چینلوں کو اپنے مواد کے منتظم سے لنک کریں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

اپنے مواد کے منتظم کے سیٹ اپ کے بعد، آپ چینلز کو اپنے مواد کے منتظم سے لنک کر سکتے ہیں۔ چینل لنک کرنے کے بعد، آپ:

  • اُس چینل پر ویڈیوز کیلئے منیٹائزیشن کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
  • اُس چینل پر ویڈیوز کیلئے Content ID کی مماثلت کو آن کر سکتے ہیں۔
  • انفرادی چینل کے مالکان کیلئے اجازتیں سیٹ کر سکتے ہیں۔

کسی چینل کو اپنے مواد کے منتظم میں شمولیت کی دعوت دیں

چینلوں کو اپنے مواد کے منتظم میں شمولیت کی دعوت دینے کیلئے نیچے دئے گئے اقدامات کی پیروی کریں۔

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، چینلز  منتخب کریں۔
  3. دعوت دیں پر کلک کریں۔
  4. اس چینل کا URL یا ID درج کریں جسے آپ اپنے مواد کے منتظم سے لنک کرنا چاہتے ہیں۔ چینل کی ID تلاش کرنے کا طریقہ جانیں۔
  5. چینل کیلئے اجازتوں کا انتخاب کریں:
    • آمدنی دیکھیں: لنک کردہ چینل کو اپنی کل آمدنی دیکھنے کی سہولت دیں۔ 
    • مماثلت کی پالیسی سیٹ کریں: (کچھ اکاؤنٹس) چینل کے مالکان کو انفرادی ویڈیوز کیلئے Content ID کی مماثلت آن کرنے کی اجازت دیں۔
    • اپ لوڈز کو منیٹائز کریں: لنک کردہ چینل کو اپنی ویڈیوز کیلئے منیٹائزیشن کی ترتیبات کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیں۔
  6. دعوت دیں پر کلک کریں۔

چینل کے مالک کی جانب سے دعوت نامہ قبول کرنے کے بعد، چینل آپ کے مواد کے منتظم سے لنک ہو جاتا ہے۔

آپ چینلز  کے صفحے پر مدعو کردہ ٹیب میں زیر التواء دعوت نامے دیکھ سکتے ہیں۔ زیر التواء دعوت نامے کو منسوخ کرنے کے لیے، چینل کے آگے والے باکس کو نشان زد کریں اور دعوت نامے کو کالعدم کریں پر کلک کریں۔

اہلیت کے تقاضے

سبھی چینلز مواد کے منتظم سے لنک ہونے کے اہل نہیں ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کسی ایسے چینل کو لنک نہیں کر سکتے جسے معطل کیا گیا ہو یا جو کسی معطل کردہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سے لنک ہو۔ اگر کوئی چینل مندرجہ ذیل معیارات میں سے ایک یا زیادہ کی تعمیل نہیں کرتا ہے تو آپ کو خرابی کا ایک پیغام دکھائی دے گا اور دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا۔

مواد کے منتظم سے لنک ہونے کا اہل ہونے کیلئے، ایک چینل یہ نہیں ہو سکتا:

  • دوسرے مواد کے منتظم سے لنک نہیں ہو سکتا۔
  • مواد کے منتظم کی اجازت یافتہ کی فہرست میں نہیں ہو سکتا۔ لنک کرنے سے پہلے، چینل کو اجازت یافتہ کی فہرست سے ہٹائیں۔
  • YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) میں نہیں ہو سکتا۔ 
    • اگر آپ YPP میں شامل کسی چینل کو لنک کرنا چاہتے ہیں تو مدد کیلئے YouTube سے رابطہ کریں۔

ایسے ممالک/علاقوں کے چینلوں کو لنک کیا جا سکتا ہے جہاں YouTube پارٹنر پروگرام شروع نہیں ہوا ہے، لیکن وہ منیٹائز کرنے کے اہل نہیں ہوتے ہیں۔

پارٹنرز فی کیلنڈر سال اپنے مواد کے منتظم میں 20 چینلوں تک کو مدعو کر سکتے ہیں۔

ملحق ملٹی چینل نیٹ ورکس (MCNs) کیلئے اہلیت کے تقاضے

کسی ملحق MCN سے لنک ہونے کا اہل ہونے کیلئے ایک چینل یہ نہیں ہو سکتا:
  • دوسرے مواد کے منتظم سے لنک نہیں ہو سکتا۔
  • مواد کے منتظم کی اجازت یافتہ کی فہرست میں نہیں ہو سکتا۔ لنک کرنے سے پہلے، چینل کو اجازت یافتہ کی فہرست سے ہٹائیں۔
  • اس میں YouTube پارٹنر پروگرام ایپلیکیشن زیر التواء نہیں ہو سکتی۔ قبل اس کے کہ کسی چینل کو MCN سے لنک کیا جا سکے، اس کا YouTube پارٹنر پروگرام میں قبول کیا جانا لازمی ہے۔ ایسے ممالک/علاقوں کے چینلوں کو لنک نہیں کیا جا سکتا ہے جہاں YouTube پارٹنر پروگرام شروع نہیں ہوا ہے۔
بطور ڈیفالٹ، ملحق MCNs ہر 30 دن میں 10 چینلوں تک کو مدعو کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اکثر و بیشتر چینلوں کو مدعو کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

پلیئر برائے ناشرین (PfP) اور YouTube پلیئر پروگرام (YTPP) کیلئے اہلیت کے تقاضے

وہ PfP/YTPP پارٹنرز جو کسی موجودہ YouTube چینل سے لنک کرنا چاہتے ہیں یا اپنے YouTube کے مواد کے مالک (CO) میں ایک نیا YouTube چینل تخلیق کرنا چاہتے ہیں، ایسے پارٹنرز کو Google کی پیشگی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ پارٹنر کے PfP/YTPP کیلئے فعال کردہ CO میں ایک چینل کا اضافہ کرنے کی درخواست کرنے کیلئے، پارٹنرز کو اپنے پارٹنر مینیجر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

مزید معلومات کیلئے، براہ کرم PfP/YTPP پروگرام کی پالیسیوں کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2696621323882935404
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false