سلسلے کی درست ترتیبات کو منتخب کرنے سے آپ کو صحیح ناظرین تک پہنچنے اور بہترین کوالٹی کا سلسلہ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
سلسلے کی ترتیبات کو دوبارہ استعمال کریں
آپ بالکل پچھلے سلسلے جیسی ترتیبات استعمال کر کے آسانی سے نیا سلسلہ تخلیق کر سکتے ہیں۔ نیا سلسلہ پچھلے سلسلہ کا میٹا ڈیٹا، ترتیبات اور سلسلہ کی کلید کو کاپی کر لے گا۔ سلسلہ تخلیق ہونے کے بعد آپ کے پاس اس کو تبدیل کرنے کا موقعہ ہوگا۔ شروع کرنے کیلئے، اپنے سلسلہ کو منتخب کریں اور ترتیبات کو دوبارہ استعمال کریں پر کلک کریں۔
میٹا ڈیٹا میں ترمیم کریں
جب آپ ایک سلسلہ تخلیق کرتے ہیں یا سلسلہ کی ترتیبات کے صفحہ سے ترمیم کریں پر کلک کر کے یا جب آپ کسی سلسلہ کو شیڈول کرتے ہیں تو ان ترتیبات کو منتخب کریں۔
تفصیلات کا صفحہ
رازداری
عمیق لائیو سلسلہ کے لیے ٹریفک کے ذرائع
قسم
ٹیگز
شیڈول کریں
منیٹائزیشن کا صفحہ
حقوق کے نظم و نسق کا صفحہ
لائیو ری ڈائریکٹ صفحہ
اپنا سلسلہ ختم ہونے کے بعد، آپ اپنے ناظرین کو پریمئیر یا کسی دوسرے لائیو سلسلہ پر بھیج سکتے ہیں۔ یہاں کچھ تجاویز ہیں:
- اپنا لائیو سلسلہ ترتیب دینے سے پہلے اپنا پریمئیر ترتیب دیں۔
- اپنے ناظرین کو یہ بتانا نہ بھولیں کہ لائیو سلسلے کے ختم ہونے پر، ان کی اسکرینز پریمیئر پر دوبارہ لوڈ ہونے کے لیے ~2 سیکنڈ کا انتظار کریں۔
تبصرے اور درجہ بندیاں
سلسلہ کی ترتیبات
اپنے لائیو سلسلے میں ٹریلر شامل کریں
ٹریلر دکھا کر اپنی شیڈول کردہ لائیو سلسلہ بندی کے بارے میں اپنے ناظرین کو پُرجوش بنائیں۔ لائیو سلسلہ شروع ہونے سے پہلے آپ کا ٹریلر ناظرین کیلئے 'دیکھنے کے صفحے' پر چلے گا۔
ٹریلرز کو لائیو کنٹرول روم میں "نظم کریں" ٹیب سے شیڈول کردہ سلسلوں پر چلایا جا سکتا ہے۔
- اپنے YouTube چینل پر اپنا ٹریلر اپ لوڈ کریں جیسے آپ ریگولر اپ لوڈ کرتے ہیں۔
- YouTube اسٹوڈیو لائیو ہوں پر جائیں۔
- شیڈول کردہ لائیو سلسلہ بنائیں یا "نظم کریں" ٹیب سے شیڈول کردہ سلسلہ منتخب کریں۔
- اوپر دائیں طرف سے، ترمیم کریں پر کلک کریں۔
- حسب ضرورت بنائیں پر کلک کریں۔
- "ٹریلر" کے نیچے، شامل کریں پر کلک کریں۔
- اپنی ٹریلر ویڈیو منتخب کریں۔
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
اہلیت
یہ خصوصیت ان تخلیق کاروں کیلئے دستیاب ہے جن کے 1,000 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں اور جن پر کوئی کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیک نہیں ہے۔
تقاضے
- ویڈیو کی قسم: YouTube کو سپورٹ کرنے والی ویڈیو کی کوئی بھی قسم استعمال کریں۔
- ویڈیو کی لمبائی: 15 سیکنڈ سے 3 منٹ تک۔
- تناسبی شرح اور ریزولیوشن: ہم پریمئیرنگ ویڈیو جیسی ہی تناسبی شرح اور ریزولیوشن کی تجویز کرتے ہیں۔
- آڈیو اور ویڈیو کے حقوق: یقینی بنائیں کہ ٹریلر سے دوسرے مواد کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے۔
سلسلہ کی کلید
سلسلہ کی کلیدیں آپ کے YouTube سلسلہ کے پاس ورڈ اور پتہ کی طرح ہیں۔ وہ آپ کے ان کوڈر کو بتاتی ہیں کہ آپ کی فیڈ کہاں بھیجنی ہے اور YouTube کو اسے قبول کرنے دیتی ہیں۔ آپ YouTube میں سلسلے کی کلید تخلیق کریں گے، اور پھر اس کو اپنے ان کوڈر میں درج کریں گے۔
ایک ہی سلسلہ کی کلید کو دوبارہ استعمال کرنے کیلئے، حسب ضرورت سلسلہ کی کلید تخلیق کریں۔ "سلسلہ کی کلید منتخب کریں" کے تحت، سلسلہ کی نئی کلید تخلیق کریں پر کلک کریں۔ اپنی ترجیحی ترتیبات درج کریں اور تخلیق کریں پر کلک کریں۔ آپ کی سلسلہ کی کلید سلسلہ کی کلید کی فہرست میں دکھائی دے گی۔
سلسلے کا URL
سلسلہ بندی میں تاخیر
DVR فعال کریں
360 ویڈیو
آپ لائیو ایونٹس کو استعمال کر کے 360 ڈگری میں سلسلہ بندی کر سکتے ہیں۔ 360 ڈگری ویڈیوز عمیق دیکھنے کا تجربہ فراہم کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہیں۔ اس وقت 360 ویڈیوز کیلئے YouTube صرف مساوی مستطیل والے پروجیکشن کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہاں کچھ تجاویز ہیں:
- وہ اعلی ترین تعاون یافتہ ریزولیوشن اور بِٹ ریٹ منتخب کریں جس کی آپ سلسلہ بندی کر سکتے ہیں۔
- لائیو 360 کیلئے 2160p یا 1440p کا ریزولیوشن ترجیحی ہے۔
- بہترین ویڈیو کوالٹی کیلئے 16:9 کی تناسبی شرح منتخب کریں۔ تناسبی شرحوں کے بارے میں مزید جانیں۔
YouTube کمپیوٹرز پر Chrome, Firefox, MS Edge اور Opera براؤزرز میں 360 ڈگری ویڈیوز کی لائیو سلسلہ بندی کے ادخال اور پلے بیک کو سپورٹ کرتا ہے۔ 360 ڈگری پلے بیک YouTube اور YouTube Gaming ایپس میں بھی تعاون یافتہ ہے۔