انٹرمیڈیٹ اور اعلی خصوصیات تک رسائی کو غیر مقفل کریں

نوٹ: یہ مضمون چینل کی توثیقی بَیجز کو کور نہیں کرتا ہے۔ توثیقی بَیجز سے متعلق مزید معلومات کیلئے، مرکز امداد کا یہ مضمون ملاحظہ کریں۔

اپنے چینل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے YouTube متعدد ٹولز اور خصوصیات پیش کرتا ہے۔ تخلیق کاروں کی اکثریت کو ان خصوصیات تک رسائی حاصل ہوتی ہے لیکن کچھ خصوصیت کو غیر مقفل کرنے کے لیے اضافی توثیق درکار ہوتی ہے۔ رسائی کے یہ اضافی معیار اسکیمرز، اسپامرز اور دیگر بیڈ ایکٹرز کو نقصان پہنچانے کو مشکل بناتا ہے۔ اضافی خصوصیات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صرف چینل کے بنیادی مالکان ہی اپنی شناخت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

متوسط خصوصیات تک رسائی حاصل کریں

رسائی حاصل کرنے کیلئے فون نمبر سے توثیق مکمل کریں

اگر آپ فون نمبر سے توثیق مکمل کر لیتے ہیں، تو آپ کو متوسط خصوصیات تک رسائی حاصل ہو گی۔ یہاں سے، آپ اعلی خصوصیات تک رسائی کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. ترتیبات پر کلک کریں۔
  3. چینل پر کلک کریں۔
  4. خصوصیت کی اہلیت اور پھر متوسط خصوصیات اور پھر فون نمبر کی توثیق کریں پر کلک کریں۔

آپ سے ایک فون نمبر درج کرنے کو کہا جائے گا۔ ہم اُس فون نمبر پر ٹیکسٹ پیغام یا وائس کال کے ذریعے ایک توثیقی کوڈ بھیجیں گے۔

اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل کریں

اعلی خصوصیات YouTube کی خصوصیات کا ایک ایسا سیٹ ہے جس میں مثال کے طور پر، تبصروں کو پن کرنے کی صلاحیت اور یومیہ اپ لوڈ کی زیادہ حدود شامل ہیں۔

آپ پہلے فون نمبر سے توثیق مکمل کر کے اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پھر، آپ چینل کی خاطر خواہ سرگزشت تیار کرنے یا مندرجہ ذیل ID یا ویڈیو کے ذریعے توثیق مکمل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ID اور ویڈیو توثیق سبھی تخلیق کاروں کیلئے دستیاب نہیں ہے۔ کسی بھی وقت، YouTube اسٹوڈیو میں آپ کی خصوصیت کی موجودہ اہلیت کا اسٹیٹس آپ کو وہ مراحل دکھائے گا جن پر عمل کر کے آپ اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

رسائی حاصل کرنے کے لیے فون اور ID/ویڈیو توثیق استعمال کریں

فون نمبر سے توثیق مکمل کریں

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. ترتیبات پر کلک کریں۔
  3. چینل پر کلک کریں۔
  4. خصوصیت کی اہلیت اور پھر متوسط خصوصیات اور پھر فون نمبر کی توثیق کریں پر کلک کریں۔
  5. آپ سے ایک فون نمبر درج کرنے کو کہا جائے گا۔ ہم اُس فون نمبر پر ٹیکسٹ پیغام یا وائس کال کے ذریعے ایک توثیقی کوڈ بھیجیں گے۔

فون نمبر سے توثیق کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد، اگلا مرحلہ ID یا ویڈیو کا استعمال کرتے ہوئے توثیق کا عمل مکمل کرنا ہے۔

نوٹ: آپ کی ID/ویڈیو توثیق آپ کے چینل کی خاطر خواہ سرگزشت تیار کر لینے کے بعد عموماً کچھ ماہ میں یا اگر آپ نے اعلی خصوصیات استعمال نہیں کی ہیں تو 2 سال بعد حذف ہو جاتی ہے۔

ID سے توثیق مکمل کریں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔ 
  2. ترتیبات پر کلک کریں۔
  3. چینل پر کلک کریں۔ 
  4. خصوصیت کی اہلیت  اور پھر  اعلی خصوصیات   اور پھر خصوصیات تک رسائی حاصل کریں پر کلک کریں۔
  5. اپنی ID استعمال کریں کو منتخب کریں، پھر ای میل حاصل کریں پر کلک کریں۔ Google ایک ای میل بھیجے گا۔ اس کی بجائے، آپ ایک QR کوڈ بھی اسکین کر سکتے ہیں۔ 
  6. اپنے فون پر، ای میل کھولیں اور توثیق شروع کریں پر تھپتھپائیں۔
  7. اس تعلق سے وضاحت پڑھیں کہ Google آپ کی ID کو کیسے استعمال کرے گا اور آپ کی ID کو کیسے اسٹور کیا جائے گا۔ توثیق کا عمل جاری رکھنے کیلئے، میں متفق ہوں پر کلک کریں۔ 
  8. اپنی ID کی تصویر لینے کے لیے پرامپٹس کی پیروی کریں۔ نوٹ: یقینی بنائیں کہ آپ کی ID پر موجود تاریخ پیدائش آپ کے Google اکاؤنٹ پر بتائی گئی تاریخ پیدائش سے ملتی ہے۔ 
  9. جمع کرائیں پر کلک کریں۔ جمع کرانے کے بعد، ہم آپ کی ID کا جائزہ لیں گے۔ اس میں عام طور پر 24 گھنٹے لگتے ہیں۔

آپ کی ID سے توثیق کا ڈیٹا کس طرح استعمال کیا جاتا ہے اس کے بارے میں مزید جانیں۔

یا

ویڈیو توثیق مکمل کریں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. ترتیبات پر کلک کریں۔
  3. چینل پر کلک کریں۔
  4. خصوصیت کی اہلیتاور پھر اعلی خصوصیات اور پھر خصوصیات تک رسائی حاصل کریں پر کلک کریں۔
  5. ویڈیو توثیق استعمال کریں کو منتخب کریں، پھراگلا پر کلک کریں اور ای میل وصول کریں۔
    • Google آپ کو ایک ای میل بھیجے گا۔ اس کی بجائے، آپ ایک QR کوڈ بھی اسکین کر سکتے ہیں۔
  6. اپنے فون پر، ای میل کھولیں اور توثیق شروع کریں پر تھپتھپائیں۔
  7. کسی نقطے کی پیروی کرنے یا اپنا سر گھمانے جیسی کوئی کارروائی کرنے کیلئے پرامپٹس کی پیروی کریں۔
  8. آپ کی توثیقی ویڈیو کے اپ لوڈ ہونے کے بعد، ہم آپ کی ویڈیو کا جائزہ لیں گے۔
    • جائزہ لینے میں عام طور پر 24 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کی منظوری کے بعد، آپ کو ای میل موصول ہوگی۔

آپ کی ویڈیو توثیق کا ڈیٹا کس طرح استعمال کیا جاتا ہے اس کے بارے میں مزید جانیں۔

رسائی حاصل کرنے کے لیے چینل کی سرگزشت استعمال کریں

اپنی چینل کی سرگزشت کے لیے اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، آپ کو فون نمبر سے توثیق بھی مکمل کرنی ہوگی۔

فون نمبر سے توثیق مکمل کریں

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. ترتیبات پر کلک کریں۔
  3. چینل پر کلک کریں۔
  4. خصوصیت کی اہلیت اور پھر متوسط خصوصیات اور پھر فون نمبر کی توثیق کریں پر کلک کریں۔
  5. آپ سے ایک فون نمبر درج کرنے کو کہا جائے گا۔ ہم اُس فون نمبر پر ٹیکسٹ پیغام یا وائس کال کے ذریعے ایک توثیقی کوڈ بھیجیں گے۔

آپ کے چینل کی سرگزشت کا ڈیٹا اس بات کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ آیا آپ کے مواد اور سرگرمی نے YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی مسلسل پیروی کی ہے۔

آپ کے چینل کی سرگزشت آپ کے ان چیزوں کا ریکارڈ ہے:

  • چینل کی سرگرمی (جیسے ویڈیو اپ لوڈز، لائیو سلسلے، اور ناظرین کی مصروفیت۔)
  • آپ کے Google اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی ڈیٹا۔
    • اکاؤنٹ کب اور کیسے بنایا گیا۔
    • اس کا استعمال کتنی بار کیا جاتا ہے۔
    • Google سروسز سے منسلک ہونے کا آپ کا طریقہ۔

بیشتر فعال چینلوں کے پاس پہلے ہی سے چینل کی اتنی خاطر خواہ سرگزشت موجود ہے کہ وہ مزید کوئی کارروائی کئے بغیر اعلی خصوصیات کو غیر مقفل کر سکتے ہیں۔ لیکن، ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ بعض اوقات ہم سے غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم زیادہ تیز رسائی کیلئے توثیق کے دیگر اختیارات کی پیشکش بھی کرتے ہیں۔

اپنی چینل کی سرگزشت بنائیں اور برقرار رکھیں

اعلی خصوصیات YouTube کی خصوصیات کا ایک ایسا سیٹ ہے جس میں مثال کے طور پر، تبصروں کو پن کرنے کی صلاحیت اور یومیہ اپ لوڈ کی زیادہ حدود شامل ہیں۔ YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی مسلسل پیروی اور چینل کی خاطر خواہ سرگزشت تیار کر کے، تخلیق کاران اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہماری پالیسیوں کی تعمیل نہ کرنے سے اہلیت کے حصول میں تاخیر ہوگی۔ جن چینلز کو پہلے ہی اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل ہے، وہ اپنی اہلیت سے محروم ہو سکتے ہیں۔

نیچے کارروائیوں کی ایسی مثالیں دیکھیں جن کی وجہ سے تاخیر ہو سکتی ہے یا کسی چینل کیلئے خصوصیات تک رسائی کی سطح زیادہ محدود ہو سکتی ہے۔ یاد رکھیں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے:

  • کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیک وصول کرنا
  • ایک یا زیادہ چینلز پر ملتے جلتے مواد کو بار بار پوسٹ کرنا یا بار بار ایسا مواد اپ لوڈ کرنا جس کے آپ مالک نہیں ہیں اور وہ EDSA نہیں ہے
  • بار بار مغلظ، نفرت انگیز، خطرناک، جنسی، پُرتشدد اور/یا ہراساں کرنے والی ویڈیوز یا تبصرے پوسٹ کرنا
  • اسپامنگ، دھوکے بازی، گمراہ کن میٹا ڈیٹا کا استعمال، غلط رپورٹنگ یا دیگر گمراہ کن طریقے
  • آن لائن ہراساں کرنا
  • دوسروں کی شخصیت گیری کرنا
  • ہماری بچوں کی حفاظت کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنا
  • ایسے چینلز کا رکھ رکھاؤ کرنا جو پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے دوسرے چینل سے متعلق ہیں (مثال کے طور پر، بار بار اسپام کرنے یا دھوکے بازی کرنے والا ایسا شخص جو متعدد چینلز کا مالک ہے)
  • کاپی رائٹ اسٹرائیکس حاصل کرنا

خصوصیات تک دوبارہ رسائی حاصل کریں

اگر کسی اعلی خصوصیت تک آپ کی رسائی محدود ہے تو آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی۔ اپنے چینل کی سرگزشت کو بہتر بنا کر یا توثیق فراہم کر کے، چینلز دوبارہ رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی مسلسل پیروی کرنے والے باقاعدہ فعال رہنے والے چینلز عموماً 2 ماہ کے اندر دوبارہ چینل کی خاطر خواہ سرگزشت تیار کر سکتے ہیں۔

نوٹ: ID اور ویڈیو توثیق سبھی تخلیق کاران کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ کسی بھی وقت، YouTube اسٹوڈیو میں آپ کی خصوصیت کی موجودہ اہلیت کا اسٹیٹس آپ کو وہ مراحل دکھائے گا جن پر عمل کر کے آپ اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مسائل کو ٹربل شوٹ کریں

  • اگر آپ کو "اس اکاؤنٹ کے لیے YouTube کی اعلی خصوصیات دستیاب نہیں ہیں" پیغام موصول ہوتا ہے تو:
    اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں جس کے آپ بنیادی مالک نہیں ہیں۔ یہ ہو سکتا ہے اگر آپ والد/والدہ کی زیر نگرانی اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں یا آپ کسی برانڈ اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔
  • اگر آپ کو "اپنا براؤزر چیک کریں" پیغام موصول ہوتا ہے تو:
    اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا براؤزر موافق نہیں ہے۔ اپنے آلے کو تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا نہ بھولیں۔ 
  • اگر آپ کو "ID سے توثیق اس فون کے کیمرے کے ساتھ کام نہیں کرتی ہے" پیغام موصول ہوتا ہے تو:
    اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا کیمرا موافق نہیں ہے۔ اپنی ID جمع کرانے کیلئے اس فون کے ساتھ سائن ان کریں جس میں پیچھے والا کیمرا مکمل HD ہو۔
  • اگر آپ کو "ممکن ہے دوسری ایپلیکیشن آپ کا کیمرا استعمال کر رہی ہو۔ کھلی ہوئی ایپس بند کریں اور دوبارہ کوشش کریں" پیغام موصول ہوتا ہے تو:
    اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسری ایپ آپ کا کیمرا استعمال کر رہی ہے۔ اپنی کھلی ہوئی ایپس بند کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

YouTube میرا فون نمبر / ویڈیو توثیق / درست ID کیوں طلب کرتا ہے؟

YouTube خلاف ورزی کرنے والے مواد اور سلوک کے لیے ہر سال لاکھوں چینلز کو ختم کر دیتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر چینلز مماثل گروپس اور افراد کے ذریعے مماثل قسم کی خصوصیات کا استعمال یا زیادہ استعمال کر کے دھوکہ دینے، فریب کاری کرنے یا ناظرین، تخلیق کاران اور مشتہرین کے ساتھ زیادتی کرنے کیلئے تخلیق کئے جاتے ہیں۔ آپ کی شناخت کی توثیق ایک ایسا طریقہ ہے جس سے ہم بیجا استعمال کا مقابلہ اور اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آیا آپ نے پہلے ہماری پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے اور مکرر ایپلیکیشنز کو محدود کرتے ہیں۔ 

میری ID اور ویڈیو توثیق کے ڈیٹا کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟

فون نمبر

اگر آپ فون نمبر جمع کرانے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم اسے اس لیے استعمال کریں گے:

  • آپ کو توثیقی کوڈ بھیجنے کے لیے۔

ID سے توثیق

آپ کے ایک درست ID (جیسے پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس) جمع کرانے کے بعد، ہم اسے اس کی توثیق کرنے کے لیے استعمال کریں گے:

  • آپ کی تاریخ پیدائش
  • یہ کہ آپ کی ID حالیہ اور درست ہے
  • یہ کہ آپ کو گزشتہ طور پر YouTube کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر معطل نہیں کیا گیا ہے

اس سے ہمیں اپنے توثیق کے سسٹمز کو بہتر بنانے اور دھوکہ اور بیجا استعمال سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔

2 سال کے اندر آپ کی ID یا ویڈیو توثیق آپ کے Google اکاؤنٹ سے خودکار طور پر حذف ہو جائے گی۔ یہ عام طور پر آپ کے چینل کی خاطر خواہ سرگزشت بنا لینے کے کچھ مہینے بعد یا آپ کے اعلی خصوصیات کا استعمال نہ کرنے کی صورت میں 1 سال بعد حذف ہو جاتی ہے۔اپنی توثیق کے ڈیٹا کو حذف کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

ویڈیو توثیق

ویڈیو توثیق کسی شخص کے چہرے کی ایک مختصر ویڈیو ہے۔ ہم اس بات کی توثیق کرنے میں مدد حاصل کرنے کیلئے اس ویڈیو کا استعمال کریں گے کہ:

  • آپ ایک حقیقی شخص ہیں
  • یہ کہ آپ کی عمر اتنی ہے کہ آپ Google سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔
  • اور یہ کہ آپ کو YouTube کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کیلئے معطل نہیں کیا گيا ہے

اس سے ہمیں اپنے توثیق کے سسٹمز کو بہتر بنانے اور دھوکہ اور بیجا استعمال سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔

2 سال کے اندر آپ کی ID یا ویڈیو توثیق آپ کے Google اکاؤنٹ سے خودکار طور پر حذف ہو جائے گی۔ یہ عام طور پر آپ کے چینل کی خاطر خواہ سرگزشت بنا لینے کے کچھ مہینے بعد یا آپ کے اعلی خصوصیات کا استعمال نہ کرنے کی صورت میں 1 سال بعد حذف ہو جاتی ہے۔ اپنی توثیق کے ڈیٹا کو حذف کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

ڈیٹا کو برقرار رکھنا اور حذف کرنا

آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں کسی بھی وقت اپنی ID یا ویڈیو توثیق کو حذف کر سکتے ہیں۔ نوٹ کر لیں کہ اگر آپ اپنے YouTube چینل کی سرگزشت کے تعین ہونے سے پہلے ان میں سے کسی ایک کو حذف کرتے ہیں تو آپ YouTube کی اعلی خصوصیات کا استعمال نہیں کر سکتے جب تک کہ:

  •  اپنی YouTube چینل کی سرگزشت بنائیں

یا

  • ID یا ویڈیو توثیق دوبارہ مکمل نہ کر لیں

یہ یقینی بنانے کیلئے کہ افراد یا گروپس نئے اکاؤنٹس تخلیق کر کے ہماری پابندیوں سے نہ بچیں، ہم اس بات کا تجزیہ کرتے ہیں کہ آیا آپ نے ممکنہ طور پر پہلے YouTube کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے اور مکرر ایپلیکیشنز کو محدود کرتے ہیں۔ بیجا استعمال سے تحفظ کیلئے، Google آپ کی ID یا آپ کی ویڈیو اور چہرے کی شناخت کے ڈیٹا کو مختصر وقت کیلئے محفوظ کر سکتا ہے۔

یہ ڈیٹا YouTube کے ساتھ آپ کے آخری تعامل کے بعد سے زیادہ سے زیادہ 3 سال تک برقرار رہے گا۔

اگر آپ اعلی خصوصیات کو غیر مقفل کرنے کے لیے ID یا ویڈیو توثیق جمع نہیں کرانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے آپ ہمیشہ چینل کی کافی سرگزشت تیار کر سکتے ہیں۔ آپ کے اعلی خصوصیات کو غیر مقفل کرنے کے لیے تیار ہونے تک ممکن ہے آپ نے کافی سرگزشت تیار کر لی ہوگی۔

جب آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی معلومات کے حوالے سے ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور ہم آپ کی معلومات کی حفاظت اور آپ کو کنٹرول فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ Google کی رازداری کی پالیسی ہمارے تمام پروڈکٹس اور خصوصیات کی طرز پر یہاں بھی لاگو ہوتی ہے۔ 

نوٹ: ہم کبھی بھی آپ کی ذاتی معلومات کسی کو فروخت نہیں کرتے ہیں۔ 

میں پہلے ہی تصدیق فراہم کر چکا ہوں، مجھے دوبارہ تصدیق کرنے کے لیے کیوں کہا جا رہا ہے؟

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہم ذمہ دار ڈیٹا پریکٹسز کی پیروی کر رہے ہیں، آپ کے چینل کی کافی سرگزشت تک پہنچنے کے بعد آپ کی ID یا ویڈیو کی توثیق خودکار طور پر حذف ہو جاتی ہے یا اگر آپ 1 سال تک اعلی خصوصیات استعمال نہیں کرتے ہیں تو اسے حذف کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں کسی بھی وقت اپنی ID یا ویڈیو کی تصدیق کو حذف کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ 

اگر آپ کی تصدیق کو حذف کر دیا جاتا ہے تو آپ کے پاس چینل کی کافی سرگزشت کی ضرورت ہو گی یا اعلی خصوصیات کا استعمال جاری رکھنے کے لیے ID یا ویڈیو کی تصدیق دوبارہ جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ 

میں اپنی توثیق کے ڈیٹا کو کیسے حذف کر سکتا ہوں؟

اہم: اگر آپ اپنے چینل کی سرگزشت قائم کرنے سے پہلے اپنی ID یا ویڈیو توثیق کو حذف کر دیتے ہیں تو آپ اعلی خصوصیات تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔
  1. اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں طرف، ذاتی معلومات پر کلک کریں۔
  3. شناختی دستاویز یا ویڈیو توثیق پر کلک کریں۔
  4. حذف کریں Delete پر کلک کریں۔
اسمارٹ فون کیوں درکار ہے؟ کیا میں صرف اپنی ID کی ویڈیو یا تصویر اپ لوڈ نہیں کر سکتا؟

اسمارٹ فون اس لیے درکار ہے کیونکہ یہ اسکیمرز اور اسپیمرز کو نقصان پہنچانے میں مشکل پیدا کرنے کے لیے اضافی سیکیورٹی فراہم کرتا ہے۔

مجھے میرے فون پر توثیقی کوڈ موصول نہیں ہوا۔ کیا غلط ہو گیا؟

آپ کو فوراً کوڈ حاصل ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو حاصل نہیں ہوا ہے تو آپ ایک نئے کوڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ ان میں سے کسی عام مسائل کا سامنا نہیں کر رہے ہیں:

  • ٹیکسٹ پیغام کی ڈیلیوری میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ گھنی آبادی والے علاقے میں یا اگر آپ کے پاس مضبوط سگنل نہیں ہے تو تاخیر ہو سکتی ہے۔ اگر آپ نے کچھ منٹ سے زیادہ انتظار کر لیا ہے اور اب بھی آپ کو ہمارا ٹیکسٹ پیغام موصول نہيں ہوا ہے تو وائس کال کا اختیار آزمائیں۔
  • اگر آپ نے پہلے ہی 1 فون نمبر سے 2 چینلز کی توثیق کر لی ہے تو آپ کو کسی مختلف فون نمبر کی توثیق کرنی ہوگی۔ بیجا استعمال کو روکنے میں مدد کیلئے، ہم ایسے چینلز کی تعداد کو محدود کرتے ہیں جنہیں ہر ایک فون نمبر کے ساتھ وابستہ کیا جا سکتا ہے۔
  • کچھ ممالک/علاقے اور کیرئیرز Google سے ٹیکسٹ پیغامات کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔ اکثر موبائل کیریئرز Google سے ٹیکسٹ پیغامات کو سپورٹ کرتے ہيں۔ اگر آپ کا کیرئیر Google سے ٹیکسٹ پیغامات کو سپورٹ نہیں کرتا ہے تو آپ صوتی کال کا اختیار آزما سکتے ہیں یا مختلف فون نمبر استعمال کر سکتے ہیں۔
میری درست ID سے توثیق مسترد کر دی گئی ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کی پہلی کوشش مسترد کر دی گئی ہے تو آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنی ای میل میں موجود تجاویز کا جائزہ لیں اور یقینی بنائیں کہ آپ کی ID:

دوسری کوشش ناکام ہونے پر، توثیق کے دونوں طریقوں میں سے کسی ایک کو دوبارہ آزمانے سے پہلے، آپ کو 30 دن انتظار کرنا ہوگا۔

اس کی بجائے آپ انتظار کر سکتے ہیں اور چینل کی سرگزشت بھی تیار کر سکتے ہیں۔

میری ویڈیو سے توثیق کو مسترد کر دیا گیا۔ میں کیا کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کی پہلی کوشش مسترد کر دی گئی ہے تو آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنی ای میل میں موجود تجاویز کا جائزہ لیں اور یقینی بنائیں کہ آپ:۔

  • اپنے فون کو اپنی آنکھ کی سطح پر اپنے چہرے کے سامنے پکڑیں۔
  • ایک ایسی جگہ ویڈیو ریکارڈ کریں جہاں بہت زیادہ روشنی یا تاریکی نہ ہو۔
  • کسی نقطے کی پیروی کرنے یا اپنا سر گھمانے جیسی کوئی کارروائی کرنے کیلئے پرامپٹس کی پیروی کریں۔
  • ویڈیو میں واحد شخص ہیں۔
  • کسی Wi-Fi نیٹ ورک سے منسلک کریں۔

دوسری کوشش ناکام ہونے پر، توثیق کے دونوں طریقوں میں سے کسی ایک کو دوبارہ آزمانے سے پہلے، آپ کو 30 دن انتظار کرنا ہوگا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی دوسری ویڈیو توثیق کو منظور ہو جانا چاہیے تھا تو آپ اپیل کر سکتے ہیں اور ہمیں اس کی وجہ بتا سکتے ہیں۔

اس کی بجائے آپ انتظار کر سکتے ہیں اور چینل کی سرگزشت بھی تیار کر سکتے ہیں۔

مجھے ID یا ویڈیو کی تصدیق مکمل کرنے کا اختیار کیوں نظر نہیں آتا ہے؟

ID اور ویڈیو کی توثیق تمام تخلیق کاران کے لیے دستیاب نہیں ہے، ایسی صورت میں آپ کو جدید خصوصیات تک رسائی کے لیے چینل کی خاطر خواہ سرگزشت تیار کرنی ہوگی۔ کسی بھی وقت، YouTube اسٹوڈیو میں آپ کی خصوصیت کی موجودہ اہلیت کا اسٹیٹس آپ کو وہ مراحل دکھائے گا جن پر عمل کر کے آپ اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
متعدد صارفین والے چینلز کے لیے اس کے استعمال کا طریقہ کیا ہے؟

اگر آپ کے پاس ایک برانڈ اکاؤنٹ: ہے تو

صرف چینل کا بنیادی مالک ہی شناخت کی توثیق کو انجام دینے کا اہل ہوگا۔ ان کی توثیق کی صورتحال کی بنیاد پر چینل کے تمام صارفین کو ان خصوصیات تک رسائی حاصل ہوگی جن تک بنیادی مالک کو رسائی حاصل ہے۔

اگر آپ کے پاس کوئی برانڈ اکاؤنٹ نہیں ہے تو:

صرف چینل کا مالک ہی شناخت کی توثیق کو انجام دینے کا اہل ہوگا۔ ان کی توثیق کی صورتحال کی بنیاد پر چینل کے تمام صارفین کو ان خصوصیات تک رسائی حاصل ہوگی جن تک مالک کو رسائی حاصل ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
18378517260482443521
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false