اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

اشتہار کے نفاذ کی گائیڈلائنز

اشتہار کے مقام کی پالیسیاں

ممکن ہے کہ ناشرین متعدد اشتہار کے مقامات کا تجربہ کرنا چاہیں۔ AdSense کے اشتہار کے مقام کی پالیسیاں نیچے دریافت کریں۔

حادثاتی کلکس سے بچنا
حادثاتی کلکس کی ترغیب دینا
اشتہارات پر غیر طبعی توجہ
اشتہارات کو کسی گمراہ کن ہیڈنگ کے تحت لگانا
تصاویر کو اشتہارات کے موافق بنانا
اشتہارات کی نقل میں مواد کو فارمیٹ کرنا
معاوضہ کی پیشکش کرنا
اشتہارات اور فلیش گیمز کے درمیان فاصلہ

اشتہار کی مناسب مقام بندی کی یقین دہانی
خودکار طور پر ریفریش ہونے والے اشتہارات
ڈائنیمک مواد پر اشتہارات
ای میلز پر اشتہارات
ایک سافٹ ویئر ایپلیکیشن میں اشتہارات
ایک نئی ونڈو میں اشتہارات
پوپ اپ اور پوپ انڈر ونڈوز میں اشتہارات
پوپ اپس یا پوپ انڈرز والی سائٹ پر اشتہارات
اس مواد پر اشتہارات جس کی قدروقیمت ہم متعین نہیں کر سکتے
دوسرے ناشر کے اشتہارات والے صفحہ یا سائٹ پر اشتہارات
میزبانی کردہ سائٹ پر اشتہارات (مثال کے طور پر، Blogger)

حادثاتی کلکس سے بچنا

حادثاتی کلکس کی ترغیب دینا

ناشرین کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ Google اشتہارات پر کسی بھی طرح کلک کرنے کیلئے صارفین کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس میں اشتہارات کو اس طرح نافذ کرنا بھی شامل ہے جس سے وہ غلطی سے کسی دوسری سائٹ کا مواد معلوم ہوں، جیسے مینو، نیویگیشن یا ڈاؤن لوڈ کے لنکس۔

اشتہارات کے قریب لنکس، چلانے کے بٹنز، ڈاؤن لوڈ کے بٹنز، نیویگیشن کے بٹنز (مثلاً۔، "پچھلا" یا "اگلا")، گیم ونڈوز، ویڈیو پلیئرز، ڈراپ ڈاؤن مینوز، یا ایپلیکیشنز رکھتے وقت دھیان دیں کیونکہ وہ حادثاتی کلکس کی وجہ بن سکتے ہیں۔ چاہے لے آؤٹ غیر ارادی طور پر حادثاتی کلکس کا سبب بنے، تب بھی ہو سکتا ہے ناشرین کو خلاف ورزی کی اطلاع موصول ہو۔

Encouraging accidental clicks | AdSense Program Policies

 

واپس اوپر جائیں

اشتہارات پر غیر طبعی توجہ

ناشرین کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ اپنے Google اشتہارات کی طرف غیر طبعی یا غیر ضروری توجہ لائيں۔ اس کی مثالوں میں درجہ ذیل شامل ہیں:

  • چمکدار اینیمیشنز جو صارف کی نگاہ کو اشتہارات کی طرف متوجہ کرتے ہیں
  • اشتہارات کی جانب اشارہ کرنے والے تیر کے نشانات یا دیگر علامات

Unnatural attention to ads | AdSense Program Policies

واپس اوپر جائیں

اشتہارات کو کسی گمراہ کن ہیڈر کے تحت لگانا

یہ اہم ہے کہ آپ کی سائٹ کے ملاحظہ کاران کسی بھی طرح گمراہ نہ ہوں اور وہ Google ڈسپلے اشتہارات سے مواد کو آسانی سے علیحدہ کر سکیں۔ یہ پالیسی "ذرائع" یا "مفید لنکس" جیسی گمراہ کن ہیڈنگز کے تحت اشتہارات لگانے پر پابندی لگاتی ہے۔ ناشرین Google کے اشتہارات پر صرف "اشتہارات" یا "سپانسرڈ لنکس" کا لیبل لگا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے، کسی سائٹ کی ہیڈنگ کو ممکنہ طور پر نامناسب اشتہار لیبل کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ چونکہ ایسی پوزیشن میں اشتہارات کو اشتہارات کی بجائے فہرستیں یا لنکس سمجھنے کی غلطی ہو سکتی ہے، اس لئے ایسا نفاذ ناقابل قبول سمجھا جاتا ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ ایسا نہ ہو، اپنی سائٹ اور اس کے لے آؤٹ کو بغور مانیٹر کریں۔

ناشرین کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ صارفین سے اشتہارات پر کلک کرانے کے لیے درجہ ذیل جیسی زبان استعمال کریں:

  • "بلا جھجھک اشتہار پر کلک کریں۔"
  • "اشتہار پر کلک کر کے نیک مقصد میں تعاون کریں"
  • "اس سائٹ کے چلتے رہنے میں مدد کریں۔ ہمارے اسپانسرز چیک کریں!"
  • "ہمیں نئے سرور کی ضرورت ہے۔ ہمارا تعاون کریں!"

واپس اوپر جائیں

تصاویر کو اشتہارات کے موافق بنانا

ناشرین اپنی سائٹس پر ظاہر ہونے والے انفرادی اشتہارات کے ساتھ خاص تصاویر کو منسلک کرنے کی کوشش نہیں کر سکتے ہیں۔ ایسے نفاذ سے ان صارفین کو تردد ہو سکتا ہے جو یہ سمجھیں گے کہ یہ تصویر براہ راست مشتہر کی پیشکشوں سے وابستہ ہے، اور اس وجہ سے یہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے۔

واپس اوپر جائیں

اشتہارات کی نقل میں مواد کو فارمیٹ کرنا

ناشرین Google اشتہارات کو ایسے طریقے سے نافذ نہیں کر سکتے ہیں جو کسی بھی طرح سے اشتہارات کی اصلیت چھپائے۔ اس میں آس پاس کے مواد کی اس طرح فارمیٹنگ کرنا شامل ہے جس سے وہ اشتہارات جیسا لگے۔ اگر کوئی ناشر غیر Google تلاش کے نتائج کے صفحات پر اشتہارات لگاتا ہے تو تلاش کے نتائج اور اشتہارات کے درمیان واضح فرق ہونا چاہئے۔ مزید معلومات کے لئے ہماری AdSense برائے تلاش کی پالیسیاں ملاحظہ کریں۔

نیچے کی مثال میں، مواد بہت حد تک اشتہارات کی طرح فارمیٹ کیا گیا ہے اور ان میں فرق کرنا مشکل ہے۔ اس نفاذ کی اجازت نہیں ہے۔

واپس اوپر جائیں

معاوضہ کی پیشکش کرنا

اشتہارات پر کلکس کے لئے معاوضہ یا کوئی ترغیب پیش کرنا سختی سے منع ہے۔

واپس اوپر جائیں

اشتہارات اور فلیش گیمز کے درمیان فاصلہ

ہماری پر زور تجویز ہے کہ فلیش گیمنگ سائٹس پر Google اشتہارات لگانے کے دوران اشتہارات اور گیم کے کنارے کے درمیان کم از کم 150 پکسلز کا فاصلہ رکھا جائے۔ جب صارفین فلیش گیمز پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور مضطربانہ انداز میں کلک کرتے ہیں تو غلط کلکس کے واقع ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ چونکہ ہر گیم اور سائٹ منفرد ہوتی ہے اس لئے کچھ گیمز کے لئے گیم کی قسم اور اس کے کھیلے جانے کے طریقے کی بنیاد پر زیادہ فاصلے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مزید گائیڈلائنز کے لیے، گیم پلے کے صفحات پر AdSense برائے مواد والے اشتہارات کا جائزہ لیں۔

واپس اوپر جائیں

اشتہار کی مناسب مقام بندی کی یقین دہانی

خودکار طور پر ریفریش ہونے والے اشتہارات

ناشرین کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ صارف کی ریفریش کی درخواست کے بغیر کسی صفحہ یا صفحہ کے کسی عنصر کو ریفریش کریں۔ اس میں اشتہارات کو ان صفحات پر یا ان مقامات پر لگانا شامل ہے جو خود کار طور پر ری ڈائریکٹ یا ریفریش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارفین کے ویڈیوز، گیمز یا ڈاؤن لوڈز دیکھ سکنے سے پہلے ناشرین پہلے سے سیٹ کردہ وقت (یعنی پہلے سے چلنے والا) کے لیے اشتہارات نہیں دکھا سکتے ہیں۔

Auto refreshing ads | AdSense Program Policies

واپس اوپر جائیں

ڈائنیمک مواد پر اشتہارات

ناشرین ان صفحات پر Google اشتہارات نہیں لگا سکتے ہیں جہاں ڈائنیمک مواد (مثال کے طور پر، لائیو چیٹس، فوری پیغام رسانی، خود کار طور پر ریفریش ہونے والے تبصرے وغیرہ) صفحہ کا بنیادی مرکز ہے۔

واپس اوپر جائیں

ای میلز پر اشتہارات

ناشرین اور مشتہرین دونوں کے لئے Google اشتہارات کے موثر ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ناشرین ای میل پیغامات کے اندر Google اشتہارات نہیں لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ناشرین ای میل پیغامات کے ساتھ Google اشتہارات نہیں لگا سکتے ہیں جب وہ صفحہ کے بنیادی مرکز ہوں۔

واپس اوپر جائیں

ایک سافٹ ویئر ایپلیکیشن میں اشتہارات

ناشرین کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سافٹ ویئر ایپلیکیشنز کے ذریعے Google اشتہارات یا AdSense برائے تلاش کے باکسز تقسیم کریں، جن میں بلا تحدید ٹول بارز، براؤزر ایکسٹینشنز اور ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز شامل ہیں۔ AdSense کا کوڈ صرف ویب پر مبنی صفحات اور منظور شدہ WebView ٹیکنالوجیز پر نافذ کیا جا سکتا ہے۔

واپس اوپر جائیں

ایک نئی ونڈو میں اشتہارات

ناشرین کو اجازت نہیں ہے کہ وہ نئی ونڈو میں Google اشتہارات کھولیں یا اشتہار پر کلک کرنے کا نتیجہ بدلیں۔ مزید معلومات کے لیے نئی ونڈو میں اشتہارات کھولنے کا جائزہ لیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسی Google اشتہار مینیجر کے ذریعے ڈائینیمک ایلوکیشن کی طرف سے پیش کردہ AdSense اشتہارات کے لیے لاگو نہیں ہوتی ہے۔

واپس اوپر جائیں

پوپ اپ اور پوپ انڈر ونڈوز میں اشتہارات

ناشرین کو اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی ایسی ونڈو میں Google اشتہارات لگائیں جو صارفین کے شعوری تعامل (مثال کے طور پر، کلک) کے ذریعے شروع نہیں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، Google اشتہارات کو ایسی ویب براؤزر ونڈو میں نہیں لگایا جا سکتا ہے جس میں نیویگیشن کنٹرولز نہ ہوں، بشمول آگے اور پیچھے براؤز کرنے کے بٹنز اور قابل ترمیم URL فیلڈ۔

واپس اوپر جائیں

پوپ اپس یا پوپ انڈرز والی سائٹ پر اشتہارات

ناشرین کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ ان سائٹس پر Google اشتہارات لگائيں جن میں تین سے زیادہ پوپ اپس ہیں۔ اگر پوپ اپس کسی سائٹ پر نظر آتے ہیں تو وہ سائٹ کی نیویگیشن میں مداخلت، صارف کی ترجیحات میں تبدیلی، ڈاؤن لوڈ کا آغاز یا وائرسز کی تقسیم نہیں کر سکتے۔

ناشرین کو اجازت نہیں ہے کہ وہ ان سائٹس پر Google اشتہارات لگائیں جو پوپ انڈرز پر مشتمل ہیں یا انہیں تحریک دے سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ AdSense کا استعمال کرنے والی سائٹس کو کسی ایسے سافٹ ویئر سے لوڈ نہیں کیا جا سکتا ہے جو پوپ اپس کو تحریک دیتا ہے، براؤزر کی ترتیبات میں ترمیم کرتا ہے، صارفین کو غیر مطلوبہ سائٹس پر آگے بڑھاتا ہے یا بصورت دیگر سائٹ کی عام نیویگیشن میں مداخلت کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری آپ کی ہے کہ کوئی اشتہاراتی نیٹ ورک یا اس کے ملحقات آپ کے AdSense کوڈ پر مشتمل صفحات پر ٹریفک لے جانے کے لیے ایسے طریقوں کا استعمال نہ کریں۔

واپس اوپر جائیں

اس مواد پر اشتہارات جس کی قدروقیمت ہم متعین نہیں کر سکتے

ہمارے اشتہاراتی نیٹ ورک کی کوالٹی کے تحفظ کے لیے، ہم ایسے مواد پر اشتہار پیش کرنے کو غیر فعال کر سکتے ہیں جس کی قدورقیمت ہم متعین نہیں کر سکتے۔ اس میں وہ مواد شامل ہے لیکن اس تک محدود نہیں ہے جس کی robots.txt فائل Google کے کرالنگ اور پاس ورڈ سے محفوظ مواد کو بلاک کرتی ہے جہاں ناشر نے Google کو لاگ ان کی اسناد فراہم نہیں کی ہیں۔

واپس اوپر جائیں

دوسرے ناشر کے اشتہارات والے صفحہ یا سائٹ پر اشتہارات

اگر کوئی سائٹ ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی تعمیل کرتی ہے اور کمپنی یا سائٹ کے مالک نے اپنی سائٹ پر اشتہارات دکھانے کی اجازت دی ہے، تو آپ اسی صفحہ پر اشتہار کا کوڈ لگا سکتے ہیں جس پر دوسرے ناشر کے اشتہار کا کوڈ لگا ہو۔ تاہم، آپ کو ان کی سائٹ پر اشتہارات دکھانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے اپنی ویب کی میزبانی کرنے والی کمپنی یا سائٹ کے مالک سے رابطہ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، آپ کو صرف اپنے اکاؤنٹ سے وابستہ اشتہار یونٹس پر کلکس اورنقوش کے لیے کریڈٹ ملے گا۔

یاد رکھیں کہ ہر ناشر اس سائٹ کے مواد کے لئے ذمہ دار ہے جس پر اس کا اشتہار کوڈ لگایا جاتا ہے۔ اگر کوئی سائٹ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی پائی جاتی ہے تو ہم ہر اس ناشر (ناشرین) کو مطلع کریں گے جس کا اشتہار کوڈ سائٹ پر ہے۔

واپس اوپر جائیں

میزبانی کردہ سائٹ پر اشتہارات (مثال کے طور پر، Blogger)

آپ کسی بھی ایسے صفحہ پر AdSense کا کوڈ لگا سکتے ہیں جو میزبانی کردہ سائٹس ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی تعمیل کرتا ہے۔ تاہم، نوٹ کریں کہ AdSense استعمال کرنے کے لئے آپ کو اپنی سائٹ کے HTML ماخذ کوڈ تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے میزبان سے رابطہ کر کے متعین کریں کہ کیا AdSense استعمال کرنے سے ان کی سروس کی شرائط کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

واپس اوپر جائیں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11443287456208480542
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false