اپنے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنائیں

Google میں، ہم آن لائن سیکیورٹی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ آپ کے Google اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے کیلئے، ہم نیچے دیے گئے مراحل کی باقاعدہ پیروی کرنے کا پُرزور مشورہ دیتے ہیں۔

اہم: Google آپ کے Google اکاؤنٹ کے لیے فوری کارروائی کی تجویز کرنے کی خاطر سرخ، پیلے، یا نیلے رنگ کے علامت استعجاب کے پوائنٹ کے آئیکن کا استعمال کر سکتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے، تجویز کردہ کارروائیوں پر جائیں۔

تجویز کردہ کارروائیاں

"تجویز کردہ کارروائیوں" کے بغل میں علامت استعجاب پوائنٹ کے موجود ہونے کا مطلب ہے کہ Google تجویز کرتا ہے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں۔ شدت کا لیول ان کے رنگ پر مبنی ہوتا ہے: سیکیورٹی سے متعلق دی جانے والی تجاویز کے لیے نیلا، اہم اقدامات کے لیے پیلا اور فوری اقدامات کے لیے سرخ۔ چیک مارک والی سبز شیلڈ کا مطلب ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ صحیح سالم ہے اور کسی فوری کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

اطلاعات کو چیک کرنے کے لیے:

  1. اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. اوپر بائیں طرف، اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  3. تجویز کردہ کارروائیوں کو منتخب کریں۔
    • یہ آپ کو سیکیورٹی چیک اپ پر لے جاتا ہے، جہاں آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ذاتی تجاویز ملیں گی۔

اگر تجویز کردہ کارروائیاں ظاہر نہیں ہوتی ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ Google کے پاس آپ کے لیے کوئی حفاظتی تجاویز نہیں ہیں۔ تاہم، آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں اپنی سیکیورٹی کے لیول کا جائزہ لے سکتے ہیں:

  1. اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. اپنے اکاؤنٹ کا نظم کریں and then سیکیورٹی پر جائیں۔
    • اگر تمام تجاویز حل ہو جاتی ہیں، تو سب سے اوپر، یہ صفحہ سبز شیلڈ دکھاتا ہے۔
    • اگر یہ صفحہ سبز شیلڈ دکھاتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ محفوظ ہے، تاہم ممکن ہے کہ آپ کے پاس سیکیورٹی سے متعلق دی جانے والی تجاویز بھی موجود ہوں جو آپ کے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے تجاویز کا اشتراک کرتے ہیں۔

تجویز: اگر آپ ایک صحافی، ایکٹوسٹ یا کوئی ایسے شخص ہیں جسے آن لائن اہدافی حملوں کا خطرہ لاحق ہے تو اعلی تحفظ کے پروگرام کے بارے میں جانیں۔

مرحلہ 1: سیکیورٹی چیک اپ کریں

اپنے Google اکاؤنٹ کی خاطر ذاتی نوعیت کی سیکیورٹی کی تجاویز حاصل کرنے کیلئے سیکیورٹی چیک اپ پر جائیں، بشمول:

اکاؤنٹ کی بازیابی کے اختیارات شامل یا اپ ڈیٹ کریں

آپ کا بازیابی فون نمبر اور ای میل پتہ سیکیورٹی کے طاقتور ٹولز ہیں۔ رابطے کی اس معلومات کا مندرجہ ذیل کاموں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے:

  • آپ کی اجازت کے بغیر کسی اور شخص کو آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرنے سے مسدود کرنے کیلئے
  • آپ کے اکاؤنٹ میں مشکوک سرگرمی کا پتا چلنے پر آپ کو الرٹ کرنے کیلئے
  • آپ کے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہو جانے پر آپ کے اکاؤنٹ کی بازیابی کیلئے

اپنا بازیابی فون نمبر یا ای میل پتہ شامل یا تبدیل کرنے کا طریقہ جانیں۔

2 قدمی توثیق آن کریں

2 قدمی توثیق ہیکر کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے سے روکنے میں مدد کرتی ہے، بھلے ہی اس نے آپ کا پاس ورڈ چوری کر لیا ہو۔ ٹیکسٹ پیغام میں موصول ہونے والے کوڈز کے ساتھ وابستہ فریب دہی کی عام تکنیکوں سے بچنے کیلئے، توثیق کا ایک دوسرا مضبوط مرحلہ منتخب کریں:

اضافی سیکیورٹی: اعلی تحفظ

اگر آپ ایک ایسے صحافی، ایکٹوسٹ یا کوئی ایسے شخص ہیں جسے آن لائن اہدافی حملوں کا خطرہ لاحق ہے تو مزید اعلی سطح کی سیکیورٹی کیلئے اعلی تحفظ کے پروگرام میں اندراج کرنے پر غور کریں۔ فریب دہی کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کیلئے، اعلی تحفظ میں سیکیورٹی کلیدوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں غیر محفوظ ایپس کو مسدود کرنے جیسے دیگر حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔

اپنے ڈیٹا تک خطرناک رسائی ہٹائیں

حساس معلومات کی بہتر حفاظت کیلئے، اس بات کا جائزہ لیں کہ کون سی ایپس آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات کا استعمال کر سکتی ہیں اور ایسی ایپس کو ہٹا دیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔

اسکرین لاکس آن کریں

اسکرین لاکس سے آپ کے آلات کو آپ کی اجازت کے بغیر استعمال کئے جانے سے تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ کسی Android آلے پر اسکرین لاکس سیٹ کرنے کا طریقہ جانیں۔

تجویز: دیگر آلات اور کمپیوٹرز پر اسکرین لاک شامل کرنے سے متعلق معلومات کیلئے، مینوفیکچرر کی سپورٹ سائٹ ملاحظہ کریں۔

مرحلہ 2: اپنا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کریں

اگر آپ کا براؤزر، آپریٹنگ سسٹم یا ایپس پرانی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ سافٹ ویئر ہیکرز سے محفوظ نہ ہو۔ آپ کے اکاؤنٹ کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرنے کیلئے، اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔

اپنا براؤزر اپ ڈیٹ کریں

اپنے براؤزر کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنا نہ بھولیں۔

Google Chrome کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جانیں۔

تجویز: دیگر براؤزرز کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے، ڈیولپر کی سپورٹ سائٹ پر جائیں۔

اپنا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کریں

اپنے کمپیوٹر یا آلے پر، اپنے آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنا نہ بھولیں۔

تجویز: دیگر آلات اور کمپیوٹرز کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے، مینوفیکچرر کی سپورٹ سائٹ پر جائیں۔

اپنی ایپس کو اپ ڈیٹ کریں

اپنے فون یا کمپیوٹر پر، ایپس کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنا نہ بھولیں۔

  • Android ایپس کو اپ ڈیٹ کریں: Android آلات اور موافق Chromebooks پر اپنی Android ایپس کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • Google Play Protect آن کریں: Google Play Protect آپ کے Android آلات کو نقصان دہ ایپس سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

تجویز: دیگر آلات اور کمپیوٹرز پر ایپس کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے، مینوفیکچرر کی سپورٹ سائٹ پر جائیں۔

مرحلہ 3: منفرد، مضبوط پاس ورڈز استعمال کریں

متعدد سائٹس پر ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنا خطرناک ہوتا ہے۔ ایک سائٹ کیلئے آپ کا پاس ورڈ ہیک ہو جانے پر، متعدد سائٹس کیلئے آپ کے اکاؤنٹس میں داخل ہونے کیلئے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہر اکاؤنٹ کیلئے ایک مضبوط اور منفرد پاس ورڈ تخلیق کرنا نہ بھولیں۔

اپنے پاس ورڈز کا نظم کریں

پاس ورڈ مینیجر مضبوط اور منفرد پاس ورڈز بنانے اور ان کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ Chrome کے پاس ورڈ مینیجر یا دوسرے بھروسے مند پاس ورڈ مینیجر فراہم کنندہ کا استعمال کرنے پر غور کریں۔

تجویز: یہ معلوم کرنے کیلئے کہ آیا آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ کوئی پاس ورڈ متاثر ہو سکتا ہے، کمزور ہے یا اسے متعدد اکاؤنٹس کیلئے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے تو آپ پاس ورڈ چیک اپ استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنے پاس ورڈ کو ہیکرز سے محفوظ رکھنے میں مدد کریں

کسی غیر Google سائٹ پر اپنے Google اکاؤنٹ کا پاس ورڈ درج کرنے پر اطلاع حاصل کرنے کیلئے، Chrome کیلئے پاس ورڈ الرٹ آن کریں۔ اس طرح، آپ کو پتا چل جائے گا کہ آیا کوئی سائٹ Google کی شخصیت گیری کر رہی ہے اور آپ اپنا پاس ورڈ چوری ہونے پر اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔

تجویز: اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کی اضافی پرت کیلئے، 2 قدمی توثیق آن کریں۔

مرحلہ 4: ان ایپس اور براؤزر ایکسٹینشنز کو ہٹائیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے

جوں جوں کسی آلے پر زیادہ ایپس انسٹال کی جاتی ہیں اس آلے کو زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ایسے آلات پر جنہیں حساس معلومات تک رسائی حاصل ہے، صرف وہ ایپس اور براؤزر ایکسٹینشنز انسٹال کریں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ اپنی ذاتی معلومات کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کیلئے، نامعلوم ایپس یا نامعلوم ذرائع سے ایپس انسٹال نہ کریں۔

اپنے آلے پر ایپس اور ایکسٹینشنز کو اَن انسٹال کرنے کا طریقہ جانیں:

تجویز: دیگر آلات اور براؤزرز سے ایپس اور ایکسٹینشنز کو ہٹانے کا طریقہ جاننے کیلئے، آلے یا براؤزر کی سپورٹ سائٹ پر جائیں۔

مرحلہ 5: مشکوک پیغامات اور مواد سے تحفظ حاصل کریں

ای میلز، ٹیکسٹ پیغامات، فون کالز اور ویب صفحات کا استعمال کر کے ہیکرز خود کو ادارے، فیملی ممبرز یا شریک کار ظاہر کر سکتے ہیں۔

مشکوک درخواستوں سے گریز کریں
  • اپنے پاس ورڈز کبھی بھی کسی کو نہ بتائیں۔ Google کبھی بھی ای میل میں، پیغام میں یا فون کال پر آپ کا پاس ورڈ طلب نہیں کرتا ہے۔
  • آپ کی ذاتی یا مالیاتی معلومات طلب کرنے والی مشکوک ای میلز، ٹیکسٹس، فوری پیغامات، ویب صفحات یا فون کالز کا جواب نہ دیں۔
  • ناقابل اعتبار ویب سائٹس یا ارسال کنندگان کی ای میلز، پیغامات، ویب صفحات یا پوپ اپس میں موجود لنکس پر کلک نہ کریں۔
مشکوک ای میلز سے بچیں

آپ کے اکاؤنٹ کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرنے کیلئے، Gmail خودکار طور پر مشکوک ای میلز کا پتا لگاتا ہے۔ پہلے سے شامل اس تحفظ کو مضبوط بنانے کیلئے، آپ بذات خود بھی مشکوک ای میلز اور ترتیبات کی شناخت کر سکتے ہیں:

تجویز: اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر Gmail کا استعمال کر رہے ہیں تو کسی لنک پر کلک کئے بغیر اس کی طرف پوائنٹ کریں۔ بائیں طرف نچلے حصے میں، ویب پتہ دیکھیں اور یہ یقینی بنائیں کہ یہ وہی ہے جس کی آپ توقع کرتے ہیں۔

مشکوک ویب صفحات سے گریز کریں

Google Chrome‎ اور تلاش کو اس طریقے سے تیار کیا گیا ہے کہ آپ کو مشکوک مواد اور غیر مطلوبہ سافٹ ویئر کے بارے میں وارننگ مل سکے۔

Chrome اور تلاش میں ان وارننگز کا نظم کرنے کا طریقہ جانیں۔

آپ کے اکاؤنٹ میں مشکوک سرگرمی کا پتا چلنے پر

اپنا اکاؤنٹ محفوظ کرنے میں مدد کیلئے، مراحل کی پیروی کریں۔

متعلقہ وسائل

true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17970409276952168352
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false