پر، عالمی/ڈسپلے میٹا ڈیٹا کو سبز ڈسپلے آئیکن کے ساتھ لیبل کیا جاتا ہے۔ میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں خصوصیت کے بارے میں مزید جانیں۔

ساؤنڈ ریکارڈنگ کا میٹا ڈیٹا ڈیلیور کریں

اپنے ساؤنڈ ریکارڈنگ کے اثاثوں کی خاطر کامیابی کے ساتھ میٹا ڈیٹا ڈیلیور کرنے کے کچھ بہترین طرز عمل نیچے پیش ہیں:

اپنی ابتدائی ڈیلیوری میں مکمل اور درست میٹا ڈیٹا شامل کریں

پہلی مرتبہ ساؤنڈ ریکارڈنگ کا اثاثہ ڈیلیور کرتے وقت، ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ میٹا ڈیٹا فیلڈز کو پُر کرنے کی صلاح دیتے ہیں۔

ہم پارٹنرز کو حتمی میٹا ڈیٹا ڈیلیور کرنے اور پلیس ہولڈر میٹا ڈیٹا بھیجنے سے گریز کرنے کی بھی ترغیب دیتے ہیں، یہاں تک کہ مستقبل کی ریلیزز سے متعلق اثاثوں کیلئے بھی۔ میٹا ڈیٹا ڈیلیور کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

اپ ڈیٹس ڈیلیور کرتے وقت اثاثے کیلئے مخصوص شناخت کاران شامل کریں

کسی موجودہ اثاثے کو اپ ڈیٹ کرتے وقت، ہم قابل اطلاق ہونے پر، آپ کو ISRC (International Standard Recording Code) اور کسٹم ID کے ساتھ موجودہ اثاثہ ID شامل کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ اس معلومات کو درج کرنے سے درست اثاثے اور ساؤنڈ ریکارڈنگ شئیر کو اپ ڈیٹ بھیجنے میں مدد حاصل ہوگی۔ اس سے نئے اثاثے یا شیئر تخلیق ہونے کا امکان بھی کم ہو جائے گا۔

اگر آپ ISRC یا کسٹم ID اپ ڈیٹ کر رہے ہیں، تب بھی آپ کو اپنی ڈیلیوری میں اثاثہ ID درج کرنا چاہیے۔ یاد رکھیں کہ ایک نیا ISRC یا کسٹم ID درج کرنے کے نتیجے میں ایک نیا ساؤنڈ ریکارڈنگ شئیر تخلیق ہو سکتا ہے۔ ساؤنڈ ریکارڈنگ شئیرز کے بارے میں مزید جانیں۔

آرٹ ٹریکس ڈیلیور کرنے سے پہلے ساؤنڈ ریکارڈنگ کے اثاثے بھیجیں

ہم آرٹ ٹریک ڈیلیور کرنے سے پہلے، آپ کو ایک ساؤنڈ ریکارڈنگ کا اثاثہ ڈیلیور کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، یہ یقینی بنائیں کہ آرٹ ٹریک کا ISRC ساؤنڈ ریکارڈنگ کے اثاثے کے ISRC سے مماثل ہے۔ ایسا کرنے سے، آرٹ ٹریک اور اس کے متعلق ساؤنڈ ریکارڈنگ کے اثاثے کے مابین ایک موزوں سرایت کردہ رشتہ تخلیق ہونے میں مدد ملے گی۔ سرایت کردہ اثاثوں کے بارے میں مزید جانیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

YouTube اس بات کا فیصلہ کیسے کرتا ہے کہ صارفین کو کون سا عالمی/ڈسپلے میٹا ڈیٹا سیٹ دکھائی دے؟

جب کسی ساؤنڈ ریکارڈنگ کے اثاثے کا ایک مالک ہوتا ہے تو اس مالک کا سب سے نیا اور مکمل ترین ساؤنڈ ریکارڈنگ شئیر عالمی/ڈسپلے میٹا ڈیٹا کے طور پر دکھائی دیتا ہے۔ 
ایک سے زیادہ مالک ہونے پر، فعال اثاثے کی ملکیت کے حامل کسی بھی پارٹنر کا سب سے نیا اور مکمل ترین شئیر دکھائی دیتا ہے۔

اپنے میٹا ڈیٹا کو عالمی/ڈسپلے میٹا ڈیٹا کے طور پر ڈسپلے کرنے کیلئے، میں کسی ساؤنڈ ریکارڈنگ کے اثاثے کو کیسے اپ ڈیٹ کر سکتا ہوں؟

ممکنہ حد تک مکمل میٹا ڈیٹا سیٹ ڈیلیور کر کے، آپ اس امکان کو بڑھا سکتے ہیں کہ آپ کے میٹا ڈیٹا کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، درستگی کو برقرار رکھنے کیلئے، اپنے میٹا ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھنا نہ بھولیں۔ ان کارروائیوں سے، اثاثے کے عالمی میٹا ڈیٹا کے طور پر آپ کے میٹا ڈیٹا کا انتخاب کئے جانے کے مواقع کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

میرا میٹا ڈیٹا عالمی/ڈسپلے میٹا ڈیٹا کے طور پر دکھائی کیوں نہیں دے رہا ہے؟

ممکن ہے کہ دوسرے پارٹنر نے زیادہ حال ہی میں میٹا ڈیٹا ڈیلیور کیا ہو یا میٹا ڈیٹا کا ایک زیادہ مکمل سیٹ درج کیا ہو۔ دیگر پارٹنرز کی جانب سے شامل کردہ میٹا ڈیٹا دیکھنے کیلئے، میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں استعمال کریں۔
ہم اس بات کی تصدیق کرنے کی ترغیب دیتے ہیں کہ آپ نے میٹا ڈیٹا کا ایک مکمل سیٹ ڈیلیور کیا ہے اور ضرورت کے مطابق اثاثہ میٹا ڈیٹا اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

میں نے ابھی متعدد مالکان والے ایک اثاثے کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اب میرا میٹا ڈیٹا عالمی/ڈسپلے میٹا ڈیٹا کے طور پر دکھائی کیوں نہیں دے رہا ہے؟

حالانکہ یہ ممکن ہے کہ آپ نے زیادہ حال ہی میں میٹا ڈیٹا ڈیلیور کیا ہو، لیکن ایسا ممکن ہے کہ دوسرے پارٹنر نے میٹا ڈیٹا کا ایک زیادہ مکمل سیٹ ڈیلیور کیا ہو۔ دیگر پارٹنرز کی جانب سے شامل کردہ میٹا ڈیٹا دیکھنے کیلئے، میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں استعمال کریں۔
ہم اس بات کی تصدیق کرنے کی ترغیب دیتے ہیں کہ آپ نے میٹا ڈیٹا کا ایک مکمل سیٹ ڈیلیور کیا ہے اور ضرورت کے مطابق اثاثہ میٹا ڈیٹا اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

میں نے ایک ایسا اثاثہ ڈیلیور کیا ہے جو ایک موجودہ اثاثے کے ساتھ ضم تھا۔ اب میرا میٹا ڈیٹا عالمی/ڈسپلے میٹا ڈیٹا کے طور پر دکھائی کیوں نہیں دے رہا ہے؟

ایسا ممکن ہے کہ موجودہ اثاثے کے میٹا ڈیٹا سیٹ کو آپ کی ڈیلیوری میں غیر مستحکم میٹا ڈیٹا کو درپیش مسائل کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہو۔ غیر مستحکم میٹا ڈیٹا کے مسائل چیک کرنے کیلئے:
  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، اثاثے منتخب کریں۔
  3. ضم کردہ اثاثے کے عنوان پر کلک کریں۔ اثاثے کی تفصیلات کا صفحہ کھلے گا۔
  4. اثاثے کی تفصیلات کے صفحے پر، دائیں مینو سے میٹا ڈیٹا منتخب کریں۔
  5. ساؤنڈ ریکارڈنگ شئیرز ٹیب پر کلک کریں۔
  6. آپ کی ڈیلیوری سے تخلیق کردہ شیئر کے ساتھ وابستہ اثاثہ ID تلاش کریں اور اسے کاپی کریں۔ اثاثہ ID کا آغاز "AA" سے ہونا چاہیے۔
  7. واپسی تیر کے نشان  پر کلک کریں اور اثاثے صفحے پر واپس جائیں۔  
  8. دائیں مینو سے، رپورٹس منتخب کریں۔
  9. اثاثے ٹیب پر کلک کریں۔
  10. اثاثے (شیئرز) کے تحت، ورژن 1.1  پر کلک کریں اور اثاثے کی شیئر کی رپورٹ منتخب کریں۔ رپورٹ ایک CSV فائل کے طور پر ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوگی۔
  11. رپورٹ کو کھولیں۔ sound_recording_share_asset_id کالم میں، "AA" کے ساتھ شروع ہونے والی اثاثہ ID تلاش کریں۔ 
  12. اثاثے کی قطار میں، "from_inconsistent_metadata_merge" نامی کالم تلاش کریں۔ اگر اس کالم میں True کا لیبل لگا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے سسٹم نے موجودہ میٹا ڈیٹا کا استعمال کیا کیونکہ آپ کے میٹا ڈیٹا میں موجودہ اثاثے پر موجود میٹا ڈیٹا کے ساتھ فرق موجود تھا۔
تجویز: آپ اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں یا مواد کی ڈیلیوری کے ذریعے غیر مستحکم میٹا ڈیٹا میں ترمیم کر سکتے ہیں:
  • اسٹوڈیو مواد کا منتظم: ان اثاثہ میٹا ڈیٹا میں ترمیم کریں ہدایات کی پیروی کریں۔
  • مواد کی ڈیلیوری: CSV, DDEX یا API جیسے ڈیلیوری کے اپنے ترجیحی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے، اس میٹا ڈیٹا کا مکمل سیٹ درج کریں جسے آپ چاہتے ہیں کہ دکھائی دے۔ قابل اطلاق ہونے پر، پہلے فراہم کردہ اثاثہ ID اور ISRC/کسٹم ID کا تعین کرنا نہ بھولیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12182015185619568787
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false