میرے چینل کیلئے منیٹائزیشن رک گیا ہے

آپ کے چینل سے فعال اور منظور شدہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ لنک نہ ہونے پر، آپ کے چینل کی منیٹائزیشن کو موقوف کر دیا جائے گا۔ YouTube پارٹنر پروگرام سبھی پارٹنرز سے فعال، منظور شدہ اور لنک کردہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ رکھنے کا تقاضہ کرتا ہے۔ 

نوٹ کریں کہ اپنے چینل کیلئے فعال، منظور شدہ اور لنک کردہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ رکھے بغیر، آپ YouTube سے پیسے نہیں کما سکتے اور آپ کی ویڈیوز پر اشتہارات نہیں چلیں گے۔ اس میں تشہیر، YouTube Premium کی سبسکرپشنز اور چینل ممبرشپس جیسے آمدنی کے دیگر ذرائع کی آمدنی شامل ہے۔

دریں اثنا جب آپ کی منیٹائزیشن رکی ہوئی ہے، آپ اب بھی YouTube پر اصل مواد اپ لوڈ کرنا اور اس پر اپنے ناظرین بنانا جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں اور آپ کی منیٹائزیشن کو موقوف کر دیا گیا ہے تو پریشان نہ ہوں، آپ اب بھی پروگرام میں ہیں۔ ایک فعال اور منظور شدہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ لنک کرنے کے بعد، منیٹائزیشن دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

اگر آپ کے پاس پہلے سے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ موجود ہے تو بس یہ یقینی بنائیں کہ فائل پر موجود پتے کی توثیق ہوگئی ہے۔ آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے، ہم آپ کو کوئی ادائیگی بھیجنے سے پہلے آپ سے اپنے پتے کی تصدیق کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ یہاں کیا مطلوب ہے۔

AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو لنک کریں

اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں اور اپنے چینل سے وابستہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان مراحل پر عمل کر کے ایسا کر سکتے ہیں: اپنا لنک کردہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تبدیل کریں۔

نوٹ کریں کہ اگر آپ کے پاس چند ایسے چینلز ہیں جو YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو ہر چینل سے لنک کرنے کی ضرورت ہے۔

منیٹائزیشن دوبارہ شروع کرنے کے بعد، کیا مجھے اس وقت کیلئے ادائیگی کی جائے گی جس میں میرا چینل روک دیا گیا تھا؟

نہیں۔ روکے ہوئے منیٹائزیشن کا مطلب ہے کہ آپ کا چینل اس دورانیہ سے پیسہ نہیں کمائے گا جس میں اسے روک دیا گیا ہے اور یہ کہ آپ کی ویڈیوز پر اشتہارات نہیں چلیں گے۔

کیا روکا جانے والا چینل ملٹی چینل نیٹ ورک (MCN) کے خلاف "اسٹرائیک" شمار ہوتا ہے؟

نہیں۔ روکے ہوئے منیٹائزیشن سے ہمارے چینل کی جوابدہی کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے کیونکہ اس پالیسی کے تحت اس کو بیجا استعمال کا ایونٹ نہیں خیال کیا جاتا ہے۔ ”ڈی منیٹائزیشن“ کو بیجا استعمال کا ایونٹ خیال کیا جاتا ہے اور وہ روکے ہوئے منیٹائزیشن کی صورتحال سے غیر متعلق ہے۔ غیر فعال کردہ منیٹائزیشن کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا میرے چینل کا منیٹائزیشن رکا ہونے کے دوران دعوے بند کر دیے جاتے ہیں؟

نہیں۔ آپ کے چینل کی منیٹائزیشن کو روکنے پر، دعوے بند نہیں ہوں گے۔

AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو سیٹ اپ کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

اگرچہ نئے AdSense یا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو ترتیب دینے میں زيادہ وقت نہیں لگتا ہے، لیکن نئے اکاؤنٹ کو فعال ہونے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔ منظوری عام طور پر ایک دن یا اس سے کچھ زیادہ وقت میں مل جاتی ہے، لیکن اس میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک ایسا نیا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ لنک کر رہے ہیں جس میں PIN سے پتے کی توثیق مطلوب ہے تو اس میں ‎2 تا 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ منیٹائزیشن کو دوبارہ شروع کیا جا سکے، آپ کے لنک کردہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو فعال اور منظور کرنے کی ضرورت ہے۔

میری چینل ممبرشپس کا کیا ہوگا؟

جب چینل کے منیٹائزیشن کی صورتحال روک دی جاتی ہے تو اس کی ممبرشپس کی خصوصیت بھی روک دی جاتی ہے اور اراکین کو باخبر کر دیا جاتا ہے۔ اس مدت کے دوران، منیٹائزیشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے چینل کے پاس 120 دن ہیں۔ منیٹائزیشن کے 120 دنوں کے موقوف ہونے کے بعد، چینل ممبرشپس تک رسائی سے محروم ہو جائے گا اور وہ اپنے اراکین کھو دے گا۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11633438517100477800
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false