YouTube کمائیوں کے لیے امریکی ٹیکس کے تقاضے

اہم: جیسا کہ ہم سال کے اختتام تک پہنچ رہے ہیں، منیٹائز کرنے والے تخلیق کاروں کو اپنی ٹیکس کی معلومات AdSense برائے YouTube میں چیک کرنی چاہیے۔ یقینی بنائیں کہ آپ ٹیکس فارم جمع کرائیں اور اہل ہونے پر 10 دسمبر 2023 تک ٹیکس معاہدے کے فوائد کا دعوی کریں۔ جہاں متعلقہ ہو، Google‏ 2023 ٹیکسز کا دوبارہ حساب لگائے گا اور باقی رقم کو ریفنڈ کرے گا۔

اگر آپ ٹیکس کی معلومات کا اشتراک نہیں کرتے ہیں تو Google کو ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں ٹیکسوں کو روکنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ اپنی ٹیکس کی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں تو آپ کے ٹیکس کی شرح آپ کی امریکی آمدنی کا ‎30% تک ہو سکتی ہے۔

اپنی ٹیکس کی معلومات چیک کریں اور ٹیکس معاہدے کے فائدے کا دعوی کریں:

YouTube پر ٹیکس کٹوتی کے بارے میں مزید جانیں یا اپنے امریکی ٹیکس کی معلومات Google کو جمع کرانے کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات کا جائزہ لیں۔

YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) میں تخلیق کاروں سے ٹیکس کی معلومات جمع کرنے کے لئے Google کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی ٹیکس کٹوتی لاگو ہوتی ہے تو Google امریکہ کے ناظرین سے اشتہار کے ملاحظوں، YouTube Premium‏، Super Chat‏، Super Stickers اور چینل ممبرشپس سے حاصل ہونے والی YouTube کی آمدنیوں پر ٹیکسز کی کٹوتی کرے گا۔

Google کیوں امریکی ٹیکسز میں کٹوتی کرتا ہے

U.S. Internal Revenue Code کے باب 3 کے تحت، جب YouTube پر کوئی YPP تخلیق کار امریکہ کے ناظرین سے رائلٹی آمدنی حاصل کرتا ہے تو ٹیکس کی معلومات جمع کرنے، ٹیکسز میں کٹوتی کرنے اور Internal Revenue Service (امریکی ٹیکس اتھارٹی، جسے IRS بھی کہا جاتا ہے) کو اطلاع دینے کی ذمہ داری Google پر عائد ہوتی ہے۔

نوٹ: YouTube اور Google ٹیکس سے متعلق مسائل پر مشورہ فراہم نہیں کر سکتے۔ اپنے ٹیکس کی صورتحال کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے کسی ٹیکس پروفیشنل سے مشورہ کریں۔

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

Google کو ٹیکس کی معلومات جمع کرانا 

YouTube پر منیٹائز کرنے والے تمام تخلیق کاران چاہے وہ دنیا کے کسی بھی مقام پر ہوں انہیں ٹیکس کی معلومات جمع کرانا ضروری ہے۔ براہ کرم جلد از جلد اپنے ٹیکس کی معلومات جمع کرائیں۔ اگر ٹیکس کی معلومات فراہم نہیں کی جاتی ہے تو Google کو دنیا بھر سے ہونے والی آپ کی کل آمدنی کے 24 فیصد تک کی کٹوتی کرنی پڑ سکتی ہے۔

Google کو اپنے امریکی ٹیکس کی معلومات جمع کرانے کے لیے آپ درج ذیل ہدایات کی پیروی کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ آپ سے ہر تین سال بعد ٹیکس کی معلومات دوبارہ جمع کرانے کے لیے کہا جا سکتا ہے اور یہ کہ ٹیکس فارمز جمع کراتے وقت صرف لاطینی حروف کا استعمال کیا جا سکتا ہے (IRS کے تقاضوں کی وجہ سے)؛ یہاں مزید جانیں

  1. اپنے AdSense اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. ادائیگیوں اور پھر ادائیگیوں کی معلومات پر کلک کریں۔
  3. ترتیبات کا نظم کریں پر کلک کریں۔
  4. "ادائیگیوں کی پروفائل" کو اسکرول کریں اور "امریکی ٹیکس کی معلومات" کے آگے، ترمیم کریں Edit پر کلک کریں۔
  5. ٹیکس کی معلومات کا نظم کریں پر کلک کریں۔
  6. اس صفحہ پر آپ کو ایک گائیڈ ملے گی جو آپ کی ٹیکس کی صورتِ حال کے لئے مناسب فارم منتخب کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔
    تجویز: آپ کے اپنی ٹیکس کی معلومات جمع کرانے پر، کٹوتی ٹیکس کی ان شرحوں کو تلاش کرنے کے لیے جو آپ کی ادائیگیوں پر لاگو ہو سکتی ہیں اپنی ادائیگیوں کی پروفائل کے "امریکی ٹیکس کی معلومات" کے سیکشن کو چیک کر نے کے لیے اوپر کی ہدایات کی پیروی کریں۔

    آپ کے انفرادی یا کاروباری معاملات تبدیل ہونے کی صورت میں آپ کوئی ترمیم بھی کر سکیں گے۔ اگر آپ نے پتہ تبدیل کر دیا ہے تو یقینی بنائیں کہ آپ کا اپ ڈیٹ کردہ مستقل پتہ دونوں سیکشنز میں ایک ہی ہے: "مستقل رہائشی پتہ" اور "قانونی پتہ"۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کے سال کے اختتامی ٹیکس فارمز (مثلاً، ‎1099-MISC, 1099-K, 1042-S) درست مقام پر ڈیلیور ہوتے ہیں۔ اگر آپ امریکہ میں ہیں تو آپ کو اپنے اپڈیٹ کردہ قانونی پتے کے ساتھ اپنا W-9 فارم دوبارہ جمع کرانا ہوگا

AdSense میں آپ کے ٹیکس کی معلومات جمع کرانے کے لیے آپ کو تیار کرنے میں مدد کے لیے، Google کے پاس اپنے امریکی ٹیکس کی معلومات جمع کرانا پر جائیں۔ MCN کی مخصوص رہنمائی کے لیے MCNs اور ملحق چینلز کے لیے ٹیکس کے تقاضے پر جائیں۔

جہاں امریکی ٹیکس کے تقاضے لاگو ہوتے ہیں

ہر ایک YPP تخلیق کار کے لیے، دنیا میں ان کے مقام سے قطع نظر، Google کے پاس امریکی ٹیکس کی معلومات جمع کرانا ضروری ہے۔ امریکی ٹیکس قانون کے تحت، اگر قابل اطلاق ہوتا ہے تو Google کو امریکی ناظرین سے آپ کے YouTube کی کمائیوں سے ٹیکسز کی کٹوتی کرنی پڑتی ہے۔ ٹیکس میں کٹوتی کرنے کے تقاضے آپ کے رہائشی ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں، چاہے آپ ٹیکس معاہدے کے فوائد کا دعویٰ کرنے کے اہل ہوں اور چاہے آپ بطور انفرادی یا کاروباری اپنی شناخت رکھتے ہوں۔

  • امریکہ سے باہر کے تخلیق کاران:  اگر آپ امریکی ٹیکس کی معلومات جمع کراتے ہیں تو امریکہ کے ناظرین سے آپ کی آمدنیوں پر کٹوتی کی شرحیں ‎0-30% کے درمیان ہوتی ہیں اور اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آیا آپ کے ملک کا امریکہ کے ساتھ ٹیکس معاہدے کا رشتہ ہے یا نہیں۔ 
  • امریکی تخلیق کاران: اگر آپ نے ٹیکس کی درست معلومات فراہم کی ہیں تو Google آمدنیوں پر ٹیکسز میں کٹوتی نہیں کرے گا۔ زیادہ تر امریکی تخلیق کاروں نے پہلے ہی اپنی امریکی ٹیکس کی معلومات جمع کر ادی ہیں۔

اہم: اگر امریکی ٹیکس کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی جاتی ہے تو Google کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح کے استعمال میں کٹوتی کرنی پڑ سکتی ہے۔ آپ کے ٹیکس کی شرح آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کی قسم اور ملک پر منحصر ہوگی:

  • کاروباری اکاؤنٹ کی قسم: اگر ادائیگی وصول کنندہ امریکہ سے باہر ہو تو ڈیفالٹ کٹوتی کی شرح امریکی آمدنیوں کا ‏30% ہوگی۔ امریکہ میں کئے جانے والے کاروبار دنیا بھر میں کل آمدنی پر %24 کٹوتی کے ساتھ مشروط ہوں گے۔
  • انفرادیاکاؤنٹ کی قسم: بیک اپ کٹوتی کا اطلاق ہوگا اور دنیا بھر میں کل آمدنیوں میں سے %24 کٹوتی کی جائے گی۔

AdSense برائے YouTube میں امریکی ٹیکس کی درست معلومات فراہم کیے جانے کے بعد کٹوتی کی یہ شرحیں ادائیگی کے اگلے دورانیے میں ایڈجسٹ کر دی جائیں گی۔ یہ تعین کرنے کے لیے کہ آپ کا AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کون سا اکاؤنٹ ہے آپ ان ہدایات پر عمل کر سکتے ہیں۔

اہم: Google کبھی بھی آپ کا پاس ورڈ یا دیگر ذاتی معلومات پوچھنے کے لیے غیر مطلوب پیغامات نہیں بھیجے گا۔ کسی لنک پر کلک کرنے سے پہلے، ہمیشہ چیک کریں کہ ای میل ‎@youtube.com یا ‎@google.com ای میل پتے سے بھیجی گئی ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

ٹیکس کٹوتی کیا ہے؟

آسان لفظوں میں، ٹیکس کٹوتی اس وقت ہوتی ہے جب آپ کی ادائیگیوں سے ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے تاکہ وہ ادائیگی وصول کنندہ کی امریکی ٹیکس کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے حکومت کو ادا کی جا سکے۔

امریکی ٹیکس کے قانون کے تحت، Google ایک کٹوتی ایجنٹ ہے جس کیلئے امریکی ٹیکس کے قانون کی تعمیل کرنا اور جہاں درکار ہو، متعلقہ YouTube آمدنیوں پر ٹیکس کی کٹوتی کرنا ضروری ہے۔

YouTube پر حاصل ہونے والی میری آمدنی پر اس کا کیسا اثر پڑے گا؟

اگر آپ ٹیکس کی درست معلومات فراہم کرتے ہیں تو صرف ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ناظرین سے آپ کی آمدنیوں کا حصہ ٹیکس کٹوتی اور رپورٹنگ سے مشروط ہوگا۔

ٹیکس کٹوتی کی درست شرح کا تعین Google کو آپ کی فراہم کردہ ٹیکس کی معلومات سے کیا جائے گا فارم جمع کرانے کے بعد آپ اپنے AdSense برائے YouTube کی ادائیگی کی ترتیبات میں 'ٹیکس کی معلومات کا نظم کریں' سیکشن میں اپنی ٹیکس کٹوتی کی شرح دیکھ سکتے ہیں۔ YouTube Analytics میں ٹیکس کٹوتی کی رقم نظر نہیں آتی ہے۔

قیاسی مثال

یہاں ایک قیاسی مثال ہے: YouTube پارٹنر پروگرام میں ہندوستان کے ایک YouTube تخلیق کار نے پچھلے مہینے YouTube سے ‎$1,000‎ USD کمائے۔ ‏‎$1,000 USD میں سے، اس کے چینل نے امریکی ناظرین سے ‏‎$100 USD کمایا۔

یہاں کچھ ممکنہ کٹوتی کے منظرنامے ہیں:

  • وہ تخلیق کار جو ٹیکس کی معلومات جمع نہیں کراتا ہے: حتمی ٹیکس کٹوتی ‎$240 USD ہے کیونکہ اگر اس نے ٹیکس کی معلومات جمع نہیں کرائی ہے تو ٹیکس کٹوتی کی شرح دنیا بھر کی کل آمدنی کا ‎24% ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک تخلیق کار ٹیکس کی مکمل معلومات جمع نہیں کراتا ہے تب تک ہمیں دنیا بھر کی اس کی کل آمدنیوں میں سے ‎24% تک کٹوتی کرنی پڑے گی، نہ کہ صرف اس کی امریکہ کی آمدنی سے۔
  • وہ تخلیق کار جو ٹیکس کی معلومات جمع کراتا ہے اور معاہدے کے فائدے کا دعوی کرتا ہے: ٹیکس کی حتمی کٹوتی ‎$15 USD ہے۔ اس کی وجہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیکس معاہدے کا رشتہ ہے جو امریکہ کے ناظرین سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ‎15% تک ٹیکس کی شرح کو کم کر دیتا ہے۔
  • تخلیق کار ٹیکس کی معلومات جمع کراتا ہے، لیکن وہ ٹیکس معاہدے کے فائدے کا اہل نہیں ہے: ٹیکس کی حتمی کٹوتی ‎$30 USD ہوگی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکس معاہدے کے بغیر ٹیکس کی شرح امریکہ کے ناظرین سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ‎30% ہے

اپنی تخمینی ٹیکس کٹوتی کا حساب لگائیں

دیکھیں کہ مندرجہ ذیل مثال کے حساب و کتاب سے آپ کی YouTube آمدنی کیسے متاثر ہو سکتی ہے:

  1. YouTube Analytics میں ریونیو رپورٹ تک رسائی حاصل کریں اور تاریخ کے فلٹر کو متعلقہ ادائیگی کی مدت (جیسے ‎1 - 31 اکتوبر) پر سیٹ کریں۔ آپ کے YouTube Analytics کو اس کرنسی پر سیٹ کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے جس میں آپ کو ادائیگی کی جاتی ہے (جیسے USD)۔
  2. ریاستہائے متحدہ امریکہ سے تخمینی آمدنی دیکھنے کے لیے جغرافیہ کا فلٹر لگائیں۔ YouTube Analytics میں اپنے ناظرین کے بارے میں مزید جانیں
  3. اپنی کٹوتی ٹیکس کی شرح کا پتا لگانے کیلئے، اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ پر جائیں۔ اپنے امریکی ٹیکس کی معلومات جمع کرانے کے بعد آپ کی کٹوتی کی شرح نظر آتی ہے۔
  4. مندرجہ بالا مراحل 2 اور 3 کے نتائج کو ضرب دیں۔

نوٹ کریں کہ درج بالا اقدامات پر عمل کرنے سے صرف ٹیکس کٹوتی کا تخمینہ حاصل ہوتا ہے۔ ایک بار جب Google ٹیکس روکنا شروع کر دیتا ہے، تو آپ کو AdSense برائے YouTube (اگر کوئی لاگو ہوتا ہے) میں آپ کی باقاعدہ ادائیگیوں کی ٹرانزیکشنز کی رپورٹ میں روکی گئی حتمی رقم نظر آئے گی۔

اگر مجھے اپنے چینل پر امریکہ کے ناظرین سے آمدنی حاصل نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوگا؟

تمام YPP تخلیق کاروں کو ٹیکس کی معلومات Google کو جمع کرانی چاہیے خواہ انہیں امریکہ کے ناظرین سے آمدنی حاصل ہوتی ہو یا نہ ہوتی ہو۔ اگر آپ کو مستقبل میں امریکہ کے ناظرین سے آمدنی حاصل ہوتی ہے تو اپنے امریکی ٹیکس کی معلومات جمع کرانے سے آپ کے لیے کٹوتی کی درست شرح کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

میں امریکہ میں مقیم تخلیق کار ہوں یا نہیں اس بات کا تعین کرنے کے لیے آپ کون سا معیار استعمال کر رہے ہیں؟

آپ کے مقام کا تعین رہائش گاہ کے اس ملک کے ذریعے کیا جاتا ہے جو آپ اپنی ٹیکس کی معلومات میں بتاتے ہیں۔

کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے رہائشی ملک کے ساتھ امریکہ میں بھی مجھے ٹیکس دینا ہوگا؟

Google کو صرف امریکہ کے ناظرین سے آپ کی YouTube سے حاصل ہونے والی آمدنیوں سے امریکی ٹیکسز کی کٹوتی کرنی پڑتی ہے۔آپ کے مقامی انکم ٹیکس کے قوانین اب بھی YouTube کی آمدنیوں پر لاگو ہو سکتے ہیں۔

بہت سے ممالک کے ٹیکس معاہدے ہیں جو دو بار ٹیکس دینے کو کم یا ختم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کچھ ممالک غیر ملکی ٹیکس کریڈٹس کی اجازت دے سکتے ہیں تاکہ بین الاقوامی ٹیکس کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کے ٹیکس ٹول میں ٹیکس معاہدے کا دعویٰ کر کے، آپ اپنے ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ٹیکس مشیر سے مشورہ کریں۔ یہاں مزید جانیں

Google کس قسم کی ٹیکس رپورٹنگ کی دستاویزات فراہم کرتا ہے؟

آپ کو اپنی ادائیگی کے دورانیے کے مطابق اپنی ادائیگیوں کی رپورٹ میں ٹیکس کٹوتی کی حتمی رقم نظر آئے گی۔ کٹوتی کی گئی قیمتیں عام طور پر ادائیگی کے بعد کے مہینے میں نظر آتی ہیں – مثال کے طور پر، اپریل کیلئے کٹوتی کی گئی قیمتیں مئی کی ادائیگیوں کی رپورٹ میں درج ہیں۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ادائیگی کی حد یا دیگر مسائل ہیں تو متعدد مشترکہ مہینوں کیلئے ٹیکس کٹوتی کی گئی حتمی قیمتوں کو بعد کی تاریخ میں ادائیگیوں کی رپورٹ میں درج کیا جا سکتا ہے۔د

وہ تمام تخلیق کاران جو ٹیکس کی معلومات جمع کراتے ہیں اور جو اہل ادائیگیاں وصول کرتے ہیں، انہیں پچھلے سال کی ٹیکس کٹوتیوں کے لیے ہر سال 14 اپریل کو یا اس سے پہلے ٹیکس فارم (جیسے 1042‎-S) موصول ہوگا (امریکی تخلیق کاروں کو جاری ہونے والے فارمز 1099-MISC عام طور پر مارچ کی شروعات تک جاری کیے جاتے ہیں)۔ ایک کاپی، نظرثانی یا سال کے آخر میں امریکی ٹیکس فارم کو کالعدم کرنے کے لیے ہمارے ہیلپ سینٹر پر جائیں۔

ٹیکس دستاویز کی ڈیلیوری کی ترجیحات 

آپ کی دستاویز کی ڈیلیوری کے اختیارات اور آپ کو موصول ہونے والی سال کے آخر کے ٹیکس فارمز کے لیے دستاویز کے اسٹیٹسز AdSense میں ٹیکس ٹول میں ترتیبات > ٹیکس کی معلومات کا نظم کریں کے تحت ہیں۔ آپ ڈیجیٹل ٹیکس دستاویزات کی آن لائن ڈیلیوری کا انتخاب کر سکتے ہیں یا کاغذی میل کو منتخب کر سکتے ہیں۔ 

  • اگر آپ آن لائن ڈیلیوری کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو دستاویزات صرف آن لائن موصول ہوں گی۔
  • اگر آپ کاغذی میل کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم آپ کے ٹیکس فارم پر فراہم کردہ ڈاک کے پتے پر دستاویزات بھیجیں گے اور آپ کی دستاویزات اب بھی آن لائن دستیاب ہوں گی۔

اگر آپ کا ڈاک کا پتہ بدل گیا ہے تو اپنی ادائیگیوں کی پروفائلز میں اپنے ٹیکس کی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں۔ Google آپ کی ادائیگیوں کی پروفائل میں امریکی ٹیکس فارم پر آپ کی جمع کرائی گئی معلومات کا استعمال کرے گا۔

کیا میں پچھلی کٹوتیوں سے ٹیکس ریفنڈ حاصل کر سکتا ہوں؟

اگر 10 دسمبر تک اپ ڈیٹ شدہ ٹیکس کی معلومات فراہم کی جاتی ہے تو Google مخصوص حالات میں امریکی ٹیکس کٹوتی ریفنڈ کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر ٹیکس کی کم شرح کے دعوے اور دیگر درکار دستاویز کے ساتھ ایک اپ ڈیٹ شدہ W-8 ٹیکس فارم بروقت فراہم کیا جاتا ہے تو Google کٹوتی والی رقوم کا دوبارہ حساب کرے گا اور باقی رقم ریفنڈ کر دے گا۔

نوٹ کریں کہ آپ کو ہمیں غیر تبدیل شدہ حالات کا بیان حلفی دینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور یہ اعلان کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے کہ آپ کے فارم میں کی گئی تبدیلیاں کسی سابقہ تاریخ پر لاگو ہوتی ہیں، اگر اہل ہیں۔ آپ AdSense برائے YouTube میں ٹیکس ٹول کے مرحلہ 6 میں "صورتحال کی تبدیلی کا حلف نامہ" سیکشن کے تحت ایسا کر سکتے ہیں۔

یہ رقم آپ کے اپنے فارم کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ادائیگی کے دورانیے میں نظر آئے گی۔

یہ حالات محدود ہیں اور ٹیکس کی درست معلومات اس کیلنڈر سال کے اختتام تک موصول ہو جانی چاہئیں جس میں ٹیکس کی کٹوتی کی گئی تھی۔ اگر آپ کیلنڈر سال کے اختتام تک ہمیں ٹیکس کی درست معلومات فراہم نہیں کرتے ہیں تو آپ کو براہ راست IRS کے ساتھ ریفنڈ کی درخواست دینی ہوگی۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اس مقصد کے لیے ٹیکس سے متعلق پیشہ ورانہ مشورہ لیں۔

AdSense برائے YouTube میں آپ کی ٹیکس کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ادائیگی کے دورانیے کے اختتام پر آپ کی ادائیگیوں کی رپورٹ میں کوئی بھی قابل اطلاق ریفنڈ نظر آئے گا۔

ملٹی چینل نیٹ ورکس (MCN) میں ملحقات

MCNs میں ملحق چینلز 2023 سے شروع ہونے والے ریفنڈز کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ ملحقات کو ہمیں درست دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے جو یہ ثابت کر سکے کہ پیشگی ادائیگی نسبتاً کم شرح سے مشروط تھی۔ صرف اسی کیلنڈر سال میں کٹوتی کردہ ٹیکس ریفنڈ کے لیے اہل ہوں گے۔ یہ تبدیلی 2022 یا گزشتہ کسی سال پر لاگو نہیں ہوتی۔ ایک بار اہل ہونے کے بعد، ریفنڈ مواد کے اصل مالک کو جاری کی جائے گی جس سے ٹیکس کی کٹوتی کی گئی تھی۔

کیا اس کا اطلاق YouTube کے علاوہ AdSense کی میری آمدنیوں پر ہوتا ہے؟

اگر آپ ٹیکس کی درست معلومات فراہم کرتے ہیں تو باب 3 کے تحت امریکی ٹیکس کٹوتیوں کا اطلاق صرف آپ کی YouTube آمدنیوں پر ہونا چاہیے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1989926031436161824
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false