اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

ادائیگیاں

ادائیگیوں کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

ذیل میں AdSense ادائیگیوں کے بارے میں اکثر پوچھے گئے کچھ سوالات کے جوابات ہیں۔

ادائیگیوں کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات

سبھی کو پھیلائیں  سبھی کو سکیڑیں مجھے کب ادائیگی کی گئی؟

AdSense کا پیمنٹ سائیکل ماہانہ ہے۔ اگر آپ نے ادائیگی حاصل کرنے کے مراحل مکمل کیے ہوئے ہیں، تو ہم مہینے کی 21 اور 26 تاریخ کے درمیان ادائیگی جاری کر دیں گے۔ اس دوران، آپ کو اپنے "ٹرانزیکشنز" صفحہ پر ایک لائن آئٹم نظر آئے گا جو اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ آپ کی ادائیگی پیشرفت میں ہے۔ ادائیگی کی ٹائم لائنز کے بارے میں مزید جانیں۔

EFT کے لیے، براہ کرم ادائیگی کی کارروائی شروع ہو جانے کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقم وصول کرنے کے لیے 4 سے 10 دن کا وقت دیں۔ وائر ٹرانسفرز کے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچنے میں 15 کاروباری دن تک لگ سکتے ہيں۔ آپ مزید رہنمائی کے لیے ہمارے EFT ٹربل شوٹر اور وائر ٹرانسفر ٹربل شوٹر صفحات بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

کیا مجھے ادائیگی جلد مل سکتی ہے؟

نہیں، کسی بھی وجہ سے ہم اپنے ادائیگی کے عام شیڈیول کے علاوہ ادائیگیاں جاری نہیں کر سکتے۔

کیا ادائیگی کا کوئی متبادل فارم دستیاب ہے؟

اگر ادائیگی کا طریقہ آپ کے "ادائیگی کا طریقہ شامل کریں" صفحہ میں نہیں دکھایا جاتا ہے تو پھر یہ آپ کے ملک میں دستیاب نہیں ہے۔ آپ کے ملک کے لیے ادائیگی کا نیا طریقہ دستیاب ہونے پر ہم آپ کو اطلاع بھیجیں گے۔

میرے "ٹرانزیکشنز" صفحہ پر متعدد ادائیگیاں موجود نہیں۔ میں اپنی ٹرانزیکشنز کی مکمل سرگزشت کیسے دیکھ سکتا ہوں؟

آپ کے "ٹرانزیکشنز" صفحہ کا ڈیفالٹ منظر آپ کے اکاؤنٹ میں آخری تین ماہ کی ٹراںزیکشنز دکھاتا ہے۔ اپنی مکمل ٹرانزیکشن سرگزشت دیکھنے کے لیے، تاریخ کی حد کے منتخب کنندہ میں ہر وقت کو منتخب کریں۔

میری EFT ادائیگی ایک بند بینک اکاؤنٹ میں بھیج دی گئی، میں کیا کروں؟

اگر آپ کی ادائیگی کا طریقہEFT ہے اور آپ کی ادائیگی حال ہی میں بند بینک اکاؤنٹ میں جاری کی گئی ہے، تو پھر ادائیگی از خود چند ہی دنوں میں واپس آ جائے گی اور آپ کی آمدنی آپ کے اکاؤنٹ میں واپس کریڈٹ ہو جائے گی۔

اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ایک نئے بینک اکاؤنٹ کی توثیق موجود ہے، تو پھر آپ کی لوٹائی ہوئی ادائیگی چند ہی دنوں میں دوبارہ جاری کر دی جائے گی۔ پوری کارروائی کرنے میں تقریبا ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

مجھے اپنی مقامی کوریئر چیک ڈیلیوری کا ٹریکنگ نمبر کب ملے گا؟

ہم چیک ڈیلیوریز کیلئے ٹریکنگ نمبرز پیش نہیں کرتے ہیں۔

میرا چیک پرانے پتے پر بھیج دیا گيا۔ میں نیا چیک کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟
چیک دوبارہ جاری کرانے کی درخواست کرنے کے لیے ان ہدایات کی پیروی کریں۔
Western Union ادائیگیوں کے لیے ارسال کنندہ کا پتہ کیا ہے؟

آپ کو اپنی ادائیگی کی رسید پر ارسال کنندہ کا پتہ مل سکتا ہے۔ بذریعہ Western Union ادائیگیاں وصول کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر میں بذریعہ وائر ٹرانسفر ادائیگیاں وصول کرنا چاہوں تو کیا مجھے ٹیسٹ ڈپازٹ کے ذریعے اپنے بینک اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کی ضرورت ہے؟

نہیں، وائر ٹرانسفر کے لیے آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق نہیں کرنی ہوگی۔ بذریعہ وائر ٹرانسفر ادائیگیاں وصول کرنے کے بارے میں مزید معلومات جانیں۔

اگر میرا بینک میری ادائیگیوں کی ترتیبات میں درج پتے سے مختلف ملک میں واقع ہے تو کیا میں بذریعہ بینک ٹرانسفر ادائیگیاں وصول کر سکتا ہوں؟

نہیں۔ آپ کا بینک (یا برانچ) آپ کی ادائیگیوں کی ترتیبات میں درج پتہ والے ملک میں ہی واقع ہونا چاہیے۔ اگر یہ اسی ملک میں واقع نہیں ہے، تو ادائیگی کے نئے طریقے کی تفصیلات درج کرتے وقت آپ کا SWIFT کوڈ قبول نہیں کیا جائے گا۔

EEA پر مبنی مرچنٹس: آپ کے ملک میں دستیاب ہونے کی صورت میں آپ SEPA (سنگل یورو پیمنٹس ایریا) ادائیگی کے اختیار کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔ بذریعہ SEPA ادائیگياں وصول کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا میں اپنی ادائیگی کی کرنسی تبدیل کر سکتا ہوں؟

بدقسمتی سے، اپنی ادائیگی کی کرنسی تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔

کیا میں اپنی AdSense آمدنی کسی خیراتی ادارے کو عطیہ کر سکتا ہوں؟

فی الحال، ہم آپ کے اکاؤنٹ میں سے آپ کی AdSense آمدنی براہ راست کسی خیراتی ادارے کو عطیہ کرنے کا اختیار پیش نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، آپ اپنی AdSense ادائیگیاں وصول کرنے کے بعد، اپنی مرضی کے مطابق اپنی آمدنی استعمال کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

براہ مہربانی یاد رکھیئے کہ اگر آپ اپنی آمدنی عطیہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو درخواست ہے کہ اپنی سائٹس پر یہ نہ لکھیں کہ اشتہارات کی کل یا کچھ آمدنی خیرات میں دی جائے گی۔ کیوںکہ یہ زبان اشتہارات کی جانب غیر ضروری توجہ مبذول کرا سکتی ہے، اور چونکہ ہم اس بات کی توثیق نہیں کر سکتے کہ بالآخر آمدنی کیسے استعمال کی جاتی ہے، اسی وجہ سے ان بیانات کی AdSense پروگرام کی پالیسیوں کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔

میں اپنی انوائس کہاں بھیجوں؟

اگر آپ آئرلینڈ میں VAT کیلئے ایک رجسٹر شدہ ناشر ہیں تو صرف تب آپ کو ہمیں انوائس بھیجنے کی ضرورت ہے۔ اس صورت میں، آپ کو AdSenseVAT@google.com پر ای میل کے ذریعے اپنی انوائس بھیجنی ہوگی۔ براہ کرم ہمیں انوائس کی ہارڈ کاپی نہ بھیجیں۔

کیا Google AdSense ادائیگی کی آفیشل دستاویزات فراہم کرتا ہے؟

جی ہاں، ہم آپ کی ہر ادائیگی کے لیے ادائیگی کی رسید فراہم کرتے ہیں۔ آپ اپنے بینک یا ٹیکس کی انتظامیہ کو AdSense کی جانب سے ادائیگی کے ثبوت کے طور پر ادائیگی کی رسیدیں دکھا سکتے ہیں۔ ادائیگی کی رسید دیکھنے کے لیے، ادائیگیوں پر، پھر ادائیگیوں کی معلومات پر کلک کریں۔ اپنی "ٹرانزیکشنز" کے سیکشن پر خودکار ادائیگی کے لنک پر کلک کریں۔

اگر آپ AdSense کے ساتھ ہوئے اپنے معاہدے کو دکھانا چاہتے ہیں، تو آپ AdSense کی شرائط و ضوابط پرنٹ کر سکتے ہيں۔ AdSense کے لیے سائن اپ کرنے پر، آپ نے شرائط و ضوابط کو قبول کر لیا اور یہ آپ (آپ کے کاروبار) اور AdSense کے مابین تعاملات کے لیے قانونی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔

نوٹ: ہم کوئی بھی پرنٹ کردہ، دستخط شدہ یا مہر لگی ہوئی دستاویز فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
8323055913704586494
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false