اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

پالیسیاں

AdSense پروگرام کی پالیسیاں

سبھی ناشرین کے لیے Google ناشر کی پالیسیوں اور مندرجہ ذیل پالیسیوں کی پابندی کرنا ضروری ہے، اس لیے براہ کرم انہیں احتیاط سے پڑھیں۔ اگر آپ Google کی اجازت کے بغیر ان پالیسیوں کی تعمیل نہیں کرتے ہیں تو ہمارے پاس آپ کی سائٹ پر اشتہار پیش کرنے اور/یا آپ کے AdSense اکاؤنٹ کو کسی بھی وقت غیر فعال کرنے کا حق محفوظ ہے۔ آپ کے اکاؤنٹ کے غیر فعال ہونے پر آپ AdSense پروگرام میں مزید شرکت کے اہل نہيں ہوں گے۔

چونکہ ہم اپنی پالیسیوں کو کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہيں، اس لیے براہ کرم یہاں اکثر اپ ڈیٹس چیک کریں۔ ہماری آن لائن شرائط و ضوابط کے مطابق، یہاں پوسٹ کردہ پالیسیوں سے باخبر رہنا اور ان کی پابندی کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ان پالیسیوں کے مستثنیات صرف Google کی اجازت کے ساتھ مجاز ہیں۔

ناشرین Google ناشر کی پابندیوں کے دائرہ کار میں موجود مواد والے صفحات پر AdSense کوڈ رکھ سکتے ہیں، اگرچہ دیگر غیر پابندی والے مواد کی بنسبت اس مواد کو ممکنہ طور پر کم تشہیر حاصل ہوگی۔

سبھی کو پھیلائیں سبھی کو سکیڑیں

غلط کلکس اور نقوش

ناشرین اپنے ذاتی اشتہارات پر نہ تو کلک کر سکتے ہیں اور نہ ہی دستی طریقوں سمیت، نقوش اور/یا کلکس میں مصنوعی طور پر اضافہ کرنے کیلئے کوئی وسیلہ استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید جانیں

ضروری ہے کہ Google اشتہارات پر کلکس صارفین کی حقیقی دلچسپی کا نتیجہ ہوں۔ مصنوعی طور پر آپ کے Google اشتہارات پر کلکس یا نقوش پیدا کرنے والا کوئی بھی طریقہ سختی سے ممنوع ہے۔ ان ممنوعہ طریقوں میں شامل ہیں مکرر دستی کلکس یا نقوش، خودکار طور پر کلک اور نقش تخلیق کرنے والے ٹولز اور روبوٹس یا گمراہ کن سافٹ ویئر کا استعمال؛ لیکن یہ ممنوعہ طریقے انہی تک محدود نہیں ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ کسی بھی وجہ سے اپنے ذاتی اشتہارات پر کلک کرنا ممنوع ہے۔

کلکس یا ملاحظات کی حوصلہ افزائی کرنا (غیر انعام یافتہ انوینٹری)

انعام یافتہ انوینٹری کے علاوہ، ناشرین اپنے اشتہارات پر کلک کرنے یا انہیں دیکھنے کے لیے نہ تو دوسروں سے کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی کلکس یا ملاحظات حاصل کرنے کے لیے نفاذ کے گمراہ کن طریقوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں شامل ہے اشتہارات دیکھنے یا کچھ تلاش کرنے کے بدلے میں صارفین کو معاوضے کی پیش کش کرنا، اس طرح کا کام کرنے کے بدلے میں فریق ثالث کے لیے رقم جمع کرنے کا وعدہ کرنا یا انفرادی اشتہارات کے ساتھ تصاویر رکھنا؛ لیکن یہ انہی تک محدود نہيں ہے۔

مزید جانیں

صارفین اور مشتہرین کے لیے اچھے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے، AdSense پروگرام میں شرکت کرنے والے ناشرین درج ذیل کام نہیں کر سکتے:

  • اشتہارات دیکھنے یا کچھ تلاش کرنے کے بدلے میں صارفین کو معاوضہ دینا یا اس طرح کا کام کرنے کے بدلے میں کسی فریق ثالث کو رقم دینے کا وعدہ کرنا۔
  • "اشتہارات پر کلک کریں"، "ہمیں سپورٹ کریں"، "ان لنکس کو ملاحظہ کریں" جیسے فقرات یا ان سے ملتے جلتے دیگر کلمات کا استعمال کرتے ہوئے Google اشتہارات پر کلک کرنے کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • تیروں یا دیگر گرافیکل گمکس کا استعمال کرتے ہوئے اشتہارات پر صارف کی توجہ مبذول کروانا۔
  • انفرادی اشتہارات کے ساتھ گمراہ کن تصاویر رکھنا۔
  • متحرک باکس اسکرپٹ میں اشتہارات رکھنا۔
  • اشتہارات کو اس طرح فارمیٹ کرنا کہ ان میں اور صفحے پر موجود دوسرے مواد میں امتیاز نہ کیا جا سکے۔
  • سائٹ کے مواد کو اس طرح فارمیٹ کرنا کہ اشتہارات سے اسے ممتاز کرنا دشوار ہو جائے۔
  • Google اشتہارات یونٹس کے اوپر گمراہ کن لیبلز لگانا۔ مثال کے طور پر، اشتہارات پر "اسپانسر شدہ لنکس" یا "اشتہارات" کا لیبل لگایا جا سکتا ہے، لیکن "پسندیدہ سائٹس" یا "آج کی سرفہرست پیشکشوں" کا نہیں۔

ٹریفک کے ذرائع

Google اشتہارات کو مخصوص ذرائع سے ٹریفک وصول کرنے والے صفحات پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ مثال کے طور پر، ناشرین paid-to-click پروگرامز میں شرکت، غیر مطلوبہ ای میلز بھیج یا اشتہارات کو کسی سافٹ ویئر ایپلیکیشن کی کارروائی کے نتیجے کے طور پر ظاہر نہیں کر سکتے۔ نیز، آن لائن تشہیر کا استعمال کرنے والے ناشرین کے لیے اس بات کو یقینی بنانا لازمی ہے کہ ان کے صفحات Google کے لینڈنگ صفحہ کی معیاری گائیڈ لائنز کی تعمیل کرتے ہیں۔

مزید جانیں

انٹرنیٹ صارفین اور Google مشتہرین کی خاطر ایک مثبت تجربہ یقینی بنانے کے لیے، Google اشتہارات کو ظاہر کرنے والی سائٹس کو درج ذیل افعال کی اجازت نہیں ہے:

  • اشتہارات پر کلک کرنے کے عوض معاوضہ، اشتہارات ملاحظہ کرنے کے عوض معاوضہ، آٹو سرف اور کلک کے تبادلے کے پروگراموں جیسی کلکس یا نقوش تیار کرنے والی فریق ثالث سروسز کا استعمال۔
  • فریق ثالث کی ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں ان چاہی ای میلز یا غیر مطلوبہ اشتہارات کے ذریعے خود کو پروموٹ کرنا۔
  • ٹول بارز جیسی سافٹ ویئیر ایپلیکیشنز کی کارروائیوں کے نتیجے کے طور پر Google اشتہارات، تلاش باکسز یا تلاش نتائج کو ظاہر کرنا۔
  • پاپ اپس شروع کرنے، صارفین کو غیر مطلوبہ ویب سائٹس تک لے جانے، براؤزر کی ترتیبات میں ترمیم یا کسی اور طرح سائٹ کی نیویگیشن میں مداخلت کر سکنے والے کسی بھی سافٹ ویئر کے ذریعے لوڈ ہونا۔ اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری آپ کی ہے کہ کوئی اشتہاراتی نیٹ ورک یا اس سے ملحق، آپ کے AdSense کوڈ پر مشتمل صفحات پر ٹریفک لے جانے کے لیے ایسے طریقوں کا استعمال نہیں کرتا ہے۔
  • آن لائن تشہیر سے ٹریفک وصول کرنا، جب تک کہ سائٹ Google کی لینڈنگ صفحے کی معیاری گائیڈ لائنز کی اسپرٹ کی تعمیل نہ کرے۔ مثال کے طور پر، صارفین باآسانی آپ کے اشتہار کی پیشکشوں کو تلاش کر سکیں۔

اشتہار کا طرز عمل

ناشرین کو اس وقت تک AdSense اشتہاراتی کوڈ میں ترمیمات کرنے کی اجازت ہے جب تک وہ ترمیمات اشتہار کی کارکردگی کو مصنوعی طور پر نہیں بڑھائیں یا مشتہرین کو نقصان نہیں پہنچائیں۔ براہ کرم مزید معلومات کے لیے AdSense اشتہاراتی کوڈ میں ترمیم دیکھیں۔

اشتہار کا مقام

مختلف مقامات اور اشتہاراتی فارمیٹس کا تجربہ کرنے کے لیے ناشرین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ تاہم، AdSense کوڈ کو پاپ اپس، ای میلز یا سافٹ ویئر جیسی غیر مناسب جگہوں پر نہیں رکھا جا سکتا۔ استعمال کیے جانے والے ہر پروڈکٹ کی پالیسیوں کی پابندی کرنا بھی ناشرین کے لیے لازمی ہے۔ براہ کرم مزید معلومات کے لیے ہماری اشتہار کے مقام کی پالیسیوں کا مضمون دیکھیں۔

اشتہار کے مقام کی مکمل پالیسیوں کو دیکھیں۔

Google اشتہارات، تلاش باکسز یا تلاش نتائج:

  • ٹول بارز سمیت کسی بھی قسم کی سافٹ ویئر ایپلیکیشن (AdMob پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا) میں ضم نہیں کیے جا سکتے۔
  • پاپ اپس یا پاپ انڈرز میں ظاہر نہیں کیے جا سکتے، بشمول وہ جگہ جہاں Google اشتہارات ، تلاش باکسز، یا تلاش نتائج پر مشتمل صفحہ کسی پاپ اپ یا پاپ انڈر میں لوڈ کیا جاتا ہے۔
  • ای میلز میں، یا ان صفحات پر جہاں ای میل پیغامات بنیادی توجہ کا مرکز ہیں نہیں رکھے جا سکتے۔
  • ان صفحات پر نہیں رکھے جا سکتے جہاں متحرک طور پر تیار کردہ مواد (جیسے لائیو چیٹ، فوری پیغام رسانی، یا آٹو ریفریشنگ تبصرے) صفحے کی توجہ کا بنیادی مرکز ہو۔
  • مواد کے بغیر والے صفحے پر نہیں رکھے جا سکتے۔ (AdSense برائے تلاش یا موبائل AdSense برائے تلاش پر اطلاق نہیں ہوتا۔)
  • خاص طور پر اشتہارات کو دکھانے کے ارادے سے شا‏ئع کردہ صفحات پر نہیں رکھے جا سکتے۔
  • ان صفحات پر نہیں رکھے جا سکتے جن کا مواد یا URL، لوگوز، ٹریڈ مارکس یا برانڈ کی دیگر خصوصیات کے غلط استعمال کی وجہ سے، صارفین کے ذہن میں الجھن پیدا کر سکتا ہے کہ یہ Google سے وابستہ ہے۔
  • دیگر Google پروڈکٹس یا سروسز پر، میں یا کے ساتھ اس طرح نہیں رکھے جا سکتے کہ وہ اس پروڈکٹ یا سروس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔
  • ان صفحات پر نہیں رکھے جا سکتے جو مواد کو فریم کرتے ہیں۔ مواد کی فریمنگ تب ہوتی ہے جب کوئی سائٹ یا ایپ کسی اور کی سائٹ کو اس مواد کے مالکان کی اجازت کے بغیر کسی فریم یا ونڈو میں دکھاتی ہے۔ 

سائٹ کا طرز عمل

Google اشتہارات دکھانے والی سائٹس صارفین کے نیویگیٹ کرنے کے لیے آسان ہونی چاہئیں۔ سائٹس صارفین کی ترجیحات کو تبدیل، صارفین کو غیر مطلوبہ ویب سائٹس تک آگے بڑھا، ڈاؤن لوڈز شروع، مالویئر یا ان پاپ اپس یا پاپ انڈرز کو شامل نہیں کر سکتی ہیں جو سائٹ کی نیویگیشن میں مداخلت کرتے ہیں۔

گمراہ کن سائٹ نیویگیشن

ناشرین ان گمراہ کن نفاذ کے طریقوں کا استعمال نہیں کر سکتے ہیں جو کلکس اور ملاحظات حاصل کرنے کے لیے اس طریقے سے اشتہارات لگاتے ہیں جو مینو، نیویگیشن یا لنکس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے غلط ہو سکتا ہے۔ ذہن نشین کر لیں کہ ہر ناشر اس بات کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے کہ اس کے اشتہار کا نفاذ اشتہار کے مقام کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

اس میں بلا تحدید درجہ ذیل شامل ہیں:

  • سلسلہ بندی والے مواد یا ڈاؤن لوڈز کے جھوٹے دعوے
  • ایسے مواد سے لنک کرنا جو موجود نہیں ہے
  • صارفین کو غیر متعلقہ یا گمراہ کن ویب صفحات پر ری ڈائریکٹ کرنا
  • نیویگیشن کی وہ دیگر اقسام جو جان بوجھ کر صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں
  • صفحات جن پر اشتہارات ایسے مقامات پر لگائے گئے ہوں جو بدیہی طور پر نیویگیشن کے لئے بنے ہوتے ہیں۔

ایپس کے لیے ویب مواد دیکھنے والے فریمز کے تکنیکی تقاضے

ایپ ڈویلپرز جو AdSense اور Ad Manager ڈسپلے اشتہارات کو ویب مواد دیکھنے والے فریم کے ذریعے شائع کر کے منیٹائز کرنا چاہتے ہیں انہیں مندرجہ ذیل انضمامی اختیارات میں سے ایک کا استعمال کرنا لازمی ہے:

  1. اشتہارات کے لیے WebView API
    ایپ ڈویلپرز کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ WebView API برائے اشتہارات کو WebView نمونوں (Android: ‎‏WebView، ‏iOS:‎ ‏WKWebView) کو Google Mobile Ads SDK کے ساتھ رجسٹر کرنے کے لیے ضم کریں۔

    developer documentationAndroid اور iOS کے ڈویلپر دستاویزات میں مزید جانیں۔

    جب تک Google Mobile Ads SDK زیر استعمال رہتا ہے اور ناشر تمام دیگر متعلّقہ پروگرام کی پالیسیوں اور گائیڈلائنز کی تعمیل کرتا ہے تب تک Google AdMob اور Ad Manager درون ایپ اشتہارات کسی ایپ میں WebView کے قریب دکھائے جا سکتے ہیں۔

    یاد دہانی کے طور پر، WebView میں موجود مواد اسی مواد کی پالیسی کے تقاضے کے ساتھ مشروط ہے جیسا کہ وہ کسی براؤزر میں ہوتا ہے۔
  2. دیگر تعاون یافتہ دیکھنے والے فریمز:

حساس ایونٹس

"حساس ایونٹ" ایک غیر متوقع ایونٹ یا ڈیولپمنٹ ہے جو اعلی کوالٹی، متعلقہ معلومات اور زمینی سچائی فراہم کرنے اور نمایاں اور منیٹائز کردہ خصوصیات میں غیر حساس یا استحصالی مواد کو کم کرنے کی Google کی صلاحیت کے لیے زبردست خطرہ پیدا کرتا ہے۔ حساس ایونٹ کے دوران، ہم ان خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کر سکتے ہیں۔

پروڈکٹ سے متعلق مخصوص پالیسیاں

آخری بار اپ ڈیٹ کیا گيا: 9 فروری 2024

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1248934472275959200
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false